• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لندن میئر: غُربت میں پلا صادق خان ارب پتی یہودی پر حاوی!

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
" ﺻﺎﺩﻕ ﺧﺎﻥ ﮐﺎ ﺍﺻﻞ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮨﻮﻧﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﻨﺰﺭﻭﯾﭩﻮ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﺍُﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﺯﺍﮎ ﮔﻮﻟﮉ ﺳﻤﺘﮫ ﺳﮯ- ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﮯ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﮐﺎ ﺧﻮﺩ ﻣﻮﺍﺯﻧﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻭﺛﻮﻕ ﺳﮯ ﮐﮩﮧ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﺳﮯ ﭼﻨﺪ ﮨﻔﺘﮯ ﻗﺒﻞ ﺗﮏ ﺯﺍﮎ ﮔﻮﻟﮉ ﺍﺳﻤﺘﮫ ﮨﯽ ﻓﺎﺗﺢ ﺍُﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻏﻠﻄﯽ ﮐﮯ ﺳﺒﺐ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﻣﻘﺒﻮﻟﯿﺖ ﺩﻡ ﺗﻮﮌ ﮔﺌﯽ، ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻏﻠﻄﯽ ﯾﮧ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺻﺎﺩﻕ ﺧﺎﻥ ﭘﺮ ﺷﺪﺕ ﭘﺴﻨﺪﻭﮞ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﻨﮯ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺟﮭﻮﭨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻦ ﮔﮭﮍﺕ ﺍﻟﺰﺍﻣﺎﺕ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮯ- ﻣﻘﺎﻣﯽ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺍِﺱ ﻃﺮﺯ ﮐﯽ ﻣﮩﻢ ﮐﻮ ﻣﻨﻔﯽ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﮔﻮﻟﮉ ﺍﺳﻤﺘﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺩﺭﭘﮯ ﮨﯿﮟ- ﺍِﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﻨﺪﻥ ﮐﮯ 38 ﻓﯿﺼﺪ ﻏﯿﺮ ﺳﻔﯿﺪ ﻓﺎﻡ ﺑﺸﻤﻮﻝ 13 ﻓﯿﺼﺪ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻏﺼﮯ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﯿﺎ- ﺑﺲ ﯾﮩﯽ ﻭﮦ ﻭﻗﺖ ﺗﮭﺎ ﺟﺐ ﺻﺎﺩﻕ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮫ ﺍٓ ﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﮨﻮﺍ ﻧﮯ ﺍُﻥ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺻﺎﺩﻕ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﺍُﭨﮭﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ-"

کنعان بهائی کا پیراگراف پسند آیا ۔

بقیہ باتیں چونکہ اس مخصوص مقام کی ہیں تو اس میں کیا دخل اندازی کرنی ۔ اہل مقام جانیں اور انکا کام ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
لندن کے عالم دین کا صادق خان پر کفر کا فتوی اہمیت کا حامل ہے ۔ کیونکہ ان کی بات کو یہ کہہ کر نظر انداز کرنا مشکل ہے کہ وہ وہاں حالات و واقعات کو اچھی طرح نہیں جانتےتھے ۔
بہر صورت پھر بھی فتوی کی حیثیت پر گفتگو کرنے کے لیے مفتی صاحب کا بیان ان کے الفاظ میں ، اور ان کا علمی قد کاٹھ وغیرہ جاننا ضروری ہے ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
لندن کے عالم دین کا صادق خان پر کفر کا فتوی اہمیت کا حامل ہے ۔ کیونکہ ان کی بات کو یہ کہہ کر نظر انداز کرنا مشکل ہے کہ وہ وہاں حالات و واقعات کو اچھی طرح نہیں جانتےتھے ۔
بہر صورت پھر بھی فتوی کی حیثیت پر گفتگو کرنے کے لیے مفتی صاحب کا بیان ان کے الفاظ میں ، اور ان کا علمی قد کاٹھ وغیرہ جاننا ضروری ہے ۔
جی شیخ محترم!
یہی مقصود ھے.
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

لندن کے عالم دین کا صادق خان پر کفر کا فتوی اہمیت کا حامل ہے ۔ کیونکہ ان کی بات کو یہ کہہ کر نظر انداز کرنا مشکل ہے کہ وہ وہاں حالات و واقعات کو اچھی طرح نہیں جانتےتھے۔
بہر صورت پھر بھی فتوی کی حیثیت پر گفتگو کرنے کے لیے مفتی صاحب کا بیان ان کے الفاظ میں ، اور ان کا علمی قد کاٹھ وغیرہ جاننا ضروری ہے ۔
ان کا نام ہے، مفتی محمد اسلم نقشبندی بندھالوری، جامعہ اسلامیہ رضویہ مسجد بریڈفورڈ مزید سپوئلر پر کلک کریں تو اس وقت کی خبر بھی موجود ہے۔ باقی آپ خود اس پر تحقیق کر سکتے ہیں۔

Death threats to UK's top Muslim MP who voted for gay marriage

PUBLISHED: 22:14, 16 February 2013 | UPDATED: 01:40, 17 February 2013

Sadiq Khan, Labour's Shadow Justice Secretary, has received death threats after voting in favour of gay marriage

Britain's most senior Muslim MP has received death threats after voting in favour of gay marriage.

Police have told Sadiq Khan, Labour’s Shadow Justice Secretary, that the threats are credible enough that he should review the security around him and his family following the Commons vote.

The Metropolitan Police has also advised Mr Khan, 42, that they may put more officers around him if further threats are made.

Mr Khan was among 400 MPs, five of them Muslim, who voted in favour of the Marriage (Same Sex Couples) Bill at the beginning of this month.

Mr Khan – who became Britain’s first Muslim Minister to attend Cabinet in the last Government – has been condemned by British-based hardline clerics, who have accused him of ‘selling out’ his religion.

Mufti Muhammed Aslam Naqshbandi Bandhalevi, who is the head imam of the Jamia Islamia Rizvia mosque in Bradford, has issued a fatwa, or ruling, declaring Mr Khan an ‘apostate’ from Islam and said he should ‘repent before Allah’

Some veiled threats against all the Muslim MPs who backed gay marriage are visible online.

پوری خبر کا حوالہ یہاں ہے اپنے رسک پر لنک کھول سکتے ہیں۔ Ref
والسلام
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
سو فیصد متفق ۔
کمیاں ، کوتاہیاں ہر انسان میں ہوتی ہیں ، صغیرہ کبیرہ گناہوں سے پاک ہونے کا کس کو دعوی ہے ؟ اور کون یہ سمجھتا ہے کہ میں 100 فیصد اسلامی نظام والے ملک میں رہتا ہوں ؟
محترم کنعان صاحب کی یہ بات بہت قوی ہے کہ سمندر پار بیٹھ کر صادق خان کو کمانڈ دینے کی بجائے ، وہاں کے حالات و واقعات کا بھی خیال رکھنا ہوگا ۔ گو غلط ہر جگہ غلط ہی ہوتا ہے ، لیکن غلطی کرنے والے پر حکم لگانے کے لیے وہاں کے حالات و واقعات کو مد نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔
صادق خاں طاغوتی نظام سے منتخب ہوگیا ، اسلام کا بہت بڑا نقصان ہوا ، اگر اس کے مقابلے میں یہودی منتخب ہوتا تو اس کے اسلام اور مسلمانوں کو کیا فوائد حاصل ہونے تھے ؟
صادق خان کا موازنہ حسن بصری سے کرنے کی بجائے (ابتسامہ ) ، صادق خان کو ایک یہودی کے مقابلے میں دیکھیں ۔
صادق خان کے طاغوتی نظام سے منتخب ہونے سے مسلمانوں کو کونسے فائدے ہوے
اور مسلمان کا طاوغوتی حکومت کا ایسا حصہ بننا جائز ہے جو اس نظام کو نافذ کرتا ہو
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
صادق خان کے طاغوتی نظام سے منتخب ہونے سے مسلمانوں کو کونسے فائدے ہوے
اور مسلمان کا طاوغوتی حکومت کا ایسا حصہ بننا جائز ہے جو اس نظام کو نافذ کرتا ہو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محترم طہ بهائی

آپ کے سوالات خالصتا اسلامی فکر سے ہیں جنکا انکار کرنا ممکن نہیں ۔ دراصل اس معاملہ کو جغرافیائی طور پر صرف پاکستان تک محدود کریں اور تقارن کریں سیاستدانوں کہ اور میئر لندن کے تو محترم کنعان بهائی اور محترم خضر بهائی کی باتوں سے نا اتفاقی نہیں ہو سکتی ۔ دیکہیں کہ ایک پاکستانی کا اس مقام تک پہنچنا کیا معنی رکہتا ہے پاکستانی عوام کے لیئے ۔
سب چہوڑ کر خالص اسلامی باتیں کریں تو حالیہ تاریخ شاہد ہے کہ نا تو وہ رہے اور نا ہی وہ ملک سلامت رہے ۔
تو فی الحال پیوستہ رہ شجر سے والا فارمولا بهتر ہے اور مستقبل صرف اللہ جانتا ہے ۔ اللہ سبحانہ و تعالی جس سے جو کام لے لے ۔ اب اسکا نام جو بهی ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ یہ بهی تاریخ بتاتی ہے کہ کعبہ کی حفاظت کے لئیے اللہ نے کس سے کام لیا ۔
والسلام
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
QUOTE="محمد طارق عبداللہ, post: 257103, member: 5138"]السلام عليكم ورحمة الله وبركاته


محترم طہ بهائی


آپ کے سوالات خالصتا اسلامی فکر سے ہیں جنکا انکار کرنا ممکن نہیں ۔ دراصل اس معاملہ کو جغرافیائی طور پر صرف پاکستان تک محدود کریں اور تقارن کریں سیاستدانوں کہ اور میئر لندن کے تو محترم کنعان بهائی اور محترم خضر بهائی کی باتوں سے نا اتفاقی نہیں ہو سکتی ۔ دیکہیں کہ ایک پاکستانی کا اس مقام تک پہنچنا کیا معنی رکہتا ہے پاکستانی عوام کے لیئے ۔

سب چہوڑ کر خالص اسلامی باتیں کریں تو حالیہ تاریخ شاہد ہے کہ نا تو وہ رہے اور نا ہی وہ ملک سلامت رہے ۔

تو فی الحال پیوستہ رہ شجر سے والا فارمولا بهتر ہے اور مستقبل صرف اللہ جانتا ہے ۔ اللہ سبحانہ و تعالی جس سے جو کام لے لے ۔ اب اسکا نام جو بهی ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ یہ بهی تاریخ بتاتی ہے کہ کعبہ کی حفاظت کے لئیے اللہ نے کس سے کام لیا ۔

والسلام[/QUOTE]

جی آپ کی بات درست ہے لیکن میرے نزدیک ایک مسلمان کو صرف اور صرف اسلام کے نقطہ نظر سے دیکھنا اور سوچنا چاہیے اس میں کوئی شک نہی کہ دین اس وقت غالب ہوگا جب اللہ چاہے گا لیکن کوشش کرنا تو ہمارا کام ہے نا۔ کیا اللہ تعالی نے یہ فرمایا ہے کہ ناموافق حالات میں فریضہ اقامت دین اور جھاد کو چھوڑ دو۔ پھر اگر معاملہ مباح امر کا ہوتا تو میں آپ کی بات مان بھی لیتا لیکن یہاں تو معاملہ اسلام اور کفر کا ہے۔حکم بغیر ما انزل اللہ کوئی عام گناہ نہی کفر اصغر ہے اور بعض صورتوں میں تو کفر اکبر اس سے میں کیسے نظرانداز کروں
 

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95




کیا صادق خان صاحب کی یہ تصویریں اصلی ہیں یا ایڈیٹيڈ ہیں؟
 
Last edited by a moderator:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
افسوس ھوا آپ کی بات سے محترم!
یہ کتاب میں نے پڑھی تھی اور مجھے بہت اچھی لگی لہذا میں نے آپکو پڑھنے کے لۓ بولا. اور بولتے وقت میرے ذہن میں ایسا کچھ نہیں تھا. خیر آپ کی مرضی ھے.
میں انتہائی معذرت خواہ ہوں۔
اصل میں آپ نے ابن ابی العزؒ کے نام کے ساتھ حنفی جو لگایا ہے اس وجہ سے میں نے یہ سمجھا کہ آپ نے مجھے حنفی ہونے کی وجہ سے یہ پڑھنے کے لیے کہا ہے۔ لیکن غلط مطلب میں نہیں بلکہ اس معنی میں سمجھا کہ میں چونکہ حنفی ہوں اس لیے اپنے علماء کا تحریر کردہ مسئلہ پڑھ لوں جیسا کہ عمومی مزاج ہے کہ ہر مسلک والا مسائل میں ابتداء اپنے علماء کی طرف رجوع کرتا ہے۔ اسی لیے میں نے حاشیہ ابن عابدین کا ذکر کیا تھا کہ میں وہاں تفصیلا پڑھ چکا ہوں۔ ابن ابی العز کا ذکر مسائل کے ضمن میں احناف کے علماء (جیسے علامہ شامی وغیرہ حالانکہ علامہ شامیؒ نے ہر مسئلے میں اصل کتب سے اقوال جمع کرنے میں کمال کیا ہے) نہیں کرتے۔ نیز موجودہ دور کے بہت سے علماء ان کے حنفی ہونے سے بھی اختلاف کرتے ہیں۔
البتہ جو میری بات سے غلط مفہوم آپ کے ذہن میں آیا اس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

میں مانتا ھوں کہ اسمیں احتمال تھا. لیکن کیا آپ مجھے اسکا مطلب سمجھا سکتے ھیں؟؟؟؟ آپ نے یہ الفاظ کیوں کہے؟؟؟
البتہ رہ گئی بات اس کے ہم جنس پرستی کے ووٹ کی۔ تو کفر کا فتوی اس وقت لگتا ہے جب ایک حرام قطعی چیز کو حلال قرار دیا جائے بلا کسی تاویل مضبوط کے۔ ووٹ دینے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ قانون بننا چاہیے کہ ہر کسی کو اپنی مرضی سے اس فعل کے کرنے کی قانونا اجازت ہے۔ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہر مرد و عورت کو جنسیات کے معاملے میں آزاد ہونا چاہیے۔
ایک لفظ میں نے ہائیلائٹ کیا ہے۔ یہاں "قانونا" اس لیے لکھا ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ شرعا ایسی چیز کو درست قرار دینے کی بات کر رہا ہوں۔
میری بات کا مطلب یہ ہے کہ بے شک شرعی طور پر یہ کام ناجائز ہے لیکن بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انسان کے بہت سارے گناہ ثواب کے معاملات کی طرح اسے بھی ہر شخص کے اپنے ہاتھ میں ہونا چاہیے اور اس پر کوئی قانونی پکڑ نہیں ہونی چاہیے۔ اسی چیز کے لیے وہ ووٹ دیتے ہیں۔
ظاہر ہے اسے وہ انگریزی قانون کے ضمن میں ہی سمجھتے ہیں۔ شرعی قانون میں تو یہ ممکن ہی نہیں ہے اور بد قسمتی سے شرعی قانون اپنی حقیقی روح کے ساتھ کہیں نافذ بھی نہیں ہے۔
 
Top