16۔محدث لائبریری اور فورم ، یہ سفر کیسے مکمل کیا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
محدث لائبریری وفورم کی تشکیل کے حوالے سے
پوسٹ نمبر 8 ملاحظہ کریں!
محدث ویب سائٹس کے علاوہ ہمارے بہت سارے دیگر ادارے بھی ہیں۔ جن کی مالی ودوسری ذمہ داریاں والد صاحب، والدہ محترمہ اور دیگر بھائیوں پر مشترکہ طور پر ہے۔ویب سائٹس کا کام چونکہ میں نے اپنے شوق سے آگے بڑھایا ہے تو اس کی اصل ذمہ داری بھی مجھ پر ہے کیونکہ باقی کاموں کیلئے فنڈنگ پوری نہیں ہوتی کہ مشترکہ فنڈ سے ان ویب سائٹس سے رقم لی جائے۔ تو بنیادی یہی مشکل ہے جو آغاز سے اب تک موجود ہے۔ بہرحال اللہ کا شکر ہے کہ ساتھی تعاون کرتے ہیں کہ یہ کام جاری ساری ہے۔ میں یہاں شاکر بھائی کا ذکر ضرور کروں گا کہ ویب سائٹس کے ٹیکنیکل کام کی مکمل ذمہ داری کے علاوہ وہ فنڈنگ کے معاملے بھی وہ میرے ساتھ دامے درمے سخنے برابر کے شریک ہیں اور مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ ویب سائٹس کیلئے ان کی مجموعی خدمات مجھ سے زیادہ ہی ہیں۔
علاوہ ازیں کام کے افراد کی بہت کمی ہے۔ جس معیار پر کام کرنا چاہتا ہوں اس کے لئے اہل افراد موجود ہیں لیکن ان کو ساتھ شامل کرنے کیلئے زیادہ وسائل کی ضرورت ہے۔ اور مسئلہ یہ بھی ہے کہ ایسے افراد اکثر کمپیوٹر انٹرنیٹ وغیرہ زیادہ استعمال نہیں کرتے۔ مثلاً میری شدید خواہش ہے کہ ہم محدث فتویٰ سائٹ کیلئے جامعہ رحمانیہ کے سینئر اساتذہ یا مولانا مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ تعالیٰ جیسے علماء کی خدمات حاصل کر سکیں۔
علمی حضرات کے علاوہ ہمیں ٹیکنیکل افراد کی بھی اشد ضرورت ہے۔ اپنی جاب کے ساتھ ساتھ شاکر بھائی بہت وقت دیتے ہیں لیکن اب جہاں تک ویب سائٹس پہنچ گئی ہیں اور ہمارے زیر تکمیل پراجیکٹس اور آئندہ پراجیکٹس کیلئے صرف شاکر بھائی نا کافی ہیں۔ اگرچہ شاکر بھائی ان معاملات میں اپنے ساتھ اپنے آفس کے ساتھی
عمیر صاحب کو مسلسل شریک رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں پروگرامنگ کے ماہر (خاص طور پر پی ایچ پی، سب لوڈ جاننے والے) افراد کی شدید ضرورت ہے۔