- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,586
- ری ایکشن اسکور
- 6,766
- پوائنٹ
- 1,207
74- بَاب فِي الرَّجُلِ يَتَكَنَّى بِأَبِي الْقَاسِمِ
۷۴-باب: آدمی اپنی کنیت ابوالقاسم رکھے تو کیسا ہے؟
4965- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي >.
قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَكَذَلِكَ رِوَايَةُ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ، وَسَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ، وَسُلَيْمَانَ الْيَشْكُرِيِّ عَنْ جَابِرٍ، وَابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ، نَحْوَهُمْ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ۔
* تخريج: خ/العلم ۳۸ (۱۱۰)، المناقب ۲۰ (۳۵۳۹)، الأدب ۱۰۶ (۶۱۸۸)، م/الأداب ۱ (۲۱۳۴)، ق/الأدب ۳۳ (۳۷۳۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۴۳۴)، وقد أخرجہ: حم (۲/۲۴۸، ۲۶۰، ۲۷۰)، دي/الاستئذان ۵۸ (۲۷۳۵) (صحیح)
۴۹۶۵- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت نہ رکھو''۔
ابو داود کہتے ہیں: اسے ابو صالح نے ابو ہریرہ سے اسی طرح روایت کیا ہے ، اور اسی طرح ابو سفیان ، سالم بن ابی الجعد ، سلیمان یشکری اور ابن منکدر وغیرہ کی روایتیں بھی ہیں جو جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں،اور انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت بھی اسی طرح ہے (یعنی اس میں بھی یہی ہے کہ میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو)۔