• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنت طریقہ نماز (قراءت)

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھٹی صاحب! معاملہ کچھ یوں ہے کہ فقہ حنفی میں نہ امام پر، نہ مقتدی پر اور نہ منفرد پر، کسی پر بھی صورہ فاتحہ پڑھنا لازم نہیں! کسی کی بھی نماز صورہ فاتحہ کے بغیر ادا ہو جاتی ہے!
بھٹی صاحب! فقہ حنفی اس حدیث کے احکام کہ رکوع سجود میں اطمنان لازم ہے ، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی، اس کی بھی انکاری ہیں! فقہ حنفی اس حدیث کا بھی صاف انکار کرتی ہے!
اشماریہ بھائی! ہماری اس بات سے اختلاف ہے؟
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
فقہ حنفی اس حدیث کے احکام کہ رکوع سجود میں اطمنان لازم ہے ، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی، اس کی بھی انکاری ہیں! فقہ حنفی اس حدیث کا بھی صاف انکار کرتی ہے!
یہ غلط ہے۔ ”احناف“ کے ہاں ”اطمینان“ کی کم سے کم مقدار بتائی گئی ہے اس سے انکار نہیں کیا۔ کم سے کم والی مقدار ان اصحاب کے لئے ہے جنہیں وقت کی تنگی کا سامنا ہو۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اشماریہ بھائی! ہماری اس بات سے اختلاف ہے؟
فقہ حنفی میں رکوع و سجود میں اطمینان بھی واجب ہے۔ البتہ فرض نہیں ہے۔
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
فقہ حنفی میں رکوع و سجود میں اطمینان بھی واجب ہے۔ البتہ فرض نہیں ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم لگے ہاتھوں "فرض" اور "واجب" کے درمیان فرق کی بھی وضاحت کردیتے تو اچھا ہوتا. ویسے بظاہر لفظی طور پر ابن داؤد بھائی کے "لازم نہیں" اور آپ کے "فرض نہیں" میں کوئی خاص فرق نہیں لگتا.
شاید فرض اور واجب کے درمیان موجود فرق جان کر لگنے لگے.

Sent from my Nokia_XL using Tapatalk
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
محترم لگے ہاتھوں "فرض" اور "واجب" کے درمیان فرق کی بھی وضاحت کردیتے تو اچھا ہوتا.
فقہ حنفی میں ”فرض “کے چھوٹنے سے (اس سے قطع نظر کہ وہ بھولے سے چھوٹا یا جان بوجھ کر چھوڑا) نماز نہیں ہوتی اس کو لوٹاناہوگا سجدہ سہو سے اس کی تکمیل نہ ہوگی۔
”واجب“ اگر غلطی سے چھوٹا ہے تو سجدہ سہو سے نماز کی تکمیل ہو جائے گی۔ اگر جان بوجھ کر چھوڑا ہے تو نماز کو لوٹانا ہوگا سجدہ سہو سے تکمیل نہ ہوگی۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم لگے ہاتھوں "فرض" اور "واجب" کے درمیان فرق کی بھی وضاحت کردیتے تو اچھا ہوتا. ویسے بظاہر لفظی طور پر ابن داؤد بھائی کے "لازم نہیں" اور آپ کے "فرض نہیں" میں کوئی خاص فرق نہیں لگتا.
شاید فرض اور واجب کے درمیان موجود فرق جان کر لگنے لگے.
احناف کے نزدیک فرض وہ ہوتا ہے جو دلیل قطعی الثبوت قطعی الدلالۃ سے ثابت ہو (جیسے قرآن کریم اور خبر متواتر کا حکم صریح)۔ اور اگر کوئی ایسی دلیل اس سے کم درجے کی آجائے جو اس ثابت شدہ فرض میں کوئی اضافہ وغیرہ کر رہی ہو تو اس سے ثابت ہونے والے فعل کو احناف عموما واجب قرار دیتے ہیں۔
عمل میں دونوں برابر ہوتے ہیں اور اس کی احناف نے تصریح کی ہے۔
البتہ علم میں فرض کا منکر (بلا تاویل) کافر ہوتا ہے اور واجب کا منکر فاسق ہوتا ہے۔
اصول فقہ سے تعلق رکھنے والے حضرات احناف کے اس موقف سے واقف ہوتے ہیں اور یہ کافی مشہور موقف ہے۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
فقہ حنفی میں رکوع و سجود میں اطمینان بھی واجب ہے۔ البتہ فرض نہیں ہے۔
سوال یہ ہے کہ:
بھٹی صاحب! معاملہ کچھ یوں ہے کہ فقہ حنفی میں نہ امام پر، نہ مقتدی پر اور نہ منفرد پر، کسی پر بھی صورہ فاتحہ پڑھنا لازم نہیں! کسی کی بھی نماز صورہ فاتحہ کے بغیر ادا ہو جاتی ہے!
بھٹی صاحب! فقہ حنفی اس حدیث کے احکام کہ رکوع سجود میں اطمنان لازم ہے ، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی، اس کی بھی انکاری ہیں! فقہ حنفی اس حدیث کا بھی صاف انکار کرتی ہے!
اشماریہ بھائی! ہماری اس بات سے اختلاف ہے؟
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
احناف کا یہی مسلک ہے۔ آپ کسی بھی معتبر حنفی دار الافتاء سے یہ معلوم کر سکتے ہیں۔ البتہ یہ فرض نہیں ہے اور احناف کے یہاں فرض اور واجب میں تھوڑا فرق ہے
متفق جناب عالی!
لیکن امام ومقتدی وغیرہ کی تفریق کرتے ہیں اسمیں. واللہ اعلم بالصواب
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اشماریہ بھائی! ہماری اس بات سے اختلاف ہے؟
میرا مدعا وہ ہے جو میں نے ان الفاظ میں ذکر کر دیا ہے:
احناف کا یہی مسلک ہے۔ آپ کسی بھی معتبر حنفی دار الافتاء سے یہ معلوم کر سکتے ہیں۔ البتہ یہ فرض نہیں ہے اور احناف کے یہاں فرض اور واجب میں تھوڑا فرق ہے۔
فقہ حنفی میں رکوع و سجود میں اطمینان بھی واجب ہے۔ البتہ فرض نہیں ہے۔
میں نہیں جانتا کہ آپ کیا بات کہلوانا چاہ رہے ہیں نہ میں یہ جانتا ہوں کہ آپ کے نزدیک "لازم" کا کیا مطلب ہے۔ جو بات میں نے کہی ہے اسے اگر آپ اپنے خلاف سمجھتے ہیں تو وہ سہی اور اگر اپنے مطابق سمجھتے ہیں تو وہ سہی۔
مزید بحث نہ میں کرنا چاہتا ہوں اور نہ اس کی فرصت ہے۔

واجب کے بغیر احناف کے نزدیک نماز ہو جاتی ہے لیکن ناقص ہوتی ہے اور اس کا اعادہ کرنا لازم ہوتا ہے۔ اسی لیے فرض و واجب میں عملا کوئی فرق نہیں ہوتا۔ اعادہ دونوں کے چھوڑنے پر ہی لازم ہوتا ہے (جبکہ عمدا چھوڑا ہو ورنہ سہوا ترک واجب سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہے)۔
اس کی مزید تفصیل آپ کسی بھی دار الافتاء سے تفصیلا معلوم کر سکتے ہیں اگر معلوم کرنا چاہیں۔ اور اگر مقصود بحث ہو تو بندہ معذور ہے۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
متفق جناب عالی!
لیکن امام ومقتدی وغیرہ کی تفریق کرتے ہیں اسمیں. واللہ اعلم بالصواب
یقینا۔ اس میں اصل وظیفہ میں ہی اختلاف کرتے ہیں کہ مقتدی کا کام ہی یہاں خاموش ہونا ہے جیسا کہ جہری نمازوں میں امام احمد فرق کرتے ہیں۔
یہ اجتہادی اختلاف ہے۔
 
Top