- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
174-الْمَشْيُ بَيْنَهُمَا
۱۷۴-باب: صفا ومروہ کے درمیان عام چال چلنے کا بیان
2979- أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ جُمْهَانَ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَمْشِي بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ؛ فَقَالَ: إِنْ أَمْشِي فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي، وَإِنْ أَسْعَى فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى۔
*تخريج: د/الحج ۵۶ (۱۹۰۴)، ت/الحج ۳۹ (۸۶۴)، ق/الحج ۴۳ (۲۹۸۸)، (تحفۃ الأشراف: ۷۳۷۹)، (۱۸۸۰)، حم (۲/۵۳، ۶۰، ۶۱، ۱۲۰) (صحیح)
۲۹۷۹- کثیر بن جمہان کہتے ہیں ـکہ میں نے ابن عمر رضی الله عنہما کو صفا ومروہ کے درمیان عام چال چلتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے کہا: اگر میں عام چال چلتا ہوں تومیں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو عام چال چلتے ہوئے دیکھا ہے، اور اگر میں دوڑتا ہوں تو میں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو دوڑتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔
2980- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَبْدِالْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ، ذَكَرَ نَحْوَهُ، إِلا أَنَّهُ قَالَ: وَأَنَا شَيْخٌ كَبِيرٌ۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي، (تحفۃ الأشراف: ۷۰۶۷)، حم (۲/۱۵۱) (صحیح)
۲۹۸۰- سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر کو دیکھا...آگے راوی نے اسی طرح ذکر کیا ہے جو اوپر کی حدیث میں گزرا، البتہ اس میں اتنا اضافہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں بہت بوڑھا ہو چکا ہوں (میں عام چال چل لوں یہی میرے لئے بہت ہے)۔