- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
83-تَزْيِينُ الْقُرْآنِ بِالصَّوْتِ
۸۳-باب: خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کا بیان
1016- أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ الأَعْمَشِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَائِ قَالَ: قَالَ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ"۔
* تخريج: د/ال صلاۃ ۳۵۵ (۱۴۶۸) ، ق/الإقامۃ ۱۷۶ (۱۳۴۲) ، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۷۵) ، حم۴/۲۸۳، ۲۸۵، ۲۹۶، ۳۰۴، دي/فضائل القرآن ۳۴ (۳۵۴۳) (صحیح)
۱۰۱۶- براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ''قرآن کو اپنی آوازوں سے زینت بخشو ''۔
1017-أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي طَلْحَةُ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ"
٭قَالَ ابْنُ عَوْسَجَةَ: كُنْتُ نَسِيتُ هَذِهِ " زَيِّنُوا الْقُرْآنَ " حَتَّى ذَكَّرَنِيهِ الضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ۔
* تخريج: انظر ما قبلہ (صحیح)
۱۰۱۷- براء بن عازب رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: '' تم قرآن کو اپنی آواز سے مزین کرو ''۔
٭ عبدالرحمن بن عوسجہ کہتے ہیں: میں اس جملے '' زَيِّنُوا الْقُرْآنَ'' کو بھول گیا تھا یہاں تک کہ مجھے ضحاک بن مزاحم نے یاد دلایا۔
1018- أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِاللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْئٍ مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ حَسَنِ الصَّوْتِ، يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ، يَجْهَرُ بِهِ "۔
* تخريج: خ/فضائل القرآن ۱۹ (۵۰۲۳) ، التوحید ۳۲ (۷۴۸۲) ، ۵۲ (۷۵۴۴) ، م/المسافرین ۳۴ (۷۹۲) ، د/ال صلاۃ ۳۵۵ (۱۴۷۳) ، (تحفۃ الأشراف: ۱۴۹۹۷) ، حم۲/۲۷۱، ۲۸۵، ۴۵۰، دي/فضائل القرآن ۳۴ (۳۵۳۳، ۳۵۴۰ (صحیح)
۱۰۱۸- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا: '' اللہ تعالیٰ کوئی چیز اتنی پسندیدگی سے نہیں سنتا جتنی خوش الحان نبی کی زبان سے قرآن سنتا ہے، جو اسے خوش الحانی کے ساتھ بلند آواز سے پڑھتا ہو''۔
1019-أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا أَذِنَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِشَيْئٍ - يَعْنِي - أَذَنَهُ لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ "۔
* تخريج: خ/فضائل القرآن ۱۹ (۵۰۲۴) ، م/المسافرین ۳۴ (۷۹۲) ، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۱۴۴) (صحیح)
۱۰۱۹- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: '' نبی کے خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کو اللہ تعالیٰ جس طرح سنتا ہے اس طرح کسی اور چیز کو نہیں سنتا ''۔
1020- أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ قِرَائَةَ أَبِي مُوسَى فَقَالَ: " لَقَدْ أُوتِيَ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ - عَلَيْهِ السَّلام - "۔
* تخريج: وقد أخرجہ: تفرد بہ النسائي، (تحفۃ الأشراف: ۱۵۲۳۱) ، حم۲/۳۶۹، ۴۵۰ (صحیح)
۱۰۲۰- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی قرأت سنی تو فرمایا: '' انہیں آل داود کے لحن (سُر) میں سے ایک لحن عطا کیا گیا ہے''۔
1021- أَخْبَرَنَا عَبْدُالْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِالْجَبَّارِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعَ النَّبِيُّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِرَائَةَ أَبِي مُوسَى فَقَالَ: " لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ - عَلَيْهِ السَّلام - "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۴۵۶) ، حم۶/۳۷، ۱۶۷، دي/ال صلاۃ ۱۷۱ (۱۵۳۰) (صحیح الإسناد) (وھو عندخ وم من حدیث أبي موسیٰ وبریدۃ)
۱۰۲۱- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی قرأت سنی تو فرمایا: '' یقینا انہیں آل داود کے لحن (سُر) میں سے ایک لحن عطا کیا گیا ہے''۔
1022- أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِرَائَةَ أَبِي مُوسَى فَقَالَ: "لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ - عَلَيْهِ السَّلام - "۔
* تخريج: تفرد بہ النسائي، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۶۷۲) ، حم۶/۱۶۷ (صحیح الإسناد)
۱۰۲۲- ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی قرأت سنی تو فرمایا: '' انہیں داود کے لحن (سُر) میں سے ایک لحن عطا کیا گیا ہے''۔
1023- أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مَمْلَكٍ أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ سَلَمَةَ عَنْ قِرَائَةِ رَسُولَ اللَّهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَلاتِهِ؟ قَالَتْ: مَا لَكُمْ وَصَلاتَهُ؟، ثُمَّ نَعَتَتْ قِرَائَتَهُ، فَإِذَا هِيَ تَنْعَتُ قِرَائَةً مُفَسَّرَةً حَرْفًا حَرْفًا۔
* تخريج: د/ال صلاۃ ۳۵۵ (۱۴۶۶) مطولاً، ت/فضائل القرآن ۲۳ (۲۹۲۳) مطولاً، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۲۲۶) ، حم ۶/۲۹۴، ۲۹۷، ۳۰۰، ۳۰۸، وأعادہ المؤلف برقم: ۱۶۳۰ (صحیح)
(متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت بھی صحیح ہے ورنہ اس کے راوی ''یعلی'' لین الحدیث ہیں، دیکھئے إرواء رقم: ۳۴۳)
۱۰۲۳- یعلی بن مملک سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی قرأت اور صلاۃ کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے کہا: تم کہاں اور آپ کی صلاۃ کہاں! پھر انہوں نے آپ کی قرأت بیان کی جس کا ایک ایک حرف بالکل واضح تھا۔