- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
25- بَاب الْغِيبَةِ لِلصَّائِمِ
۲۵-باب: صیام میں غیبت کی برائی کا بیان
2362- حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ >، وَقَالَ أَحْمَدُ: فَهِمْتُ إِسْنَادَهُ مِنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، وَأَفْهَمَنِي الْحَدِيثَ رَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ أُرَاهُ ابْنَ أَخِيهِ۔
* تخريج: خ/الصوم ۸ (۱۹۰۳)، ت/الصوم ۱۶ (۷۰۷)، ق/الصیام ۲۱ (۱۶۸۹)، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۳۲۱)، وقد أخرجہ: ن/ الکبری/ الصوم (۳۲۴۶)، حم (۲/۴۵۲، ۵۰۵) (صحیح)
۲۳۶۲- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' جو شخص(صیام کی حالت میں) جھوٹ بولنا، اور برے عمل کرنا نہ چھو ڑے تو اللہ تعالی کوحاجت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھو ڑدے''۔
2363- حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: < [الصِّيَامُ جُنَّةٌ] إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ صَائِمًا فَلا يَرْفُثْ وَلا يَجْهَلْ، فَإِنِ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ، إِنِّي صَائِمٌ >۔
* تخريج: خ/الصوم ۲ (۱۸۹۴)، ۹ (۱۹۰۴)، ن/الصیام ۲۳ (۲۲۱۸)، ق/الصیام ۲۱ (۱۶۹۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۸۱۷)، وقد أخرجہ: م/الصیام ۳۰ (۱۱۵۱)، ت/الصوم ۵۵ (۷۶۴)، ط/الصیام ۲۲ (۵۷)، حم (۲/۲۳۲)، دي/الصوم ۵۰ (۱۸۱۲) (صحیح)
۲۳۶۳- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: '' صیام ( برائیوں سے بچنے کے لئے) ڈھال ہے ، جب تم میں کوئی صائم ہو تو فحش باتیں نہ کرے، اور نہ نادانی کرے ، اگر کوئی آدمی اس سے جھگڑا کرے یا گالی گلوج کرے تو اس سے کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں، میں صیام سے ہوں''۔