- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,587
- ری ایکشن اسکور
- 6,767
- پوائنٹ
- 1,207
10- بَاب فِي حَبْسِ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ
۱۰-باب: قربانی کے گوشت کو رکھ چھوڑنے کا بیان
2812- حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِالرَّحْمَنِ قَالَتْ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ: دَفَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الأَضْحَى فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < ادَّخِرُوا الثُّلُثَ وَتَصَدَّقُوا بِمَا بَقِيَ >، قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدُ ذَلِكَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ ﷺ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! لَقَدْ كَانَ النَّاسُ يَنْتَفِعُونَ مِنْ ضَحَايَاهُمْ وَيَجْمُلُونَ مِنْهَا الْوَدَكَ، وَيَتَّخِذُونَ مِنْهَا الأَسْقِيَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < وَمَا ذَاكَ؟ > أَوْ كَمَا قَالَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! نَهَيْتَ عَنْ إِمْسَاكِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلاثٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ [عَلَيْكُمْ] فَكُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَادَّخِرُوا >۔
* تخريج: م/الأضاحي ۵ (۱۹۷۱)، ن/الضحایا ۳۶ (۴۴۳۶)، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۱۶۵، ۱۷۹۰۱)، وقد أخرجہ: ت/الأضاحي ۱۴ (۱۵۱۱)، ق/الأضاحي ۱۶ (۳۱۶۰)، ط/الضحایا ۴ (۷)، حم (۶/۵۱) (صحیح)
۲۸۱۲- عمرہ بنت عبدالرحمن کہتی ہیں کہ میں نے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں قربانی کے موقع پر (مدینہ میں) کچھ دیہاتی آگئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ''تین روز تک کا گو شت رکھ لو، جو باقی بچے صدقہ کر دو''، عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو اس کے بعد جب پھر قربانی کا موقع آیا تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! لوگ اس سے پہلے اپنی قربانیوں سے فا ئدہ اٹھایا کرتے تھے، ان کی چربی محفوظ رکھتے تھے، ان کی کھالوں سے مشکیں بناتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''بات کیا ہے ؟''، یا ایسے ہی کچھ کہا، تو انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ نے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے منع فرما دیا ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''میں نے اس وقت اس لئے منع کر دیا تھا کہ کچھ دیہاتی تمہارے پاس آگئے تھے ( اور انہیں بھی کچھ نہ کچھ کھانے کے لئے ملنا چاہئے تھا )، اب قربانی کے گوشت کھائو، صدقہ کرو، اور رکھ چھوڑو''۔
2813- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ نُبَيْشَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < إِنَّا كُنَّا نَهَيْنَاكُمْ عَنْ لُحُومِهَا أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلاثٍ، لِكَيْ تَسَعَكُمْ [فَقَدْ] جَاءَ اللَّهُ بِالسَّعَةِ، فَكُلُوا وَادَّخِرُوا وَاتَّجِرُوا، أَلا وَإِنَّ هَذِهِ الأَيَّامَ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ وَذِكْرِ اللَّهِ عَزَّوَجَلَّ >۔
* تخريج: ن/الفرع والعتیرۃ ۲ (۴۲۴۱)، ق/الأضاحي ۱۶(۳۱۶۰)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۵۸۵)، وقد أخرجہ: حم (۵/۷۵، ۷۶)، دی/ الأضاحی ۶ (۲۰۰۱) (صحیح)
۲۸۱۳- نُبَیشہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''ہم نے تم لوگوں کو تین دن کے بعد قربانی کا گو شت کھانے سے اس واسطے منع کیا تھا کہ وہ تم سب کو پہنچ جائے ، اب اللہ تعالی نے گنجائش دے دی ہے تو کھائو اور بچا(بھی) رکھو اور (صدقہ دے کر) ثواب(بھی) کماؤ ، سن لو! یہ دن کھانے، پینے اور اللہ عز وجل کی یاد (شکرگزاری ) کے ہیں''۔