• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انگریز کی فوج میں حضرت خضر علیہ السلام

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,592
پوائنٹ
791
اللہ کی منشا ، اور رضائے الہی ۔۔۔پر بات تو بہت بعد کی ہے ؛
اصل زیر بحث بات تو ’’ جناب خضر ‘‘ کا ہندوستان میں ہونا ۔۔۔اور وہ بھی لشکر انگریز میں !
اور اسی پر بس نہیں ۔۔بلکہ ان کا انگریزی کیمپ میں ،،نصرت الہی ،،کی علامت کے طور پر ہونا ؛
اور ایک مولوی کا ان کو سائیس کے حلئے میں ہونے کے باوجود پہچان لینا ؛

اور مولوی فضل الرحمن کی چونکہ اس سے قبل تو ۔۔حضرت خضر ۔۔سے کوئی راہ رسم تو تھی نہیں ۔۔اور حضرت چونکہ ’’’ایسٹ انڈیا کمپنی ‘‘ کے ساتھ ہی
ہوتے ہونگے،اسلئے گمان غالب ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے انگریز کافروں نے ہی مولوی فضل الرحمن صاحب کو حضرت خضر کی نشاندہی کی ہوگی،
یا مولوی صاحب کی ان سے ملاقات کروائی ہوگی؛
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290

@خضر حیات بھائی
یہ آ گئے وہ بھائی جنہوں نے شاید عبارت پوری پڑھنے کی تکلیف نہیں فرمائی۔
ویسے اسحاق سلفی بھائی اگر کوئی خضر علیہ السلام کے اس دور تک یا نبی ﷺ کے دور تک زندہ رہنے کا قائل ہو تو آپ اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اور اللہ کی نصرت اللہ کی منشاء ہے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ کن ہے یا نہیں؟
اگر کچھ اور ہے تو وضاحت فرمائیے۔
میرے مراسلہ پر غور فرمائیں! آپ کو سمجھ آجائے گا!
بھائی کو منشاء اور نصرت کا فرق واضح نہیں ہو رہا!!
اللہ تعالیٰ حق کی نصرت کرتا ہے، اپنی منشاء کے مطابق !!
اللہ تعالیٰ باطل کو ڈھیل دیتا ہے اپنی منشاء کے مطابق!!
فتدبر!!
اللہ نصرت کرے نہ کرے، ڈھیل دے نہ دے سب اللہ اپنی منشاء کے مطابق کرتا ہے!
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,592
پوائنٹ
791
@خضر حیات بھائی
یہ آ گئے وہ بھائی جنہوں نے شاید عبارت پوری پڑھنے کی تکلیف نہیں فرمائی۔
ویسے اسحاق سلفی بھائی اگر کوئی خضر علیہ السلام کے اس دور تک یا نبی ﷺ کے دور تک زندہ رہنے کا قائل ہو تو آپ اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
آپ نے میری گذارش پڑھے بغیر تبصرہ فرمادیا ؛؛۔اس لئے بالفاظ دیگر عرض کرتا ہوں ::
’’یورپ کے انگریز کفار ،سرزمین ہند پر اپنے منحوس غاصبانہ قدم بڑے ظلم و جبر سے جمانے میں مصروف ہیں ؛
اس پس منظر میں کچھ ہندوستانی بے سرو سامانی کے عالم میں ،،انگریزوں سے جہاد کی کوشش میں لگے ہیں ؛
انگریزوں سے برسر پیکار ان لوگوں کا ایک پیر اور مولوی انہیں لڑائی سے روکنے کیلئے انہیں بتاتا ہے ،کہ تمھارے لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں ،کیونکہ:
آج ہی انگریزی فوج کے جتھے میں ،میں نے ۔۔خضر ۔۔کو دیکھا ،وہ غاصب کفار کے گھوڑوں کی سائیسی پر مامور ہیں ؛
گویا کفار سے لڑائی سے بھی روکا ،اور وہ بھی ’’خضر ‘‘ کی ملاقات ۔۔یا۔۔دیدار کی کرامت بتا کر ۔۔۔۔
یعنی ایک ہی تیر دو شکار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میرے مراسلہ پر غور فرمائیں! آپ کو سمجھ آجائے گا!

اللہ نصرت کرے نہ کرے، ڈھیل دے نہ دے سب اللہ اپنی منشاء کے مطابق کرتا ہے!
میں نے یہی عرض کیا ہے کہ اللہ کی نصرت اس کی منشاء کے علاوہ کوئی چیز ہوتی ہے یا وہی ہوتی ہے؟
ذرا سا غور فرمائیے۔ میری بات سمجھ میں آجائے گی۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
اصل زیر بحث بات تو ’’ جناب خضر ‘‘ کا ہندوستان میں ہونا ۔۔۔اور وہ بھی لشکر انگریز میں !
اور اسی پر بس نہیں ۔۔بلکہ ان کا انگریزی کیمپ میں ،،نصرت الہی ،،کی علامت کے طور پر ہونا ؛
یہ جو ہائیلائٹ الفاظ ہیں ان کی وجہ سے یہ سوال کیا ہے کہ:
ویسے اسحاق سلفی بھائی اگر کوئی خضر علیہ السلام کے اس دور تک یا نبی ﷺ کے دور تک زندہ رہنے کا قائل ہو تو آپ اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟

اگر آپ ایسے شخص کو درست سمجھتے ہیں تو پھر سوال یہ ہے کہ پھر ان کا ہندوستان میں ہونا کیوں بعید ہے؟
اور اگر گمراہ سمجھتے ہیں تو گمراہی کی وضاحت ہونی چاہیے
اور اگر اجتہادی خطا پر سمجھتے ہیں تو پھر اعتراض کیا ہے
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں نے یہی عرض کیا ہے کہ اللہ کی نصرت اس کی منشاء کے علاوہ کوئی چیز ہوتی ہے یا وہی ہوتی ہے؟
ذرا سا غور فرمائیے۔ میری بات سمجھ میں آجائے گی۔
بھائی جان! اب اگر مجھے آپ کو اردو کے سبق بھی پڑھانے پڑیں گے تو ذرا مشکل ہو جائے گی!! میرے جملہ میں اس اشکال کا جواب موجود ہے!
عرض کیا گیا تھا:
بھائی کو منشاء اور نصرت کا فرق واضح نہیں ہو رہا!!
اللہ تعالیٰ حق کی نصرت کرتا ہے، اپنی منشاء کے مطابق !!
اللہ تعالیٰ باطل کو ڈھیل دیتا ہے اپنی منشاء کے مطابق!!
اب آپ نے یہ'' علاوہ '' کہاں سے اخذ کر لیا؟؟
بھائی جان ! بغور دیکھیں ان الفاظ کو!!
حق کی نصرت بھی اللہ کی منشاء میں شامل ہے اور باطل کو ڈھیل بھی اللہ کی منشاء میں شامل ہے!! فتدبر!!
فتدبر!!
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

بھائی جان! اب اگر مجھے آپ کو اردو کے سبق بھی پڑھانے پڑیں گے تو ذرا مشکل ہو جائے گی!! میرے جملہ میں اس اشکال کا جواب موجود ہے!
عرض کیا گیا تھا:

اب آپ نے یہ'' علاوہ '' کہاں سے اخذ کر لیا؟؟
بھائی جان ! بغور دیکھیں ان الفاظ کو!!
حق کی نصرت بھی اللہ کی منشاء میں شامل ہے اور باطل کو ڈھیل بھی اللہ کی منشاء میں شامل ہے!! فتدبر!!
فتدبر!!
او میرے محترم بھائی جان۔ میں نے تو ایک سوال پوچھا ہے۔ بجائے گھمانے پھرانے کے اور میری ناچیز عقل پر بار گراں ڈالنے کے سیدھے الفاظ میں اس کا جواب کیوں نہیں دے دیتے؟
میں نے تو صرف یہ پوچھا ہے کہ اللہ کی نصرت اس کی منشاء ہی ہوتی ہے یا کوئی الگ سے چیز ہوتی ہے؟
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
او میرے محترم بھائی جان۔ میں نے تو ایک سوال پوچھا ہے۔ بجائے گھمانے پھرانے کے اور میری ناچیز عقل پر بار گراں ڈالنے کے سیدھے الفاظ میں اس کا جواب کیوں نہیں دے دیتے؟
میں نے تو صرف یہ پوچھا ہے کہ اللہ کی نصرت اس کی منشاء ہی ہوتی ہے یا کوئی الگ سے چیز ہوتی ہے؟
میں نے جو جواب تحریر کیاہے، اس میں سے کون سے الفاظ آپ کی عقل پر بار گراں ڈال رہے ہیں، اسے مارک کردیں ، میں ان کے معنی انگریزی، المانی اورپنجابی میں لکھ دوں گا!
اب آپ نے یہ'' علاوہ '' کہاں سے اخذ کر لیا؟؟
بھائی جان ! بغور دیکھیں ان الفاظ کو!!
حق کی نصرت بھی اللہ کی منشاء میں شامل ہے اور باطل کو ڈھیل بھی اللہ کی منشاء میں شامل ہے!! فتدبر!!
فتدبر!!
 
Last edited:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
حق کی نصرت بھی اللہ کی منشاء میں شامل ہے اور باطل کو ڈھیل بھی اللہ کی منشاء میں شامل ہے!! فتدبر!!
اب دیکھیں شاملی کے میدان میں معرکہ ہوا انگریزوں اور مسلمانوں کے درمیان۔
اب یہاں اللہ کی منشاء کے مطابق دو چیزیں ہونی چاہئیں: نصرت اور ڈھیل
نصرت تو ایک جانب ضرور ہوگی کیوں کہ "أیام" کا "مداولہ" اللہ کی ہی جانب سے ہے۔ اسی طرح روم کا فارس پر غلبہ جو ہوا تو باوجود روم کے کافر ہونے کے اللہ پاک نے "بنصر اللہ" کہا ہے۔ شوکانی رح فرماتے ہیں: وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ بِنَصْرِ اللَّهِ أَيْ: يَوْمَ أَنْ تَغْلِبَ الرُّومُ عَلَى فَارِسَ فِي بِضْعِ سِنِينَ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ بِنَصْرِ اللَّهِ لِلرُّومِ لِكَوْنِهِمْ: أَهْلَ كِتَابٍ كَمَا أَنَّ الْمُسْلِمِينَ أَهْلُ كِتَابٍ
تو اب یہاں شاملی کے میدان میں آپ کے مطابق اللہ کی نصرت کس جانب تھی اور ڈھیل کس جانب تھی؟ دونوں ایک ہی جانب تھیں یا الگ الگ؟
 
Top