• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برادران احناف سے 20 سوالات

شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
اگر منصفانہ طور پر جائزہ لیں تو امام صاحبؒ کی شخصیت کافی متنازعہ بن جاتی ہے مسائل میں۔۔۔
اس کی کیا وجہ ہے؟؟؟۔۔۔ کیا ہمیں اس طرف توجہ نہیں دینی چاہئے۔۔۔
کہ اُن وجوہات کو تلاش کریں جس بناء پر یہ اعتراضات رقم کئے جاتے ہیں۔۔۔
ذرا یہ وجوہات سامنے لانا چاہینگے جسکی وجہ سے آپ نے یہ نتائج اخذ فرمائے!!!
 
شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
آپ کے بقول آپ کی ٹائپنگ رفتار بہت تیز ہے۔۔ اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ جو سوال پوچھا ہے۔ صرف اسی بارے مختصر مگر جامع تفصیل فراہم کردیں۔ ہم بھی آپ کی بیان تفصیل پر ہی گفتگو کریں گے۔۔ اور اس کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ ان شاءاللہ
بھائی معذرت اگر میری بات آپکو بری لگ گئی
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
لولی آل ٹائم برادر
ایک وقت میں دس قسم کے مسائل چھیڑنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ مخاطب کے پاس مسئلہ پر متعینہ طورپر گفتگو کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔
آپ واضح کریں کہ کس مسئلہ پر بات کرناچاہتے ہیں
اوربراہ کرم پہلے جس مسئلہ پر بات چل رہی ہے اس پربات کریں۔
اذاصح الحدیث فھو مذہبی کا کیامطلب ہے۔
جومطلب ہے ہم نے بتادیاہے اورواضح طورپربتادیاہے
اب آپ بتادیں کہ آپ کے نزدیک اذاصح الحدیث کا کیامطلب ہے۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
شاید اس لئے کہ وہ کوفی ہیں۔۔۔
جن کے لئے کہا جاتا ہے لایوفی۔۔۔
یہ بات کسی جاہل نے کہی ہے اوراس کے جہل کی نشانی یہ ہے کہ اس نے امام ابوحنیفہ سے نفرت میں مبتلاہوکر اپنے محدثین پر بھی ہاتھ صاف کردیا۔کوئی بتائے کہ بخاری میں کتنے روات کوفہ کے ہیں اب سب کے سب لایوفی میں شامل ہوں گے۔ حافظ ذہبی کی تذکرۃ الحفاظ اٹھائیے اوردیکھئے کہ سینکڑوں حافظ حدیث کوفہ کے ہیں۔ لیکن اس جاہل نے سب کو ایک ہی حملہ میں نیم جان کردیا الکوفی لایوفی۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
لیکن اس جاہل نے سب کو ایک ہی حملہ میں نیم جان کردیا الکوفی لایوفی۔
مجھے احساس ہے۔۔۔
نیم جان ہونے کا۔۔۔ ویسے مولانا مکی رحمۃ اللہ علیہ کے الفاظ ہیں۔۔۔
سیرت النبیﷺ پر بیان سن رہا تھا۔۔۔ مجھے بھی بہت حیرت ہوئی تھی۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اذاصح الحدیث فھو مذہبی کا کیامطلب ہے۔
یہ قید لگانا(یعنی اس قول کے مخاطب اہل علم اورقران وحدیث میں گہری نظررکھنے والوں کوقراردینا)بہترہے۔اس لئے کہ ہم اپنے زمانے میں بہت سارے لوگوں کودیکھتے ہیں جوکہ نام نہاد اہل علم ہیں اوراپنے آپ سے دھوکہ میں پڑے ہوئے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ علم میں وہ ثریاکی بلندیون کوچھوچکے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ جہالت کے سب سے گہرے گڑھے میں پڑے ہوئے ہیں ۔بسااوقات ایساہوتاہے کہ ایسے مدعیان علم وتحقیق کتب ستہ میں سے کسی میں کوئی حدیث دیکھتے ہیں جوبظاہر امام ابوحنیفہ کے مسلک کی مخالفت میں ہوتی ہے توکہناشروع کردیتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ کے قول کو دیوار پر ماردو اورحدیث رسول پر عمل کرو۔ جب کہ بسااوقات ایساہوتاہے کہ وہ حدیث منسوخ ہوتی ہے یااس کے مخالف کوئی اس سے زیادہ قوی حدیث ہوتی ہےیااسی طرح کی کوئی دوسری بات ہوتی ہے جوکہ حدیث کے ظاہر پر عمل کرنے سے مانع ہوتی ہے اوریہ مدعی علم اس کو نہیں جانتا ۔تواگر عمل بالحدیث کواجازت ان مدعیان علم وتحقیق کو بلاکسی قید ورکاوٹ کے دے دی جائے توبہت سارے مسائل میں یہ خود بھی گمراہ ہوں گے اوراپنے ساتھ ساتھ فتوی پوچھنے والوں کوبھی گمراہ کریں گے۔
دل کو چھو لینے والی باتیں کی آپ نے جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
یہاں پر بھی کیا کریں۔۔۔
 
شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
2۔ دوسری بات خطیب بغدادی رحمہ اللہ کے اس قول سے یہ کہیں بھی ثابت نہیں ہوتا کہ تقلید واجب ہے؟ علامہ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کا یوں ’’ باب القول فيمن يسوغ له التقليد ومن لا يسوغ ‘‘ باب قائم کرکے مذکور بات پیش کرنے سے تقلید کا فرض اور واجب ہونا ثابت نہیں کرتا۔ اگر خطیب بغدادی رحمہ اللہ عامی کےلیے تقلید کو واجب اور فرض گردانتے ہوتے تو یوں باب قائم نہ کرتے۔ باب سے تو یہ معلوم ہورہا ہے کہ اس کے ذیل میں خطیب صاحب یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ تقلید کی کس کےلیے ضرورت ہے اور کس کےلیے نہیں۔؟
3۔ اس قول میں ایک لفظ ’’ فکان فرضہ التقلید ‘‘ کو اگر ماقبل اور مابعد عبارت سے دیکھا جائے تو یہاں فرض وہ والا فرض مراد ہی نہیں جو ہم اور آپ سمجھتے ہیں۔اور تقی عثمانی صاحب نے جس طرز پر ترجمہ کیا ہے۔’’ لہذا اس کا فرض یہ ہے کہ وہ بالکل اس طرح تقلید کرے جیسے ایک نابینا قبلے کے معاملے میں کسی آنکھ والے کی تقلید کرتا ہے‘‘ میرے خیال میں اس سے بھی تقلید کو فرض سمجھنا سمجھ نہیں آتا۔۔ یہاں بھی فرض کو ضرورت کے معنیٰ میں لیا جائے گا۔ کہ عامی چونکہ اجتہاد کا اہل نہیں، لہٰذا تقلید کرنا اس کی ضرورت ہے۔ سو وہ کسی عالم کی تقلید کرلے۔۔۔
بھائی صاحب اس بات کی دوبارہ تحقیق فرمالیں آپکی یہ بات سو فیصد غلط ہے آخر خطیب بغدادی اسکو فرض کہہ رہے ہیں اور یہ بات اس حد تک درست ہے خطیب بغدادی عامی کیلئے تقلید کو فرض قرار دیتے ہیں۔
فرض کا معنی ضرورت سے کرنا بالکل غلط ہے نہ لغوی اعتبار سے اور نہ اخلاقی اعتبار سے میرے خیال سے پورے موضوع میں آپ اچھے رہےمگر یہاں دوبارہ تعصب کی عینک پہن لی یا چونک ہوگئی۔
اس مسئلہ کی تحقیق میں آپ پر چھوڑ تا ہوں
باقی بات بعد میں ہوگی
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
بھائی معذرت اگر میری بات آپکو بری لگ گئی
پہلی بات آپ کی کوئی بات مجھے بری نہیں لگی اور نہ بحث ومباحثہ میں کسی سخت بات کو برا سمجھنا چاہیے کیونکہ یہ محل ہی ایسا ہوتا ہے۔۔۔ ہاں ٹوکنا ضروری ہوتا ہے۔۔ دوسری بات اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں نے کوئی ایسی بات کردی جس پر آپ معذرت کررہے ہیں تو آپ کی معذرت قبول کرتے ہوئے ہم پھر اپنا سوال پیش کرنے جارہے ہیں۔۔ جس بارے آپ نے کہا ہوا ہے کہ آپ ایک ایک کرکے سوالات پیش کرتے جائیں میں جوابات دیتا جاؤنگا۔۔۔

تقلید شخصی اصطلاحی کی تعریف کیا ہے۔ اور یہ فرض ہے، واجب ہے، مستحب ہے یا مباح ہے؟

تعریف اور حکم۔۔۔ بغیر کسی کتاب کی طرف ریفر کرنے کے۔۔
 
Top