• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حلب نہیں ہمارا قلب مر گیا ہے !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
حلب نہیں میرا قلب زخمی ہے....

زندگی اور موت کی کشکمش میں مبتلا شامی بچی زندگی کی بازی جیت گئی: الحمدللہ

بشارالاسد، روس اور ایران کی جانب سے حلب کے باسیوں پر مظالم کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ ۔ ۔ شہری آبادیوں پر بے دریغ بم ،ممنوعہ بارود، راکٹ اور میزائل برسائے جارہے ہیں۔ ۔ ۔

بمباری کے بعد ملبے میں دبی ایک معصوم بچی کو امدادی کارکنوں نے طویل جدوجہد کے بعد بفضلِ خداوندی بچالیا۔ ۔ ۔ دکھ اور خوشی کے ملے جلے جذبات پر مشتمل یہ سنسنی خیز منظر دیکھنے والوں کو بے اختیار آنسو بہانے پر مجبور کردیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

حسبنا اللہ ونعم الوکیل۔۔۔نعم المولی ونعم النصیر
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
حلب جل رہا ہے..

﴿شکیل رانا﴾
تقریبا دو ماہ کی فائر بندی کے بعدگزشتہ کچھ دنوں سے ایک بار بھی اسدی فوج نے حلب کو مسلمانوں کا قبرستان بناکر رکھ دیا ہے،ایک ایسا قبرستان جہاں کفن دفن کا انتظام ہے اور نہ ہی جنازہ پڑھنے کے لئے کوئی بشر دستیاب ہے،ہسپتالوں پر بمباری کے نتیجے میں بن کھلے مرجھانے والے معصوم چہرے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی بے حسی پر ماتم کررہے ہیں،کفار کا تو کام ہی مسلمانوں کو ستانا ہے مگر افسوس اس بات پر ہے کہ ایک نام نہاد اسلامی ملک اور اس کے نمک خوار "مسلم کشی" کے اس گهناونے عمل میں برابر کے شریک ہیں اور برادر اسلامی ملک کا چورن بیچنے والے حکمران اور دانشور ستو پی کر سورہے ہیں، دوسری جانب کچھ منحوس حلیے والے انسان نما "چوہے" معصوم بچوں کی تصویروں پر بدبخت اور جهنمی کا لیبل لگا کر اپنے خبث باطن کا اظہار کر رہے ہیں، تیسری جانب فرنچ کٹ ڈاڑهی اور شارکٹ اسلام کے پرچارکوں کی منافقت عروج پر ہے،ان سب بدبختوں نے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کا بلا سود ٹهیکہ لیا ہوا ہے،دنیا کے کسی بھی کونے میں جب کوئی غیر مسلم کسی حادثے میں بهی مرجائے تو یہ رذیل ٹولہ اس کو مسلمانوں کے سر تھوپ کر اپنی غلط تربیت کا ثبوت پیش کرتا ہے اور اگر مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جائیں تو ردعمل اور مکافات عمل کے نعرے لگاکر اپنے آقائوں کی نمک حلالی میں مشغول ہوجاتا ہے..

حلب میں جاری مسلم کشی کو 11دن گزرچکے ہیں،روزانہ کی بنیاد پر فیس بک پر ایسی وڈیوز اور تصاویر سے واسطہ پڑتا ہے جنہیں دیکھ کر انسان کی روح کانپ اٹھتی ہے،بمباری کے نتیجے مرد و عورت، جوان اور بوڑھے یہاں تک کہ دودھ پیتے بچے بھی اسدی فوج کے مظالم کے شکار ہورہے ہیں..

اگر آپ کسی بچے کے باپ ہیں تو بمباری سے چار حصوں میں تقسیم ہونے والے کسی شامی بچے کی تصویر کو غور سے دیکھیں اور تھوڑی دیر کے لئے اس کو اپنا بیٹا فرض کریں،آپ کو احساس ہوجائے گا کہ اولاد کے یوں بچھڑنے پر ماں باپ پر کیا گزرتی ہے،اگر آپ کا والد زندہ ہے تو آپ کسی شامی بزرگ کی جلی کٹی لاش کو دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ آپ کے والد پر یہ ظلم ہوتا تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا اور اگر آپ کی ضعیف والدہ زندہ ہے تو آپ اس شامی خاتون کی ویڈیو ضرور دیکھیں جس کا پورا کنبہ بمباری کی نذر ہوچکا ہے اور وہ خود شدید زخمی حالت میں کھلے آسمان تلے کسی ابن قاسم کے انتظار میں بیٹھی ہے،اسے کیا معلوم کہ آج کا ماڈرن مسلمان ابن قاسم پر ظالم کی پهبتیاں کس کر راجا داہر کو اپنا ہیرو قرار دے چکا ہے،اس غور و فکر کے عمل سے گزرنے کے بعد اگر آپ پر رنج و الم کی کیفیت طاری ہوجائے تو سمجھیں کہ آپ انسان بھی ہیں اور مسلمان بھی ہیں،اب آپ کے کرنے کا کام یہ ہے کہ حدیث کے مطابق آپ اس ظلم کو اگر ہاتھ سے نہیں روک سکتے ہیں تو ان کے حق میں آواز تو اٹھائیں یا پھر کم از کم دل میں اس ظلم کے خلاف نفرت تو کریں،یاد رکھیں اگر ان مظالم پر غور کرنےکے بعد بھی آپ مغموم نہ ہوں اور اس فعل کو آخری درجے میں آپ ظلم بھی نہیں سمجھتے تو پھر آپ کی سوچ پر تین حرف ہی بھیجے جاسکتے ہیں،آپ مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے قابل نہیں بلکہ آپ کے بارے میں یوں کہا جا سکتا ہے کوئی جانور اگلی دو ٹانگیں اٹھا کر انسانوں میں شامل ہوا ہے...حدیث پاک کا مفہومِ تو یہی بتاتا ہے مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں اگر جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو تو پورا جسم دکھتا ہے،آج ہمارے شامی بھائی مشکل میں ہیں اور ان کی مشکلات اور تکلیفوں کو محسوس کرتے ہوئے اپنی حیثیت کے مطابق ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے..... آپ اپنی حیثیت کے مطابق جس طرح تعاون کرسکتے ضرور کریں اور تعاون کی کوئی اور صورت ممکن نہ ہو تو کم ازم ہر نماز کے بعد اپنی دعا میں اپنے شامی بهائیوں کو ضرور یاد رکھیں...

اللہ تعالٰی تمام مسلمانوں کو ہر قسم کے شرور سے محفوظ رکھے اور مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والوں ان مظالم کو جسٹیفائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنادے....

آمین یا رب العالمین
 
سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118

امین یا رب
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
13118945_979991478735788_7611468948588507550_n.jpg

یا رب العالمین

لعنت فرما اُن کفار پر ، جو مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں ، ان کفار کے درمیان پھوٹ و اختلاف ڈال دے ، اور ان کے قدم ڈگمگا دے ، اور ان پر اپنا عذاب نازل کر ، وہ عذاب جسے تو مجرموں سے واپس نہیں پلٹایا کرتا

آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069

شہری آبادیوں پہ خوفناک بمباری سے جان بچاکر صوبہ ادلب میں واقع پناہ گزین کیمپ میں پناہ لینے والے معصوم بچوں، عورتوں اور مردوں کو بشارالاسد اور روسی درندوں نے اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔۔۔۔

اہل شام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز جنگی جرائم پر پوری دنیا کو اور بالخصوص پاکستانی میڈیا کو سانپ سونگھا ہوا ہے۔۔۔ چھوٹی چھوٹی خبروں کو بریکنگ نیوز بناکر پیش کرنے والا یہ میڈیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے ۔ ۔

اہل پاکستان سے پرزور التماس ہے کہ اہل شام کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام فرمائیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے روس، بشارالاسد اور ایرانی درندگی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔۔۔۔۔

__________________________

حسبنا اللہ ونعم الوکیل نعم المولی ونعم النصیر

شام میں باغیوں کے زیرِ اختیار شمالی علاقے میں ایک پناہ گزیں کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے میں کم سے کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

Last edited:

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
اللہ اہل شام کی مدد فرمایے اور امت مسلمہ کو جگا دیے

Sent from my Lenovo A536 using Tapatalk
 
سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
اخر کب جاگے گی یہ امت

Sent from my Lenovo A536 using Tapatalk
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
یہ خاموشی مجرمانہ ہے
اس خاموشی ، عملی فقدان کا نوجوانوں پر انتہائی برا اثر ہو رہا هے

اس کی ذمی داری کس کے سر

۔۔۔۔ نوجوانوں کے !
 
Top