- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
156- ذِكْرُ وُضُوءِ الْجُنُبِ قَبْلَ الْغُسْلِ
۱۵۶-باب: غسل سے پہلے جنبی کے وضو کرنے کا بیان
248- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ؛ عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ النَّبِيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ، بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ كَمَا يَتَوَضَّأُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ يُدْخِلُ أَصَابِعَهُ الْمَائَ، فَيُخَلِّلُ بِهَا أُصُولَ شَعْرِهِ، ثُمَّ يَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ ثَلاثَ غُرَفٍ، ثُمَّ يُفِيضُ الْمَائَ عَلَى جَسَدِهِ كُلِّهِ.
* تخريج: خ/الغسل ۱ (۲۴۸)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۱۶۴)، ط/الطہارۃ ۱۷ (۶۷)، وقد أخرجہ: م/الحیض ۹ (۳۱۶) (صحیح الإسناد)
۲۴۸- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے، تو پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، پھر وضو کرتے، جیسے آپ صلاۃ کے لئے وضو کرتے تھے، پھر اپنی انگلیاں پانی میں ڈال کر ان سے اپنے بالوں کی جڑوں میں خلال کرتے، پھر اپنے سر پر تین لپ پانی ڈالتے، پھر اپنے پورے جسم پر پانی بہاتے۔