• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حلب نہیں ہمارا قلب مر گیا ہے !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
*امت کٹ رہی ہے اور ہم*


ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺍﺑﻮﺍﻟﮑﻼﻡ ﺁﺯﺍﺩ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮐﺘﺎﺏ ﻏﺒﺎﺭِ ﺧﺎﻃﺮ ﻣﯿﮟ ﻗﻮﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﺮﻭﺝ ﻭ ﺯﻭﺍﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﮯ ﺭﻭﯾﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺒﻨﯽ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻋﺒﺮﺕ ﺍﻧﮕﯿﺰ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﭘﮩﻼ ﻭﺍﻗﻊ ﺩﯾﮑﮭﯿﮯ۔

ﯾﻮﺭﭖ ﮐﮯ ﺍُﺟﮉ ﻭﺣﺸﯽ ﭘﻮﭖ ﮐﯽ ﻣﺴﻠﻂ ﮐﺮﺩﮦ ﺻﻠﯿﺒﯽ ﺟﻨﮓ ﮐﺎ ﺍﯾﻨﺪﮬﻦ ﺑﻦ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻋﯿﻦ ﺍُﻥ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﮯ ﺟﺐ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺻﻠﯿﺒﯽ ﻟﺸﮑﺮ ﻣﺼﺮ ﮐﯽ ﺳﺮ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺍٓﻣﻨﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍُﺱ ﻭﻗﺖ ﺻﻠﺒﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﺍﯾﮏ ﺻﻠﯿﺒﯽ ﻧﺎﺋﭧ ﻧﮯ ﺍﻥ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﮨﻢ ﺩﺭﯾﺎ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﺑﺮﺟﯿﻮﮞ ﭘﺮ ﭘﮩﺮﮦ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ، ﺗﻮ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺠﻦ ﺟﺴﮯ ﭘﭩﺮﯾﺮﯼ ‏( ﯾﻌﻨﯽ ﻣﻨﺠﻨﯿﻖ ‏) ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﻻ ﮐﺮ ﻧﺼﺐ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮨﻢ ﭘﺮ ﺁﮒ ﭘﮭﯿﻨﮑﻨﮯ ﻟﮕﮯ۔ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﭘﮩﻼ ﺑﺎﻥ ﭼﻼ۔ ﮨﻢ ﮔﮭﭩﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻞ ﺟﮭﮏ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻋﺎ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﻐﻮﻝ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔ ﮨﺮ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺟﺐ ﺑﺎﻥ ﭼﮭﻮﭨﻨﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻭﻟﯽ ﺻﻔﺖ ﭘﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﻨﺘﺎ ﺗﮭﺎ، ﺗﻮ ﺑﺴﺘﺮ ﺳﮯ ﺍﭨﮫ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﭨﮭﺎ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻧﺠﺎﺕ ﺩﮨﻨﺪﮦ ﺳﮯ ﺍﻟﺘﺠﺎﺋﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ۔ ﻣﮩﺮﺑﺎﻥ ﻣﯿﺮﮮ ﺁﺩﻣﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ کر !

ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺎﻵﺧﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺩُﻋﺎ ﺑﮭﯽ ﺳُﻮﺩﻣﻨﺪ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﮒ ﮐﮯ ﺑﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﺮﺟﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﻼ ﮐﺮ ﺧﺎﮐﺴﺘﺮ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔ ﺻﻠﺒﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﺎﺭﯾﺨﯽ ﺷﮑﺴﺖ ﮐﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﻻﺷﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﻓﺮﺍﺭ ﮐﯽ ﺭﺍﮦ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﯼ۔

ﺍﺏ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﺎﻧﺐ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﺩﯾﮑﮭﯿﮯ ﺍﭨﮭﺎﺭﻭﯾﮟ ﺻﺪﯼ ﮐﮯ ﺍﻭﺍﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﻧﭙﻮﻟﯿﻦ ﻧﮯ ﻣﺼﺮ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﺮﺍﺩ ﺑﮏ ﻧﮯ ﺟﺎﻣﻊ ﺍﺯﮨﺮ ﮐﮯ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﮐﻮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺏ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺍﺯﮨﺮ ﻧﮯ ﺑﺎﻻﺗﻔﺎﻕ ﯾﮧ ﺭﺍﺋﮯ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺟﺎﻣﻊ ﺍﺯﮨﺮ ﻣﯿﮟ ﺻﺤﯿﺢ ﺑﺨﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﺧﺘﻢ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﺠﺎﺡِ ﻣﻘﺎﺻﺪ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺗﯿﺮ ﺑﮩﺪﻑ ﮨﮯ۔ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺑﮭﯽ ﺻﺤﯿﺢ ﺑﺨﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﺧﺘﻢ، ﺧﺘﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﮨﺮﺍﻡ ﮐﯽ ﻟﮍﺍﺋﯽ ﻧﮯ ﻣﺼﺮﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﺎ ﺧﺎﺗﻤﮧ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﺏ ﭘﺮ ﻏﻼﻣﯽ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﮐﺎ ﺍٓﻏﺎﺯ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔

ﺍﻧﯿﺴﻮﯾﮟ ﺻﺪﯼ ﮐﮯ ﺍﻭﺍﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺭﻭﺳﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﺨﺎﺭﺍ ﮐﺎ ﻣﺤﺎﺻﺮﮦ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﻣﯿﺮِ ﺑﺨﺎﺭﺍ ﻧﮯ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﺪﺭﺳﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺠﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﺘﻢ ﺧﻮﺍﺟﮕﺎﻥ ﭘﮍﮬﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﺍُﺩﮬﺮ ﺭﻭﺳﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﻗﻠﻌﮧ ﺷﮑﻦ ﺗﻮﭘﯿﮟ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﺣﺼﺎﺭ ﻣﻨﮩﺪﻡ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﺍِﺩﮬﺮ ﻟﻮﮒ ﺧﺘﻢِ ﺧﻮﺍﺟﮕﺎﻥ ﮐﮯ ﺣﻠﻘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﮯ، " ﯾﺎ ﻣﻘﻠﺐ ﺍﻟﻘﻠﻮﺏ ﯾﺎ ﻣﺤﻮّﻝ ﺍﻻﺣﻮﺍﻝ " ﮐﮯ ﻧﻌﺮﮮ ﺑﻠﻨﺪ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺑﺎﻵﺧﺮ ﻭﮨﯽ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﻧﮑﻼ ﺟﻮ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮐﺎ ﻧﮑﻠﻨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﮔﻮﻟﮧ ﺑﺎﺭﻭﺩ ﮨﻮ، ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ختمِ خواجگان!

ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﭘﮩﻨﭽﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﺍﻧﮩﯽ ﮐﻮ ﺟﻮ ﻋﺰﻡ ﻭ ﮨﻤﺖ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﻭﺳﺎﺋﻞ ﺑﮩﻢ ﭘﻨﭽﺎﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﺑﮯ ﮨﻤﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﻋﺎ ﺗﺮﮎِ ﻋﻤﻞ ﺍﻭﺭ ﺗﻌﻄﻞِ ﻗﻮﯼٰ ﮐﺎ ﺣﯿﻠﮧ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ

منقول
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
میں اور حلب کے مظلوم!

سید اسرار علی

میرے مولا! الفاظ نہیں ہیں میرے پاس، اس لیے کافی دنوں سے حلب پر لکھ نہیں پا رہا۔ میرے پروردگار! راستہ بھی معلوم نہیں اور طریقۂ کار سے بھی آشنا نہیں ہوں۔ اس لیے غم مسلسل بڑھ رہا ہے۔ میرے داتا! یہ بھی نہیں جانتا کہ اس وقت میرے لیے کرنے کا اصل کام کیا ہے اور لڑنے کا اصل مقام کون سا۔ اس لیے اس صحابی رسولؐ کی طرح تلوار زمین میں دھنسا کر بیٹھا ہوا ہوں جو اپنے حبیبؐ کی شہادت کی افواہ سن کر مایوس بیٹھا ہوا تھا اور سمجھ رہا تھا کہ اب لڑنے کا کیا فائدہ۔

میرے رحیم و کریم مالک! مجھے تو اس کی بھی خبر نہیں کہ حلب میں معصوموں کے اوپر آگ برسانے والے ظالموں، ان کے سہولت کاروں اور پشتیبانوں کو کہاں سے گھیر لوں۔ میرے مالک، یہ ادراک بھی نہیں ہے کہ امت مسلمہ کی سفاکانہ اور مجرمانہ خاموشی کو کیا عنوان دوں اور اس کا کیا جواب دوں؟ میرے خالق، میرے رازق! تیرے بندوں پر زمین تنگ کرنے والوں کے خلاف میں بے بس ہوگیا ہوں۔ اس لیے آپ کے سامنے ہتھیار ڈال رہا ہوں۔ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کروں؟ کہاں جاؤں؟ کس سے ملوں؟ کیسے ملوں؟ تیرے زمین کو سرحدات میں تقسیم کرنے والوں نے مجھے ایک لکیر میں مقید کردیا ہے۔

مگر اے علیم و خبیر مالک! آپ کو تو معلوم ہے کہ اس وقت میرے لیے کرنے کا اصل کام کیا ہے۔ میرے رب، آپ نے وعدہ کیا ہے اور آپ وعدہ خلافی بالکل نہیں کرتے اور کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تو اپنے اس وعدے ’’ان علینا للھدی‘‘ کے مطابق میری رہنمائی فرما۔ میرے لیے راستے کھول دے۔ مالک! پانی اتنا گدلا ہوچکا ہے کہ حق کی تصویر انتہائی دھندلی ہوچکی ہے۔ تیرا علم اٹھانے والے بھی اب اپنے اپنے جھنڈوں کے لیے لڑ رہے ہیں۔ للہ الامر اور الا لہ الخلق والامر کا نعرہ بلند کرنے والے بھی مسلم امہ پر جاری اس قیامت صغری میں بھی اپنی اپنی سیاست کر رہے ہیں۔ اس لیے مالک! پریشان ہوں۔ راستہ دکھا دیجیے۔ ان لوگوں پر یقین نہیں۔ ان کا کوئی بھروسہ نہیں کہ کب کیا کر دیں۔ میرے مالک، مجھ سے اسلام آباد کے پرکیف نظاروں میں تحفظ فلاں و فلاں کانفرنسیں نہیں ہو پاتیں۔ یہ مجھ سے ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی میں سر پر اللہ اکبر کی پٹی باندھ لینے سے شام میں میرے بھائی کا دکھ کم ہوگا۔ ویسے اب تو یہ بھی نہیں ہو رہا۔

میرے مالک! میں لکھ اس لیے رہا ہوں تاکہ میرے جیسے اور دیگر بھی اسے پڑھ کر اس میں ضروری ترامیم کرکے آپ کے حضور اس دعا کو عاجزی کے ساتھ پیش کردیں۔ ہمیں بحیثیت مجموعی فہم عطا کردیجیے۔ ہمیں اس وقت بہترین فیصلے کرنے کی توفیق نصیب فرمائیے۔ ہمیں استقامت نصیب فرمائیے۔ میرے مالک! مجھ سے تو اپنے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھایا جاتا، حلب کے ان معصوموں کے خون کا حساب نہیں دے پاؤں گا۔ میرے رب! حدیث قدسی کی روشنی میں جب بیمار اور بھوکے کے حوالے سے آپ اپنی ہستی کا حوالہ دے کر پوچھیں گے تو لوگ جواب نہ دے پائیں گے تو مظلوموں، معصوموں اور بے کسوں کے حوالے سے آپ کے سامنے جوابدہی کے ہماری کوئی اوقات نہیں۔

مالک رحم فرما۔ اے ارحم الرحمین رحم فرما۔ اے احسن الخالقین، رحم فرما۔ ہمیں توفیق دے کہ ہم آپ کی بندگی کرسکیں۔ مولا! یتیموں اور بیواوؤں پر شفقت کرنے والے رحمت اللعالمین کے صدقے! شام اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما. تو ان کے لیے کافی ہوجا۔ آمین یا رب العالمین۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
شام کی تازہ ترین صورتحال پر میسج ٹی وی کی لائیو نشریات


اپنے شامی مسلمانوں کے لیے آواز بلند کریں ، اپنی سیاسی و مذہبی رہنماوں تک اپنی آواز پہنچائیں اور اپنی دعاوں میں انہیں یاد رکھیں ، مساجد میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔


ویڈیو


لنک


 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
اے اللہ مجاھدین شام کو متحد فرما ان کی نصرت فرما. اللہ یھود اور نصاری اور ان کے اعوان کو تباہ وبرباد کر. اے اللہ شام کے نصیری کتوں کو ذلیل و رسوا کر مجاھدین کے ہاتھوں ان کو ذلیل موت عطا کر اور جھنم کی گھرائیوں میں پہنچا دے. اور جو روافض اخوان القردة والخنازیر ان کی مدد کررہے ہیں ان کو بھی صفحہ ہستی سے مٹا دے. اللہ مسلم حکمرانوں کو ھدایت عطا کر اللہ کے دین کی طرف لوٹ آئیں اور اس کو نافذ کریں انہیں غیرت عطا کر کہ مظلوم امت کی نصرت کریں. اگر ان کی قسمت میں ہدایت نہی تو ان کو بھی ان کے اعوان اور مدد گاروں کے ساتھ تباہ وبرباد کردے. یا اللہ ہمیں حق دکھا اور اہل حق تک پہنچا دے. یا اللہ ہمیں اپنے دین کا اور امت محمد کے انصار میں شامل کر. ہم بے بس ہیں ہاتھ پیر بندے ہوے ہیں. یا رب تو مسبب الاسباب ہے رحم کر اور اپنے دین کے سپاہیوں میں شامل فرما... آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ہم نے مانا کے تغافل نہ کروگے لیکن
خاک ہوجایںگے ہم تمکو خبر ہونے تک

‏#حلب​

سعودی عرب نے روسی سفیر کو ملک چھوڑنے کےلیے اڑتالیس گھنٹے کا ٹائم دے دیا۔
تعلقات منقطع

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
دوستو ! سوشل میڈیا کی طاقت کو اتنا بھی سستا نہ سمجھیں، یہ وہ آواز ہے جو جنگ کے میدانوں سے سازشوں کے ایوانوں تک سنائی دیتی ہے، لینا شامی کا تازہ ترین ویڈیو پیغام ہے، جس میں اس نے اپنی جانب سے اور حلب کی عوام کی جانب سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کے حق میں،روس، ایران اور شامی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کررہے ہیں، یا سوشل میڈیا پر حلب کے مظلومین کے حق اور بشار لعین کے ظلم کی مخالفت میں کمپین چلا رہے ہیں، لینا کہتی ہیں کہ پوسٹ کرنا، ٹویٹ کرنا اور احتجاج کرنا بالکل بند نہ کریں، جاری رکھیں، کیونکہ ایرانی ملیشاز سوشل میڈیا کی بدولت دنیا بھر میں بے نقاب ہونے کی وجہ سے کچھ دیر تک سیز فائر کررہے ہیں، آپ اپنا احتجاج ، پوسٹس، ٹویٹس اس وقت تک جاری رکھیں، جب تک حلب کا آخری شہری باحفاظت یہاں سے نہیں نکل جاتا۔۔۔۔

دوستو ! ہمت نہیں ہارنا، ہم احتجاج بھی کرینگے اور اشامیوں کے حق میں آواز بھی اٹھائیں گے، جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے سٹیٹس لگانے یا احتجاج سے شامیوں کو کیا فائدہ ہوگا، تو بھائیو ! خدارا اتنا تو سوچو کہ ہماری پوسٹ، ٹویٹ، یا ان سے اظہار ہمدردی سے شامیوں کے دل ہی اگر خوش ہوجائیں اور انہیں حوصلہ ملے کہ ہمارے حق میں بولنے والے ابھی کچھ تو باقی ہیں، تو کیا یہ کم ہے۔۔۔۔ ؟؟

میرے اور آپ سے یہی ممکن ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں آواز اٹھائیں، جو ہم سے ممکن ہے وہ تو کریں۔۔۔۔۔ ہم مانتے ہیں کہ ہم ایوبیؒ، ابنِ قاسم اور غزنویؒ کی طرح امت کی بیٹیوں کی عصمت بچانے کیلئے میدانِ عمل میں نہیں جاسکتے، لیکن کیا ہماری آواز سے ان پاکیزہ عصمتوں والی امت کی بیٹیوں کو خوشی اور اپنائیت کے احساس کی چند گھڑیاں بھی میسر ہوں تو ہم جیسے سیاہ کار روز محشر انہیں بطور گواہ تو رکھ لیں گے کہ مولا! ہم سے یہ ممکن تھا، ہم نے یہ کیا۔۔۔۔۔ ہمت بڑھائیں دوستو! اس ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں، خاکم بدہن کل کو ہمارا دشمن ہم پر حاوی ہوا تو کس سے ہمدردی کی امید رکھیں گے۔۔؟؟

(محمدبلال خان)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ترک چینل پر حلب پر پروگرام کرتے ہوئے جب ایک ایسے بچے کی سرجری کی وڈیو دکھائی گئی جس کے زخموں کو سینے کے لیے نشہ آور ٹیکہ موجود نہیں تھا تو اسے ڈاکٹر نے کہا کہ وہ آیاتِ قرآنی کا ورد کرے۔ لائیو پروگرام کے دوران یہ لمحات دیکھ کر اینکر اور مہمان تجزیہ نگار دونوں ضبط نہ کر سکے۔



مسلمانو کے ساتھ سب سے بڑا دھوکہ UNO ہے... مسلمانوں جب بھی اپنی دفاع کے لئے ہتھیار اٹھاتے ہیں تو یو این او دھشت گردی کا لیبل لگانے کے لئے نظر اتا ہے, لیکن جب مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے تو اس بھادر کا نام ونشان نہیں ہوتا,,,,
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
آہ ،،،افسوس حلب بے بسی کی حالت میں اور ھم بے حسی کی چادر میں ،،،،، میں آنسو بہاوں تو اہل حلب کو فائدہ نھیں ،،،،،،چپ رہوں تو کلیجہ منہ کو آتا ھے ،،،،حلب کی جلی کٹی لاشیں ،،،،،جامع مسجد امیہ کی شکستہ دیواریں ،،،،معصوم کلیوں کی آہ وبکا ،،،،ماوں بہنوں کی چیخیں ،،،میں کس کو بھول جاوں ،،،،میرا اللہ تو رحیم ھے ،،،مجھے معاف کر دے گا امت کو معاف کر دے گا ،،،،،اللہ اہل شام کی مدد فرما اللہ مدد فرما جس طرح بدر میں مدد فرمائی ،،،،اللہ کفر کو تباہ فرما اس کی چالوں کو اس پر پلٹ دے آمین ،،،،،،،،،،،،،،مجاھد
 
Top