- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
176- بَاب غَسْلِ الْحَائِضِ رَأْسَ زَوْجِهَا
۱۷۶-باب: حائضہ کے اپنے شوہر کا سردھونے کا بیان
276- أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُومِئُ إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ، فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ.
* تخريج: خ/الحیض ۵ (۳۰۱)، الاعتکاف ۴ (۲۰۳۱)، م/الحیض ۳ (۲۹۷)، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۹۹۰)، حم۶/۳۲، ۵۵، ۸۶، ۱۷۰، ۲۰۴، ویأتي عند المؤلف في الحیض ۲۱، (برقم: ۳۸۷) (صحیح)
۲۷۶- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم اعتکاف کی حالت میں میری طرف اپنا سر بڑھاتے، تو میں اسے دھوتی اور میں حائضہ ہوتی۔
277- أَخبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ- وَذَكَرَ آخَرُ-، عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْرِجُ إِلَيَّ رَأْسَهُ مِنْ الْمَسْجِدِ وَهُوَ مُجَاوِرٌ، فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ.
* تخريج: م/الحیض۳ (۲۹۷)، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۳۹۳) (صحیح)
۲۷۷- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم اعتکاف کی حالت میں اپنا سر مسجد سے میری طرف نکالتے، تو میں اسے دھوتی تھی اور میں حائضہ ہوتی تھی۔
278- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: كُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ.
* تخريج: خ/الحیض ۲ (۲۹۵)، اللباس۷۶ (۵۹۲۵)، الشمائل ۴ (۳۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۱۵۴)، وقد أخرجہ: م/الحیض ۳ (۲۹۷)، ت/الصوم ۸۰ (۸۰۴)، ط/الطہارۃ ۲۸ (۱۰۲)، حم۶/۱۰۴، ۲۳۱، ۲۳۲، دي/الصلاۃ ۱۰۸ (۱۰۹۸، ۱۰۹۹)، ویأتي عند المؤلف برقم: ۳۸۶، ۳۸۹ (صحیح)
۲۷۸- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کرتی اور میں حائضہ ہوتی تھی۔
279- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ ح وَأَنْبَأَنَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - مِثْلَ ذَلِكَ.
* تخريج: خ/اللباس ۷۶ (۵۹۲۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۶۰۴) (صحیح)
۲۷۹- اس سند سے بھی ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی کے مثل مروی ہے۔