http://http://www.youtube.com/watch?v=z_eVKySlt9A&feature=related
یہ کیا ہے؟ دیو بندی عالم محمد مکی حجازی حرم کا امام ہے اور دیوبندی بھی ہے۔ اب بھی کہتے ہو جناب شریم و سدیس کو علماء دیوبند کے عقائد کا پتہ نہیں۔
اہل حدیث جناب شریم و سدیس کو اپنے حق پر ہونے کی علامت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ مطلب یہ کہ حق کو شخصیات سے پہچانتے ہو۔ دیوبند ان سے محبت و عقیدت اس لیے رکھتے ہیں کہ حنابلہ بھی انکی طرح حق پر قایم مقلدین ہیں
سبحان اللہ ۔ اب محمد مکی حجازی کی بات آگئی ہے ۔ دیکھتے ہیں کب تک چلتی ہے ؟
ہم نے کبھی نہیں کہا کہ دیوبندی غیر مسلم ہیں اور ان کا داخلہ حدود حرم میں ممنوع ہے ۔ کہ آپ مثالیں دے دے کے سمجھانے لگیں کہ نہیں ہم تو حرم میں جاتے بلکہ درس دیتے ہیں ۔
پہلے آپ نے شریم کو بطور دلیل کے پیش کیا کہ اس نے ہماری تعریف کی ہے ۔ وہاں بھی آپ کو دینے کے لینے پڑ گئے اب آپ نے محمد مکی الحجازی کا حرمین میں مدرس ہونا بطور دلیل کے پیش کردیا ہے ۔ ہم بھی جوابا کئی ایسے اہل حدیث علماء کے نام پیش کرسکتے ہیں جو حرمین میں دروس دیتے ہیں اور سعودی جامعات میں بطور استاذ کے مقرر ہیں ۔
مثال کے طور پر دکتور وصی اللہ عباس ، دکتور فضل الہی صاحب ، دکتور عتیق صاحب وغیرہم ۔ یہ حضرات ادہر خالص عقیدہ توحید کی دعوت دیتے ہیں اور قرآن و سنت کی اتباع کی طرف بلاتے ہیں ۔
رہی یہ بات کہ انہوں نے حجازی صاحب کو جب بطور مدرس کے رکھا ہے تو ان کے عقائد جانتے ہوں گے ۔
ویسے تو اللہ بہتر جانتا ہے لیکن دیکھا گیا ہے کہ اس طرح کے معاملات میں عام طور پر ہمارے دیوبندی بھائی یا دیگر حضرات عقائد کو چھپا کر رکھتے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ حرمین میں ’’ فضائل اعمال ‘‘ یا ’’ المہند علی المفند ‘‘ وغیرہ کا درس کبھی نہیں ہوا ۔
بلکہ اس کی بجائے ’’ بلوغ المرام ‘‘ ’’ کتاب التوحید ‘‘ ’’ کتب ستہ ‘‘ اور قرآن کی تفاسیر و تراجم وغیرہ ہی ہوتے ہیں ۔
تنبیہ : شاید بھائی سمجھ گئے ہوں محمد مکی الحجازی حرم میں امام نہیں ہیں بلکہ اردو جاننےوالوں کو درس دیتے ہیں ۔ جس بھائی نے ان کے حرم کے امام ہونے کا دعوی کیا ہے ان کو دلیل پیش کرنی چاہیے ۔ ویڈیو کا جو لنک دیا گیا ہے وہ کھل نہیں رہا ۔