• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
راۓ قائم کرنے كا صحيح طريقه


〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
اسلام كے بارے ميں فيصله كرنے كے دو طريقے هيں۔

ايك يه كه اسلام كو اس كے اصل مآخذ سے معلوم كر كے اس كے بارے ميں رائے قائم كي جائے۔ دوسرے يه كه اسلام كے مخالفين كے پروپگنڈے يا ادھوري معلومات پر مبني ذاتي تجزيه كو اسلام كےسلسلے ميں فيصله كے ليے بنيادي حيثيت دے دي جائے۔

پهلا طريقه اصولِ تحقيق اور عدل و انصاف پر مبني طريقه هے جب كه دوسرا طريقه مزاجِ علم اور عدل وانصاف دونوں سے خالي ۔

افسوس كي بات يه هے كه انسانوں كي اكثريت اسي دوسرے طريقه كو اپنائے هوئے نظر آتي هے۔ اور اسي كا نتيجه هے كه دينِ اسلام جو اپني اصل تعليمات كي روشني ميں دين ِ رحمت ثابت هوتا هے وهي اسلام اس غير علمي تحقيق و پروپگنڈه كے نتيجه ميں امن دشمن دين نظر آنے لگتا هے۔


شیخ ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ
 
Last edited:

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
اجنبی ہوتا اسلام!!
کہاں وہ اجنبیت کا دور کہ ڈر ڈر کر نماز ادا کی جاتی تھی۔پھر ایسا غلبہ کہ با جماعت نماز سے پیچھے رہ جانے والے بڑے بڑے منافق تھے۔۔۔
کہاں یہ اجنبیت کہ ڈر ڈر کر روزہ رکھا جاتا اور منہ پھاڑ کر بتلایا جاتا ہے کہ روزہ نہیں ہے۔۔چارافراد کے ساتھ جاتے ہوئےنقاب کو کھینچ کر مبینہ "دقیانوسی" سے بچا جاتا ہے اور ڈوپٹے سے بے نیازی اعتماد مں اضافے کے ٹوٹکے سکھائے جاتے ہیں۔۔
اجنبیت۔۔۔اجنبیت۔۔۔ابھی تو اجنبیت کے کئی دور آنے باقی ہیں۔۔سخت ترین!!
خوشخبری ہے ان اجنبیوں کے لیے جنہیں ملامت کرنے والوں کی ملامت تنگ دل نہیں کرتی۔۔خوش خبری ہے ان اجنبیوں کے لیے کہ غلبے کا دور بھی ایک بار پھر سے منتظر ہے!!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جس دور میں ہم نے شعور سنبھالا ، وہ ریڈیو کا دور تھا ، اچھی طرح یاد ہے کہ میرے چاچو چند مہینوں بعد نیا ریڈیو لے آیا کرتےتھے ، آس پاس کے گھروں میں کہیں کہیں ٹی وی بھی ہوتا تھا ، لیکن ریڈیو کا دور اس لیے کہا ، کیونکہ وہ ہماری دسترس میں ہوتا تھا ۔
غالبا 2007ء میں میں نے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر لے لیا ، پھر مدینہ منورہ میں داخلہ ہوا تو لیپ ٹاپ لے لیا ، اور اسی دوران موبائل بھی ترقی پذیر رہا ، اب حال یہ ہے کہ جب خولہ تقریبا اڑھائی سال کی ہونے کو ہے ، تو میرے لیپ ٹاپ کا مکمل ستیاناس کیا ہوا ہے ، دو موبائلز کو بڑھاپے میں پہنچانے کے بعد موٹ کے گھاٹ اتار چکی ہے ، اور اب تیسرا تختہ مشق بنا ہوا ہے ۔
گویا ہمارے بچوں کا دور لیپ ٹاپ اور انڈرائڈ موبائلز کا ہے ، جن کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت عموما دستیاب ہوتی ہے ۔
موبائل سے کسی کو کال ملا دینا تو عام بات ہے ، اب تو واٹس ایپ ، اور دیگر پروگرامز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی شروع ہوگئی ہے ، ایک دن محترم @فلک شیر صاحب کی طرف سے گوگل پلس کا کوئی نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے ، پتہ چلا میری طرف سے کسی کتاب کا ٹائٹل شیئر ہوا ہے ، جس پر انہوں نے لائک یا کمنٹ دیا ہے ۔ ایک دفعہ خولہ کی پسندیدہ ویڈیو گوگل پلس پر شیئر پائی گئی ۔
فیس بک میسنجر پر عام طور پر دوستوں کے میسیج آتے رہتے ہیں ، میرے ایک قریبی دوست نے چند دن پہلے کسی حوالے سے کوئی استفسار کیا ، میں اس کا جواب نہ دے پایا ، اور پھر بھول گیا ، کل اس کی طرف سے کچھ اس طرح کے میسیج آیا ، جس کا مفہوم یہ تھا کہ مذاق چھوڑیں ، اور سوال کا جواب دیں ، حیران ہو کر میسیجز ہسٹری دیکھی تو ، اس کے سوال کے بعد کئی ایک سمائلیز وقفے وقفے سے اس کوسینڈ ہوئی تھیں ۔ :) یعنی خولہ صاحبہ یہاں تک بھی پہنچ گئی تھیں ۔
یوٹیوب پر ویڈیو کے دوران ایڈ سکپ کرنا خولہ نے چند مہینے پہلے ہی سیکھ لیا تھا ، اب کچھ دنوں سے رائٹ کلک کرکے ’ فِش ‘ ( ریفریش ) کرنا بھی شروع کردیا ہے ۔
اور ابھی ابھی تو دیکھ کر بہت حیرانی و خوشی ہوئی کہ ، کمپیوٹر ریفریش کرنے کے بعد ، سٹارٹ والی ونڈو کھول کر ، اس میں سے گوگل کروم پر کلک کیا ( میں عام طور پر ایپلیکشنز یہیں سے کھولتا ہوں )، اور ادھر ادھر ہاتھ مارتے مارتے ، محدث فورم کھول لیا ، اور فورم نظر آتے ہی کہنا شروع کردیا :
’کام ، کام ‘
ابتسامہ ۔
کیونکہ عام طور جب میں فورم پر مصروف ہوتا ہوں ، اور خولہ کہے کہ میں نے عبد الباری دیکھنا ہے تو ام خولہ کہتی ہیں :
’نہیں ، آپ کے ابو کام کر رہے ہیں ‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو کیا خیال ہے جناب ! نسل در نسل ترقی ہورہی ہے کہ نہیں ؟
 
Last edited:

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
تجدد ، تقلید اور سلفیت
تجدد متن (قرآن و حدیث کے الفاظ) پر زور دیتا ہے اور روایت (فہم سلف) کو نظر انداز کرتا ہے ؛
تقلید میں متن سے صرف نظر کر کے روایت (اقوال فقہا) پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے ؛
سلفیت کا منہاج یہ ہے کہ متن (کتاب و سنت) کی شرح روایت (فہم سلف اور اجماع امت ) کی روشنی میں کی جائے !
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
کلمۂ حکمت
کسی دانش مند کا مقولہ ہے : جلد بازی سے بچنا کہ یہ ندامتوں کا سرچشمہ ہے کیوں کہ عجلت پسند جاننے سے پہلے بولتا ہے ؛ سمجھنے سے پہلے جواب دیتا ہے ؛ غور و فکر سے پہلے ارادہ باندھ لیتا ہے اور کسی کو آزمانے سے پہلے ہی اس کی تعریف و ستایش کرنے لگتا ہے !!
_________________________
قال حكيم : إياك والعجلة فإنها أُم الندامات ! لأن صاحبها يقول قبل أن يَعلم ، ويُجيب قبل أن يَفهم ، ويعزم قبل أن يُفكر، ويحمد قبل أن يُجرّب !
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
امام ابن جوزی نے "تلبیس ابلیس" میں لکھا ہے کہ یہ اشعار سن کر امام احمد بن حنبل زارو قطار رونے لگے تھے:
.
إذا ما قال لي ربي أما استحييت تعصيني
وتخفي الذنب عن خَلقي وبالعصيان تأتيني


مرا رب مجھ سے پوچھے گا تجھے مجھ سے نہ شرم آئی
گناہ کرتا تھا چھپ چھپ کر تجھے مجھ سے نہ شرم آئی
.

فكيف أُجيب يا ويحي ومن ذا سوف يحميني
أُسلي النفــس بالآمـال من حينٍ إلى حيني


بھلا تب کیا کہوں گا میں، بھلا کیوں کر میں بچ پاؤں؟
تسلی دے کے جھوٹی من کو کیسے چین میں پاؤں؟
.

وأنسى ما وراء الموت ماذا بعد تكفيني
كأني قد ضَمنتُ العيش ليس الموت يأتينى


میں بھولا ہوں کہ اک دن موت سب کچھ ختم کر دے گی
میں خوش فہمی میں جیتا ہوں وہ سب کچھ بھسم کر دے گی
.

وجاءت سكرة الموت الشديدة من سيحميني
نظرتُ إلى الوُجوهِ أليس منُهم من سيفديني


وہ دیکھو موت کی سختی مجھے لینے چلی آئی
مجھے جانا پڑے گا اب کوئی صورت نہ بن پائی
.

سأُسئَل ما الذي قدمت في دنياي ينجيني
فكيف إجابتي من بعد ما فرطت في ديني


سوالوں کی جھڑی ہوگی بتاؤ کیا کیا تم نے؟
میں دل ہی دل میں روؤں گا یہ آخر کیا کیا تم نے
.

ويا ويحي ألـم أسمع كلام الله يدعوني
ألـم أسمع بما قد جَاء فِي قَافٍ وياسينٍ


کلامِ رب صدا دیتا مگر میں کان نا دھرتا
پڑھی جاتی تھیں اس کی آیتیں پر ایک نا سنتا
.

ألم أسمع بيوم الحشر يوم الجمع والدين
ألـم أسمع مُنادي الموت يدعوني يناديني


میں حشر ونشر کی باتیں سدا ہلکے میں لیتا تھا
میں قبر وموت کی باتیں کبھی دل پر نہ لیتا تھا
.

فيا ربــــاه عبدٌ تــائبٌ من ذا سيؤويني
سِوى ربٍ غفورٍ واسعٍ للحقِ يهديني


میں نادم ہوں مرے رب اور تو ہی اک سہارا ہے
تری بخشش تری رحمت یہی بس اک سہارا ہے
.

أتيتُ إليكَ فارحمني وثقِل في موازيني
وخفِف في جزائي أنتَ أرجـى من يجازيني


الہی رحم کر مجھ پر تو بے حد رحم والا ہے
ترا ہی آسرا ہے تو نرالی شان والا ہے
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
اللہ کو ہم سے مقصود تو صرف فتح کا راستہ بنانا ہے اور فتح دینا تو اللہ کا کام ہے۔۔۔چاہے صدیوں میں دے یا لمحوں میں!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
اگر آپ کے پاس سر چھپانے کو جگہ ،پیٹ بھرنے کو کھانا اور محبت کرنے والا خاندان ہے تو آپ دنیا کے خوش قسمت ترین افراد میں سےایک ہیں۔محبت بھرا خاندان ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سر چھپانے کو محل سرا ہے یا جھونپڑی،پیٹ بھرنے کو روٹی چٹنی ہے یا مرغ مسلم!!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جتنا شور اور جوش سمندر کی موجوں میں ہوتا ہے اس سے کہیں زیادہ خاموش سمندر کی گہرائی ہوتی ہے۔۔۔گہری خاموشی اور سکوت میں ڈوبی ہوئی !!!
ضروری نہیں کہ صرف دیکھنا ہی سچ ہے!
 
Top