- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
جزاکم اللہ خیرا و بارک فیکم شیخنا الکریم ۔
شکر گزار ہیں کہ آپ نے محنت اور توجہ کے ساتھ سوالات پر اپنی قیمتی آراء کا اظہار فرمایا ۔ آپ کا یہ اِقدام یقینا دیگر اراکین فورم کے ہاں انٹرویوز کے اس سلسلہ کی اہمیت اجاگر کرنے میں اور اسے جاری رکھنے میں مفید ثابت ہوگا ۔
انٹرویو پینل کی طرف سے جو سوالات پیش کیے گئے تھے وہ الحمد للہ مکمل ہوچکے ۔ اگرچہ ایک سوال باقی ہے لیکن چونکہ استاد محترم نے رسمی طور پر کیے گئے سوالات کو اختتامی مراحل تک پہنچادیا ہے ۔
اس لیے اب تمام اراکین کو اجازت ہے کہ اپنے تاثرات و تبصرات وغیرہ اور مزید سوالات بھی کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں ۔ سب سے پہلے محترم محمد علی جواد اور عبدہ بھائی کی شراکتیں جو وقتی طور پر شروع سے حذف کردی گئی تھیں کوشش کرتا ہوں کہ انہیں من و عن پیش کردیا جائے ۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ -میرا نام انس نضر ہے۔ والدہ محترمہ کو 'انس' کو والد صاحب کو 'نضر' پسند تھا۔ ان کی کنیت میری پیدائش سے پہلے ہی 'ابو النضر' تھی۔ بہرحال میرا نام سیدنا انس بن مالکؓ کے چچا سیدنا انس بن نضر رضی اللہ عنہما وارضاہما کی شخصیت پر 'انس نضر' رکھا گیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی حیاتِ مبارکہ کو ہم سب کیلئے مشعل راہِ بنا دیں!
والد صاحب کا نام حافظ عبد الرحمٰن مدنی ہے۔ مدینہ یونیورسٹی کے اوّلین فضلاء میں سے ہونے کے باوصف مدنی کا لاحقہ لگاتے ہیں۔ علامہ احسان الٰہی ظہیر، مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ، حافظ عبدالسلام کیلانی والد صاحب کے مدینہ یونیورسٹی کے ساتھیوں میں سے ہیں۔ والد صاحب کا تعلّق برصغیر کے معروف روپڑی خاندان سے ہے۔ ہمارے خاندان کے معروف بزرگ محدث العصر حافظ عبداللہ محدث روپڑی 'صاحب فتاویٰ اہلحدیث' ہیں۔
والدہ محترمہ کا تعلّق معروف کیلانی خاندان سے ہے۔ صاحبِ تفسیر تیسیر القرآن اور دیگر بہت سی قیمتی کتابوں کے مصنف مولانا عبد الرحمٰن کیلانی میرے سگے نانا، محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ (تفہیم السنۃ سیریز والے) اور مولانا عبد المالک مجاہد (دار السلام والے) میری والدہ کے کزن ہیں۔
والد صاحب کی مناسبت اور بذاتِ خود مدینہ یونیورسٹی میں پڑھنے کی سعادت کی بنا پر کبھی نام کے آخر میں مدنی بھی لگا لیتا ہوں۔
رہائش: ماڈل ٹاؤن، لاہور (جے بلاک) میں ہے۔
محترم انس نضر بھائی - بہت خوشی آپ کا تعارف پڑھ کر - الله آپ کو جزاے خیر عطا کرے اور آپ کے علم میں مزید ترقی فرماے (آمین)-
میں یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ آپ نے اپنے تعارف میں مولانا عبد الرحمٰن کیلانی کا ذکر کیا ہے کہ وہ آپ کے سگے نانا ہیں - علامہ اقبال ٹاون لاہور جہاں کا میں رہاشی ہوں وہاں قریب میں 'راوی بلاک' میں ایک ڈاکٹر ہیں "ڈاکٹر حبیب الرحمان کیلانی " جن کے پاس اکثر علاج کے سلسلے میں جانا ہوتا ہے- کافی دین دار شخصیت ہیں - کیا یہ آپ کے نانا معروف مصنف عبد الرحمٰن کیلانی کے بیٹے اور آپ کے ماموں ہیں ؟؟؟ کیوں کہ ان ڈاکٹر صاحب کے والد کا نام بھی غالباً عبد الرحمٰن کیلانی ہی ہے؟؟
جی محترم بھائی آپ بالکل درست سمجھے وہ محترم انس بھائی نے ماموں ہی ہیں میں بھی انکو اچھی طرح جانتا ہوں پورے خاندان کی طرح انکی بھی بڑی زبردست دینی خدمات ہیں اللہ قبول فرمائے امین'راوی بلاک' میں ایک ڈاکٹر ہیں "ڈاکٹر حبیب الرحمان کیلانی " جن کے پاس اکثر علاج کے سلسلے میں جانا ہوتا ہے- کافی دین دار شخصیت ہیں - کیا یہ آپ کے نانا معروف مصنف عبد الرحمٰن کیلانی کے بیٹے اور آپ کے ماموں ہیں ؟؟؟ کیوں کہ ان ڈاکٹر صاحب کے والد کا نام بھی غالباً عبد الرحمٰن کیلانی ہی ہے؟؟
میں نے سنا تھا کہ مطابق محترم انس بھائی کے والد اور والدہ دونوں کا خاندان حافظوں کا خاندان ہے اللہ قبول فرمائے
انکے والدہ کے خاندان کو تو میں جانتا ہوں کہ مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کے تمام بچے ماشاءاللہ حافظ قرآن ہیں والد کے خاندان بارے میری معلومات کم ہیں