السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
ایک معلمہ ہونے کے ناطے میری کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی بچوں کو کوئی چیز کے بارے میں بتاوں تو اس میں سے خیر کا پہلو بھی نکالوں، ابھی گھوڑے کے متعلق بتانا ہے تو چاہتی ہوں کہ اسلام میں گھڑ سواری کی جو ترغیب دی گئی ہے بچوں میں بھی شوق پیدا کروں، اور بتاوں کہ ہمارے نبی نے حکم دیا ہے گھڑ سواری سیکھنے کا، اور چاہتی ہوں کہ چند واقعات بھی اس حوالے سے بچوں کو بتاوں، جیسے ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کو بہترین گھڑ سوار قرار دیا گیا۔۔۔۔۔ محدث فورم ایک ایسی جگہ ہے جہاں اہل علم موجود ہیں، کیا میں شئیر کرسکتی ہوں جو بھی میں پڑھانا چاہ رہی ہوں تاکہ اہل علم حضرات اگر تھوڑا سا بھی فری ہوں تو مجھے مزید معلومات فراہم کریں، تاکہ ہم بچوں کو بہترین طریقہ' اسلام کے مطابق تربیت کرسکیں۔
اللہ یجزیکم خیرا کثیرا۔