اشماریہ
سینئر رکن
- شمولیت
- دسمبر 15، 2013
- پیغامات
- 2,682
- ری ایکشن اسکور
- 752
- پوائنٹ
- 290
میرا خیال ہے ہم اس موضوع پر بحث نہیں کر رہے۔ ویسے اس کے بارے میں اپنا نظریہ میں فورم پر ہی ایک جگہ لکھ چکا ہوں۔
اللہ تعالى کے بارہ میں دیوبندی عقائد
عقیدہ نمبر ۱... وحدۃ الوجود
اللہ تعالیٰ اپنی ذات ،صفات اور وجود کے اعتبار سے اپنی تمام مخلوقات سے الگ اور علیحدہ ہے ۔ جبکہ آل دیوبند اللہ رب العزت کے بارہ میں وحدت الوجود کا شرکیہ عقیدہ رکھتے ہیں ۔ اور وحدت الوجود صوفیوں کی اصطلاح میں تمام موجودات کو (اللہ ) خدا تعالیٰ کا وجود ماننا اور ماسوا کے وجود کو محض اعتباری سمجھنا۔ (علمی اردو لغت ، تصنیف وارث سرہندی، ص:1551)
. اس عقیدہ وحدت الوجود کے بارہ میں حاجی امداد اللہ صاحب رقمطراز ہیں :
''اور اس کے بعد اس کو ہُو ہُو کے ذکر میں اس قدر منہمک ہوجانا چاہیے کہ خود مذکور یعنی (اللہ) ہوجائے اور فنا در فنا کے یہی معنی ہیں اس حالت کے حاصل ہوجانے پر وہ سراپا نور ہوجائے گا۔ ''
(کلیاتِ امدادیہ، ص:18ضیاء القلوب، ص:35-36)
. اور پھر اسی وحدۃالوجود کے عقیدہ کوحق اور صحیح قرا ر دیتے ہیں۔
(کلیات امدادیہ ، ص:218)
. اور پھر اس وحدۃ الوجود کے درجہ کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں :"اس مرتبہ میں خدا کا خلیفہ ہوکرلوگوں کو اس تک پہنچاتا ہے اور ظاہر میں بندہ اور باطن میں خدا ہو جاتا ہے اس مقام کو برزخ البرازخ کہتے ہیں اور اس میں وجوب وامکان مساوی ہیں کسی کو کسی پر غلبہ نہیں مرج البحرين يلتقيان بينهما برزخ لا يبغيان اس مرتبہ پر پہنچ کر عارف عالم پر متصرف ہو جاتا ہے ۔ اور سخر لكم ما في السماوات وما في الأرض کا انکشاف ہوتا ہے اور وہ ذی اختیار ہو جاتا ہے اور خدا کی جس تجلی کو چاہتا ہے اپنے اوپر کر تا ہے اور جس صفت کے ساتھ چاہتا ہے متصف ہو کر اس کا اثر ظاہر کرسکتا ہے چونکہ اس میں خدا کے اوصاف پائے جاتے ہیں اور خدا کے اخلاق سے وہ مزین ہے ۔" (کلیات امدادیہ , ص:۳۶)
. ضامن علی جلال آبادی دیوبندی نے ایک زانیہ عورت کو کہا: ''بی شرماتی کیوں ہو؟ کرنے والا کون اور کرانے والا کون؟ وہ تو وہی ہے۔ (تذکرۃ الرشید، ج:2، ص: 242)
. اس ضامن علی جلال آبادی کے بارے میں رشید احمد گنگوہی نے مسکراکرفرمایا: ''ضامن علی جلال آبادی تو توحید میں غرق تھے۔ (تذکرۃ الرشید، ج:2، ص: 242)
الغرض دیوبندی علماء اس وحدۃ الوجود کے قائل ہیں جس میں خالق ومخلوق ، عابد ومعبود اور اللہ اور بندہ کے درمیان فرق مٹا دیا جاتا ہے۔
آپ کیوں غیر متعلق اشیاء پوسٹ کر رہے ہیں؟