• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہنامہ رشد لاہور کا از سر نو اجرا

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
ماہنامہ رشد لاہور کا از سر نو اجرا

کسی خاص فقہی مکتبۂ خیال کےبجائے دین اسلام کی ترجمانی کرنا تاکہ وحدت امت مرحومہ کو قائم رکھاجاسکے[/h2]


مرحومہ سے مراد اگر وفات پاجانے والے ہیں تو۔۔۔
تو مردہ چیز کیسے زندہ ہوگی۔۔۔ اس کی جگہ اگر ہم۔۔۔
یہ الفاظ لکھ دیں کے تاکہ کھوئی ہی وحدت جو اُمت کی اساس تھی اُسے دوبارہ قائم کیا جائے۔۔۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
مرحومہ سے مراد اگر وفات پاجانے والے ہیں تو۔۔۔
تو مردہ چیز کیسے زندہ ہوگی۔۔۔ اس کی جگہ اگر ہم۔۔۔
یہ الفاظ لکھ دیں کے تاکہ کھوئی ہی وحدت جو اُمت کی اساس تھی اُسے دوبارہ قائم کیا جائے۔۔۔
وحدت امت مرحومہ
امت کا وہ اتحاد جو گزر چکا ہے۔بے جان ہوچکا ہے۔ ختم ہوچکا ہے۔۔ اس کو از سر نو قائم کرنا۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

بہت ہی عمدہ کاوش ہے، اللہ تعالیٰ ترقی دے، اور تمام احباب کو دلجمعی اور شوق وذوق سے کام کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔

تقابل مسالک کا بھی سیکشن شامل کرلیا جائے، تو فائدہ سے خالی نہیں ہوگا۔ جتنے بھی اختلافی مسائل ہیں مابین اہل الحدیث و دوسرے فرقوں میں۔ ایک ایک مضمون پر (چاہے قسط وائز ہی کیوں نہ ہو) سیر حاصل بحث شائع ہوتی رہے۔۔اور یہ کوئی مشکل امر بھی نہیں ہے۔ کیونکہ بس کتابوں سے جمع کرنا ہے۔ اور ترتیب دینا ہے۔ علماء پہلے ہی ہر ہر مسئلہ پر کافی شافی جوابات دے چکے ہیں۔۔ ایک مفید اضافہ ہوگا۔ ان شاءاللہ۔۔ اور ہر اختلافی مسئلہ پر دلائل یکجا ہوتے جائیں گے۔۔ اور ساتھ اس بات کا بھی التزام کر لیا جائے کہ جو نئے اعتراضات وبہتانات ہیں۔۔۔ ساتھ ساتھ ان کو بھی سمیٹا جاتا رہے تو مباحثین کےلیے فائدہ مند چیز ثابت ہوجائے گی۔ ان شاءاللہ
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
وحدت امت مرحومہ
یقینا کلیم بھائی وہ نہیں کہنا چاہ رہے جو اس جملہ سے بظاہر نکل رہا ہے۔
میرے خیال میں بہتر یہی محسوس ہوتا ہے کہ اس ترکیب کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ پہلی نظر میں مرحومہ، امت کی صفت معلوم ہو رہی ہے جبکہ قائل کا مقصود یہ نہیں ہے۔ یعنی ترکیب توصیفی "امت مرحومہ" کی بنتی نظر آ رہی ہے۔
جزاکم اللہ
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
ماشاءاللہ اللہم زد فزد۔۔۔ محدث کا بہت انتظار کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔
اور کلیم بھائی کام کرنے کو تو بہت دل کرتا ہے لیکن ایک تو اردو ٹائیپنگ کی وجہ سے بہت سی چیزوں کو نظر انداز کر دیتا ہون اور دوسرا مسئلہ وقت کا ہے۔۔۔
دعا ہے اللہ آسانی فرمائے سب کیلیئے۔۔۔آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ماہنامہ رشد لاہور کا از سر نو اجرا


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجلس التحقیق الاسلامی کے ادارہ جامعہ لاہور الاسلامیہ نے 2007 میں طلباء کےلیے ایک تربیتی رسالہ ’ماہنامہ رشد لاہور ‘ کے نام سے شائع کرنا شروع کیا تھا۔ کچھ عرصہ تسلسل سے شائع تو ہوا لیکن استقامت برقرار نہ رکھ سکا۔ اور پھر ایک بار علوم قرآنیہ میں اپنے تین خاص نمبرز (قراءت نمبر حصہ اول، حصہ دوئم، حصہ سوئم) شائع کرکے علمی رسائل میں نام تو پیدا کر گیا۔ پر کچھ وجوہات کی بناء پہ مستقل توجہ نہیں دی گئی۔

قارئین: جب اس رسالہ کا اجراء کیا گیا تو پیش نظر یہ اغراض ومقاصد تھے۔

  • طلبائے مدارس میں اردو زبان وادب کا ذوق سلیم پیدا کرنا تاکہ صحت مندانہ اسلامی صحافت کو فروغ دیا جاسکے۔
  • تفہیم قرآن وحدیث کےعناوین کو مستقل تحریکی شکل دینا تاکہ ہر مسلمان کو معرفت الہی کی دولت لازوال نصیب ہو سکے۔
  • ملت اسلامیہ کے ہر فرد کوتکمیل ذات اور اصلاح غیر کا پیکر بنانا تاکہ امت فریضۂ دعوت وتبلیغ سے عہدہ برآ ہوسکے۔
  • کسی خاص فقہی مکتبۂ خیال کےبجائے دین اسلام کی ترجمانی کرنا تاکہ وحدت امت مرحومہ کو قائم رکھاجاسکے۔
  • قراءات قرآنیہ اور رسولﷺ کےفرامین وسنن کی حجیت کو ثابت کرنا تاکہ فتنہ انکار قراءات متواترہ اور فتنہ انکار حدیث کی بیخ کنی کی جاسکے۔
  • فتن جدیدہ پر مثبت انداز میں تنقید وتردید کرناتاکہ فہیم عناصر میں فکر صحیح کو پروان چڑھایا جاسکے۔
  • پیش آمدہ مسائل پر فہم اسلاف کی روشنی میں آزادانہ اجتہادی رائے دینا تاکہ جمود وتجدد کےمہلک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔
  • اسلام کی آفاقی تعلیمات کی معتدل اسلوب میں تعبیر کرناتاکہ مسلک اعتزال پر سدباب کیاجاسکے۔
  • ارتقائے شعور ملی اور احیائے ملت اسلامیہ کےلیے جدوجہد کرنا تاکہ اسلامیان کی نشاۃ ثانیہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔



چونکہمجلس التحقیق الاسلامی کا مجلہ ' ماہنامہ محدث لاہور ' عرصہ چالیس سال سے کامیاب ترین حالت میں شائع ہوتا چلا آرہا ہے۔ سو اس لیے ’ماہنامہ رشد لاہور‘ اداریاتی طور پر خاص توجہ نہ پا سکا۔ اب ہم لوگ آپ سبھی بھائیوں اور بہنوں کے تعاون سے اس کوشش میں ہیں کہ ایک بار پھر اس شمارہ کو پہلے آن لائن عملی شکل میں لانے کی جدوجہد کی جائے۔ (یعنی ہر ماہ آن لائن شمارہ شائع ہوا کرے گا۔) کامیابی کے بعد پھر ان شاءاللہ کتابی شکل میں شائع کرانے کے مراحل پر بھی غور کیا جائے گا۔ یہ شمارہ طلباء کےلیے ہے، اور ہم یہاں سب طالب علم کی ہی حیثیت رکھتے ہیں۔ سو آپ تمام قارئین میں سے کوئی بھی شمارہ کےلیے کسی بھی طرح کا علمی تعاون کرنا چاہیں، وہ اپنانام لکھوا سکتے ہیں۔

ہر شمارہ کچھ اس طرح کی تفصیل پر مشتمل ہوا کرے گا۔



نوٹ:
آپ تمام قارئین میں سے کوئی بھی مضامین لکھنا چاہیں، یا شمارے کے باقی حصص میں شامل ہونا چاہیں تو وہ نام لکھوا سکتے ہیں۔ اور اسی طرح ہمیں فوٹو شاپ اور کورل میں کام کرنے والے احباب کی بھی ضرورت ہوگی۔۔ قوی امید ہے کہ قارئین دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔ ان شاءاللہ۔

شمارہ 60 سے 100 صفحات کا ہوا کرے گا۔ ان شاءاللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اللہ تعالی ماہنامہ رشد کو دوبارہ کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور لوگوں کے لیے باعث نفع بنائے۔ آمین۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اللہ تعالی ماہنامہ رشد کو دوبارہ کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور لوگوں کے لیے باعث نفع بنائے۔ آمین۔
آمین
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
خطاطی کے متعلق کوئی کام ہو تو بتا دیجیے۔ جیسے کیسے بھی ہو کوشش کروں گا۔
سیمپل ان شااللہ صبح ارسال کروں گا
 
Top