• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح مسلم

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : بُعِثْتُ أَنَا وَ السَّاعَةَ هَكَذَا
میں قیامت کے ساتھ اس طرح بھیجا گیا ہوں


(2062) عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم يُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ وَ الْوُسْطَى وَ هُوَ يَقُولُ بُعِثْتُ أَنَا وَ السَّاعَةُ هَكَذَا

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اس انگلی سے اشارہ کرتے تھے جو انگوٹھے اور درمیان کی انگلی سے نزدیک ہے اور فرماتے تھے :’’ میں اور قیامت اس طرح ساتھ ساتھ بھیجے گئے ہیں۔‘‘
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : فِيْ تَقْرِيْبِ قِيَامِ السَّاعَةِ
قیامت برپا ہونے کا قریب ہونا


(2063) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ مَتَى تَقُومُ السَّاعَةُ ؟ قَالَ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم هُنَيْهَةً ثُمَّ نَظَرَ إِلَى غُلاَمٍ بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ أَزْدِ شَنُوئَةَ فَقَالَ إِنْ عُمِّرَ هَذَا لَمْ يُدْرِكْهُ الْهَرَمُ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ قَالَ قَالَ أَنَسٌ ذَاكَ الْغُلاَمُ مِنْ أَتْرَابِي يَوْمَئِذٍ


سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا:’’قیامت کب ہو گی؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر خاموش رہے ،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کی طرف جو ازدشنوء ہ میں سے آپ کے سامنے بیٹھا ہوا تھا، دیکھ کر فرمایا: ’’اگر اس بچہ کی عمر لمبی ہوئی تو یہ بوڑھا نہ ہوگا، یہاں تک کہ تیری قیامت قائم ہو جائے گی۔‘‘ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ لڑکا اس دن میرا ہم عمرتھا۔

وضاحت: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان اس حدیث کی طرف اشارہ ہے جس میں اﷲ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ:’’ جو فوت ہو جاتا ہے اس کی قیامت شروع ہو جاتی ہے۔‘‘ اس آدمی سے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کی موت کی طرف اشارہ ہے۔ واﷲ اعلم( محمود الحسن اسد)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

(2064) عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ الْأَعْرَابُ إِذَا قَدِمُواعَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم سَأَلُوهُ عَنِ السَّاعَةِ مَتَى السَّاعَةُ ؟ فَنَظَرَ إِلَى أَحْدَثِ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ فَقَالَ إِنْ يَعِشْ هَذَا لَمْ يُدْرِكْهُ الْهَرَمُ قَامَتْ عَلَيْكُمْ سَاعَتُكُمْ


ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں کہ دیہاتی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو قیامت کے بارے میں پوچھتے کہ قیامت کب ہوگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے کم عمرکو دیکھتے اور فرماتے :’’ اگر یہ جیے گا تو بوڑھا نہ ہو گا، یہاں تک کہ تمہاری قیامت قائم ہو جائے گی ۔‘‘ (کیونکہ تمہاری قیامت یہی ہے کہ تم مر جاؤ۔ مراد قیامت صغریٰ ہے اور وہ موت ہے)۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : تَقُوْمُ السَّاعَةُ وَ الرَّجُلُ يَحْلُبُ اللِّقْحَةَ فَمَا تَصِلُ إِلَى فِيْهِ حَتَّى تَقُوْمَ
آدمی دودھ دوہتا ہو گاکہ قیامت قائم ہو گی اور ابھی دودھ اس کے منہ تک نہ پہنچا ہو گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی


(2065) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ تَقُومُ السَّاعَةُ وَ الرَّجُلُ يَحْلُبُ اللِّقْحَةَ فَمَا يَصِلُ الْإِنَائُ إِلَى فِيهِ حَتَّى تَقُومَ وَ الرَّجُلاَنِ يَتَبَايَعَانِ الثَّوْبَ فَمَا يَتَبَايَعَانِهِ حَتَّى تَقُومَ وَ الرَّجلُ يَلِطُ فِي حَوْضِهِ فَمَا يَصْدُرُ حَتَّى تَقُومَ


سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:’’ قیامت قائم ہو جائے گی اور مرد اونٹنی دوہتا ہو گا، پس برتن اس کے منہ تک نہ پہنچا ہو گا کہ قیامت آ جائے گی اور دو مرد کپڑے کی خرید و فروخت کرتے ہوں گے، خرید و فروخت نہ کر پائیں گے کہ قیامت آجائے گی اور کوئی مرد اپنا حوض درست کر رہا ہو گا ،پس اس کو درست کر کے نہ پھرا ہو گا کہ قیامت آ جائے گی۔ ‘‘
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : مَا بَيْنَ النَّفْخَتَيْنِ أَرْبَعُوْنَ وَ يَبْلى الإِنْسَانُ إِلاَّ عَجْبَ الذَّنَبِ
صور کے دو پھونکوں کے درمیان چالیس کا فاصلہ ہو گا اور ریڑھ کی ہڈی کے سوا انسان کا سارا جسم گل جائے گا


(2066) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم مَا بَيْنَ النَّفْخَتَيْنِ أَرْبَعُونَ قَالُوا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَرْبَعُونَ يَوْمًا ؟ قَالَ أَبَيْتُ قَالُوا أَرْبَعُونَ شَهْرًا ؟ قَالَ أَبَيْتُ قَالُوا أَرْبَعُونَ سَنَةً ؟ قَالَ أَبَيْتُ ثُمَّ يُنْزِلُ اللَّهُ مِنَ السَّمَائِ مَائً فَيَنْبُتُونَ كَمَا يَنْبُتُ الْبَقْلُ قَالَ وَ لَيْسَ مِنَ الْإِنْسَانِ شَيْئٌ إِلَّا يَبْلَى إِلَّا عَظْمًا وَاحِدًا وَ هُوَ عَجْبُ الذَّنَبِ وَ مِنْهُ يُرَكَّبُ الْخَلْقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

سیدناا بوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صور کے دونوں پھونکوں کے درمیان میں چالیس کا فاصلہ ہو گا۔ لوگوں نے کہا کہ اے ابوہریرہ! چالیس دن کا؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا۔ پھر لوگوںنے کہا کہ چالیس مہینے کا؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا۔ پھر لوگوں نے کہا کہ چالیس برس کا؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا۔ (یعنی مجھے اس کا تعین معلوم نہیں ہے) پھر آسمان سے ایک پانی برسے گا، اس سے لوگ ایسے اگ آئیں گے جیسے سبزہ اگ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدمی کے بدن میں کوئی چیز ایسی نہیں جو گل نہ جائے، مگر ایک ہڈی اور وہ ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اسی ہڈی سے قیامت کے دن لوگ پیدا ہوں گے۔ (نووی نے کہا کہ اس میں سے پیغمبر مستثنیٰ ہیں کہ ان کے جسموں کو اللہ تعالیٰ نے زمین پر حرام کر دیا ہے)۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : أَضَرُّ فِتْنَةِ الرِّجَالِ النِّسَائُ
مردوں کو زیادہ نقصان دینے والا فتنہ عورتیں ہیں


(2067) عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّهُمَا حَدَّثَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم أَنَّهُ قَالَ مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِي النَّاسِ فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَائِ

سیدنا اسامہ بن زید بن حارثہ اور سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میں نے اپنے بعد مردوں کو نقصان پہنچانے والا عورتوں سے زیادہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ۔‘‘ (یہ اکثر خلاف شرع کام کراتی ہیں اور جو مرد و زن مرید ہوتے ہیں ان کو مجبور کر دیتی ہیں)۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : التَّحْذِيْرُ مِنْ فِتْنَةِ النِّسَائِ
عورتوں کے فتنے سے ڈرانا


(2068) عَنْ أَبِي سَعِيدِ نِالْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ وَ إِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا فَيَنْظُرُ كَيْفَ تَعْمَلُونَ فَاتَّقُوا الدُّنْيَا وَ اتَّقُوا النِّسَائَ فَإِنَّ أَوَّلَ فِتْنَةِ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ فِي النِّسَائِ

سیدناا بوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دنیا (ظاہر میں ) میٹھی اور سرسبز ہے (جیسے تازہ میوہ) اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا میں حاکم کرنے والا ہے ،پھر دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ۔سو دنیا سے بچو (یعنی ایسی دنیا سے جو اللہ تعالیٰ سے غافل کر دے) اور عورتوں سے بچو ،اس لیے کہ سب سے پہلا فتنہ بنی اسرائیل کا عورتوں سے شروع ہوا۔‘‘
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
کِتَابُ الزُّھْدِ وَالرَّقَائِقِ
دنیا سے بے رغبتی اور دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بارے میں


بَابٌ : <اَللَّهُمَّ!اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وسلم قُوْتًا>

’’ اے اللہ! محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آل کی روزی ضرورت کے مطابق بنانا‘‘


(2069) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمَّدٍ قُوتًا

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی :’’ اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کی روزی ضرورت کے موافق رکھنا۔ ‘‘
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بَابٌ : شِدَّةُ عَيْشِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم وَ آلِهِ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل کی گزران میں تنگی


(2070) عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ وَ اللَّهِ يَا ابْنَ أُخْتِي ! إِنْ كُنَّا لَنَنْظُرُ إِلَى الْهِلاَلِ ثُمَّ الْهِلاَلِ ثُمَّ الْهِلاَلِ ثَلاَثَةَ أَهِلَّةٍ فِي شَهْرَيْنِ وَ مَا أُوقِدَ فِي أَبْيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم نَارٌ قَالَ قُلْتُ يَا خَالَةُ فَمَا كَانَ يُعَيِّشُكُمْ ؟ قَالَتِ الأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَ الْمَائُ إِلاَّ أَنَّهُ قَدْ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم جِيرَانٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَ كَانَتْ لَهُمْ مَنَائِحُ فَكَانُوا يُرْسِلُونَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم مِنْ أَلْبَانِهَا فَيَسْقِينَاهُ


سیدنا عروہ ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہا کرتی تھیں کہ اللہ کی قسم! اے میرے بھانجے! ہم ایک چاند دیکھتے، دوسرا دیکھتے، تیسرا دیکھتے، دو مہینے میں تین چاند دیکھتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں میں اس دوران آگ نہ جلتی تھی۔ میں نے کہا کہ اے خالہ!پھر آپ کی گزر بسرکس پر تھی ؟انہوں نے کہا کہ دو سیاہ چیزوں یعنی کھجور اورپانی پر البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انصار میں سے کچھ ہمسائے تھے ،جن کے دودھ والے جانور تھے ، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دودھ بھیجتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ دودھ ہ میں بھی پلا دیتے تھے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
(2071) عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَتْ لَقَدْ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم وَ مَا شَبِعَ مِنْ خُبْزٍ وَ زَيْتٍ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ

ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روٹی اور زیتون کے تیل سے ایک دن میں دو بار سیرنہیں ہوئے (یعنی صبح اور شام دونوں وقت سیر ہو کر نہیں کھایا)۔
 
Top