ابو بصیر
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 30، 2012
- پیغامات
- 1,420
- ری ایکشن اسکور
- 4,198
- پوائنٹ
- 239
کتاب کا لنک موجود ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا آپ اس کتاب کا نام بتا سکتے ہیں جس کی تصویریں آپ نے ابھی پوسٹ کی ہیں.
کتاب کا لنک موجود ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا آپ اس کتاب کا نام بتا سکتے ہیں جس کی تصویریں آپ نے ابھی پوسٹ کی ہیں.
یاسر صاحب اگر آپ ناراض نہ ہوں تو جو باتیں آپ نے ڈاکٹر مرحوم ؒ کی ہائی لائٹ کی ہیں ذرا انکی تشریح کر دے تا کہ تمام ساتھی جان سکے کہ آپ ڈاکٹر صاحب جیسے صاحب علم کو کیسے مشرک بناتے ہیں۔
محترم میری ڈاکٹر صاحب سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور کسی کو برے القاب سے نوازنا ہمارے اسلاف کاشیوہ نہیں البتہ دعوت و تبلیغ میں حق بات کو بیان کرنا اور باطل عقائد سے لوگوں کو باخبر کر دینا یہ ہمارے علماء کی ذمہ داری رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ حق بات کو سمجھنے کی توفیق دے آمیناللہ رب العزت ڈاکٹر صاحب کی مغفرت فرمائے اور غرق رحمت فرمائے۔
ہمارا جو آج مزاج بن گیا ہے اور مزاج میں اس قدر شدت آگئی ہے کہ کہ اسلامی شخصیات کی ذات پر فورا فتوی لگادیتے ہیں۔ ہماری اس روش نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔
شرک و کفر کا فتوی لگانے میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے اور یہ خاص اہل علم حضرات سے وابسطہ ہے، ہمیں ایسے ایشو پر بات کرنے کی بھی اخلاقی اجازت نہیں،
احتیاط کرنی چاہئے۔
یہ ضرور ہے کہ ڈاکٹر صاحب کے ماضی کے خیالات پر علمائ کرام کے تحفظات تھے جسے ڈاکٹر صاحب نے بھی محسوس کیا تھا،
لیکن جب قرآن کے دروس کی طرف پلٹے تو اس زمانے میں اپنے بہت سے خیالات سے دستبردار ہوگئے یا خاموش ہوگئے،
یہ معاملہ اب اللہ تعالی کی عدالت میں ہے ہمیں اس پر بات نہیں کرنی چاہئے،
ڈاکٹر صاحب صاحب بصیرت، اچھے اور نفیس انسان تھے آخر وقت میں وہ قرآنی فکر کی دعوت کی طرف متوجہ ہوئے جن میں ان کی بڑی خدمات ہیں، اللہ تعالی انہیں بہترین جزاء عطا فرمائے۔
اللہ تعالی ہمیں سمجھ عطا فرمائے اور ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے۔
السلام علیکم...
میں نے اس کتاب میں وہی مضمون پڑھا اور اگر آپ شروع سے پڑھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو برا لگے. وقت کی کمی کی وجہ سے میں زیادہ نہیں لکھ سکتا. لیکن یہ تھریڈ دیکھ لیں جس میں اس عقیدہ کی اور ڈاکٹر صاحب کے موقف کی تھوڑی وضاحت کی گئی...
.. ڈاکٹر اسرار صاحب نے شروع میں ہی واضح کر دیا کہ الله کو ہر چیز ماننا سب سے بڑا شرک ہے. اس عقیدہ کا نام عقیدہ ہمااوست ہے جو ہندوؤں کا ہے... آپ نے جو ویڈیو دی توصیف الرحمان صاحب کی تو وہ میں ایک عرصہ پہلے دیکھ چکا ہوں. جو مجے میرے دوست جو سلفی ہیں، انہوں نے دی لیکن کچھ ہے دنوں بعد انہوں نے شیخ صاحب سے منہ موڑ لیا کہ وہ صرف کچھ چیزیں لے کر دوسرے ککیتب سے فتنہ پھیلاتے ہیں. شیخ صاحب ہمارے علاقہ کے ہی ہیں اور آجکل دوسرے ملک سے فرقہ واریت پھیلانے کا کام کرتے ہیں. یہ باتیں میرے دوست نے کہیں جو سلفی ہے اور انکا بھائی مسجد مے امام ہے گوجرانوالہ میں.
ڈاکٹر اسرار کی قرآن پاک کے تراجم اور تفسیر پوری دنیا میں مشہور اور مانی جاتی ہیں. آپ جس طرح سے انکے عقیدہ کو پیش کرتے ہیں وہ تو کسی قرآن پڑھنے والی کا نہیں ہو سکتا. لیکن آپ ان کے تراجم سن لیں اور آپ کو ایسی کوئی چیز نہیں ملے گی. اس لئے بہتر ہوتا ہے کہ کسی کے موقف کو پوری طرح سمجھ لیا جاے...
http://www.kitabosunnat.com/forum/وحدت-الوجود-472/نظریۂ-وحدتُ-الوجود-اور-ڈاکٹر-اسراراحمد-6457/
یعنی آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ابن عربی اس عقیدے کا حامل تھا ؟؟ہر چیز کو اللہ ماننا ایسا تو کوئی جائل بھی نہیں سوچ سکتا ،چا جائیکہ کہ علما پر اسطرح کا لزام لگایا جائے۔سید نذیر حسین دہلویؒ ساری زندگی ابن عربیؒ کا دفاع کرتے رہئے ،تو کیا وہ اس مشرکانہ عقیدے کا دفاع کرتے رہئے۔رب العالمین ہم سب کو ہر محفوظ فرمائیں۔