- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
17- بَاب الاجْتِمَاعِ عَلَى الطَّعَامِ
۱۷- باب: ایک ساتھ کھانے کا بیان
۱۷- باب: ایک ساتھ کھانے کا بیان
3286- حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَدَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالُوا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ وَحْشِيٍّ؛ أَنَّهُمْ قَالُوا: يَارَسُولَ اللَّهِ! إِنَّا نَأْكُلُ وَلا نَشْبَعُ، قَالَ: " فَلَعَلَّكُمْ تَأْكُلُونَ مُتَفَرِّقِينَ؟ " قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: " فَاجْتَمِعُوا عَلَى طَعَامِكُمْ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ "۔
* تخريج: د/الأطعمۃ ۱۵ (۳۷۶۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۷۹)، وقد أخرجہ: حم (۳/۵۰۱) (حسن) (تراجع الألبانی: رقم: ۹۷)۔
۳۲۸۶- وحشی بن حرب حبشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ کھاتے ہیں لیکن سیر نہیں ہوتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''شاید الگ الگ متفرق ہو کر کھاتے ہو''، لوگوں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''کھانا مل جل کر ایک ساتھ کھاؤ، اور اللہ کا نام لیا کرو، تو اس میں تمہارے لئے برکت ہو گی''۱؎۔
وضاحت۱؎: اس سے معلوم ہوا اجتماعی کھانا شکم سیری اور حصول برکت کا سبب ہے اور اس سے گریز بے برکتی کا باعث ہے۔
3287- حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلاَّلُ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَهْرَمَانُ آلِ الزُّبَيْرِ؛ قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ؛ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ؛ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: "كُلُوا جَمِيعًا، وَلا تَفَرَّقُوا، فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ الْجَمَاعَةِ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۵۳۵، ومصباح الزجاجۃ: ۱۱۲۷) (ضعیف جدا) (عمر و بن دینار قہرمان آل الزبیرنے سالم سے منکر احادیث روایت کی ہے، اس لئے حدیث ضعیف ہے، لیکن پہلا جملہ ''كلوا جميعا ولا تفرقوا'' ثابت ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحہ: ۲۶۹۱، تراجع الألبانی: رقم: ۳۶۱)
۳۲۸۷- عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''تم سب مل کر کھانا کھاؤ، اور الگ الگ ہو کرمت کھاؤ، اس لئے کہ برکت سب کے ساتھ مل کر کھانے میں ہے''۔