- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
28-بَاب الْحَثِّ عَلَى الْوِتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ
۲۸-باب: سونے سے پہلے وتر پڑھ لینے کی ترغیب کا بیان
1678- أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلْمٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ النَّضْرِ بْنِ شُمَيْلٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي شِمْرٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلاثٍ: النَّوْمِ عَلَى وِتْرٍ، وَصِيَامِ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَرَكْعَتَيْ الضُّحَى۔
* تخريج: خ/التھجد ۳۳ (۱۱۷۸)، الصیام ۶۰ (۱۹۸۱)، م/المسافرین ۱۳ (۷۲۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۶۱۸)، حم۲/۴۵۹، دي/ال صلاۃ ۱۵۱ (۱۴۹۵)، الصوم ۳۸ (۱۷۸۶) (صحیح)
۱۶۷۸- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے خلیل صلی الله علیہ وسلم نے مجھے تین باتوں کی وصیت کی ہے: وتر پڑھ کر سونے کی، ہر مہینہ تین دن ۱؎ کے صوم رکھنے کی، اور چاشت کی دونوں رکعتیں پڑھنے کی۔
وضاحت ۱؎: یعنی تیرھویں چودھویں اور پندرھویں تاریخ کو۔
1679 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، - ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا- عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلاثٍ: الْوِتْرِ أَوَّلَ اللَّيْلِ، وَرَكْعَتَيْ الْفَجْرِ، وَصَوْمِ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ۔
* تخريج: انظر ماقبلہ (صحیح)
۱۶۷۹- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے خلیل صلی الله علیہ وسلم نے مجھے تین باتوں کی نصیحت کی: شروع رات میں وتر پڑھنے کی، فجر کی رکعت سنت پڑھنے کی ۱؎، اور ہر مہینہ تین دن کے صوم رکھنے کی۔
وضاحت ۱؎: صحاح کی اکثر روایات میں چاشت کی رکعتیں ہیں۔