• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبندیوں کا جہاد

شمولیت
ستمبر 10، 2012
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
0
بارک نام ھے گاوں کا اور ایک گاوں کشتوز ہے نورستان میں اس کو طالبان نے جلا دیاتھا
بارک میں کب اور کیا واقعہ ہوا ؟
کشتوز والا واقعہ کب ہوا ؟
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
محترم ادھر ادھر کی ہانکنے کے بجائے اگر اصل موضوع کے متعلق بھی کچھ عرض کردیتے تو بہتر ہوتا۔

ہوسکتا ہے کہ کہیں یہی سوال درپیش ہو لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ کیا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید بغض رکھنے والے اور کفریہ اور شرکیہ عقائد کے حاملین طالبان دیوبندیوں کا جہاد مقبول ہے یا مردود؟ باربروسا صاحب آپ اس سوال کے جواب میں اپنی توانائی خر چ کریں۔

کرامات کا ظہور کے حوالے سے یہ میرے نہیں ابن باز رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں جنہیں اپ ادھر ادھر کی ہانکنا قرار دے رہے ہیں !

شیخ ابن باز کی تصریحات کے ساتھ ہی بہرحال بات واضح ہو چکی ہے کہ علمائے امت کل بھی اس جہاد کے ساتھ اور آج بھی پوری بصیرت کے ساتھ اسے جہاد قرار دیتے ہیں . کہتے ہیں تو مزید بھی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں .

والسلام
 
شمولیت
ستمبر 10، 2012
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
0
شاہد نذیر بھائی یہ بتائیے گا کہ روس کے خلاف جہاد مشرکین کی کافروں کے خلاف جنگ تھی یا شرعی جہاد تھا ؟
اسی طرح امریکہ کے خلاف جہاد جو ہو رہا ہے وہ بھی مشرکین کی کافروں کے خلاف جنگ ہے یا شرعی جہاد ہے ؟
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,974
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
شاہد نذیر بھائی یہ بتائیے گا کہ روس کے خلاف جہاد مشرکین کی کافروں کے خلاف جنگ تھی یا شرعی جہاد تھا ؟
اسی طرح امریکہ کے خلاف جہاد جو ہو رہا ہے وہ بھی مشرکین کی کافروں کے خلاف جنگ ہے یا شرعی جہاد ہے ؟
اس بات کا شمار بھی اخلاقیات میں ہوتا ہے کہ کسی پر اعتراض کرنے سے پہلے اس کی تحریر بغور پڑھ لی جائے۔ تحریر پڑھے اور سمجھے بغیر اندھا دھند اعتراض قائم کرنا موضوع سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ اس مختصر تمہید کے بعد مودبانہ عرض ہے کہ میں نے روس کے خلاف جہاد کی شرعی حیثیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی افغانستان میں امریکیوں کے خلاف جہاد پر انگلی اٹھائی ہے۔ میں نے تو صرف اس بات پر توجہ دلانے کی کوشش کی ہے کہ دیوبندی جو کہ عقیدہ کی خرابی میں مبتلا ہیں انکے جہاد کی شرعی حیثیت کیا ہے آیا شریعت کی نگاہ میں کفر اور شرک میں مبتلا شخص یا افراد کی لڑائی جہاد ہے اور ان کی اس راہ میں موت شہادت ہے؟؟؟

اس بات کی وضاحت میں پہلے بھی کرچکا ہوں کہ اگر کفار مسلمانوں کے ملک پر حملہ آور ہوجائیں تو ان سے قتال کرنا واجب ہے جیسے روس کے خلاف جہاد اور اب امریکیوں کے خلاف جہاد۔ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ روس کے خلاف جہاد میں سلفیوں نے بھی بھرپور حصہ لیا اور امریکہ کے خلاف جہاد میں بھی سلفی پیچھے نہیں۔ مطلب یہ کہ جہاد تو درست ہے لیکن اس کا جس کا عقیدہ درست ہو ناکہ دیوبندیوں کا جو کفر اور شرک کی غلاظتوں میں لتھڑے ہوئے ہیں۔

دیوبندیوں کو میری مخلصانہ نصیحت ہے کہ جہاد بعد میں کرنا پہلے قرآن و حدیث کی روشنی میں اپنے عقیدے درست کرلو تاکہ تہمارا جہاد بھی مقبول ہوجائے اور تمہاری دیگر نیکیاں بھی تمہیں فائدہ دیں۔

امید ہے اب آپ کو میری بات سمجھ میں آگئی ہوگی لہذا اب اگر کوئی اعتراض کرنا ہو تو میری معروضات کو مدنظر رکھئے گا۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
دیوبندیوں کو میری مخلصانہ نصیحت ہے کہ جہاد بعد میں کرنا پہلے قرآن و حدیث کی روشنی میں اپنے عقیدے درست کرلو تاکہ تہمارا جہاد بھی مقبول ہوجائے اور تمہاری دیگر نیکیاں بھی تمہیں فائدہ دیں۔

ا۔
درست جزاک اللہ خیرا
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,974
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِيْنَ لِلّٰهِ شُهَدَآءَ بِالْقِسْطِوَ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤى اَلَّا تَعْدِلُوْا اِعْدِلُوْا١۫ هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى وَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ(المائدہ)
’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر راستی پر قائم رہنے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بنو ۔کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کر دے کہ انصاف سے پھر جاؤ۔ عدل کرو ، یہ خدا ترسی سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے ۔ اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اُس سے پوری طرح باخبر ہے‘‘
انصاف یہ بھی ہے کہ کافر کو کافر اور مشرک کو مشرک سمجھا جائے اور انہیں مسلمانوں کے ساتھ گڈ مڈ نہ کیا جائے اور نہ ہی بلا وجہ ان کے کفر اور شرک کو مشرف بہ اسلام کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ حق اور باطل میں امتیاز باقی رہے۔

میرے پیش نظر’’دیوبندیوں‘‘کا تحفظ کرنا مقصود نہیں کیونکہ میں ان کا وکیل نہیں ہوں
وکالت اللہ جانے اور کس شے کا نام ہے؟!آپ نے تو دیوبندیوں کے تحفظ اور وکالت میں یہ بھی نہیں دیکھا کہ آپ موضوع سے غیر متعلق پوسٹ کرکے بدعت مکفرہ کے مرتکبین کا ناجائز دفاع کررہے ہیں۔

لیکن میرا تعلق اس متشدد اور متعصب طبقہ سے بھی نہیں جو کفریہ تحریرات کو معیار بنا کر’’تمام دیوبندیوں‘‘کو بدعتی اور مشرک کہتے ہیں،
تساہل بھی تشدد کی ایک قسم ہے۔ لہذا آپکا تعلق اس متشدد طبقہ سے ضرور ہے جو نہ تو مشرک کو مشرک سمجھتا ہے نہ کافر کو کافر کہتا ہے۔ بلکہ واضح کفر اورشرک میں مبتلا افراد کے ایمان کی گواہی دینے کو اپنا فرض منصبی سمجھتا ہے۔ یہ بھی گمراہی کی ایک خطرناک قسم ہے۔

جو کفریہ تحریرات کو معیار بنا کر’’تمام دیوبندیوں‘‘کو بدعتی اور مشرک کہتے ہیں،خاص وعام میں تقسیم روا رکھنے کے قائل نہیں،
دیوبندی تو خود ایک خاص نام ہے جس میں خاص و عام کی بحث فضول اور بے معنی ہے کیونکہ دیوبندی کہتے ہی اس کو ہیں جو دیوبندی مذہب کے اصول و عقائد کو صحیح جانتا اور مانتا ہے۔ اس کی مفصل وضاحت میں کرچکا ہوں۔ دیکھئے:

کچھ گزارشات دیوبندی کے متعلق بھی کردوں تاکہ ہر شخص کو بحث سمجھنے میں آسانی ہوجائے۔

دیوبندی اصل میں وہ شخص ہے جو دیوبندیوں کے مسلمہ عقائد و اصول کو مانتا ہو۔ دیوبندیوں کے لسٹ سے وہ شخص خارج ہے جو ان کے مسلمہ عقائد میں سے کسی ایک عقیدہ کا بھی منکر ہو۔ جیسے دیوبندیوں کے حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مسلمہ عقیدے سے جب کچھ دیوبندیوں نے انحراف کیا تو دیوبندیوں نے انہیں اپنی جماعت سے خارج کرکے دیوبندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور انہیں مماتی فتنہ قرار دیا۔ حتی کے اپنی اس معاملے کو اہل حدیث کے کھاتے میں ڈالتے ہوئے مماتیوں کو غیرمقلدین کا ذیلی فرقہ قراردے دیا۔

١۔ مفتی محمد وجیہ دیوبندی رسالہ ’’عقائد علماء دیوبند‘‘ پر بطور تصدیق لکھتے ہیں: حال میں پیدا ہونے والی تلبیس کا ازالہ فرما کر امت پر احسان فرمایا اور واقعی اور غیر واقعی دیوبندی میں امتیاز فرمایا۔ (عقائد علماء دیوبند، صفحہ ١٤٤)
معلوم ہوا جو شخص المہند علی المفند میں درج شدہ عقائد کو نہیں مانتا وہ دیوبندی نہیں ہے۔

٢۔ مولانا سید صادق حسین دیوبندی صاحب فرماتے ہیں: جو واقعی اہل سنت والجماعت کےعقائد ہیں۔ احقر ان تمام عقائد میں اپنے اسلاف کی اتباع کرنا ہی عین نجات سمجھتا ہے۔(عقائد علماء دیوبند، صفحہ١٤٥)

٣۔ عبدالکریم دیوبندی رقم طراز ہیں: مولف مدظلہ کو افسوس ہے کہ علماء دیوبند کے ان اجماعی عقائد کی کھلی مخالفت کرنے والے اپنے آپ کو دیوبند ہی کہلانے پر اصرار کرتے ہیں۔(عقائد علماء دیوبند، صفحہ١٥٣)

٤۔ عبدالشکور ترمذی نے ایک رسالہ عقائد علماء دیوبند کے نام سے لکھا ہے جو خلیل احمد سہانپوری کی کتاب المہند علی المفند سے ماخوذ اور اسی کے ساتھ مطبوع ہے۔ اس رسالے کے مقدمے میں عبدالشکور دیوبندی لکھتے ہیں: اسی طرح یہ بھی واضح ہوگا کہ اصلی دیوبندیت کیا ہے اور اس زمانہ میں بعض مقررین جن عقائد کو علماء دیوبند کی طرف منسوب کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔اس کو اصلی دیوبندیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔(عقائد علماء دیوبند، صفحہ١١٠)

ان تمام حوالہ جات سے یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ جو شخص علمائے دیوبند کے مسلمہ اصولوں یا کسی ایک بھی اصول کو نہیں مانتا وہ دیوبندی کہلانے کا حق دار نہیں ہے چاہے وہ لاکھ خود کو دیوبندی کہتا ہو۔
اسکے علاوہ اسی مضمون میں بھی میں نے خاص و عام کے مسئلہ پر روشنی ڈالی ہے شاید آپ نے میرا مضمون بغور نہیں پڑھا بہرحال پھر دیکھ لیں:
بعض نادان لوگوں کا خیال ہے کہ چند دیوبندیوں کو چھوڑ کر باقی دیوبندی عقائد کی خرابی میں مبتلا نہیں۔ان دوستوں کی خدمت میں عرض ہے کہ یہ ان کی نری خوش فہمی ہے اور حقیقت اسکے برعکس ہے۔ دیوبندیوں کو باآسانی دو گروہوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ایک ان علماء اور طلباء کا گروہ جو نہ صرف اپنے کفریہ مذہبی عقائد سے پوری طرح باخبر ہے اور ان عقائد باطلہ کو حق جانتاہے بلکہ عام عوام کو بھی ان غلط نظریات و عقائد کی طرف دعوت دیتا ہے۔ دوسرا وہ گروہ جسے ہم عوام کہہ سکتے ہیں جو عموماً کچھ عقائد سے بے خبر ہوتا ہے لیکن جب انکے خراب مذہبی عقائد کی نشاندہی کی جاتی ہے تو وہ بغیر علم کے تاؤیل کرتا ہے حتی کہ حقیقت پوری طرح واضح ہوجانے کے باوجود بھی اپنے کفریہ اور شرکیہ عقائد رکھنے والے اکابرین سے براء ت اور بے زاری کا اظہار نہیں کرتابلکہ الٹا ان اکابرین کو حق پر جانتا اور انکی نجات کا عقیدہ رکھتا ہے۔اس گروہ کا حکم بھی پہلے گروہ والا ہے۔ کیونکہ جس طرح کفر اور شرک سے براء ت ضروری ہے اسی طرح کفر اور شرک کے حاملین سے بے زاری اور لاتعلقی بھی لازمی ہے۔
مسلمانوں میں جتنے بھی فرقے ہوئے انکے متعلق علمائے حق نے جو بھی فتویٰ یا حکم لگایا لیکن کسی نے بھی خاص و عام کی بحث نہیں کی۔ کسی نے یہ نہیں لکھا کہ خاص خارجیوں کا یہ حکم ہے اور عام خارجیوں کا یہ حکم ہے۔ رافضیوں میں بھی تو خاص و عام ہوتے ہیں لیکن کتنے علماء ہیں (جو عکرمہ صاحب کے نزدیک علم کے معیار پر پورے اترتے ہوں) جنھوں نے خاص اور عام رافضیوں کا الگ الگ حکم بیان کیا ہے؟ قادیانیوں میں بھی تو علماء اور عوام دونوں ہوتے ہیں لیکن کیا خود عکرمہ صاحب اور ان علماء اور مفتیوں نے جن کو یہ عالم اور مفتی سمجھتے ہیں قادیانی عوام اور قادیانی علماء میں خاص و عام کی کوئی تقسیم رکھی ہے؟؟؟

اگر نہیں! تو خود انصاف کیجئے کہ یہ دوغلا معیار درست ہے؟؟؟ آخر خاص و عام کی اس تقسیم کے لئے صرف دیوبندی کیوں یاد آتے ہیں۔ باقی فرقوں جیسے خارجی،معتزلہ، منکرین حدیث، قادیانی اور رافضی وغیرہ نے آپ لوگوں کاکیا قصور کیا ہے ان سے یہ دشمنی اور سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں؟؟؟

میں الحمدللہ سلفی العقیدہ،منہج سلف سے وابستہ علماء کے فتاوی ہی سے رہنمائی لیتا ہوں،
میں بھی الحمداللہ سلفی العقیدہ،منہج سلف سے وابستہ علماء کے فتاوی ہی سے رہنمائی لیتا ہوں، لیکن میں ان علماء کے فتوؤں پر اندھا ہو کر نہیں گر پڑتا۔ کیونکہ نبی کے علاوہ کوئی بھی امتی معصوم نہیں ہر ایک سے غلطی ہونے کا امکان ہے۔ اس لئے میں علمائے سلف یا موجودہ دور کے علماء کے صرف انہیں فتوؤں پر یقین رکھتا ہوں جو غلطی سے پاک اور قرآن و حدیث کے مطابق ہوتے ہیں۔

نا کہ ان ’’علماء‘‘ سے جو فتوی دینے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے اور منہج سلف کی ابجد سے بھی واقف نہیں(فتوی کون دے سکتا ہے،اس کے قواعد و ضوابط اور شروط کیا ہیں،اس کے لیے آپ ’’حافظ عبدالستار حماد حفظہ اللہ کی فتاوی اصحاب الحدیث کا مطالعہ کریں)۔
فتویٰ دینے کے قوائد و ضوابط آپ ان علماء کو پڑھائیے جو سرفراز خان صفدر دیوبندی جیسے سنت کی مخالفتوں پر کمر بستہ، کذب بیانیوں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانے والے، کفر اور شرک میں مبتلا اکابرین کا دفاع کرنے والے اور خود بدعت مکفرہ کے حامل فرقے سے تعلق رکھنے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ دیوبندیوں کے مسلمہ عقائد میں کھلا کفر اور شرک پایا جاتا ہے دیوبندیوں کو اہل سنت والجماعت میں شامل سمجھتے ہیں انکے کفر اور شرک کی تاؤیل کرتے ہیں اور انکے پیچھے نماز اور ان سے شادی بیاہ کو درست سمجھتے ہیں۔ دیوبندیوں کے بارے میں انکا فتویٰ کچھ اور ہوتا ہے اور انہیں جیسے عقائد رکھنے والے بریلویوں کے لئے انکا فتویٰ علیحدہ ہوتا ہے۔

کیا دو غلی پالیسی رکھنے والے یہی وہ علماء ہیں جنھیں آپ فتویٰ دینے کا اہل سمجھتے ہیں؟؟؟ اور کیا یہی منہج سلف ہے کہ کفریہ اور شرکیہ عقیدے رکھنے والوں کے پیچھے نماز بھی پڑھو اور ان سے شادی بیاہ کے معاملات بھی کرو اور تشدد اور گمراہی کے فتوے ان لوگوں پر لگاؤ جو شرک کو شرک اور کفر کو کفر کہتے ہیں اور شرک میں مبتلا افراد میں دیوبندی اور بریلوی کی تقسیم یا تخصیص نہیں کرتے اور متساہلین اور گمراہوں کی طرح ایسا نہیں کرتے کہ اگر بریلوی اور رافضی میں شرک پایا جائے تو اسے مشرک کہتے ہیں اور اگر وہی شرک دیوبندی میں پایا جائے تو اسے موحد کہتے ہیں اور دیوبندی کے نام پر انہیں خاص و عام کی تقسیم کی فکر ستانے لگتی ہے ۔

شیخ تو صیف الرحمن کی کتاب’’کیا دیو بندی اہل سنت ہیں‘‘کی تو ثیق کس کس عالم باعمل نے کی ہے؟مجھے اس حوالے سے معلومات درکار ہیں۔
ایک ایک عالم کا نام اور اس کی توثیق لکھنا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ اس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ جن علماء نے اس کتاب سے اختلاف نہیں کیا وہ تمام اس کتاب اور اسکے موضوع کی توثیق کرنے والے سمجھے جائیں گے۔ ہمارے علم کے مطابق کسی عالم نے دلیل کے ساتھ اس کتاب اور اس کے موضوع سے اختلاف نہیں کیا۔ اگر کسی نے اختلاف کیا ہے تو آپ اسکا نام بتادیں اور یہ بھی بتادیں کہ بغیر دلیل کے اختلاف کی کوئی حیثیت ہے یا نہیں؟ اور اگر دلیل کے ساتھ اختلاف کیا ہے تو آپ وہ دلیل ذکر کردیں۔

دیوبندی اہل سنت نہیں اس کے لئے ہمارے پاس سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ یہ لوگ تقلید کو واجب سمجھتے ہیں جبکہ تقلید بدعت ہے۔ بدعت کو واجب سمجھنے والا شخص اہل سنت میں کیسے داخل ہوسکتا ہے؟ اگر آپ دیوبندیوں کو اہل سنت میں شامل سمجھتے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ تقلید بدعت نہیں ہے اور تقلید کا واجب ہونا سنت ہے اگر اسکی کوئی دلیل آپکے یا آپکے علماء کے پاس ہے تو پیش کرکے ہمارے علم میں اضافہ فرمائیے۔

میں ان علماء کے نام درج کر دیتا ہوں جن کے فتوے ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،جو منہج سلف سے گہری وابستگی کے حامل ہیں۔
1:مفسر القرآن حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ
2:شیخ الحدیث حافظ محمد شریف حفظہ اللہ
3:شیخ الحدیث ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ۔
اگر ہمارے ان بزرگوں نے اس حوالے سے کوئی فتوی دیا ہےتوبراہ کرم اس کو من و عن پوسٹ کر دیں۔
ایک اہل حدیث کے لئے مشعل راہ قرآن و حدیث ہوتی ہے ناکہ تین عدد علماء کے فتاوے۔ علماء کے فتاوے انکی تحریریں انکے وعظ قرآن و حدیث سمجھنے کے لئے ہوتے ہیں اگر قرآن و حدیث کے مطابق ہوں تو مشعل راہ ہوتے ہیں وگرنہ قابل رد اور مردود جن پر عمل کرنا گمراہی کے راستے پر چلناہوتا ہے۔ آپکے یہ بزرگ ہمارے بھی بزرگ ہیں لیکن ہمارے بزرگ انکے علاوہ بھی بہت ہیں۔ نیز ہم ان بزرگوں کی غلطیوں کو مشعل راہ نہیں بناتے۔

دو علماء کے بارے میں تو میں نہیں جانتا کہ وہ دیوبندیوں کے بارے میں کیا موقف رکھتے ہیں لیکن ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ دیوبندیوں کو نہ صرف اہل سنت سمجھتے ہیں بلکہ انکے پیچھے نماز کو بھی جائز سمجھتے ہیں۔ عکرمہ صاحب سے گزارش ہے کہ قرآن و حدیث سے ارشاد الحق اثری صاحب کے اس موقف اور فتوے کی دلیل پیش کریں کہ کس طرح کفر اور شرک اکبر میں مبتلا شخص کے پیچھے نماز جائز ہوتی ہے۔ ہمارے نزدیک ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کا یہ موقف انکی سخت ترین اجتہادی غلطی ہے۔

’’ریال کا لالچ‘‘دیو بندیت کے نامہ اعمال میں لکھا جائے تو نا انصافی ہو گی،اس گنگا میں تو کچھ ان پردہ نشینوں کے نام ہیں جو اپنے آپ کو ’’اہل حدیث‘‘ کہلواتے ہیں۔شعبہ بنام مساجد کے سلسلے میں کیا کچھ ہو رہا ہے،وہ ضبط تحریر میں لانا ہی جوئےشیر کے مترداف ہے۔
میں نے یہ تو نہیں کہا کہ اہل حدیث ریال کے لالچ کا شکار نہیں ہوسکتا۔ میرا کہنا تو یہ ہے کہ دیوبندی ریال کے لالچ میں اپنے اصل عقائد چھپا لیتا ہے اور خود کو موحد ظاہر کرتا ہے کیا اہل حدیث بھی اپنے اصل عقائد کے معاملے میں تقیہ کرتا ہے؟؟؟

آپ نے لکھا کہ عرب علماء دیو بندیوں کو مشرک اور بدعتی جانتے ہیں۔آپ پر لازم تھا کہ اس عبارت کو صحیح ثابت کرنے کے لیے ان کے فتوے اپنی تحریر کی زینت بناتےلیکن محض آپ نے دعوی سے کام لیا جو دلیل کی قوت سے عاری ہے۔
میں اس پر پہلے بھی دلائل ذکر کر چکا ہوں جو میری سابقہ پوسٹس میں موجود ہیں آپ تلاش کرسکتے ہیں۔ علمائے عرب کی کتابیں جو انہوں نے دیوبندی تبلیغی جماعت کے خلاف لکھی ہیں ان کا مطالعہ کرلیں شاید کوئی ایک آدھ کتاب محدث لائبریری میں بھی موجود ہو۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,974
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
کرامات کا ظہور کے حوالے سے یہ میرے نہیں ابن باز رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں جنہیں اپ ادھر ادھر کی ہانکنا قرار دے رہے ہیں !
آپکی غیر متعلقہ باتوں کو میں نے ادھر ادھر کی ہانکنا کہا ہے۔میرے بھائی یہاں کرامات پر بحث نہیں ہورہی جو آپ کرامات سے متعلق ابن باز رحمہ اللہ کے فتوے نقل کررہے ہیں۔

شیخ ابن باز کی تصریحات کے ساتھ ہی بہرحال بات واضح ہو چکی ہے کہ علمائے امت کل بھی اس جہاد کے ساتھ اور آج بھی پوری بصیرت کے ساتھ اسے جہاد قرار دیتے ہیں . کہتے ہیں تو مزید بھی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں .
میری واضح تصریحات کے باوجود بھی آپ مسلسل غیر متعلقہ باتیں کرکے اپنا اور ہمارا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں۔ مکرر عرض ہے کہ یہاں افغانستان میں امریکیوں کے خلاف جنگ کے جہاد ہونے یا نہ ہونے پر کوئی مباحثہ نہیں ہورہا۔ آپ دوبارہ مضمون اور میری پوسٹس کو پڑھیں اور پھر موضوع سے متعلق کوئی بات کریں۔ شکریہ
 

ضحاک

مبتدی
شمولیت
فروری 06، 2012
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
187
پوائنٹ
23
اقتباس اصل پیغام ارسال کردہ از: ضحاک پیغام دیکھیے
یہ جو کہا گیا ہے کیا یہ حکم بغیر کسی شرط کے ہی لگ جائے گا یا کہ کچھ شروط بھی ہیں اگر کچھ شروط ہیں تو براہ کرم مطلع کیا جائے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے! امین۔
اگر کوئی شرائط ہوتیں تو علماء کرام اس فتوے میں خود ہی بیان کر دیتے
میں اور کچھ نہیں کہوں گا صرف اتنا ہی کہوں گا کہ اللہ ہمارے ابوبکر بھائی کو ہدایت عطا فرمائے امین
 
Top