اس بار کی دعوت کی روئیداد کون لکھے گا ؟
نعیم یونس بھائی تو سوئے رہ گئے ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس سے پہلے کہ کوئی دعوت کا آنکھوں دیکھا حال لکھے، ہم اپنے سونے کی داستان یہاں کاپی کر دیں جو کہ وٹس ایپ کے مجموعہ میں کل ہی نشر کر دی تھی تا کہ یہاں کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم دوران دعوت سوئے رہے تھے۔۔ ابتسامہ!
نیند سولی پر بھی آجاتی ہے...تین چار دن سے نیند پوری نہ ہونے کے باعث آج مغرب سے قبل نیند کا شدید اٹیک ہوا..آج مچھلی کی دعوت تھی.. مغرب کی نماز وہیں پر پہنچ کر ادا کرنے کا ارادہ تھا..نیند کا غلبہ شدید سے شدید تر ہوتا جارہا تھا..جن دوستوں کے ہمراہ وہاں جانے کا پروگرام تھا...ان میں سے ایک بھائی کو فون پر بتایا کہ آپ لوگ میرا انتظار نہ کریں..مجھے ذرا ایک کام پڑ گیا ہے..میں تھوڑا لیٹ ہو جاؤں گا..آپ لوگ بھی میری وجہ سے کہیں لیٹ نہ ہو جائیں..آپ لوگ پہنچیں!! میں بھی پہنچ جاؤں گا..ان شاءاللہ!
فون بند کیا اور بستر پر لیٹ گیا کہ آدھا گھنٹہ آرام کر لوں پھر نماز پڑھ کر نکل جاؤں گا...لیکن نیند اتنی گہری تھی کہ سوا نو بجے آنکھ کھلی..دل دھک سا رہ گیا..موبائل اُٹھا کر دیکھا تو کئی بھائیوں کی مسڈ کالز نظر آئیں..موبائل میرا وائبریشن پر ہی ہوتا ہے..اس لیے بھائیوں کی کالز بے اثر ثابت ہوئیں..بچے ماموں کے گھر گئے ہوئے تھے..اُن کی واپسی میرے اُٹھنے کے فورا بعد ہوئی اور مجھے بستر پر دیکھ کر حیران رہ گئے اور پوچھا کہ آپ نے تو دعوت پر جانا تھا؟..انہیں بتایا کہ اب نہیں جا سکتا، نیند سولی پر بھی آجاتی ہے...چاہے انسان نے کتنا ہی شاندار پروگرام بنایا ہو دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے...ابتسامہ!
دو نمازیں اکٹھی ادا کیں اور پھر سوچا کہ فردا فردا سب کو صورت حال سے آگاہ کرنے کی بجائے چار سطریں سب کے لیے لکھ دوں..
اُمید ہے تمام مدعو بھائی میرے جائز عذر پر معذرت قبول کریں گے..
جزاکم اللہ خیرا