- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
81-الْوُقُوفُ لِلْجَنَائِزِ
۸۱-باب: جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان
2001- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ وَاقِدٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَنَّهُ ذُكِرَ الْقِيَامُ عَلَى الْجَنَازَةِ حَتَّى تُوضَعَ، فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَعَدَ۔
* تخريج: م/الجنائز ۲۵ (۹۶۲)، د/الجنائز ۴۷ (۳۱۷۵)، ت/الجنائز ۵۲ (۱۰۴۴)، ق/الجنائز ۳۵ (۱۵۴۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۰۲۷۶)، ط/الجنائز ۱۱ (۳۳)، حم/۸۲، ۸۳، ۱۳۱، ۱۳۸ (صحیح)
۲۰۰۱- علی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ان سے جنازے کے لئے جب تک رکھ نہ دیا جائے کھڑے رہنے کا ذکر کیا گیا، تو علی رضی الله عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم (پہلے) کھڑے رہتے تھے پھر بیٹھنے لگے۔
2002- أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فَقُمْنَا، وَرَأَيْنَاهُ قَعَدَ فَقَعَدْنَا.
* تخريج: انظر ماقبلہ (صحیح)
۲۰۰۲- علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو کھڑے دیکھا آپ کھڑے ہوئے تو ہم (بھی) کھڑے ہوئے، اور بیٹھتے دیکھا تو ہم (بھی) بیٹھنے لگے۔
2003- أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ، عَنْ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ زَاذَانَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةٍ؛ فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْقَبْرِ وَلَمْ يُلْحَدْ، فَجَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ، كَأَنَّ عَلَى رُئُوسِنَا الطَّيْرَ۔
* تخريج: د/الجنائز ۶۸ (۳۲۱۱، ۳۲۱۲)، والسنۃ ۲۷ (۴۷۵۳، ۴۷۵۴)، ق/الجنائز ۳۷ (۱۵۴۸)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۵۸)، حم۴/۲۸۷، ۲۸۸، ۲۹۷، ۲۹۵ (صحیح)
۲۰۰۳- براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں نکلے، جب ہم قبر کے پاس پہنچے تو وہ تیار نہیں ہوئی تھی، چنانچہ آپ بیٹھ گئے تو ہم بھی آپ کے ارد گرد بیٹھ گئے، گویا ہمارے سرپر پرندے بیٹھے ہوئے تھے۔