- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
116-صِفَةُ نَعْلِ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
۱۱۶- باب: رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم کے جوتوں کے وصف کا بیان
5369- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسٌ أَنَّ نَعْلَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهَا قِبَالانِ۔
* تخريج: خ/الخمس ۵ (۳۱۰۵)، اللباس ۴۱ (۵۸۵۷)، د/اللباس ۴۴ (۴۱۳۴)، ت/اللباس ۳۳ (۱۷۷۲، ۱۷۷۳)، والشمائل ۱۰ (۷۱)، ق/اللباس ۲۷ (۳۶۱۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۹۲)، حم (۳/۱۲۲، ۲۰۳، ۲۴۵، ۲۶۹) (صحیح)
۵۳۶۹- انس بن مالک رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم کے جوتوں کے دو تسمے تھے۔
5370- أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ قَالَ: كَانَ لِنَعْلِ رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَالانِ۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي (تحفۃ الأشراف: ۱۹۱۵۹) (صحیح)
۵۳۷۰- عمرو بن اوس رضی الله عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم کے جوتوں کے دو تسمے تھے۔