• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روتی ہوئی عورت اور ہنستے ہوئے مرد پر کبھی بھروسہ نہ کرو !!!

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم محترم آپ نے کس وجہ سے لا حول ولا قوۃ الا باللہ لکھا لگتا ہے آپ کو بات سمجھ نہیں آئی کیا خیال ہے ؟؟؟؟؟
جناب آپ حافظ صاحب کی پوسٹ میں موجود ان قابل اعتراض جملے پر غور کریں
قدوسیوں کا معلم جب آدم کو پھسلانے میں تمام ترغیب و تحریص ضائع کر چکا تو آدم کو خدا کی نافرمانی پر آمادہ کرنے والی حوا کی ڈبڈباتی ہوئی آنکھوں کے آنسوؤ کے سوا اور کیا چیز تھی؟؟
اس جملے میں جہاں آدم علیہ السلام کی زوجہ حوا پر الزام لگایا گیا ہے، وہاں دو باتیں ایسی بھی کہی گئیں ہیں جو قرآن و سنت کے خلاف ہیں۔
 
شمولیت
مارچ 13، 2014
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
27
السلام علیکم محترم آپ نے کس وجہ سے لا حول ولا قوۃ الا باللہ لکھا لگتا ہے آپ کو بات سمجھ نہیں آئی کیا خیال ہے ؟؟؟؟؟
اور مجھے تو بڑا تعجب ہوا ان احباب پر جنہوں بغیر سوچے سمجھے مندرجہ بالا تحریر کو ناپسند کیا یہ محض ان کی لاعلمی یا کم علمی ہی کا نتیجہ ہے ورنہ عمران صاحب آپ نے بات تو خدا لگتی لکھی ہے ۔اور میں اس کے متعلق یہی کہوں گا
ہم نے تو دل کو جلا کر سر عام رکھ دیا
اب جس کا جی چاہے پائے روشنی
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اور مجھے تو بڑا تعجب ہوا ان احباب پر جنہوں بغیر سوچے سمجھے مندرجہ بالا تحریر کو ناپسند کیا یہ محض ان کی لاعلمی یا کم علمی ہی کا نتیجہ ہے ورنہ عمران صاحب آپ نے بات تو خدا لگتی لکھی ہے ۔اور میں اس کے متعلق یہی کہوں گا
ہم نے تو دل کو جلا کر سر عام رکھ دیا
اب جس کا جی چاہے پائے روشنی
جناب حافظ صاحب کی پوسٹ کو ناپسند میں نے کیا ہے، جس کو آپ نے لا علمی سے تعبیر کیا، جناب چلیں بحث کے طور پر ابھی میرے پوسٹ کو ناپسند کرنے کو لاعلمی سے تعبیر کر لیتے ہیں، اب آپ نے اس لاعلمی کو دور کرنے کے لئے جو دلائل پیش کرنے ہیں، وہ کیجئے تاکہ ہماری کم علمی اور لا علمی دور ہو سکے۔
 
شمولیت
مارچ 13، 2014
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
27
جناب آپ حافظ صاحب کی پوسٹ میں موجود ان قابل اعتراض جملے پر غور کریں

اس جملے میں جہاں آدم علیہ السلام کی زوجہ حوا پر الزام لگایا گیا ہے، وہاں دو باتیں ایسی بھی کہی گئیں ہیں جو قرآن و سنت کے خلاف ہیں۔
مثلاً وہ دوباتیں کون سی ہیں بھائی ذرا ان کی بھی وضاحت ہو جانی چاہیے :حافظ عمران الٰہی صاحب نے کوئی ایسا قابل اعتراض لکھا تو نہیں مجھے لگتا ہے آپ نے ان کی تحریر غور سے نہیں پڑھی ؟
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ﻓَﻠَﻤَّﺎ ﺭَﺃَﻯٰ ﻗَﻤِﻴﺼَﻪُ ﻗُﺪَّ ﻣِﻦ ﺩُﺑُﺮٍ ﻗَﺎﻝَ ﺇِﻧَّﻪُ ﻣِﻦ ﻛَﻴْﺪِﻛُﻦَّ ۖ ﺇِﻥَّ ﻛَﻴْﺪَﻛُﻦَّ ﻋَﻈِﻴﻢٌ ﴿٢٨﴾
ﺧﺎﻭﻧﺪ ﻧﮯ ﺟﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﯾﻮﺳﻒ ﮐﺎ ﮐﺮﺗﮧ ﭘﯿﭩﮫ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﭘﮭﺎﮌﺍ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺻﺎﻑ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺎ ﯾﮧ ﺗﻮ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﺎﻝ ﺑﺎﺯﯼ ﮨﮯ، ﺑﯿﺸﮏ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﭼﺎﻝ ﺑﺎﺯﯼ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﮨﮯ )١ (

١۔٢٨ ﯾﮧ ﻋﺰﯾﺰ ﻣﺼﺮ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﻗﺒﯿﺤﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺑﺖ ﮐﮩﺎ، ﯾﮧ ﻧﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﻧﮧ ﮨﺮ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺻﺤﯿﺢ، ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﺳﮯ ﮨﺮ ﻋﻮﺭﺕ ﭘﺮ ﭼﺴﭙﺎﮞ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﺮ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﻣﮑﺮ ﻭﻓﺮﯾﺐ ﮐﺎ ﭘﺘﻼ ﺑﺎﻭﺭ ﮐﺮﺍﻧﺎ، ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺎ ﮨﺮﮔﺰ ﻣﻨﺸﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﺑﻌﺾ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﺟﻤﻠﮯ ﺳﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺗﺎﺛﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

تفسیر احسن البیان
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

زبردست بھائی۔۔۔یہ تفسیر ابن کثیر میں بھی لکھا ہے اور اسے ہر عورت پر چسپاں کرنا نیز عورت کو اس آیت کی بنیاد پر تذلیل اور مکروفریب کا پتلا سمجھنا کسی طور درست نہیں۔جبکہ یہ قول عزیز مصر کا ہے۔جزاکم اللہ خیرا
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قدوسیوں کا معلم جب آدم کو پھسلانے میں تمام ترغیب و تحریص ضائع کر چکا تو آدم کو خدا کی نافرمانی پر آمادہ کرنے والی حوا کی ڈبڈباتی ہوئی آنکھوں کے آنسوؤ کے سوا اور کیا چیز تھی؟؟
؟؟؟
استغفراللہ!!
عقل ناقص تو پہلا جملہ ہی سمجھنے سے قاصر ہے؟؟قدوس ’پاک‘ اور آدم علیہ السلام کو پھسلانا؟؟
اللہ تعالٰی مولانا کے حال پر رحم فرمائے۔ ۔ یہ کس آیت یا حدیث میں بیان کردہ بات ہے کہ آدم علیہ السلام کی نافرمانی کا موجب سیدہ حواء علیہاالسلام تھیں؟؟ان کے بہتےآنسو ؤں کی بدولت پھل کھایا گیا؟؟

فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَانُ عَنْهَا فَأَخْرَ‌جَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ
’’پھر شیطان نے دونوں کو وہاں سے پھسلا دیا اور جس (عیش ونشاط) میں تھے، اس سے ان کو نکلوا دیا‘‘
اہل علم حضرات ہیں۔ مجھ سے بہترجانتے ہیں کہ فَأَزَلَّهُمَا کا معنی ’ان دونوں کو بہکانا‘ کے ہیں ۔ ۔ یعنی شیطان نےہی دونوں کو بہکایا۔ ۔ ’فازلہا‘نہیں ہے کہ حواء علیہاالسلام کو بہکایا۔ ۔
اللہ سبحانہ وتعالٰی نے فرمایا کہ شیطان نے بہکایا اور یہاں کہا جارہا ہے کہ نہیں، حواء علیہا السلام نے بہکایا!!!ان کے آنسوؤں کے سوا کیا تھا؟؟
لا حول ولا قوۃ الا باللہ ۔۔
عورت دشمنی میں خود کو نہیں بدلتے قرآں بدل دیتے ہیں!!ایسے ٹاپکس ڈسکس کرنے کا مقصد کیا ہے؟؟نیت جتنی بھی خالص کیوں نہ ہو نتیجہ بہت بھیانک ہوگا۔ ۔ اسلامی معاشرےاورخاندان کابگاڑ!!
اللہ سبحانہ وتعالٰی ہم تمام کو اس افراط و تفریط سے بچا رکھے اور راہِ اعتدال عطا کرے۔آمین
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بقیہ تھریڈ پر تبصرہ:
خواتین کو کوسنے سے قبل ذرایہ سوچ لیں کہ جب مرد حضرات کو علم ہوتا ہے کہ عورتیں جھوٹے رونے روتی ہیں تو ان کی باتوں میں کیونکر آتے ہیں؟؟تب عقل کام نہیں کرتی؟؟اگر تب نہیں کرتی تو اب بھی اسے کام کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہیے!!
اور کسی نے کیا خوب کہا تھا عورت کے رونے اور اس پر رد عمل کے حوالے سے:
اپنی بہن روئے تو سر میں درد ہوتا ہے۔ ۔دوسرے کی بہن روئے تو دل میں!!
جب کسی عورت کو روتا دیکھیں تو اسے چپ کروانے سے قبل اپنے گھر میں روتی خواتین کو ضرور دیکھ لیا کیجیے!!باہر کی خواتین تو عموما جھوٹے رونے روتی ہیں گھر والوں کو دیکھ لیں وہ' کس' وجہ اور 'کس کی 'وجہ سے رو رہے ہیں؟؟
یہ سارے جذبات ،بھروسے باہر انڈیلنے سے قبل اپنے گھر والوں کو دیجیے تو پتا چلے کہ زندگی کتنی خوبصورت ہے!!
اور یہ بھی اندازہ ہو کہ روتی عورت اور ہنستے مرد پر ہر وقت بھروسہ کیا جا سکتا ہے!!
اسلام کے فطری اصول و ضوابط سے روگردانی کا نتیجہ اسی رونے دھونے کی شکل میں نکلتا ہے!!نعوذباللہ منہ
یا رب کریم مسلم مرد و خواتین کے لئے ہدایت کا راستہ آسان اور بدی کا راستہ تنگ کر دیجیے۔آمین

آخر میں وہی چند باتیں،یاددہانی کے لئے:

۴)’عورتیں بہت بری ہیں۔ ۔ جی ہاں بہت بری ہیں‘‘محض کوسنے سے کام نہیں چلے گا!!صاف سی بات ہے عورتیں بری ہیں تو ان سے ہر رشتہ ختم کر لیجیے۔ ۔ ماں بہن،بیٹی،بھتیجی،بھانجی!!فساد کی جڑ ختم تو سکون ہی سکون۔ ۔ اسی طرح مرد حضرات برے ہیں تو بھائی،باپ،بیٹے سے ہر رشتہ توڑ لیں۔ ۔ برائی سے جان چھٹ جائے گی ناں۔ ۔
آپ یہ تعلق ختم نہیں کر سکتے ؟؟تو پھر غصہ کرنے کا فائدہ؟؟؟یہ زندگی کے رنگ ہیں ،گزارنا سیکھیں!!
دراصل ہمارے اپنے وجود برے ہوتے ہیں۔ ۔ عورتیں ختم ہو گئیں تو ساتھی مرد زہر لگنے لگیں گے اسی طرح ساتھی عورتیں!!پھر وہ بھی ختم ہو جائیں؟؟؟اور آپ اکیلے دنیا میں زندگی بسر کریں۔ ۔ بہت اچھے لگیں گے!!
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
عقل ؟ہہہ
ناقص عقل والی ۔۔۔پختہ عقل ۔۔ رہنے کہاں دیتی ہے ۔۔
ویسے تفسیر بالرائے کا سنتے تھے آج پڑھ بھی لی ہے ۔۔۔۔کافی "معلوماتی" پوسٹ ہیں ۔
دراصل شیطان تھا۔۔۔۔۔۔۔۔تھی نہیں اس لئے تھا کو بچا کر حوا علیہا السلام کا نام لگایا جایا رہا ہے ۔کافی ذمہ دار ہیں بھئی "خواتین" تو۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ
الزام ان کو دیتے تھے قصور اپنا نکل آیا۔۔۔
 
Top