- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
12- بَاب لُحُومِ الْخَيْلِ
۱۲- باب: گھوڑوں کے گوشت کا حکم
۱۲- باب: گھوڑوں کے گوشت کا حکم
3190- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ؛ قَالَتْ: نَحَرْنَا فَرَسًا،فَأَكَلْنَا مِنْ لَحْمِهِ، عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ۔
* تخريج: خ/الصید ۲۴ (۵۵۱۰ و ۵۵۱۱)، ۲۷ (۵۵۱۹)، م/الصید ۶ (۱۹۴۲)، ن/الضحایا ۲۲ (۴۴۱۱)، ۳۲ (۴۴۲۵، ۴۴۲۶)، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۷۴۶)، وقد أخرجہ: حم (۶/۳۴۵، ۳۴۶، ۳۵۳)، دي/الأضاحي ۲۲ (۲۰۳۵) (صحیح)
۳۱۹۰- اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک گھوڑا ذبح کیا، اور اس کا گوشت کھایا۔
3191- حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ،أَبُو بِشْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُوالزُّبَيْرِ؛ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِاللَّهِ يَقُولُ: أَكَلْنَا زَمَنَ خَيْبَرَ الْخَيْلَ وَحُمُرَ الْوَحْشِ۔
* تخريج: م/الصید ۶ (۱۹۴۱)، ن/الذبائح ۲۹ (۴۳۳۲)، (تحفۃ الأشراف: ۲۸۱۰)، وقد أخرجہ: خ/المغازي ۳۸ (۴۲۱۹)، الصید ۲۷ (۵۵۲۰)، ۲۸ (۵۵۲۴)، د/الأطعمۃ ۲۶ (۳۷۸۸)، ۳۴ (۳۸۰۸)، ت/الأطعمۃ ۵ (۱۷۹۳)، حم (۳/۳۲۲، ۳۵۶، ۳۶۱، ۳۶۲، ۳۸۵)، دي/الأضاحي ۲۲ (۲۰۳۶) (صحیح)
۳۱۹۱- جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم نے خیبر کے زمانہ میں گھوڑے اور نیل گائے کا گوشت کھایا تھا۔