• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن ابو داود

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
122-بَاب الاغْتِسَالِ مِنَ الْحَيْضِ
۱۲۲- باب: حیض سے غسل کے طریقے کا بیان​


313- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ -يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ-، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ -يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ-، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ أُمَيَّةَ بِنْتِ أَبِي الصَّلْتِ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي غِفَارٍ قَدْ سَمَّاهَا لِي قَالَتْ: أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم عَلَى حَقِيبَةِ رَحْلِهِ، قَالَتْ: فَوَاللَّهِ لَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم إِلَى الصُّبْحِ، فَأَنَاخَ وَنَزَلْتُ عَنْ حَقِيبَةِ رَحْلِهِ فَإِذَا بِهَا دَمٌ مِنِّي، فَكَانَتْ أَوَّلُ حَيْضَةٍ حِضْتُهَا، قَالَتْ: فَتَقَبَّضْتُ إِلَى النَّاقَةِ وَاسْتَحْيَيْتُ، فَلَمَّا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم مَا بِي وَرَأَى الدَّمَ قَالَ: < [مَا لَكِ؟] لَعَلَّكِ نَفِسْتِ >، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: < فَأَصْلِحِي مِنْ نَفْسِكِ ثُمَّ خُذِي إِنَائً مِنْ مَاءِ فَاطْرَحِي فِيهِ مِلْحًا، ثُمَّ اغْسِلِي مَا أَصَابَ الْحَقِيبَةَ مِنَ الدَّمِ، ثُمَّ عُودِي لِمَرْكَبِكِ>، قَالَتْ: فَلَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم خَيْبَرَ رَضَخَ لَنَا مِنَ الْفَيْئِ، قَالَتْ: وَكَانَتْ لا تَطَّهَّرُ مِنْ حَيْضَةٍ إِلا جَعَلَتْ فِي طَهُورِهَا مِلْحًا، وَأَوْصَتْ بِهِ أَنْ يُجْعَلَ فِي غُسْلِهَا حِينَ مَاتَتْ۔
* تخريج: تفرد به أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۳۸۱)، وقد أخرجہ: حم (۶/۳۸۰) (ضعیف)

(اس کی راویہ’’اُمیہ بنت ابی الصلت‘‘ مجہول ہیں)
۳۱۳- ایک غفاری عورت رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے اپنے کجاوے کے حقیبہ ۱؎ پر بٹھایا پھراللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح تک مسلسل چلتے رہے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ بٹھا د یا، میں کجاوے کے حقیبہ پر سے اتری تو اس میں حیض کے خون کا نشان پا یا، یہ میرا پہلا حیض تھا جو مجھے آیا، وہ کہتی ہیں: میں شرم کی وجہ سے اونٹنی کے پاس سمٹ گئی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حال دیکھا اور خون بھی دیکھا تو فرمایا: ’’تمہیں کیا ہوا ؟ شاید حیض آگیا ہے‘‘، میں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے آپ کوٹھیک کرلو (کچھ باندھ لو تا کہ خون با ہر نہ نکلے) پھر پانی کا ایک برتن لے کر اس میں نمک ڈال لو اورحقیبہ میں لگے ہوئے خون کو دھو ڈالو، پھر اپنی سواری پر واپس آکر بیٹھ جاؤ‘‘۔
وہ کہتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کو فتح کیا تومال فی ٔ میں سے ہمیں بھی ایک حصہ دیا۔
وہ کہتی ہیں: پھر وہ جب بھی حیض سے پاکی حاصل کر تیں تو اپنے پاکی کے پا نی میں نمک ضرور ڈالتیں، اورجب ان کی وفات کا وقت آیا تو اپنے غسل کے پانی میں بھی نمک ڈالنے کی وصیت کر گئیں۔
وضاحت ۱؎ : ہروہ چیز جو اونٹ کے پیچھے کجاوہ کے آخر میں باندھ دی جائے حقیبہ کہلاتی ہے۔

314- حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، أَخْبَرَنَا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَتْ أَسْمَاءُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! كَيْفَ تَغْتَسِلُ إِحْدَانَا إِذَا طَهُرَتْ مِنَ الْمَحِيضِ؟ قَالَ: < تَأْخُذُ سِدْرَهَا وَمَائَهَا فَتَوَضَّأُ ثُمَّ تَغْسِلُ رَأْسَهَا وَتَدْلُكُهُ حَتَّى يَبْلُغَ الْمَاءُ أُصُولَ شَعْرِهَا، ثُمَّ تُفِيضُ عَلَى جَسَدِهَا، ثُمَّ تَأْخُذُ فِرْصَتَهَا فَتَطَّهَّرُ بِهَا >، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَتْ عَائِشَةُ: فَعَرَفْتُ الَّذِي يَكْنِي عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَقُلْتُ لَهَا: تَتَبَّعِينَ [بِهَا] آثَارَ الدَّمِ ۔
* تخريج: م/الحیض ۱۳ (۳۳۲)، ق/الطھارۃ ۱۲۴ (۶۴۲)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۸۴۷)، وقد أخرجہ: خ/الحیض۱۳ (۳۱۴)، ن/الطھارۃ ۱۵۹ (۲۵۲)، حم (۶/۱۴۷، دي/الطھارۃ ۸۳ (۸۰۰) (حسن صحیح)

۳۱۴- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اسما ء (بنت شکل انصاریہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیںاور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! جب ہم میں سے کو ئی حیض سے پاک ہو تو وہ کس طرح غسل کرے ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیر کی پتی ملا ہو ا پانی لے کر وضو کرے، پھر اپنا سر دھوئے، اور اُسے ملے یہاں تک کہ پانی بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے، پھر اپنے سا رے جسم پر پانی بہائے، پھر روئی کا پھاہا لے کر اس سے طہارت حا صل کرے‘‘۔
اسماء نے عرض کیا : اللہ کے رسول! میں اس (پھاہے) سے طہارت کس طرح حاصل کروں؟ ام المومنین عا ئشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات کنایۃً کہی وہ میں سمجھ گئی،چنا نچہ میں نے ان سے کہا: تم اسے خون کے نشانا ت پر پھیرو۔

315- حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذَكَرَتْ نِسَاءَ الأَنْصَارِ، فَأَثْنَتْ عَلَيْهِنَّ وَقَالَتْ لَهُنَّ مَعْرُوفًا، وَقَالَتْ: دَخَلَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فَذَكَرَ مَعْنَاهُ، إِلا أَنَّهُ قَالَ: فِرْصَةً مُمَسَّكَةً.
قَالَ مُسَدَّدٌ: كَانَ أَبُو عَوَانَةَ يَقُولُ: فِرْصَةً، وَكَانَ أَبُو الأَحْوَصِ يَقُولُ: قَرْصَةً ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۸۴۷) (حسن صحیح)

۳۱۵ - ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے انصارکی عورتوں کا ذکر کیا تو ان کی تعریف کی اور ان کے حق میں بھلی بات کہی اور بولیں: ’’ان میں سے ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی‘‘، پھرراوی نے سابقہ مفہوم کی حدیث بیان کی، مگر اس میں انہوں نے’’فِرْصَةٌ مُمَسَّكَة‘‘ (مشک میں بسا ہوا پھاہا) کہا۔
مسدد کا بیان ہے کہ ابو عوا نہ’’فِرْصَةٌ‘‘ (پھاہا) کہتے تھے اور ابوالاحوص ’’قَرْصَة‘‘ ( روئی کا ٹکڑا) کہتے تھے ۔

316- حَدَّثَنَا عُبَيْدُاللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ [الْعَنْبَرِيُّ]، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ -يَعْنِي ابْنَ مُهَاجِرٍ- عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَسْمَاءَ سَأَلَتِ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم بِمَعْنَاهُ، قَالَ: <فِرْصَةً مُمَسَّكَةً> قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ: < سُبْحَانَ اللَّهِ! تَطَهَّرِي بِهَا>، وَاسْتَتَرَ بِثَوْبٍ، وَزَادَ: وَسَأَلَتْهُ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ: < تَأْخُذِينَ مَائَكِ فَتَطَّهَّرِينَ أَحْسَنَ الطُّهُورِ وَأَبْلَغَهُ ثُمَّ تَصُبِّينَ عَلَى رَأْسِكِ الْمَاءَ، ثُمَّ تَدْلُكِينَهُ حَتَّى يَبْلُغَ شُؤُونَ رَأْسِكِ، ثُمَّ تُفِيضِينَ عَلَيْكِ الْمَاءَ >، قَالَ: وَقَالَتْ عَائِشَةُ: نِعْمَ النِّسَاءُ نِسَاءُ الأَنْصَارِ، لَمْ يَكُنْ يَمْنَعُهُنَّ الْحَيَاءُ أَنْ يَسْأَلْنَ عَنِ الدِّينِ وَ[أَنْ] يَتَفَقَّهْنَ فِيهِ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۸۴۷) (حسن
)
۳۱۶ - ام المومنین عا ئشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اسماء رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، پھر آگے اسی مفہوم کی حدیث ہے، اس میںہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مشک لگا ہوا روئی کا پھا ہا (لے کر اس سے پا کی حاصل کرو)‘‘، اسما ء نے کہا: اس سے میں کیسے پا کی حاصل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سبحان اللہ ! اس سے پاکی حاصل کرو‘‘، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑے سے (اپنا چہرہ) چھپا لیا۔
اس حدیث میں اتنا اضافہ ہے کہ اسماء رضی اللہ عنہا نے غسل جنابت کے بارے میں بھی دریا فت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم پانی لے لو، پھر اس سے خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرو، پھر اپنے سر پر پانی ڈالو، پھر اسے اتنا ملو کہ پانی بالوں کی جڑوں میں پہنچ جائے، پھر اپنے اوپر پانی بہائو‘‘۔
راوی کہتے ہیں: عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: انصار کی عورتیں کتنی اچھی ہیں انہیں دین کا مسئلہ دریا فت کرنے اور اس کو سمجھنے میں حیا ما نع نہیں ہوتی ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
123-بَاب التَّيَمُّمِ
۱۲۳- باب: تیمم کا بیان​


317- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ (ح) وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ -الْمَعْنَى وَاحِدٌ- عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم اسيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ وَأُنَاسًا مَعَهُ فِي طَلَبِ قِلادَةٍ أَضَلَّتْهَا عَائِشَةُ، فَحَضَرَتِ الصَّلاةُ فَصَلَّوْا بِغَيْرِ وُضُوءِ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَأُنْزِلَتْ آيَةُ التَّيَمُّمِ، زَادَ ابْنُ نُفَيْلٍ، فَقَالَ لَهَا أُسَيْدُ [بْنُ حُضَيْرٍ]: يَرْحَمُكِ اللَّهُ! مَا نَزَلَ بِكِ أَمْرٌ تَكْرَهِينَهُ إِلا جَعَلَ اللَّهُ لِلْمُسْلِمِينَ وَلَكِ فِيهِ فَرَجًا۔
* تخريج: خ/اللباس ۵۸ (۵۸۸۲)، التفسیر ۳ (۴۵۸۳)،(تحفۃ الأشراف: ۱۷۶۰،۱۷۲۰۵)، وقد أخرجہ: خ/التیمم ۲ (۳۳۴)، م/التیمم ۲۸ (۳۶۷)، ن/الطھارۃ ۱۹۴ (۳۱۱)، ق/الطھارۃ ۹۰ (۶۵۸)، ط/الطھارۃ ۲۳(۸۹)، حم (۶/۵۷، ۱۷۹)، دي/الطھارۃ ۶۵ (۷۷۳) (صحیح)

۳۱۷- ام المومنین عا ئشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھ کچھ لوگوں کو وہ ہار ڈھو نڈنے کے لئے بھیجا جسے عائشہ نے کھو دیا تھا، وہاں صلاۃ کا وقت ہو گیا تو لو گوں نے بغیر وضوصلاۃ پڑھ لی، پھروہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو تیمم کی آیت اتاری گئی۔
ابن نفیل نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اللہ آپ پر رحم کرے! آپ کو جب بھی کو ئی ایسا معا ملہ پیش آیا جسے آپ ناگوار سمجھتی رہیں تو اللہ تعالی نے مسلمانوں کے لئے اور آپ کے لئے اس میں ضرور کشا دگی پیدا کر دی ہے۔

318- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، حَدَّثَهُ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّهُمْ تَمَسَّحُوا وَهُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم بِالصَّعِيدِ لِصَلاةِ الْفَجْرِ فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ الصَّعِيدَ، ثُمَّ مَسَحُوا وُجُوهَهُمْ مَسْحَةً وَاحِدَةً، ثُمَّ عَادُوا فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ الصَّعِيدَ مَرَّةً أُخْرَى، فَمَسَحُوا بِأَيْدِيهِمْ كُلِّهَا إِلَى الْمَنَاكِبِ وَالآبَاطِ مِنْ بُطُونِ أَيْدِيهِمْ۔
* تخريج: ق/الطھارۃ ۹۰ (۵۶۵)، ۹۲ (۵۷۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۳۶۳)، وقد أخرجہ: ت/الطھارۃ ۱۱۰ (۱۴۴)، ن/الطھارۃ ۱۹۶ (۳۱۳)، ۱۹۹ (۳۱۷)، ۲۰۰ (۳۱۸)، ۲۰۱ (۳۱۹)، ۲۰۲ (۳۲۰)، حم (۴/۲۶۳، ۲۶۴) (صحیح)

۳۱۸- عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما بیان کر تے تھے کہ لوگوں نے فجر کی صلاۃ کے لئے پاک مٹی سے تیمم کیا، یہ لوگ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو انہوں نے مٹی پر اپنا ہا تھ مارااور منہ پر ایک دفعہ پھیر لیا، پھر دو بارہ مٹی پر ہا تھ مارا اور اپنے پورے ہاتھوں پر پھیر لیا یعنی اپنی ہتھیلیوں سے لے کر کندھو ں اور بغلوں تک ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : تیمم کا طریقہ آگے حدیث نمبر (۳۲۰) میں آرہا ہے، جس میں ہاتھ کو صر ف ایک بار مٹی پر مار کر منہ اور ہتھیلی پر مسح کرنے کا بیان ہے اس حدیث کے سلسلہ میں علامہ محمد اسحاق دہلوی فرماتے ہیں کہ ابتداء میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اپنی سمجھ اور قیاس سے ایسا کیا، لیکن جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیمم کا طریقہ بتایا تو وہ اس کو سیکھ گئے۔
امام بیہقی فرماتے ہیں کہ امام شافعی نے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے کہ عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہم نے نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مونڈھے تک تیمم کیا، اور آپ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیمم کے لئے چہرہ اور دونوں ہتھیلی تک مسح کا حکم دیا، تو گویا زیر نظر واقعہ میں مذکور تیمم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے نہیں تھا (ملاحظہ ہو: عون المعبود ۱؍۳۵۰ و ۳۵۱)

319- حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ، وَعَبْدُالْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: قَامَ الْمُسْلِمُونَ فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ التُّرَابَ، وَلَمْ يَقْبِضُوا مِنَ التُّرَابِ شَيْئًا، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَنَاكِبَ وَالآبَاطَ، قَالَ ابْنُ اللَّيْثِ: إِلَى مَا فَوْقَ الْمِرْفَقَيْنِ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۳۶۳)، وقد أخرجہ: ن/الطھارۃ ۱۹۷ (۳۱۴)، حم (۴/۲۶۳، ۲۶۴) (صحیح)

۳۱۹ - اس سند سے ابن وہب سے اسی جیسی حدیث مر وی ہے، اس میں ہے کہ’’ مسلمان کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی ہتھیلیوں کو مٹی پر ما را اور مٹی بالکل نہیں لی‘‘، پھرراوی نے اسی جیسی حدیث ذکر کی، اس میں انہوں نے ’’المناكب والآباط‘‘ (کندھوں اور بغلوں ) کا ذکر نہیں کیا ‘‘۔
ابن لیث کہتے ہیں: انہوں نے اپنے ہاتھوں پر کہنیوں کے اوپر تک مسح کیا ۔

320- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ، فِي آخَرِينَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، أَخْبَرَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُاللَّهِ بْنُ عَبْدِاللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم عَرَّسَ بِأَوَّلاتِ الْجَيْشِ وَمَعَهُ عَائِشَةُ، فَانْقَطَعَ عِقْدٌ لَهَا مِنْ جَزْعِ ظَفَارِ، فَحُبِسَ النَّاسُ ابْتِغَاءَ عِقْدِهَا ذَلِكَ حَتَّى أَضَاءَ الْفَجْرُ، وَلَيْسَ مَعَ النَّاسِ مَائٌ، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهَا أَبُو بَكْرٍ، وَقَالَ: حَبَسْتِ النَّاسَ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَائٌ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَسُولِهِ صلی اللہ علیہ وسلم رُخْصَةَ التَّطَهُّرِ بِالصَّعِيدِ الطَّيِّبِ، فَقَامَ الْمُسْلِمُونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فَضَرَبُوا بِأَيْدِيهِمْ إِلَى الأَرْضِ، ثُمَّ رَفَعُوا أَيْدِيَهُمْ وَلَمْ يَقْبِضُوا مِنَ التُّرَابِ شَيْئًا فَمَسَحُوا بِهَا وُجُوهَهُمْ وَأَيْدِيَهُمْ إِلَى الْمَنَاكِبِ، وَمِنْ بِطُونِ أَيْدِيهِمْ إِلَى الآبَاطِ، زَادَ ابْنُ يَحْيَى فِي حَدِيثِهِ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فِي حَدِيثِهِ: وَلا يَعْتَبِرُ بِهَذَا النَّاسُ .
قَالَ أَبودَاود: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ فِيهِ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَذَكَرَ ضَرْبَتَيْنِ كَمَا ذَكَرَ يُونُسُ، وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ ضَرْبَتَيْنِ، وَقَالَ مَالِكٌ: عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمَّارٍ، وَكَذَلِكَ قَالَ أَبُو أُوَيْسٍ: [عَنِ الزُّهْرِيِّ] وَشَكَّ فِيهِ ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ مَرَّةً: عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، أَوْ عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَمَرَّةً قَالَ: عَنْ أَبِيهِ، وَمَرَّةً قَالَ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، اضْطَرَبَ [ابْنُ عُيَيْنَةَ] فِيهِ وَفِي سَمَاعِهِ مِنَ الزُّهْرِيِّ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ الضَّرْبَتَيْنِ إِلا مَنْ سَمَّيْتُ۔
* تخريج: ن/الطہارۃ ۱۹۷ (۳۱۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۳۵۷)، وقد أخرجہ: حم (۴/۲۶۳) (صحیح)

۳۲۰- عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اولا ت الجیش ۱؎ میں رات گزارنے کے لئے ٹھہرے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام المومنین عا ئشہ رضی اللہ عنہا بھی تھیں ، ان کا ہار جو ظفار کے مونگوں سے بنا تھا ٹوٹ کر گر گیا، چنانچہ ہار کی تلا ش کے سبب لوگ روک لئے گئے یہاں تک کہ صبح روشن ہوگئی اور لوگوں کے پاس پانی مو جو د نہیں تھا، چنانچہ ابو بکر رضی اللہ عنہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر ناراض ہوگئے اور کہا: ’’تم نے لوگوں کو روک رکھا ہے، حالا نکہ ان کے پاس پانی نہیں ہے‘‘، تو اللہ تعالی نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرپا ک مٹی سے طہارت حاصل کرنے کی رخصت نازل فرمائی، مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہوئے، اپنے ہا تھ زمین پر مار کر اسے اس طرح اٹھا لیا کہ مٹی بالکل نہیں لگی، پھر اپنے چہروں اور ہا تھوں کا مونڈھوں تک اور ہتھیلیوں سے بغلوں تک مسح کیا۔
ابن یحییٰ نے اپنی روایت میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ ابن شہاب نے اپنی روایت میں کہا: لو گوں کے نزدیک اس فعل کا اعتبار نہیں ہے ۲؎ ۔
ابو داود کہتے ہیں: نیز اسی طرح ابن اسحاق نے روایت کی ہے اس میں انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کر تے ہوئے دو ضربہ ۳؎ کا ذکر کیا ہے جس طرح یو نس نے ذکر کیا ہے، نیز معمر نے بھی زہری سے دو ضربہ کی روایت کی ہے۔
مالک نے زہری سے،زہری نے عبید اللہ بن عبد اللہ سے، عبید اللہ نے اپنے والد عبداللہ سے،عبد اللہ نے عمار رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے ، اور اسی طرح ابواویس نے زہری سے روایت کی ہے ، اور ابن عیینہ نے اس میں شک کیا ہے: کبھی انہوں نے ’’عن عبيدالله، عن أبيه‘‘ کہا، اور کبھی ’’عن عبيدالله عن ابن عباس‘‘ یعنی کبھی عن ابیہ اور کبھی عن ابن عباس ذکر کیا۔
ابن عیینہ اس میں ۴؎ اور زہری سے اپنے سما ع میں ۵؎ مضطرب ہیں نیز زہری کے رواۃ میں سے کسی نے دو ضربہ کا ذکر نہیں کیا ہے سوائے ان لوگوں کے جن کا میں نے نام لیا ہے ۶؎ ۔
وضاحت ۱؎ : مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ کا نام ہے ، اِسے ذات الجیش بھی کہا جاتا ہے ۔
وضاحت ۲؎ : کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم سے پہلے اپنی رائے وقیاس سے انہوں نے ایسا کیا تھا۔
وضاحت ۳؎ : ابن حجر کے قول کے مطابق صفت تیمم کے سلسلہ میں ابوجہیم اور عمار رضی اللہ عنہما کی حدیث کو چھوڑ کر باقی ساری روایات یا تو ضعیف ہیں یا ان کے مرفوع ہونے میں اختلاف ہے ، یہی وجہ ہے کہ امام بخاری l نے اپنی صحیح میں ’’ التيمم للوجه والكفين‘‘کے ساتھ باب باندھا ہے (ملاحظہ ہو: فتح الباری)۔
علامہ البانی دو ضربہ والی روایات کو واہی اور معلول کہتے ہیں ، اس لئے دو ضربہ کی ضرورت ہی نہیں صرف ایک ضربہ کافی ہے (ارواء الغلیل)۔
وضاحت ۴؎ : یعنی کبھی تو انہوں نے ’’عن أبيه‘‘ کہا اور کبھی اسے ساقط کرکے اس کی جگہ ’’عن ابن عباس‘‘ کہا ۔
وضاحت ۵؎ : کبھی انہوں نے اسے زہری سے بلاواسطہ روایت کیا ہے اور کبھی اپنے اور زہری کے درمیان عمروبن دینار کاواسطہ بڑھادیا۔
وضاحت ۶؎ : وہ نام یہ ہیں : یونس ، ابن اسحاق اور معمر، زہری کے رواۃ میں صرف انہیں تینوں نے ضربتین کے لفظ کا ذکر کیا ہے، رہے زہری سے روایت کرنے والے باقی لوگ جیسے صالح بن کیسان ، لیث بن سعد، عمروبن دینار، مالک ، ابن ابی ذئب وغیرہم تو ان میں سے کسی نے ضربتین کا ذکر نہیں کیا ہے۔

321- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا بَيْنَ عَبْدِاللَّهِ وَأَبِي مُوسَى، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: يَاأَبَا عَبْدِالرَّحْمَنِ! أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلا أَجْنَبَ فَلَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا، أَمَا كَانَ يَتَيَمَّمُ؟ فَقَالَ: لا، وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: فَكَيْفَ تَصْنَعُونَ بِهَذِهِ الآيَةِ الَّتِي فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ: {فَلَمْ تَجِدُوا مَائًا فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا}؟ فَقَالَ عَبْدُاللَّهِ: لَوْ رُخِّصَ لَهُمْ فِي هَذَا لأَوْشَكُوا إِذَا بَرَدَ عَلَيْهِمُ الْمَاءُ أَنْ يَتَيَمَّمُوا بِالصَّعِيدِ، فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: وَإِنَّمَا كَرِهْتُمْ هَذَا لِهَذَا؟ قَالَ نَعَمْ، فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: أَلَمْ تَسْمَعْ قَوْلَ عَمَّارٍ لِعُمَرَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فِي حَاجَةٍ، فَأَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدَ الْمَاءَ فَتَمَرَّغْتُ فِي الصَّعِيدِ كَمَا تَتَمَرَّغُ الدَّابَّةُ، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: < إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَصْنَعَ هَكَذَا >، فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى الأَرْضِ فَنَفَضَهَا، ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ، وَبِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ، عَلَى الْكَفَّيْنِ، ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُاللَّهِ: أَفَلَمْ تَرَ عُمَرَ لَمْ يَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّارٍ؟.
* تخريج: خ/التیمم ۷ (۳۴۵، ۳۴۶)، ۸ (۳۴۷)، م/الحیض ۲۸ (۳۶۸)، ت/الطہارۃ ۱۱۰ (۱۴۴ مختصراً)، ن/الطھارۃ ۲۰۳ (۳۲۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۳۶۰)، وقد أخرجہ: حم (۴/۲۶۴) (صحیح)

۳۲۱ - ابووائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن مسعود اور ابو مو سیٰ اشعری رضی اللہ عنہما کے درمیان بیٹھا ہو اتھا کہ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: ا بو عبدالرحمن ! (یہ عبداللہ بن مسعود کی کنیت ہے) اس مسئلے میں آپ کا کیا خیا ل ہے کہ اگر کوئی شخص جنبی ہوجائے اور ایک مہینے تک پانی نہ پائے تو کیا وہ تیمم کر تا رہے؟ عبد اللہ بن مسعو د نے کہا:تیمم نہ کرے، اگرچہ ایک مہینہ تک پانی نہ ملے۔
ابو مو سیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ سورہ مائدہ کی اس آیت: {فَلَمْ تَجِدُوا مَائًا فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا} (سورۃ النساء: ۴۳ ) ’’پانی نہ پائو تو پا ک مٹی سے تیمم کرو‘‘ کے متعلق کیا کہتے ہیں؟ تو عبداللہ بن مسعو دنے کہا: اگرتیمم کی رخصت دی جائے تو قریب ہے کہ جب پانی ٹھنڈا ہو تو لوگ مٹی سے تیمم کرنے لگیں۔
اس پر ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ نے اسی وجہ سے ا سے ناپسندکیا ہے؟ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، تو ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کیا آپ نے عما ر رضی اللہ عنہ کی بات (جو انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ سے کہی) نہیں سنی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی ضرورت کے لئے بھیجا تومیں جنبی ہو گیا اور مجھے پانی نہیں ملا تومیں مٹی (زمین) پر لوٹا جیسے جانور لوٹتا ہے، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہیں توبس اس طرح کرلینا کا فی تھا‘‘، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہا تھ زمین پر مارا،پھر اسے جھاڑا، پھراپنے بائیں سے اپنی دائیں ہتھیلی پر اور دائیں سے بائیں ہتھیلی پر مارا، پھر اپنے چہرے کا مسح کیا، تو عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا : کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ عمر رضی اللہ عنہ عمار رضی اللہ عنہ کی اس بات سے مطمئن نہیں ہوئے؟ !۔

322- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ فَجَائَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّا نَكُونُ بِالْمَكَانِ الشَّهْرَ وَالشَّهْرَيْنِ، فَقَالَ عُمَرُ: أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَكُنْ أُصَلِّي حَتَّى أَجِدَ الْمَاءَ، قَالَ: فَقَالَ عَمَّارٌ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! أَمَا تَذْكُرُ إِذْ كُنْتُ أَنَا وَأَنْتَ فِي الإِبِلِ فَأَصَابَتْنَا جَنَابَةٌ، فَأَمَّا أَنَا فَتَمَعَّكْتُ فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: < إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَقُولَ هَكَذَا >، وَضَرَبَ بِيَدَيْهِ إِلَى الأَرْضِ، ثُمَّ نَفَخَهُمَا، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى نِصْفِ الذِّرَاعِ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا عَمَّارُ! اتَّقِ اللَّهَ، فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! إِنْ شِئْتَ وَاللَّهِ لَمْ أَذْكُرْهُ أَبَدًا، فَقَالَ عُمَرُ: كَلا وَاللَّهِ لَنُوَلِّيَنَّكَ مِنْ ذَلِكَ مَا تَوَلَّيْتَ ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف:: ۱۰۳۶۲) (صحیح)

(مگر’’إلى نصف الذراعين‘‘ کالفظ صحیح نہیں ہے، یہ شاذہے اور صحیحین میں ہے بھی نہیں)
۳۲۲- عبدالرحمن بن ابزیٰ کہتے ہیں کہ میں عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ اتنے میں ان کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا : بسا اوقات ہم کسی جگہ ماہ دوماہ ٹھہرے رہتے ہیں (جہاں پانی موجود نہیں ہوتا اور ہم جنبی ہو جا تے ہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟) عمر نے کہا: جہاں تک میرا معاملہ ہے تو جب تک مجھے پانی نہ ملے میں صلاۃ نہیں پڑھ سکتا ، وہ کہتے ہیں : اس پرعمار رضی اللہ عنہ نے کہا: امیر المومنین ! کیا آپ کو یا د نہیں کہ جب میں اور آپ اونٹوں میں تھے (اونٹ چراتے تھے) اور ہمیں جنابت لا حق ہو گئی، بہرحال میں تو مٹی (زمین) پر لوٹا، پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہیں بس اس طرح کر لینا کا فی تھا‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے پھران پر پھونک ماری اور اپنے چہرے اور اپنے دونوں ہاتھوں پر نصف ذراع تک پھیر لیا، اس پرعمر رضی اللہ عنہ نے کہا: عما ر ! اللہ سے ڈرو ۱؎ ، انہوں نے کہا: امیرالمو منین ! اگر آپ چاہیں تو قسم اللہ کی میں اسے کبھی ذکر نہ کروں، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہرگز نہیں، قسم اللہ کی ہم تمہاری بات کا تمہیں اختیار دیتے ہیں، یعنی معاملہ تم پر چھوڑتے ہیں تم اسے بیان کرنا چاہو تو کرو۔
وضاحت ۱؎ : اس بے اطمینانی کی وجہ یہ تھی کہ عمر رضی اللہ عنہ خود اس قضیہ میں عمار رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھے لیکن انہیں اس طرح کا کوئی واقعہ سرے سے یاد ہی نہیں آرہا تھا۔

323- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنِ ابْنِ أَبْزَى، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: <يَا عَمَّارُ! إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ هَكَذَا>، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ الأَرْضَ، ثُمَّ ضَرَبَ إِحْدَاهُمَا عَلَى الأُخْرَى، ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَالذِّرَاعَيْنِ إِلَى نِصْفِ السَّاعِدَيْنِ، وَلَمْ يَبْلُغِ الْمِرْفَقَيْنِ، ضَرْبَةً وَاحِدَةً.
قَالَ أَبودَاود: وَرَوَاهُ وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، وَرَوَاهُ جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ سَلَمَةَ [بْنِ كُهَيْلٍ] عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، يَعْنِي عَنْ أَبِيهِ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۳۶۲) (صحیح)
(’’الذراعين...‘‘کا جملہ صحیح نہیں ہے)
۳۲۳- ابن ابزی عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے اس حدیث میں یہ روایت کر تے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے عمار ! تمہیں اس طرح کر لینا کافی تھا‘‘، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہا تھوں کو زمین پرایک بار ما راپھر ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر مارا پھر اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں پر دونوں کلائیوں کے نصف تک پھیرا اور کہنیوں تک نہیں پہنچے۔
ابو داود کہتے ہیں : اِسے وکیع نے اعمش سے، انہوں نے سلمہ بن کہیل سے اورسلمہ نے عبدالرحمن بن ابزی سے روایت کیا ہے، نیز اسے جریر نے اعمش سے،اعمش نے سلمہ بن کہیل سے، سلمہ نے سعید بن عبدالرحمن بن ابزی سے اورسعید نے اپنے والد سے روایت کیا ہے ۔

324- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ -يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ- أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنْ ذَرٍّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمَّارٍ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ فَقَالَ: <إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ > وَضَرَبَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم بِيَدِهِ إِلَى الأَرْضِ، ثُمَّ نَفَخَ فِيهَا، وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ، شَكَّ سَلَمَةُ، وَقَالَ: لا أَدْرِي فِيهِ: إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ يَعْنِي، أَوْ إِلَى الْكَفَّيْنِ ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۳۱۳۸، ۱۰۳۶۲) (صحیح)

(شک والا جملہ صحیح نہیں ہے، ملاحظہ ہو حدیث نمبر: ۳۲۶)
۳۲۴- اس سندسے بھی عبدالرحمن بن ابزی سے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے واسطہ سے یہی قصہ مروی ہے ، اس میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہیں بس اتنا کر لینا کا فی تھا‘‘، اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہا تھ زمین پر ما را، پھر اس میں پھونک ما رکر اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں پر پھیر لیا، سلمہ کو شک ہے، وہ کہتے ہیں : مجھے نہیں معلوم کہ اس میں’’إلى المرفقين‘‘ ہے یا ’’إلى الكفين‘‘ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہنیوں تک پھیرا، یا پہونچوں تک)۔

325- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ -يَعْنِي الأَعْوَرَ-، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: ثُمَّ نَفَخَ فِيهَا، وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ أَوْ [إِلَى] الذِّرَاعَيْنِ، قَالَ شُعْبَةُ: كَانَ سَلَمَةُ يَقُولُ: الْكَفَّيْنِ وَالْوَجْهَ وَالذِّرَاعَيْنِ، فَقَالَ لَهُ مَنْصُورٌ ذَاتَ يَوْمٍ: انْظُرْ مَا تَقُولَ فَإِنَّهُ لا يَذْكُرُ الذِّرَاعَيْنِ غَيْرُكَ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۳۶۲) (صحیح)

(’’المرفقين والذراعين‘‘ والا جملہ صحیح نہیں ہے، ملاحظہ ہو حدیث نمبر : ۳۲۶)
۳۲۵- حجاج اعور کہتے ہیں کہ شعبہ نے اسی سند سے یہی حدیث بیان کی ہے، اس میں ہے : پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں پھونک ماری اوراپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں پرکہنیوں یا ذراعین ۱؎ تک پھیرا۔
شعبہ کا بیان ہے کہ سلمہ کہتے تھے: دونوں ہتھیلیوں ، چہرے اور ذراعین پر پھیرا، تو ایک دن منصور نے ان سے کہا: جوکہہ رہے ہو خوب دیکھ بھال کر کہو، کیونکہ تمہارے علاوہ ذراعین کو اور کو ئی ذکر نہیں کرتا۔
وضاحت ۱؎ : ذراع کا اطلاق بیچ کی انگلی کے سرے سے لے کر کہنی تک کے حصہ پر ہوتا ہے، یعنی مرفق اور ذراع دونوں ’’کہنی‘‘ کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

326- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَكَمُ، عَنْ ذَرٍّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمَّارٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: فَقَالَ -يَعْنِي النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم -: <إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَضْرِبَ بِيَدَيْكَ إِلَى الأَرْضِ فَتَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَكَ وَكَفَّيْكَ >، وَسَاقَ الْحَدِيثَ.
قَالَ أَبودَاود: وَرَوَاهُ شُعْبَةُ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارًا يَخْطُبُ بِمِثْلِهِ إِلا أَنَّهُ قَالَ: لَمْ يَنْفُخْ، وَذَكَرَ حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنِ الْحَكَمِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: ضَرَبَ بِكَفَّيْهِ إِلَى الأَرْضِ وَنَفَخَ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۳۶۲) (صحیح)

۳۲۶- اس طریق سے عبدالرحمن بن ابزیٰ سے بواسطہ عمار رضی اللہ عنہ اس حدیث میں مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ نے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صرف اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مار کر انہیں اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں پر پھیر لینا تمہارے لئے کافی تھا‘‘،پھر را وی نے پو ری حدیث بیان کی ۔
ابو داود کہتے ہیں: اِسے شعبہ نے حصین سے ،حصین نے ابو مالک سے روایت کیا ہے، اس میں ہے: میں نے عما ر رضی اللہ عنہ کو اسی طرح خطبہ میں بیان کرتے ہو ئے سنا ہے مگر اس میں انہوں نے کہا :’’ پھونک نہیں ماری‘‘، اور حسین بن محمد نے شعبہ سے اور انہوں نے حکم سے روایت کی ہے ، اس میں انہوں نے کہاہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر اپنی دونوں ہتھیلیوں کو مارا اور اس میں پھونک ماری۔

327- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم عَنِ التَّيَمُّمِ، فَأَمَرَنِي ضَرْبَةً وَاحِدَةً لِلْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۳۶۲) (صحیح)

۳۲۷- عما ر بن یا سر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تیمم کے متعلق دریا فت کیا تو آپ نے مجھے چہرے اور دونوں ہتھیلیوں کے لئے ایک ضربہ ۱؎ کا حکم دیا ۔
وضاحت ۱؎ : یعنی ایک بار مٹی پر ہاتھ مار کر چہرہ اور دونوں ہتھیلی پر پھیرا جائے۔

328- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، قَالَ: سُئِلَ قَتَادَةُ عَنِ التَّيَمُّمِ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي مُحَدِّثٌ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: < إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ >۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۳۶۲) (منکر)
(اس کی سند میں’’محدث‘‘ایک مبہم راوی ہے)
۳۲۸- موسیٰ بن اسماعیل کہتے ہیں : ہم سے ابان نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: قتادہ سے سفر میں تیمم کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: مجھ سے ایک محدث نے بیان کیا ہے ، اس نے شعبی سے شعبی نے عبدالرحمن بن ابزی سے ابزی نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کہنیوں تک (مسح کرے)‘‘۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
124- بَاب التَّيَمُّمِ فِي الْحَضَرِ
۱۲۴- باب: حضر(اقامت ) میں تیمم کا بیان​


329- حَدَّثَنَا عَبْدُالْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، أَخْبَرَنَا أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: أَقْبَلْتُ أَنَا وَعَبْدُاللَّهِ بْنُ يَسَارٍ مَوْلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم عَلَى أَبِي الْجُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِيِّ، فَقَالَ أَبُو الْجُهَيْمِ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم نَحْوَ بِئْرِ جَمَلٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم عَلَيْهِ السَّلامَ، حَتَّى أَتَى عَلَى جِدَارٍ فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلامَ۔
* تخريج: خ/التیمم ۳ (۳۳۷)، م/الحیض ۲۸ (تعلیقاً) (۳۶۹)، ن/الطھارۃ ۱۹۵ (۳۱۲)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۸۸۵)، وقد أخرجہ: حم (۴/۱۶۹) (صحیح)

۳۲۹- عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام عمیر کہتے ہیں کہ میں اور ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے غلام عبداللہ بن یسار دونوں ابوجہیم بن حارث بن صمہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو ابو جہیم نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بئرجمل (مدینے کے قریب ایک جگہ کا نام) کی طرف سے تشریف لا ئے تو ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا اور اس نے آپ کو سلام کیا، توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ آپ ایک دیوار کے پاس آئے اور آپ نے (دونوں ہاتھوں کو دیوار پر مار کر) اپنے منہ اوردونوں ہاتھوں کا مسح کیا، پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب دیا۔

330- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ أَبُو عَلِيٍّ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِي حَاجَةٍ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَضَى ابْنُ عُمَرَ حَاجَتَهُ، فَكَانَ مِنْ حَدِيثِهِ يَوْمَئِذٍ أَنْ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فِي سِكَّةٍ مِنَ السِّكَكِ وَقَدْ خَرَجَ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ، حَتَّى إِذَا كَادَ الرَّجُلُ أَنْ يَتَوَارَى فِي السِّكَّةِ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ عَلَى الْحَائِطِ وَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ، ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ رَدَّ عَلَى الرَّجُلِ السَّلامَ، وَقَالَ: < إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ السَّلامَ إِلا أَنِّي لَمْ أَكُنْ عَلَى طُهْرٍ >.
قَالَ أَبودَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ: رَوَى مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ حَدِيثًا مُنْكَرًا فِي التَّيَمُّمِ.
قَالَ ابْنُ دَاسَةَ: قَالَ أَبو دَاود: لَمْ يُتَابَعْ مُحَمَّدُ [بْنُ ثَابِتٍ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ عَلَى ’’ضَرْبَتَيْنِ‘‘ عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم ، وَرَوَوْهُ فِعْلَ] ابْنِ عُمَرَ۔
* تخريج: تفرد به أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۸۴۲۰) (ضعیف)

(محمد بن ثابت لین الحدیث ہیں ایک ضربہ والی اگلی حدیث صحیح ہے)
۳۳۰- نا فع کہتے ہیں : میں ا بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ کسی ضرورت کے تحت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی ضرورت پو ری کی اور اس دن ان کی گفتگو میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ایک آدمی ایک گلی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہو کرگزرا اور آپ ( ابھی ) پا خانہ یا پیشاب سے فارغ ہوکر نکلے تھے کہ اس آدمی نے سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ جب وہ شخص گلی میں آپ کی نظروں سے اوجھل ہو جانے کے قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہا تھ دیوار پرمارے اورانہیں اپنے چہرے پر پھیرا، پھر دوسری بار اپنے دونوں ہاتھ دیوار پرمارے اور اس سے دونوں ہاتھوں کا مسح کیا پھر اس کے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: ’’مجھے تیرے سلام کا جواب دینے میں کوئی چیز مانع نہیں تھی سوائے اس کے کہ میں پاکی کی حالت میں نہیں تھا‘‘۔
ابو داود کہتے ہیں: میں نے احمد بن حنبل کوکہتے سنا کہ محمد بن ثابت نے تیمم کے باب میں ایک منکر حدیث روایت کی ہے ۔
ابن داسہ کہتے ہیں کہ ابو داود نے کہا ہے کہ اس قصے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دو ضربہ پر محمد بن ثابت کی متابعت (موافقت)نہیں کی گئی ہے، صرف انہوں نے ہی دو ضربہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل قراردیا ہے، ان کے علاوہ دیگر حضرات نے اسے ابن عمر رضی اللہ عنہما کا فعل روایت کیا ہے ۔

331- حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْبُرُلُّسِيُّ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم مِنَ الْغَائِطِ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ عِنْدَ بِئْرِ جَمَلٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْحَائِطِ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْحَائِطِ ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم عَلَى الرَّجُلِ السَّلامَ۔
* تخريج: تفرد به أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۸۵۳۳) (صحیح)

۳۳۱- عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پاخانہ سے فارغ ہو کرآئے تو بئر جمل کے پاس ایک آدمی کی ملاقات آپ سے ہو گئی ، اس نے آپ کو سلام کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جو اب نہیں دیا، یہاں تک کہ ایک دیوار کے پاس آئے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو دیوار پر مارا پھر اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کا مسح کیا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کے سلام کا جواب دیا۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
125- بَاب الْجُنُبِ يَتَيَمَّمُ
۱۲۵- باب: جنبی تیمم کر سکتا ہے​


332- حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ [الْوَاسِطِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ] (ح) وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ -يَعْنِي ابْنَ عَبْدِاللَّهِ الْوَاسِطِيَّ-، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: اجْتَمَعَتْ غُنَيْمَةٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ: < يَا أَبَا ذَرٍّ! ابْدُ فِيهَا >، فَبَدَوْتُ إِلَى الرَّبَذَةِ، فَكَانَتْ تُصِيبُنِي الْجَنَابَةُ فَأَمْكُثُ الْخَمْسَ وَالسِّتَّ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ: <أَبُو ذَرٍّ> فَسَكَتُّ، فَقَالَ: <ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ، أَبَا ذَرٍّ، لأُمِّكَ الْوَيْلُ>، فَدَعَا لِي بِجَارِيَةٍ سَوْدَاءَ، فَجَائَتْ بِعُسٍّ فِيهِ مَائٌ، فَسَتَرَتْنِي بِثَوْبٍ، وَاسْتَتَرْتُ بِالرَّاحِلَةِ، وَاغْتَسَلْتُ فَكَأَنِّي أَلْقَيْتُ عَنِّي جَبَلا، فَقَالَ: <الصَّعِيدُ الطَّيِّبُ وَضُوءُ الْمُسْلِمِ وَلَوْ إِلَى عَشْرِ سِنِينَ، فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمِسَّهُ [جِلْدَكَ]، فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْرٌ>.
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : غُنَيْمَةٌ مِنَ الصَّدَقَةِ، قَالَ أَبودَاود: وَحَدِيثُ عَمْرٍو أَتَمُّ۔
* تخريج: ت/الطھارۃ ۹۲ (۱۲۴)، ن/الطھارۃ ۲۰۵ (۳۲۳)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۰۰۸)، وقد أخرجہ: حم (۵/۱۵۵، ۱۸۰) (صحیح)
(بزار وغیرہ کی روایت کردہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تقویت پا کریہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کے ایک راوی’’عمرو بن بجدان‘‘مجہول ہیں)
۳۳۲- ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ بکریاں جمع ہو گئیں توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ابو ذر ! تم ان بکریوں کو جنگل میں لے جاؤ ‘‘، چنانچہ میں انہیں ہانک کر مقام ربذہ کی طرف لے گیا، وہاں مجھے جنابت لاحق ہوجایا کرتی تھی اور میں پانچ پانچ چھ چھ روز یوں ہی رہا کر تا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ نے فرمایا: ’’ابوذر !‘‘، میں خاموش رہا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہاری ماں تم پر روئے، ابو ذر ! تمہا ری ماں کے لئے بربادی ہو ۱؎ ‘‘ ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے ایک کالی لونڈی بلائی، وہ ایک بڑے پیا لے میں پانی لے کر آئی ،اس نے میرے لئے ایک کپڑے کی آڑ کی اور (دوسری طرف سے) میں نے اونٹ کی آڑ کی اور غسل کیا ،(غسل کرکے مجھے ایسا لگا) گویا کہ میں نے اپنے اوپر سے کوئی پہاڑ ہٹادیا ہو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پاک مٹی مسلمان کے لئے وضو (کے پانی کے حکم میں) ہے، اگرچہ دس برس تک پانی نہ پائے، جب تم پانی پاجائو تو اس کو اپنے بدن پر بہا لو، اس لئے کہ یہ بہتر ہے‘‘۔
مسدد کی روایت میں ’’غنيمة من الصدقة‘‘ کے الفاظ ہیں ۔
ابو داود کہتے ہیں: عمروکی روایت زیادہ کامل ہے ۔
وضاحت ۱؎ : اس طرح کے الفاظ زبان پر یوں ہی بطور تعجب جاری ہو جاتے ہیں ان سے بددعا مقصود نہیں ہوتی۔

333- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ قَالَ: دَخَلْتُ فِي الإِسْلامِ، فَأَهَمَّنِي دِينِي، فَأَتَيْتُ أَبَا ذَرٍّ، فَقَالَ أَبُوذَرٍّ: إِنِّي اجْتَوَيْتُ الْمَدِينَةَ، فَأَمَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم بِذَوْدٍ وَبِغَنَمٍ، فَقَالَ لِي: < اشْرَبْ مِنْ أَلْبَانِهَا > قَالَ [حَمَّادٌ]: وَأَشُكُّ فِي $ أَبْوَالِهَا # [هَذَا قَوْلُ حَمَّادٍ] فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: فَكُنْتُ أَعْزُبُ عَنِ الْمَاءِ وَمَعِي أَهْلِي فَتُصِيبُنِي الْجَنَابَةُ فَأُصَلِّي بِغَيْرِ طَهُورٍ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم بِنِصْفِ النَّهَارِ، وَهُوَ فِي رَهْطٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَهُوَ فِي ظِلِّ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: <أَبُوذَرٍّ؟> فَقُلْتُ: نَعَمْ، هَلَكْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: <وَمَا أَهْلَكَكَ؟> قُلْتُ: إِنِّي كُنْتُ أَعْزُبُ عَنِ الْمَاءِ وَمَعِي أَهْلِي فَتُصِيبُنِي الْجَنَابَةُ فَأُصَلِّي بِغَيْرِ طُهُورٍ، فَأَمَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم بِمَاءِ فَجَائَتْ بِهِ جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ بِعُسٍّ يَتَخَضْخَضُ مَا هُوَ بِمَلآنَ، فَتَسَتَّرْتُ إِلَى بَعِيرِي، فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم : < يَا أَبَا ذَرٍّ، إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ طَهُورٌ، وَإِنْ لَمْ تَجِدِ الْمَاءَ إِلَى عَشْرِ سِنِينَ، فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمِسَّهُ جِلْدَكَ >.
قَالَ أَبودَاود: رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ لَمْ يَذْكُرْ < أَبْوَالَهَا >.
قَالَ أَبودَاود: هَذَا لَيْسَ بِصَحِيحٍ، وَلَيْسَ فِي أَبْوَالِهَا إِلا حَدِيثُ أَنَسٍ تَفَرَّدَ بِهِ أَهْلُ الْبَصْرَةِ۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۰۰۸) (صحیح)
(ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ خود اس کی سند میں ایک راوی ’’رجل من بنی عامر‘‘ مبہم راوی ہیں اوریہ وہی’’عمروبن بجدان‘‘ہیں)
۳۳۳- قبیلہ بنی عامر کے ایک آدمی کہتے ہیں کہ میں اسلام میں داخل ہوا تو مجھے اپنا دین سیکھنے کی فکر لاحق ہوئی لہٰذا میں ابو ذر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، انہوں نے کہا: مجھے مدینہ کی آب و ہوا راس نہ آئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ اونٹ اور بکریاں دینے کا حکم دیا اور مجھ سے فرمایا: ’’تم ان کا دودھ پیو‘‘، (حما د کا بیان ہے کہ مجھے شک ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیشاب بھی پینے کے لئے کہا یا نہیں، یہ حماد کا قول ہے)، پھر ابو ذر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں پانی سے ( اکثر ) دور رہا کرتا تھا اور میرے ساتھ میری بیوی بھی تھی، مجھے جنابت لاحق ہوتی تو میں بغیر طہارت کے صلاۃ پڑھ لیتا تھا، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دوپہر کے وقت آیا، آپ صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ مسجد کے سائے میں (بیٹھے) تھے، آپ نے فرمایا : ’’ابو ذر ؟‘‘، میں نے کہا: جی ، اللہ کے رسول! میں تو ہلاک وبرباد ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کس چیز نے تمہیں ہلا ک وبرباد کیا ؟‘‘، میں نے کہا: میں پانی سے دور رہا کرتا تھا اور میرے ساتھ میری بیوی تھی، مجھے جنابت لاحق ہوتی تو میں بغیر طہارت کے صلاۃ پڑھ لیتا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے پانی لا نے کا حکم دیا، چنانچہ ایک کالی لونڈی بڑے برتن میں پانی لے کر آئی جو برتن میں ہل رہا تھا، برتن بھرا ہوا نہیں تھا، پھر میں نے اپنے اونٹ کی آڑ کی اور غسل کیا، پھر آیا تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے ابو ذر! پاک مٹی پاک کرنے والی ہے، اگرچہ تم دس سال تک پانی نہ پاؤ، لیکن جب تمہیں پانی مل جائے تو اسے اپنی کھال پر بہاؤ(غسل کرو)‘‘۔
ابو داود کہتے ہیں: اِسے حماد بن زید نے ایو ب سے روایت کیا ہے اور اس میں انہوں نے پیشاب کا ذکر نہیں کیا ہے۔
ابوداود کہتے ہیں: یہ صحیح نہیں ہے اور پیشاب کا ذکر صرف انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے، جس میں اہل بصرہ منفرد ہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
126- بَاب إِذَا خَافَ الْجُنُبُ الْبَرْدَ أَيَتَيَمَّمُ
۱۲۶- باب: جب جنبی کو سردی کا ڈر ہو تو کیا وہ تیمم کرسکتا ہے؟​


334- حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، أَخْبَرَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ [الْمِصْرِيِّ]، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: احْتَلَمْتُ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ فِي غَزْوَةِ ذَاتِ السُّلاسِلِ فَأَشْفَقْتُ إِنِ اغْتَسَلْتُ أَنْ أَهْلِكَ فَتَيَمَّمْتُ ثُمَّ صَلَّيْتُ بِأَصْحَابِي الصُّبْحَ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ: < يَا عَمْرُو، صَلَّيْتَ بِأَصْحَابِكَ وَأَنْتَ جُنُبٌ؟ > فَأَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي مَنَعَنِي مِنَ الاغْتِسَالِ وَقُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ اللَّهَ يَقُولُ: {وَلا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ، إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا} فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا.
قَالَ أَبودَاود: عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرٍ مِصْرِيٌّ، مَوْلَى خَارِجَةَ بْنِ حُذَافَةَ، وَلَيْسَ هُوَ ابْنُ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ۔
* تخريج: تفرد به أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۷۵۰)، وقد أخرجہ: حم (۴/۲۰۳) (صحیح)

۳۳۴- عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ غز وہ ذات السلاسل کی ایک ٹھنڈی رات میں مجھے احتلام ہو گیا اور مجھے یہ ڈر لگا کہ اگر میں نے غسل کر لیا تومرجائوں گا، چنا نچہ میں نے تیمم کر کے اپنے ساتھیوں کوفجر پڑھائی، تو لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: ’’عمرو! تم نے جنابت کی حالت میں اپنے ساتھیوں کوصلاۃ پڑھائی؟‘‘، چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوغسل نہ کرنے کا سبب بتایا اور کہا: میں نے اللہ تعالی کا یہ فرمان سنا کہ {وَلاتَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ، إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا} (سورۃ النساء: ۲۹) ’’تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو، بیشک اللہ تم پر رحم کرنے والا ہے‘‘ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسے اور آپ نے کچھ نہیں کہا۔

335- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ [الْمُرَادِيُّ]، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ كَانَ عَلَى سَرِيَّةٍ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ نَحْوَهُ، قَالَ: فَغَسَلَ مَغَابِنَهُ وَتَوَضَّأَ وُضُوئَهُ لِلصَّلاةِ ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَلَمْ يَذْكُرِ التَّيَمُّمَ.
قَالَ أَبودَاود: وَرُوِى هَذِهِ الْقِصَّةُ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ فِيهِ: <فَتَيَمَّمَ>۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۷۵۰) (صحیح)

۳۳۵- عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ کے غلام ابو قیس سے روایت ہے کہ عمر و بن العاص ایک سریّہ کے سردار تھے، پھر انہوں نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ، اس میں ہے:تو انہوں نے اپنی شرمگاہ کے آس پاس کا حصہ دھو یا ، پھر وضو کیا جس طرح صلاۃ کے لئے وضو کرتے ہیں پھر لوگوں کو صلاۃ پڑھائی، آگے راوی نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی مگر اس میں تیمم کا ذکر نہیں کیا ۔
ابو داود کہتے ہیں: یہ وا قعہ اوزاعی نے حسان بن عطیہ سے روایت کیا ہے، اس میں ’’فَتَيَمَّمَ‘‘کے الفاظ ہیں( یعنی انہوں نے تیمم کیا)۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
127-بَاب في المجْرُوْح يَتَيَمَّمُ
۱۲۷- باب: زخمی تیمم کر سکتا ہے​


336- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ الأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ، عَنْ عَطَاءِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: خَرَجْنَا فِي سَفَرٍ، فَأَصَابَ رَجُلا مِنَّا حَجَرٌ فَشَجَّهُ فِي رَأْسِهِ ثُمَّ احْتَلَمَ، فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ فَقَالَ: هَلْ تَجِدُونَ لِي رُخْصَةً فِي التَّيَمُّمِ؟ فَقَالُوا: مَا نَجِدُ لَكَ رُخْصَةً وَأَنْتَ تَقْدِرُ عَلَى الْمَاءِ، فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم أُخْبِرَ بِذَلِكَ فَقَالَ: < قَتَلُوهُ، قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلا سَأَلُوا إِذْ لَمْ يَعْلَمُوا، فَإِنَّمَا شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ، إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيهِ أَنْ يَتَيَمَّمَ وَيَعْصِرَ -أَوْ: < يَعْصِبَ > شَكَّ مُوسَى- عَلَى جُرْحِهِ خِرْقَةً ثُمَّ يَمْسَحَ عَلَيْهَا وَيَغْسِلَ سَائِرَ جَسَدِهِ >۔
* تخريج: تفرد به أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۲۴۱۳) (حسن)

(<إنما كان يكفيه...> یہ جملہ ثابت نہیں ہے)۔
۳۳۶- جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں نکلے، تو ہم میں سے ایک شخص کو ایک پتھر لگا، جس سے اس کا سر پھٹ گیا، پھر اسے احتلام ہوگیا تو اس نے اپنے سا تھیوں سے دریافت کیا: کیا تم لوگ میرے لئے تیمم کی رخصت پاتے ہو؟ ان لوگوں نے کہا: ہم تمہارے لئے تیمم کی رخصت نہیں پاتے، اس لئے کہ تم پانی پر قادر ہو، چنا نچہ اس نے غسل کیا تووہ مر گیا، پھر جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو اس واقعہ کی خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ان لوگوں نے اسے مار ڈالا، اللہ ان کو مارے،جب ان کو مسئلہ معلوم نہیں تھا تو انہوں نے کیوں نہیں پوچھ لیا ؟ نہ جا ننے کا علاج پو چھنا ہی ہے، اُسے بس اتنا کا فی تھا کہ تیمم کر لیتا اور اپنے زخم پر پٹی با ندھ لیتا ( یہ شک موسی کو ہوا ہے)، پھر اس پر مسح کر لیتا اور اپنے با قی جسم کو دھو ڈالتا‘‘۔

337- حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ الأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، أَخْبَرَنِي الأَوْزَاعِيُّ أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَاللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَصَابَ رَجُلا جُرْحٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم ثُمَّ احْتَلَمَ، فَأُمِرَ بِالاغْتِسَالِ، فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ: < قَتَلُوهُ، قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالَ >۔
* تخريج: أخرجہ ابن ماجہ موصولاً برقم (۵۷۲)، (تحفۃ الأشراف: ۵۹۷۲)، وقد أخرجہ: دي/الطھارۃ ۶۹ (۷۷۹) (حسن)

۳۳۷- عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے کہ انہوں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی کو زخم لگا، پھر اسے احتلام ہوگیا، تو ا سے غسل کرنے کا حکم دیا گیا، اس نے غسل کیا تو وہ مر گیا، یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا : ’’ان لوگوں نے اسے مار ڈالا، اللہ انہیں مارے، کیا لا علمی کا علاج مسئلہ پوچھ لینا نہیں تھا؟‘‘۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
128- بَاب فِي الْمُتَيَمِّمِ يَجِدُ الْمَاءَ بَعْدَ مَا يُصَلّيِ فِي الْوَقْتِ
۱۲۸- باب: جو شخص تیمم کر کے صلاۃ پڑھ لے پھر وقت کے اندر پانی پالے تو کیا کرے؟​


338- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمَسَيَّبِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: خَرَجَ رَجُلانِ فِي سَفَرٍ، فَحَضَرَتِ الصَّلاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَائٌ، فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا، فَصَلَّيَا، ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ فِي الْوَقْتِ، فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلاةَ وَالْوُضُوءَ، وَلَمْ يُعِدِ الآخَرُ، ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فَذَكَرَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ: أَصَبْتَ السُّنَّةَ، وَأَجْزَأَتْكَ صَلاتُكَ، وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ: لَكَ الأَجْرُ مَرَّتَيْنِ.
قَالَ أَبودَاود: وَغَيْرُ ابْنِ نَافِعٍ يَرْوِيهِ عَنِ اللَّيْثِ عَنْ عُمَيْرَةَ بْنِ أَبِي نَاجِيَةَ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم .
قَالَ أَبودَاود: وَذِكْرُ أَبِى سَعِيدٍ [الْخُدْرِيِّ] فِي هَذَا الْحَدِيثِ لَيْسَ بِمَحْفُوظٍ، وَهُوَ مُرْسَلٌ ۔
* تخريج: ن/الغسل والتیمم ۲۷ (۴۳۳) (تحفۃ الأشراف: ۴۱۷۶، ۱۹۰۸۹، ۱۶۵۹۹)، وقد أخرجہ: دي/الطھارۃ ۶۴ (۷۷۱) (صحیح)

(اس کا مرسل ہونا زیادہ صحیح ہے کیونکہ عبداللہ بن نافع کے حفظ میں تھوڑی سی کمزوری ہے اور دیگر لوگوں نے اس کو مرسلاً ہی روایت کیا ہے)
۳۳۸- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دو شخص ایک سفر میں نکلے تو صلاۃ کا وقت آگیا اور ان کے پاس پانی نہیں تھا،چنانچہ انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور صلاۃ پڑھی، پھر وقت کے اندر ہی انہیں پانی مل گیا تو ان میں سے ایک نے صلاۃ اور وضو دونوں کو دوہرایا، اور دوسرے نے نہیں دوہرایا، پھر دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ان دونوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا، توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جس نے صلاۃ نہیں لوٹائی تھی: ’’تم نے سنت کو پا لیا اور تمہاری صلاۃ تمہیں کافی ہوگئی‘‘، اور جس شخص نے وضو کر کے دو بارہ صلاۃ پڑھی تھی اس سے فرمایا: ’’تمہارے لئے دوگنا ثواب ہے ‘‘۔
ابو داود کہتے ہیں:ابن نا فع کے علاوہ دوسرے لو گ اس حدیث کولیث سے، وہ عمیر بن ابی ناجیہ سے، وہ بکر بن سوادہ سے، وہ عطا ء بن یسا ر سے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے(مرسلاً) روایت کر تے ہیں ۔
ابو داود کہتے ہیں: اس حدیث میں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا ذکر محفوظ نہیں ہے، یہ مر سل ہے۔

339- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِاللَّهِ مَوْلَى إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، بِمَعْنَاهُ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۴۱۷۶، ۱۹۰۸۹) (صحیح)

۳۳۹- عطاء بن یسار سے روا یت ہے کہ دو صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم (سفر میں تھے)، پھرانہوں نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
129-بَاب فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
۱۲۹- باب: جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان​


340- حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ، عَنْ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا أَبُوسَلَمَةَ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَيْنَا هُوَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ، فَقَالَ عُمَرُ: أَتَحْتَبِسُونَ عَنِ الصَّلاةِ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: مَا هُوَ إِلا أَنْ سَمِعْتُ النِّدَاءَ فَتَوَضَّأْتُ، فَقَالَ عُمَرُ: وَالْوُضُوءُ أَيْضًا؟ أَوَ لَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم يَقُولُ: < إِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ >۔
* تخريج: خ/الجمعۃ ۲ (۸۷۸)، ۵ (۸۸۲)، م/الجمعۃ ۱ (۸۴۵)، ط/النداء للصلاۃ ۱(۳)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۶۶۷)، وقد أخرجہ: ت/الجمعۃ ۳ (۴۹۴)، دي/الصلاۃ ۱۹۰ (۱۵۸۰) (صحیح)

۳۴۰- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک آدمی ۱؎ داخل ہوا توآپ نے کہا: کیا تم لوگ صلاۃ (میں اول وقت آنے ) سے رکے رہتے ہو؟ اس شخص نے کہا: جوں ہی میں نے اذان سنی ہے وضو کرکے آگیا ہوں، اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اچھا صرف وضو ہی؟ کیا تم لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے نہیں سنا ہے: ’’جب تم میں سے کو ئی جمعہ کے لئے آئے توچاہئے کہ غسل کرے‘‘۔
وضاحت ۱ ؎ : اس سے مراد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں ۔

341- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عَطَاءِ ابْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: < غُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ >۔
* تخريج: خ/الأذان ۱۶۱ (۸۵۸)، والجمعۃ ۲ (۸۷۹)، ۱۲ (۸۹۵)، والشہادات ۱۸ (۲۶۶۵)، م/الجمعۃ ۱ (۸۴۶)، ن/الجمعۃ ۸ (۱۳۷۸)، ق/الإقامۃ ۸۰ (۱۰۸۹)، (تحفۃ الأشراف: ۴۱۶۱)، وقد أخرجہ: ط/الجمعۃ ۱(۴)، حم (۳/۶)، دي/الصلاۃ ۱۹۰ (۱۵۷۸) (صحیح)

۳۴۱- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جمعہ کے دن کا غسل ہر بالغ (مسلمان ) پر واجب ہے ‘‘ ۱ ؎ ۔
وضاحت ۱؎ : جمہور علماء حتی کہ ائمہ اربعہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے دن غسل واجب نہیں بلکہ مستحب ہے ، حدیث میں وجوب سے مراد وجوب اختیاری ہے نہ کہ وجوب لازمی ،اگرغسل واجب ہوتا توعمر رضی اللہ عنہ اس آدمی کو واپس جاکر غسل کرکے آنے کے لئے حکم دیتے، شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے دن غسل مستحب ہے البتہ ایسے لوگ جن کے بدن سے تکلیف دہ پسینہ یا بو آتی ہو تو ان پر غسل واجب ہے ، واللہ اعلم ۔

342- حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ، أَخْبَرَنَا الْمُفَضَّلُ -يَعْنِي ابْنَ فَضَالَةَ-، عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: < عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ رَوَاحٌ إِلَى الْجُمُعَةِ، وَعَلَى كُلِّ مَنْ رَاحَ إِلَى الْجُمُعَةِ الْغُسْلُ >.
قَالَ أَبودَاود: إِذَا اغْتَسَلَ الرَّجُلُ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ أَجْزَأَهُ مِنْ غُسْلِ الْجُمُعَةِ وَإِنْ أَجْنَبَ۔
* تخريج: ن/الجمعۃ ۲ (۱۳۷۲)، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۸۰۶) (صحیح)

۳۴۲- ام المومنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ہر بالغ پرجمعہ کی حاضری اور جمعہ کے لئے ہر آنے والے پر غسل ہے‘‘ ۔
ابو داود کہتے ہیں:جب آدمی طلو ع فجر کے بعد غسل کر لے تو یہ غسل جمعہ کے لئے کا فی ہے اگر چہ وہ جنبی رہا ہو۔

343- حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِاللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ الْهَمْدَانِيُّ (ح) حَدَّثَنَا عَبْدُالْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ (ح) حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، وَهَذَا حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ.
قَالَ أَبودَاود: قَالَ يَزِيدُ وَعَبْدُالْعَزِيزِ فِي حَدِيثِهِمَا: عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ وَأَبِي أُمَامَةَ ابْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ؛ قَالا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم : <مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ، وَمَسَّ مِنْ طِيبٍ إِنْ كَانَ عِنْدَهُ، ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ فَلَمْ يَتَخَطَّ أَعْنَاقَ النَّاسِ، ثُمَّ صَلَّى مَا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ، ثُمَّ أَنْصَتَ إِذَا خَرَجَ إِمَامُهُ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ صَلاتِهِ، كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ جُمُعَتِهِ الَّتِي قَبْلَهَا>، قَالَ: وَيَقُولُ أَبُو هُرَيْرَة: <وَزِيَادَةٌ ثَلاثَةُ أَيَّامٍ>، وَيَقُولُ: <إِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا>.
قَالَ أَبودَاود: وَحَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ أَتَمُّ، وَلَمْ يَذْكُرْ حَمَّادٌ كَلامَ أَبِي هُرَيْرَةَ۔
* تخريج: وقد تفرد بہ أبو داود (تحفۃ الأشراف: ۴۴۳۰)، وقد أخرجہ: م/الجمعۃ ۸ (۸۵۸) من حديث أبي هريرة مختصرًا ومن غير هذا السند، وأدرج قوله: ’’وثلاثة أيام‘‘ في قوله صلی اللہ علیہ وسلم (حسن)

۳۴۳- ابو سعید خدری اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، اپنے کپڑوں میں سے اچھے کپڑے پہنے، اور اگر اس کے پاس ہو تو خوشبو لگائے، پھر جمعہ کے لئے آئے اور لوگوں کی گردنیں نہ پھا ندے، پھر اللہ نے جو صلاۃ اس کے لئے مقدر کر رکھی ہے پڑھے، پھر امام کے(خطبہ کے لئے) نکلنے سے لے کر صلاۃ سے فارغ ہونے تک خاموش رہے، تو یہ سا ری چیزیں اس کے ان گناہوں کا کفا رہ ہوں گی جو اس جمعہ اور اس کے پہلے والے جمعہ کے درمیان اس سے سر زد ہو ئے ہیں‘‘، راوی کہتے ہیں: ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اور مزید تین دن کے گناہوں کا بھی، اس لئے کہ ایک نیکی کا ثواب دس گنا ہو تا ہے ۔
ابو داود کہتے ہیں :محمد بن سلمہ کی حدیث زیادہ کامل ہے اورحما د نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا کلام ذکر نہیں کیا ہے ۔

344- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ سَعِيدَ ابْنَ أَبِي هِلالٍ وَبُكَيْرَ [بْنَ عَبْدِاللَّهِ] بْنِ الأَشَجِّ حَدَّثَاهُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: < الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ، وَالسِّوَاكُ، وَيَمَسُّ مِنَ الطِّيبِ مَا قُدِّرَ لَهُ > إِلا أَنَّ بُكَيْرًا لَمْ يَذْكُرْ عَبْدَالرَّحْمَنِ، وَقَالَ فِي الطِّيبِ: < وَلَوْ مِنْ طِيبِ الْمَرْأَةِ >۔
* تخريج: خ/الجمعۃ ۳ (۸۸۰) (نحوہ)، م/الجمعۃ ۲ (۸۴۶)، ن/الجمعۃ ۶ (۱۳۷۶)، (تحفۃ الأشراف: ۴۱۱۶، ۴۲۶۷)، وقد أخرجہ: (۳/۳۰، ۶۵، ۶۶، ۶۹) (صحیح)

۳۴۴- ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر بالغ پر جمعہ کے دن غسل کر نا، مسواک کر نا اور خوشبو لگا نا جو اسے نصیب ہو لازم ہے‘‘ ، مگربکیر نے( عمر و بن سلیم اور ابو سعید خدری کے درمیان) عبدالرحمن بن ابی سعید کے واسطہ کا ذکر نہیں کیا ہے، اور خوشبو کے بارے میں انہوں نے کہا:اگرچہ عورت ہی کی خوشبوسے ہو۔

345- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْجَرْجَرَائِيُّ حُبِّي، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ، حَدَّثَنِي أَبُو الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَوْسُ بْنُ أَوْسٍ الثَّقَفِيُّ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم يَقُولُ: < مَنْ غَسَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْتَسَلَ، ثُمَّ بَكَّرَ وَابْتَكَرَ، وَمَشَى وَلَمْ يَرْكَبْ، وَدَنَا مِنَ الإِمَامِ فَاسْتَمَعَ وَلَمْ يَلْغُ، كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ أَجْرُ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا >۔
* تخريج: ت/الصلاۃ ۲۳۹ (۴۹۶)، ن/الجمعۃ ۱۰ (۱۳۸۲)، ق/الإقامۃ ۸۰ (۱۰۸۷)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۳۵) وقد أخرجہ: حم (۴/۸، ۹، ۱۰)، دي/الصلاۃ ۱۹۴ (۱۵۸۸) (صحیح)

۳۴۵- اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ’’جو شخص جمعہ کے دن نہلا ئے اور خود بھی نہا ئے ۱؎ پھر صبح سویرے اول وقت میں ( مسجد ) جائے ،شروع سے خطبہ میں رہے ، پیدل جائے، سوار نہ ہو اور امام سے قریب ہو کر غور سے خطبہ سنے، اور لغو بات نہ کہے تو اس کو ہر قدم پر ایک سال کے صیام اورشب بیداری کا ثواب ملے گا‘‘۔
وضاحت ۱؎ : یعنی اپنی بیوی سے صحبت کرنے کے بعد اسے نہلائے اور خود بھی نہائے۔

346- حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، عَنْ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم أَنَّهُ قَالَ: < مَنْ غَسَلَ رَأْسَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَاغْتَسَلَ > ثُمَّ سَاقَ نَحْوَهُ۔
* تخريج: انظر ما قبله، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۳۵) (صحیح)

۳۴۶- اس سند سے بھی اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے جمعہ کے دن اپنا سر دھو یا اور غسل کیا‘‘، پھر راوی نے اسی طرح کی حدیث بیان کی ۔

347- حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَقِيلٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمِصْرِيَّانِ قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ ابْنُ أَبِي عَقِيلٍ: أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ -يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ- عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَمْرِو اْبنِ الْعَاصِ، عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم أَنَّهُ قَالَ: < مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَمَسَّ مِنْ طِيبِ امْرَأَتِهِ إِنْ كَانَ لَهَا، وَلَبِسَ مِنْ صَالِحِ ثِيَابِهِ، ثُمَّ لَمْ يَتَخَطَّ رِقَابَ النَّاسِ، وَلَمْ يَلْغُ عِنْدَ الْمَوْعِظَةِ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهُمَا، وَمَنْ لَغَا وَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ كَانَتْ لَهُ ظُهْرًا >۔
* تخريج: تفرد به أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۸۶۵۹) (حسن)

۳۴۷- عبداللہ بن عمر و بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، اپنی عورت کی خوشبو میں سے اگر اس کے پاس ہو لگائے ،اپنے اچھے کپڑے زیب تن کرے، پھر لو گوں کی گردنیں نہ پھا ندے اور خطبہ کے وقت بیکار کام نہ کر ے، تویہ اس جمعہ سے اس (یعنی پچھلے) جمعہ تک کے گناہوں کا کفارہ ہو گا، اور جو بلا ضرورت (بیہودہ) باتیں بکے، اور لوگوں کی گردنیں پھا ندے، تو وہ جمعہ اس کے لئے ظہر ہوگا‘‘۔

348- حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ ابْنُ شَيْبَةَ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ الْعَنَزِيِّ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم كَانَ يَغْتَسِلُ مِنْ أَرْبَعٍ: مِنَ الْجَنَابَةِ، وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَمِنَ الْحِجَامَةِ، وَمِنْ غُسْلِ الْمَيِّتِ۔
* تخريج: تفرد به أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۱۹۳)، ویأتی عند المؤلف فی الجنازۃ برقم (۳۱۶۰) (ضعیف)
(اس کے راوی’’مصعب بن شیبہ‘‘ ضعیف ہیں)
۳۴۸- ام المومنین عا ئشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چار چیزوں کی وجہ سے غسل کرتے تھے: (ا) جنابت کی وجہ سے، (۲) جمعہ کے دن، (۳) پچھنے لگانے سے، (۴) اورمیت کو نہلانے سے۔

349- حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ، أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَوْشَبٍ [قَالَ]: سَأَلْتُ مَكْحُولا عَنْ هَذَا الْقَوْلِ: < غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ > فَقَالَ: غَسَّلَ رَأْسَهُ [وَغَسَلَ] جَسَدَهُ۔
* تخريج: تفرد به أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۹۴۷۱) (صحیح)

۳۴۹- علی بن حو شب کہتے ہیں کہ میں نے مکحول سے اس قول ’’غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ‘‘ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنا سراور بدن دھوئے ۔

350- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ؛ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِالْعَزِيزِ فِي: < غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ > قَالَ: قَالَ سَعِيدٌ: غَسَّلَ رَأْسَهُ وَغَسَلَ جَسَدَهُ۔
* تخريج: تفرد بہ أبوداود، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۶۹۱) (صحیح)

۳۵۰- سعید بن عبدالعزیز سے ’’غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ‘‘ کے بارے میں مروی ہے، ابومسہر کہتے ہیں کہ سعید کا کہنا ہے کہ ’’غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ‘‘ کے معنی ہیں: وہ اپنا سر اور اپنا بدن خوب دھلے ۔

351- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: < مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ رَاحَ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا أَقْرَنَ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً، فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ حَضَرَتِ الْمَلائِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ >۔
* تخريج: خ/الجمعۃ ۴ (۸۸۱)، وبدء الخلق ۶ (۳۲۱۱)، م/الجمعۃ ۷ (۸۵۰)، ت/الجمعۃ ۶ (۴۹۹)، ن/۱۷۰۸، من الکبریٰ، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۵۶۹)، وقد أخرجہ : ن/الإمامۃ ۵۹ (۸۶۵)، والجمعۃ ۱۳ (۱۳۸۶)، ق/الإقامۃ ۸۲ (۱۰۹۲)، ط/الجمعۃ ۱(۱)، حم (۲/۲۳۹، ۲۵۹، ۲۸۰، ۵۰۵، ۵۱۲)، دي/الصلاۃ ۱۹۳ (۱۵۸۵) (صحیح)

۳۵۱- ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے جمعہ کے دن غسل جنابت کی طرح غسل کیا پھر(پہلی گھڑی میں) جمعہ کے لئے (مسجد) گیا تو گویا اس نے ایک اونٹ اللہ کی راہ میں پیش کیا ، جو دوسری گھڑی میں گیا گو یا اس نے ایک گائے اللہ کی راہ میں پیش کی، اور جو تیسری گھڑی میں گیا گو یا اس نے ایک سینگ دار مینڈھا اللہ کی راہ میں پیش کیا، جو چوتھی گھڑی میں گیا گو یا اس نے ایک مر غی اللہ کی راہ میں پیش کی، اور جو پا نچویں گھڑی میں گیا گو یا اس نے ایک انڈا اللہ کی راہ میں پیش کیا، پھرجب امام ( خطبہ کے لئے) نکل آتا ہے تو فرشتے بھی آجاتے ہیں اور ذکر (خطبہ) سننے لگتے ہیں ‘‘۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
130-بَاب فِي الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
۱۳۰- باب: جمعہ کے دن غسل چھوڑ دینے کی اجازت کا بیان​


352- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّاسُ مُهَّانَ أَنْفُسِهِمْ، فَيَرُوحُونَ إِلَى الْجُمُعَةِ بِهَيْئَتِهِمْ، فَقِيلَ لَهُمْ: لَوِ اغْتَسَلْتُمْ۔
* تخريج: خ/الجمعۃ ۱۶ (۹۰۳)، والبیوع ۱۵ (۲۰۷۱)، م/الجمعۃ ۱ (۸۴۷)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۹۳۵)، وقد أخرجہ: ن/الجمعۃ ۹ (۱۳۸۰)، حم (۶/۶۲) (صحیح)

۳۵۲- ام المومنین عا ئشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ لوگ اپنے کام خود کر تے تھے، اور جمعہ کے لئے اسی حالت میں چلے جاتے تھے (ان کی بو سے لوگوں کو تکلیف ہوتی تھی، جب اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا) تو ان لوگوں سے کہا گیا: ’’کاش تم لوگ غسل کرکے آتے‘‘۔

353- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُالْعَزِيزِ -يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ- عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ جَائُوا فَقَالُوا: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ! أَتَرَى الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاجِبًا؟ قَالَ: لا، وَلَكِنَّهُ أَطْهَرُ، وَخَيْرٌ لِمَنِ اغْتَسَلَ، وَمَنْ لَمْ يَغْتَسِلْ فَلَيْسَ عَلَيْهِ بِوَاجِبٍ، وَسَأُخْبِرُكُمْ كَيْفَ بَدْءُ الْغُسْلِ؟ كَانَ النَّاسُ مَجْهُودِينَ يَلْبَسُونَ الصُّوفَ وَيَعْمَلُونَ عَلَى ظُهُورِهِمْ، وَكَانَ مَسْجِدُهُمْ ضَيِّقًا مُقَارِبَ السَّقْفِ، إِنَّمَا هُوَ عَرِيشٌ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم فِي يَوْمٍ حَارٍّ وَعَرِقَ النَّاسُ فِي ذَلِكَ الصُّوفِ حَتَّى ثَارَتْ مِنْهُمْ رِيَاحٌ آذَى بِذَلِكَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، فَلَمَّا وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم تِلْكَ الرِّيحَ قَالَ: < أَيُّهَا النَّاسُ! إِذَا كَانَ هَذَا الْيَوْمَ فَاغْتَسِلُوا، وَلْيَمَسَّ أَحَدُكُمْ أَفْضَلَ مَا يَجِدُ مِنْ دُهْنِهِ وَطِيبِهِ >، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ثُمَّ جَاءَ اللَّهُ بِالْخَيْرِ، وَلَبِسُوا غَيْرَ الصُّوفِ، وَكُفُوا الْعَمَلَ، وَوُسِّعَ مَسْجِدُهُمْ، وَذَهَبَ بَعْضُ الَّذِي كَانَ يُؤْذِي بَعْضُهُمْ بَعْضًا مِنَ الْعَرَقِ۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۶۱۷۹)، وقد أخرجہ: خ/الجمعۃ ۶ (۸۸۳)، حم (۶/۲۷۶) (حسن)

۳۵۳- عکرمہ کہتے ہیں کہ عراق کے کچھ لوگ آئے اور کہنے لگے: اے ابن عباس ! کیا جمعہ کے روز غسل کو آپ واجب سمجھتے ہیں ؟ آپ نے کہا: نہیں، لیکن جو غسل کرے اس کے لئے یہ بہتر اور پاکیزگی کا باعث ہے، اور جو غسل نہ کرے اس پر واجب نہیں ہے، اور میں تم کو بتاتا ہوں کہ غسل کی ابتداء کیسے ہوئی: لو گ پریشان حال تھے، اون پہنا کرتے تھے، اپنی پیٹھوں پر بوجھ ڈھوتے تھے، ان کی مسجد بھی تنگ تھی ، اس کی چھت نیچی تھی بس کھجور کی شاخوں کا ایک چھپر تھا ، (ایک بار) ایسا ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سخت گرمی کے دن نکلے ، لو گوں کو کمبل پہننے کی وجہ سے بے حد پسینہ آیا یہاں تک کہ ان کی بدبو پھیلی اور اس سے ایک دوسرے کو تکلیف ہوئی، تو جب یہ بو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو محسوس ہوئی تو آپ نے فرمایا: ’’لوگو ! جب یہ دن ہو ا کرے تو تم غسل کرلیا کرو، اور اچھے سے اچھا جو تیل اور خوشبو میسر ہو لگا یا کرو‘‘،ا بن عباس کہتے ہیں: پھر اللہ تعالی نے لوگوں کو وسعت دی ، وہ لوگ اون کے علاوہ کپڑے پہننے لگے، خود محنت کرنے کی ضرورت نہیں رہی، ان کی مسجد بھی کشادہ ہو گئی، اور پسینے کی بو سے ایک دوسرے کو جو تکلیف ہو تی تھی ختم ہو گئی۔

354- حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم : < مَنْ تَوَضَّأَ [يَوْمَ الْجُمُعَةِ] فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَهُوَ أَفْضَلُ >۔
* تخريج: ت/الجمعۃ ۵ (۴۹۷)، ن/الجمعۃ ۹ (۱۳۸۱)، حم (۵/۱۵، ۱۶، ۲۲)، (تحفۃ الأشراف: ۴۵۸۷) (حسن)
(یہ حدیث متعدد صحابہ سے مروی ہے اور سب کی سندیں ضعیف ہیں، یہ سند بھی ضعیف ہے کیونکہ حسن بصری کا سمرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث عقیقہ کے سوا سماع ثابت نہیں، ہاں تمام طرق سے تقویت پا کر یہ حدیث حسن لغیرہ کے درجہ تک پہنچ جاتی ہے، متن کی تائید صحیح احادیث سے بھی ہوتی ہے)۔
۳۵۴- سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے جمعہ کے دن وضو کیا، تو اس نے سنت پر عمل کیا اور یہ اچھی بات ہے، اور جس نے غسل کیا تو یہ افضل ہے ‘‘ ۱؎ ۔
وضاحت ۱؎ : اس حدیث میں اس بات کی صراحت ہے کہ جمعہ کے لئے وضو کافی ہے اور غسل افضل ہے فرض نہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
131-بَاب فِي الرَّجُلِ يُسْلِمُ فَيُؤْمَرُ بِالْغُسْلِ
۱۳۱- باب: آدمی اسلام لائے تو اسے غسل کا حکم دیا جائے گا​


355- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الأَغَرُّ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ جَدِّهِ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم أُرِيدُ الإِسْلامَ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَغْتَسِلَ بِمَاءِ وَسِدْرٍ۔
* تخريج: ت/الصلاۃ ۳۰۳ (۶۰۵)، ن/الطھارۃ ۱۲۶ (۱۸۸)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۱۰۰)، وقد أخرجہ: حم (۵/۶۱) (صحیح)

۳۵۵- قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اسلام لانے کے ارادے سے حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پانی اور بیر کی پتی سے غسل کرنے کا حکم دیا۔

356- حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أُخْبِرْتُ، عَنْ عُثَيْمِ ابْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ: قَدْ أَسْلَمْتُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : < أَلْقِ عَنْكَ شَعْرَ الْكُفْرِ >، يَقُولُ: < احْلِقْ >، قَالَ: وأَخْبَرَنِي آخَرُ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ لآخَرَ مَعَهُ: < أَلْقِ عَنْكَ شَعْرَ الْكُفْرِ وَاخْتَتِنْ >.
* تخريج: تفرد بہ أبوداود، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۱۶۸، ۱۵۶۶۶)، وقد أخرجہ: حم (۳/۴۱۵) (حسن)

(اس کی سند میں ضعف ہے: ابن جریج اورعثیم کے درمیان ایک راوی مجہول ہے،نیز خود عثیم اوران کے والد کثیر بن کلیب بھی مجہول ہیں، اس کو تقویت قتادہ اور ابو ہشام کی حدیث سے ہے جوطبرانی میں ہے ۱۹؍۱۴) (صحیح ابی داود: ۳۸۳)۔
۳۵۶- کلیب کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: میں اسلام لے آیا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ’’تم اپنے (بدن) سے کفر کے بال صاف کرائو‘‘، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ’’بال منڈوا لو‘‘، عثیم کے والد کا بیان ہے کہ ایک دوسرے شخص نے مجھے یہ خبر دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے شخص سے جو ان کے ساتھ تھافرمایا: ’’تم اپنے (بدن) سے کفر کے بال صاف کرو اور ختنہ کرو‘‘۔
 
Top