• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حنفیوں کے لیے لمحہ فکریہ

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
محترم ذو معنیٰ باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا آپ مجھے یہ بتائیں کہ یہ
(سعودیہ والوں کو انڈیا کے ایک مدرسے میں لانے کی۔ اور پھر الحمدللہ اور اونچی آواز سے آمین کہلوانے کی۔۔ اور پھر شور شرابا کی وبا قائم کرنے کی۔۔۔۔ مزید لنک بھی دوں اب مولانا کنعان صاحب کی طرح یا خود یاد آجائے گا۔؟)[/
2] کہاں سے لیا جو بات آپ میری طرف منسوب کررہے ہیں وہ میری عادت کے خلاف مجھے تعجب ہے برائے مہربانی مجھے لنک عنایت فرمائیں اور لنک کیا دینا کوئی چوری تھوڑی ہے آپ کھل کر بیان فرمادیں کہ میں نے کہاں لکھا ہے
اور یہ بات :
کہانی اس فورم پر نہیں کسی اور فورم پر ہے۔ اشارہ کردیا ہے۔ امید ہے سمجھ آجائے گا۔ ان شاءاللہ ۔۔آپ اسی کہانی کو دوبارہ پڑھ لینا اور پھر مختصر اغراض کو بھی پیش کردینا ۔۔۔ پھر ہم بتائیں گے کہ آپ نے کن اغراض کی خاطر من گھڑت کہانی پیش کی ہے۔۔۔اور میں مدرسے کے ذکر کو بیچ میں اس لیے لایا تاکہ آپ کو دکھایا جائے کہ آپ کتنے بڑے مصلح ہیں
اول تو کسی دوسری فورم کی بات یہاں نقل کرنا چہ معنیٰ دارد لیکن چلیے میں نے کسی فورم پر کچھ کہا ہے تو بتائے کیا کہا ہے اور اس کا لنک دیجئے ۔ اور یہ اچھی بات ہے کہ آپ نے میری مراسلتیں دوسری فورم پر دیکھیں ہیں لیکن ایمانداری سے بتائیں میں نے کسی فورم پر کسی کی توہین طعن تشنیع یا اکابر کو برا کہا ہو اور یہ بھی بتائیں کہ فورم کے اراکین کا برتاؤ میرے ساتھ کیساہے ۔ محترم یہ دنیا اب اتنی بے وقوف نہیں رہی کہ کسی کی بات کو ویسے ہی تسلیم کرلے
اور یہ بھی عرض کردوں میری اس فورم کے بعد سب سے زیادہ مراسلت ’’ الغزالی‘‘ پر ہے۔ اور یہ فورم بنگلور انڈیا کی ہے اور یہ میرے والد سے پہلے ہی سے واقف تھے اور مدرسہ سے بھی اور اس فورم کے موڈیریٹر مفتی ناصر مظاہری صاحب یہ خوب اچھی طرح سے واقف ہیں اس لیے میری بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے اور آپ پاکستان میں ہیں مولانا تقی عثمانی صاحب سے معلوم کرلیں کہ مفتی عزیزالرحمٰن بجنوری کے خاندان سے واقف ہیں کہ نہیں اور کچھ معلوم کرنا ہوتو’’مکتبہ رشیدیہ‘‘ اور ’’زمززم کتب خانہ‘‘ پر معلوم کرلیں یہ حضرات میرے والد ؒ کی کئی کتابیں چھاپ رہے ہیں ۔ اور مزید کچھ تصدیق کرنا ہوتو میرے بلاگ سے معلومات حاصل کرلیں کہ میں کس ذہن کا آدمی ہوں اور کیا تشہیر کر رہاہوں اور میرا بلاگ کوئی زیادہ دور نہیں بس ( آن لی سنگل کلک)
اس لیے محترم آپ پر لازم ہے کہ مدرسہ کے متعلق (میری فرضی کہانی) سے مجھے ضرورآگاہ فرمائیں تاکہ میری بھی غلط فہمی دور ہو اور قارئین کی بھی غلط فہمی دور ہو اور مجھے جو داد وتحسین کی ڈگریاں ملی ہیں وہ یا توچھن جائیں یا پھر کم از کم آئندہ کے لیے محفوظ ہوجائیں باقی میں اور کوئی بات کرنا غیر مفید ہے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
محترم بھائی ہر بات کا مفہوم مخالف نہیں لیاجاتا۔
ماشاء اللہ آپ سمجھدار ہیں۔۔۔
مولانا یوسف لدھیانوی شہیدؒ نے کہیں لکھا تھا۔۔۔
کہ اختلاف کا مقصد ہرگز یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہم ایک دوسرے کے احترام سے بھی جائیں۔۔۔
مفتی تک ٹھیک ہے لیکن مفت کا لفظ تضحیک سا لگ رہا تھا۔۔۔
ضروری نہیں ہم مفتی عابد الرحمٰن بھائی کے عقیدے یا نظریات سےاتفاق کریں۔۔۔
اور یہ بھی ضروری نہیں کے اختلاف کی شدت مزاج میں اتنی بڑھ جائے کہ چھوٹے بڑے کی تمیز سے بھی جائیں۔۔۔
آپ نے خود کہا آپ طالبعلم ہیں ماشاء اللہ، ہماری دُعا کے اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔۔۔
لیکن طالبعلم کا انداز قطعی ایسا نہیں ہونا چاہئے۔۔۔ ایسا میں سمجھتا ہوں۔۔۔
المہم مجھے جس لفظ نے مجبور کیا وہ میں نے بیان کردیا باقی کسی کو قائل اس طرح نہیں کیا جاسکتا۔۔۔
 

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
لیکن طالبعلم کا انداز قطعی ایسا نہیں ہونا چاہئے۔۔۔ ایسا میں سمجھتا ہوں۔۔۔
۔
مفتی صاحب کے اس انداز کے بارے کچھ فرمائیں جزاک اللہ
السلام علیکم
تکلفات برطرف
جو انداز خطاب واعظ محترم حضرت ناصح اور مفکر ملت وقوم شیخ العرب والعجم ،اور شیخ الکل فی الکل نے اختیار فرمایا ہے ،احقر کو اتنی دسترس تو نہیں ہے اور نہ ہی میں مکالمے بازی کا کھلاڑی ہوں اور نہ ہی کسی ایسے ماحول میں پرورش پائی جس میں ڈائلاگ بازی سکھائی جاتی ہو یہ بھی جو کچھ تھوڑا بہت الجھنا سیکھ گیا ہوں وہ اسی فورم کے اراکین کی مرہون منت ہے،یہ سارے گُر یہیں سیکھنے کو ملے ہیں،
( ہائے میری قسمت ساری محنت بیکار گئی اتنا بہترین جواب لکھدیا تھا شاید دوبارہ نہ لکھ سکوں مضمون کو سینٹ کرتے وقت سب کچھ بیکا رہوگیا بس اتنا ہی آٹو سیو رہ گیا ایک گھنٹے کی محنت بیکا ر گئی چلیے دیکھتا ہوں کتنا ریمائنڈ ہوتا ہے)
اس کے لیے میں فورم کے ارکین کامشکور ہوں کہ ان کے طفیل میں کچھ ڈائلاگ بازی آگئی ہے اس لیے کہ میری دینا کچھ الگ ہی ہے ۔طالب علمی کے زمانے میں میں نے صرف اور صرف انبیاء ورسل علیہم الصلوٰۃ والسلام صحابہ کرام رضون اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین تابعین یا تبع تابین وغیرہم اورائمہ اربعہ یا دیگر علماء و مجتھیدین ومحدیثن کرام رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں پڑھا تھا لیکن یہ فرقہ اہل حدیث کے بارے میں با لکل نہیں پڑھا تھا جن کا بچہ بچہ محدث ہوتا ہے زمانہ رسالت ماٰب صلی اللہ علیہ وسلم میں محدث صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہی ہوا کرتے تھے کوئی بچہ نہیں ہوا کرتا تھا اور یہ فرقہ دعویٰ کرتا ہے ہمارا بچہ بچہ محدث ہے (سبحان اللہ) جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ فرقہ (مروجہ اہل حدیث ) حدیث کو مانتے ہیں جانتے نہیں ہیں اگر جانتے تو ،ان کا یہ دعویٰ کہ ہم قرآن و حدیث پر عمل کرتے ہیں غلط ہے اس لیے کہ اس حدیث کے بارے میں یہ حضرات کیا فرمائیں گے ما انا علیہ واصحابی یا ما أنا عليہ اليوم وأصحابي اس سے یہ واضح ہوتی ہے کہ یہ حضرات صحابی کے منکرین ہیں جیسا کہ فرمان رسالت ماٰب ﷺ ما انا علیہ واصحابی یا ما أنا عليہ اليوم وأصحابي سے وضح ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اسلام نام ہے قرآن و حدیث اور آثار صحابہ (جب کہ تابعین اور تبع تا بعین بھی حدیث کے مصداق اس جماعت میں داخل ہیں) تو صرف دو کو ماننا اور باقی کا انکار کرنا یا ان کو نظر انداز کرنا یہ کون سا حدیث پر عمل ہے ۔جب کہ ائمہ اربعہ و دیگر اہل حق علماء ومجتھیدین قرآن وحدیث و آثار الصحابہ سے استفادہ کرتے ہیں اور یہ تینوں ہی دین کے اصل ماٰخذ ہیں تو معلوم یہ ہوا اہل حق کی جماعت وہ ہے جن کا ماٰخذ یہ تینوں ذرائع علم ہوں، اس کے علاوہ جو جماعت بھی آثار الصحابہ کی منکر ہو وہ باطل ہے۔ کیوں کہ ماانا علیہ واصحابی( جس پر میں اور میرے صحابی ہیں،) وہ جماعت برحق ہے اور جو ان تینوں ذرئع سے استفادہ کرے وہ برحق ہیں۔
اور یاد رہے اہل حق ہی ہمیشہ غالب رہے ہیں اور الحمد للہ احناف اہل حق ہیں اور غالب ہیں یعنی اکثریت میں ہیں تب بھی اور اب بھی احناف کی اکثریت ہے ۔جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت تمام امتوں میں غالب ہے اکثریت میں ہے جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی فخر ہے اور یہ فرقہ (مروجہ اہل حدیث) اس کو امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کم کرنے کا شوق ہے ان کے نزدیک مسلمانوں کی اکثریت ( سوائےفرقہ اہل حدیث کے) مشرک مرتد کافر زندیق ہیں تو بتائے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثریت میں ہوئی یا اقلیت میں۔ جب کہ امت کی اکثریت مقلدین کی ہے تو خود فیصلہ کر لیجئے کون حق پر ہیں وہ جو مکمل قرآن وحدیث وآثار پر عمل کرتے ہیں یا وہ جو صرف دو کو مانتے ہیں (قرآن وحدیث) اور قلیل تعداد میں ہیں اور اپنی اکثریت بڑھانے کی فکر میں ہیں جس طرح عیسائی مشنریاں عیسائیوں کی تعداد بڑھانے کی فکر میں ہیں ، اور ہر ہتھکنڈے کو استعمال میں لاتی ہیں اسی طرح یہ غیر مقلدین اپنی اکثریت ثابت کرنے کے چکر میں جو ان کی بات قبول نہیں کرتا اس کو یہ لوگ دائرہ اسلام سے خارج کر دیتے ہیں
ہم مقلدین حضرات اتنے فرخ دل ہیں کہ کسی کو جلدی مشرک کافر نہیں کہتے جب تک کہ کھلا شرک اور کفر نہ ہو ۔دوسرے ہماری نیک نیتی کا ایک بین ثبوت یہ بھی ہے ہماری نماز کسی بھی فرقے کے پیچھے ہوجاتی ہے یہ نہیں پوچھتے کہ یہ غیر مقلد تھا اس کے پیچھے نماز ہوئی کہ نہیں، (اس وجہ سے کہ یہ امت انتشار پھیلانے والی نہیں یا فسادی نہیں۔) مقلدین کی نماز سب کے پیچھے ہوجاتی ہے
جی آپ کے ہوتے ہوئے ترقی کا تصور ہی بیکار ہے تنزلی تو ہوسکتی ہے اس پوسٹ کے بعد اندازہ ہوجائےگا کتنی ترقی عنایت فرماتے ہیں اور کون کون نکل کر آتا ہے کیوں کہ آپ حضرات کا تو یہ بائیں ہاتھ کا کھیل ہے اسلام سے نکال کر مرتد بنانا مشرک بنانا آپ کے یہاں اس طرح کی فیکٹریاں ہیں،

میں تو پہلے ہی قائل ہوں کہ طعن تشنیع کرنا آپ حضرات کا مرغوب مشغلہ ہے

آپ حضرات تو کسی کے بھی مقلد نہیں صرف اپنے من کی تقلید کرتے ہیں جہاں سے کو اچھا لگا لے لیا یا الٹی سیدھی تاویلات کرلیں چاہے جس بات کو صحیح قرار دے لیں چاہے جس کو رد کردیں اس میں تو آپ حضرات ایکسپرٹ ہیں
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
مفتی صاحب کے اس انداز کے بارے کچھ فرمائیں جزاک اللہ
یہ نصیحت تمام بھائیوں کے لئے ہے!۔
کسی بھی شخص کی صلاحیت اور قابلیت کا اندازہ اس کی گفتگو سے ہوتا ہے اگر اچھی اور عمدہ گفتگو کرتا ہوگا تو اس سے معلوم ہوجائے گا کہ یہ شخص باسلیقہ اور اچھی صلاحیتوں کا حامل ہے لیکن اگر گفتگو غیرمعیاری ہوگی تو اس سے معلوم ہوجائے کہ یہ شخص آداب گفتگو سے ناآشنا ہے جس میں کوئی صلاحیت نہیں ہے اس وجہ سے حکماء کہتے ہیں کہ پہلے تولو پھر بولو۔۔۔

یعنی جب بھی کلام کرنا مقصود ہو تو سب سے پہلے سوچو غور وفکر کرو اور مقصد کے بیان کے لئے مناسب الفاظ کا چناؤ کرو۔۔۔۔ اس سے آپ کی شخصیت انتہائی نکھرجائے گی اور آپ کو اچھا مقام دلائے گی۔۔۔
یعنی! ہمیں بہت زیادہ علم کی بجائے تھوڑے سے ادب کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ باادب گفتگو ایک انسان کو انتہائی عظیم بنادیتی ہے۔۔۔
جیسے کہ حدیث ہے!۔
ان المومن لیدرک بحُسن خلقہ درجۃ الصائم القائم
بیشک ایک مومن اپنے عمدہ اخلاق کی بدولت روزہ اور تہجد گزار کا درجہ پالیتاہے۔۔۔
سنن ابی داؤد، کتاب الادب، باب فی حسن الخلق حدیث ٤٧٩٨، البانی رحمۃ نے اسے صحیح کہا ہے۔۔۔

ملاحظہ کیجئے!۔
عن ابی الدرداء ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال؛ ماشئی اثقل فی میزان المومن یوم القیامۃ من خلق حسن، وان اللہ لیبغض الفاحش البذینبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا!۔
کہ قیامت کے دنن مومن بندے کی میزان میں حسن اخلاق سے بھاری کوئی چیز نہیں ہوگی اور یقینا اللہ تعالٰی بدزبان اور بےہودہ گوئی کرنے والے کو ناپسند کرتا ہے سنن ترمذی، ابواب البروالصلۃ، باب ماجاء فی حسن الخلق حدیث ٢٠٠٢، سلسلۃ الصحیحۃ رقم ٨٧٦۔

برے اخلاق والا، زیادہ باتیں کرنے والا، جسے آج کے دور میں عقلمندی کی دلیل سمجھا جاتا ہے حالانکہ زیادہ باتیں کرنا جو کہ بے مقصد ہوں، انتہائی حماقت ہے ایسا شخص رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے دن دور ہوگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب اس کو حاصل نہ ہوسکے گا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب حاصل نہ ہونا بہت بڑا نقصان حرمان ہوگا لہذا ضروری ہے کہ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں اور برے اخلاق سے اور ایسی گفتگو سے پرپیز کریں جس سے کسی کی دلی تکلیف پہنچے۔۔۔

یہ نصیحت مجھ سمیت تمام بھائیوں کے لئے ہے۔۔۔ جو چاہے عمل کرے اور جو نہیں کرسکتا وہ اپنا احتساب خود کرلے۔۔۔
شکریہ۔۔۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
محترم ذرا انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے
ذرا آئینہ کچھ اس طرح سے دیکھا کیجئے، اس لیے کہ یہی اس تھریڈ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے اور یہیں سے ابتداء ہوئی اس طرح کے مکالمہ بازی کی اور یہیں سےطعن تشنیع کا بازار گرم ہوا ۔ جناب یا تو آپ نے جانبداری سے کام لیا یا پھر زحمت سے بچنا چاہا۔ چلیے یہ زحمت میں ہی کر لیتا ہوں
ملاحظہ فرمائی خضر بھائی کے الفاظ جب کے مجھے ان سے اسطرح کے خطاب کی توقع نہیں تھی جسے پڑھ کر مجھے شاک سا لگا ، صرف آئینہ دکھانا مقصود ہے مکالمہ بازی مقصود نہیں ہے کیوں کہ یہ جناب خضر صاحب کی سمجھداری ہے کہ انہوں نے آگے کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی بات کو آگے بڑھا یا اس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں اور میں ان کے اس جذبہ کی قدر کرتا ہوں مگر چونکہ آپ نے دبے ہوئے مردے کو اکھاڑا ہے اس لیے پیش خدمت ہے خضر بھائی کا یہ مراسلہ ملاحظہ فرمائیں :
خضر حیات صاحب نے فرمایا:
سبحان اللہ ! مفتی صاحب ذرا خیال کریں ۔
آپ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے حق میں کوئی دلیل دینا چاہتے ہیں تو قرآن یا سنت سے دیں یا ابن تیمیہ ، ابن قیم ، لجنہ دائمہ ، اور وہبہ زحیلی کو پیش کرنے کا کیا مقصد ہے آ پکا ؟
دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں یا تو آ پکے نزدیک یہ بطور ماخذ شریعت ہیں یا ہم ان کے مقلد ہیں دوسری بات کا اہل حدیث کا بچہ بچہ بھی جواب دے سکتا ہے کہ ہم قرآن وسنت کے خلاف کسی کی بات کو نہیں مانتے ۔
پہلی بات کی وضاحت آپ کے ذمے ہے کہ کہیں آپ ترقی تو نہیں کر چکے ؟

ایسی باتیں آپ کے منصب افتاء کو زیب نہیں دیتیں ۔ جس فتوی کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے اس کی بنیاد قرآن وسنت ہے کہ کسی کی من پسندی ہے ؟ فرض کریں وہ فتوی قرآن وسنت کے مطابق نہیں تو کیا اہل حدیث اس کا اندھا دھند دفاع کریں گے جیسے آپ لوگوں کا وطیرہ ہے ؟
ایک اشکال اور اس کا حل : جن لوگوں کو قرآن وسنت کی ایسی نصوص ملتی ہیں جو امام ابو حنیفہ کی مخالفت میں ہیں ان کے لیےآسان نسخہ ہے کہ دار العلوم دیوبند وغیرہ سے مذہب حنفی کی ایک عینک لے کر پہن لیں ۔۔۔۔۔ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

ایک اور انداز سے :
کیا فقہ حنفی قرآن وسنت کے مطابق ہے یا مخالف ؟
فقہ حنفیہ قرآن وسنت کا نچوڑ ہے ۔ یعنی اس کی کوئی بات بھی قرآن وسنت سے ہٹ کر نہیں ہے ۔ اس کی بنیاد ایک دعوی ہے :
فقہاء احناف قرآن وسنت کے مطابق بات کرتے ہیں ۔۔۔ اس بات کی دلیل ایک اور دعوی ہے :
فقہاء احناف قرآن وسنت کے مخالف نہیں ہوسکتے ۔۔۔۔۔ جب مخالف نہیں ہوسکتےتو ظاہر ہے موافق ہی ہوں گے ۔
نتیجہ : فقہ حنفی قرآن و سنت کے عین مطابق ہے ۔

امید ہے آئندہ آپ کے ذہن میں یہ بےتکے سوال نہیں آئیں گے کہ فقہ حنفی قرآن وسنت کے مطابق ہے کہ نہیں ؟
اگر آپ نے یہ غلطی دہرائی تو ہم بھی یہی جواب دہرانے میں کوئی شرم نہیں کریں گے ۔
فقط والسلام
 

راشد١

مبتدی
شمولیت
اپریل 05، 2013
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
0
السلام علیکم
حیرت کی بات ہے کہ حنفیوں نے امام پر یہ الزام کیسے مان لیا۔اگر حنفی ایسی باتیں مان جاتے تو تاریخ بغداد میں ہی کافی گندگی موجود ہے امام کےخلاف ۔میں نے پوسٹ ١٧ میں اس کا جواب دیا ہے۔یہ ہی حنفی موقف ہے کہ ہم امام کے خلاف تشدد کو نہیں مانتے۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
محترم فورم یوزرز مہربانی کرکے ایک دوسرے پر اس طرح کی باتیں نہ کریں اگر کوئی بھائی کسی کو نصیحت کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کے دوسرے اس کو زلیل کرنا شروع کر دیں یہ ایک غلط حرکت ہے ۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
مفتی صاحب سب سے پہلے تو آپ نے جو یہ فرمایا کہ
اور جہاں تک ’’امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا یہ فرمانا میری باتیں غلط ہوتی ہیں‘‘ یہ سراسر غلط ہے چاہے اس بات کو نقل کرنے والا کتنےہی اونچے درجہ کا آدمی ہو۔ کیوں کہ ایک زمانہ ایسا گزرا ہے جس میں غلط باتوں کو بڑے لوگوں کی طرف منسوب کرکے عوام کو گمراہ کیا گیا ہے اس لیےمیں ان باتوں کو تسلیم نہیں کرتا اور کسی کو مجبور بھی نہیں کرتا۔
اس کا جواب بادلیل مطلوب ہے۔۔۔ اور پھر آپ نے جو یہ فرمایا کہ
آپ حضرات کی ایک دو نہیں سیکٹروں باتیں ایسی ہیں جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی باتوں سے مطابقت نہیں رکھتیں اور خود آپ حضرات کا یہ نعرہ( ہم قرآن و سنت کے ماننے والے ہیں ) اس بات کی دلیل ہے کہ آپ حضرات آثار الصحابہ کے منکر بھی ہیں اور نظر انداز بھی کرتے ہیں
اس کا جواب بھی بتائی گئی شرائط کے مطابق مطلوب ہے۔۔۔ورنہ پہلے اقتباس کے بارے تسلیم کرلیں کہ امام صاحب سے یہ قول بسند صحیح ثابت ہے اور دوسرے قول بارے تسلیم کرلیں کہ یہ میرا آپ کی جماعت پر الزام ہے۔۔اب تک جتنی بھی پوسٹس کی گئی ہیں۔ سب انہی دو باتوں کے اردگرد گھومتے ہوئے کی گئی ہیں۔۔لہٰذا اب دوبارہ اصل باتوں کی طرف لوٹنا ہی مناسب ہے۔۔۔


محترم ذو معنیٰ باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا آپ مجھے یہ بتائیں کہ یہ
(سعودیہ والوں کو انڈیا کے ایک مدرسے میں لانے کی۔ اور پھر الحمدللہ اور اونچی آواز سے آمین کہلوانے کی۔۔ اور پھر شور شرابا کی وبا قائم کرنے کی۔۔۔۔ مزید لنک بھی دوں اب مولانا کنعان صاحب کی طرح یا خود یاد آجائے گا۔؟)
کہاں سے لیا جو بات آپ میری طرف منسوب کررہے ہیں وہ میری عادت کے خلاف مجھے تعجب ہے برائے مہربانی مجھے لنک عنایت فرمائیں اور لنک کیا دینا کوئی چوری تھوڑی ہے آپ کھل کر بیان فرمادیں کہ میں نے کہاں لکھا ہے
بسااوقات عجلت میں یا پھر سرسری نظر دیکھنے اور پڑھنے سے انسان کوئی اس طرح کی بات کر بیٹھتا ہے۔ جو حقیقت میں نہیں ہوتی۔۔لیکن جب اچھی طرح حقیقت کو جاننے کی تہہ تک جاتا ہے تو پھر کہی گئی بات الٹ نکلتی ہے۔ یا کہیں سے کوئی ایسا شارہ مل جاتا ہے۔۔ جس سے آدمی کو احساس کے ساتھ معلوم پڑ جاتا ہے کہ میری کہی گئی بات درست نہیں تھی۔۔۔ یہاں بھی کچھ اس طرح ہوا ہے۔۔جب میں نے الغزالی پر یہ تھریڈ ’’ وہابی کریلا ‘‘ دیکھا اور اس تھریڈ میں ایک پوسٹ ’’ مفتی ناصر مظاہری ‘‘ کی دیکھی، جس میں یہ استہزاء کیا گیا ہے۔۔ اور اسی فورم پر جناب محترم بھی ’’ مفتی عابدالرحمٰن مظاہری‘‘ کے نام سے ہیں۔۔۔ مجھے شک ہوا کہ یہ آئی ڈی بھی آپ کی ہے۔۔کیونکہ دونوں کے ساتھ مفتی اور دونوں کے ساتھ مظاہری لکھا ہوا ہے۔۔ بس نام کا فرق ہے۔۔۔ لیکن جب آپ نے
اور اس فورم کے موڈیریٹر مفتی ناصر مظاہری صاحب یہ خوب اچھی طرح سے واقف ہیں
یہ فرمایا تو پھر مجھے یہاں سے اشارہ مل گیا کہ وہ آپ نہیں کوئی اور صاحب ہیں۔۔ اور پھر یقین بھی ہو گیا کہ یہ مفتی صاحب کوئی اور ہیں۔۔ آپ نہیں۔۔ اور اس طرح کسی بارے گمان کا ہو جانا کوئی بعید بات بھی نہیں۔۔۔ شاید اسی فورم پر ایسا ہی عمل آپ کے ساتھ پہلے بھی ہوچکا ہے۔۔۔ یعنی وہ آپ کی آئی ڈی نہیں تھی لیکن ایک بھائی اس آئی ڈی کو بھی آپ سمجھ رہے تھے۔۔۔۔ جب آپ نے وہاں پر وضاحت فرمادی تو بھائی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔۔۔اسی طرح الغزالی فورم پر مفتی ناصر مظاہری کو میں مفتی عابدالرحمٰن مظاہری ہی سمجھ رہا تھا۔۔۔ جب آپ نے مفتی ناصر کی وضاحت کی تو مجھے معلوم ہوگیا کہ وہ آئی ڈی پھر کسی اور کی ہے آپ کی نہیں۔۔۔ اس لیے اب تک مدرسہ کےحوالے سے جتنی باتیں بھی آپ کے خلاف کی ہیں سب کو واپس لیتا ہوں۔۔۔اور ان باتوں کی وجہ سے یقیناً آپ کو تکلیف بھی پہنچی ہوگی۔۔اس پر بھی معذرت خواہ ہوں۔۔۔
قارئین کرام!​
مدرسہ کے حوالے سے جتنی باتیں مفتی صاحب کے بارے میں کہی گئی ہیں۔۔ وہ میری غلط فہمی ہے۔۔ اس لیے ان باتوں سے رجوع کرتا ہوں اور مفتی صاحب سے اس غلط فہمی پر شرمندہ بھی ہوں۔۔۔ قوی امید ہے کہ مفتی صاحب بھی غلط فہمی کو غلط فہمی ہی سے تعبیر کریں گے۔۔۔ ان شاءاللہ
اور یہ بات :
اول تو کسی دوسری فورم کی بات یہاں نقل کرنا چہ معنیٰ دارد
تو مفتی صاحب اسی بات بارے ذرا مفتی کنعان صاحب کو بھی سمجھا دیں۔۔۔ شاید آپ کی بات پر موصوف عمل پیرا ہوجائیں۔۔ کیونکہ موصوف سے اس طرح کی حرکتیں سرزد ہوتی رہتی ہیں۔۔
لیکن ایمانداری سے بتائیں میں نے کسی فورم پر کسی کی توہین طعن تشنیع یا اکابر کو برا کہا ہو
توہین اور طعن وتشنیع بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا،کیونکہ میں آپ کی ایک ایک پوسٹ نہیں دیکھتا۔۔۔ وہابی کریلا کچھ عجیب وغریب پوسٹ لگی۔ اس لیے صرف اس کا مطالعہ کیا۔۔
اور یہ بھی بتائیں کہ فورم کے اراکین کا برتاؤ میرے ساتھ کیساہے ۔
اس بارے بھی کچھ نہیں کہتا۔۔۔ اور نہ کہنا اچھا سمجھتا ہوں۔۔۔ ہر کسی کو معلوم ہی ہوتا ہے کہ اس کےساتھ اراکین فورم کا برتاؤ کیسا ہے؟
محترم یہ دنیا اب اتنی بے وقوف نہیں رہی کہ کسی کی بات کو ویسے ہی تسلیم کرلے
تو مفتی صاحب پھر آپ ہمیں کیوں بےوقوف سمجھتے ہیں۔۔ کیا آپ کے یوں کہنے سے
اور جہاں تک ’’امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا یہ فرمانا میری باتیں غلط ہوتی ہیں‘‘ یہ سراسر غلط ہے چاہے اس بات کو نقل کرنے والا کتنےہی اونچے درجہ کا آدمی ہو۔
آپ حضرات کی ایک دو نہیں سیکٹروں باتیں ایسی ہیں جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی باتوں سے مطابقت نہیں رکھتیں اور خود آپ حضرات کا یہ نعرہ( ہم قرآن و سنت کے ماننے والے ہیں ) اس بات کی دلیل ہے کہ آپ حضرات آثار الصحابہ کے منکر بھی ہیں اور نظر انداز بھی کرتے ہیں
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ہم مان جائیں گے؟ ۔۔۔ جناب ہم بھی بےوقوف نہیں۔۔۔ اس لیے کہی گئی باتوں پر دلائل کا لانا اور ان کو ثابت کرنا آپ پر ہماری طرف سے قرض ہے۔
اور یہ بھی عرض کردوں میری اس فورم کے بعد سب سے زیادہ مراسلت ’’ الغزالی‘‘ پر ہے۔ اور یہ فورم بنگلور انڈیا کی ہے اور یہ میرے والد سے پہلے ہی سے واقف تھے اور مدرسہ سے بھی اور اس فورم کے موڈیریٹر مفتی ناصر مظاہری صاحب یہ خوب اچھی طرح سے واقف ہیں اس لیے میری بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے
اسی مفتی صاحب نے تو ہی مجھے غلط فہمی میں ڈال دیا۔۔۔ چلیں خیر جس کی تفصیلی وضاحت تو پیش کردی ہے۔۔۔ لیکن یہ کہنا چاہونگا کہ ایسے (مفتی ناصر مظاہری) مفتیوں سے بھی اللہ کی پناہ طلب کرنی چاہیے۔۔۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
ماشاء اللہ آپ سمجھدار ہیں۔۔۔
مولانا یوسف لدھیانوی شہیدؒ نے کہیں لکھا تھا۔۔۔
کہ اختلاف کا مقصد ہرگز یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہم ایک دوسرے کے احترام سے بھی جائیں۔۔۔
مفتی تک ٹھیک ہے لیکن مفت کا لفظ تضحیک سا لگ رہا تھا۔۔۔
ضروری نہیں ہم مفتی عابد الرحمٰن بھائی کے عقیدے یا نظریات سےاتفاق کریں۔۔۔
اور یہ بھی ضروری نہیں کے اختلاف کی شدت مزاج میں اتنی بڑھ جائے کہ چھوٹے بڑے کی تمیز سے بھی جائیں۔۔۔
آپ نے خود کہا آپ طالبعلم ہیں ماشاء اللہ، ہماری دُعا کے اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔۔۔
لیکن طالبعلم کا انداز قطعی ایسا نہیں ہونا چاہئے۔۔۔ ایسا میں سمجھتا ہوں۔۔۔
المہم مجھے جس لفظ نے مجبور کیا وہ میں نے بیان کردیا باقی کسی کو قائل اس طرح نہیں کیا جاسکتا۔۔۔
جزاکم اللہ خیرا
آپ کی تمام باتیں درست ہیں۔۔۔ لیکن بھائی کیا کریں۔۔ جب وہابی کریلا جیسے تھریڈ نظر میں آتے ہیں اور پھر کہا جاتا ہے کہ آپ تو سیکڑوں آثار الصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے منکر ہیں۔اور خبیث الحدیث کے لقب دیے جاتے ہیں (اور پتہ نہیں کیا کچھ۔۔جس کو بیان بھی نہیں کیا جاسکتا) تو ہمارا دل بھی کڑھتا ہے۔۔۔ ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے۔۔ اسی تکلیف کا نتیجہ الفاظ کی کڑواہٹ میں آپ دیکھ رہے ہیں۔۔۔
کوشش کرونگا کہ آپ کی باتوں کو پلے باندھ کر رکھوں۔۔۔ ان شاءاللہ
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
محترم فورم یوزرز مہربانی کرکے ایک دوسرے پر اس طرح کی باتیں نہ کریں اگر کوئی بھائی کسی کو نصیحت کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کے دوسرے اس کو زلیل کرنا شروع کر دیں یہ ایک غلط حرکت ہے ۔
محترم بھائی بعض لوگوں کو عادت ہوتی ہے یا پھر بیماری۔۔۔ اگر عادت کا نام دیں گے تو اس طرح کی عادت سر جانے سے ختم ہوتی ہے۔۔۔ اور اگر بیماری کا نام دیں گے تو میرے خیال میں یہ بیماری لاعلاج ہوتی ہے۔۔۔
 
Top