- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,586
- ری ایکشن اسکور
- 6,766
- پوائنٹ
- 1,207
84- بَاب لا يُقَالُ خَبُثَتْ نَفْسِي
۸۴-باب: میرا نفس خبیث ہو گیا کہنے کی ممانعت کا بیان
4978- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: <لايَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي >۔
* تخريج: خ/الأدب ۱۰۰ (۶۱۸۰)، م/الألفاظ من الأدب ۴ (۲۲۵۱)، (تحفۃ الأشراف: ۴۶۵۶) (صحیح)
۴۹۷۸- سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' تم میں سے کوئی میرا نفس خبیث ہو گیا نہ کہے، بلکہ یوں کہے میرا جی پریشان ہو گیا ۔
4979- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللَّه عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: < لا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: جَاشَتْ نَفْسِي وَلَكِنْ لِيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي >۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۸۸۰)، وقد أخرجہ: خ/الأدب ۱۰۰ (۶۱۸۰)، م/الألفاظ من الأدب ۴ (۲۲۵۰)، حم (۶/۵۱، ۲۰۹، ۲۸۱) (صحیح)
۴۹۷۹- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ''تم میں سے کوئی یہ نہ کہے: میرے دل نے جوش ما را'' بلکہ یوں کہے: میرا جی پریشان ہو گیا۔
4980- حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ ، قَالَ: < لا تَقُولُوا، مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ فُلانٌ، وَلَكِنْ قُولُوا: مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ شَاءَ فُلانٌ >۔
* تخريج: تفردبہ أبوداود، (تحفۃ الأشراف: ۳۳۷۱)، وقد أخرجہ: حم (۵/۳۸۴، ۳۹۴، ۳۹۸) (صحیح)
۴۹۸۰- حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:''تم یوں نہ کہو: جواللہ چا ہے اور فلاں چا ہے'' ۱؎ بلکہ یوں کہو: جو اللہ چا ہے پھر فلاں چا ہے۔
وضاحت ۱؎ : کیونکہ اس جملہ میں اللہ کی مشیت کے ساتھ دوسرے کی مشیت شامل ہے جب کہ''اللہ چاہے پھر فلاں چاہے''میں ایسی بات نہیں ہے، کیونکہ اللہ کے چاہنے کے بعد پھر دوسرے کے چاہنے میں کوئی قباحت نہیں۔