• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

رسول اللہ ﷺ کی آٹھ نصیحتیں



حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’کسی مسلمان کے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین روز سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔جب دونوں کا آمنا سامنا ہو تو یہ اپنا منہ ادھر کر لے اور وہ اُدھر کرلے۔دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔‘‘

(بخاری ومسلم)
لہذا اس مسلے کو ختم کرے اور صلح میں پہل کریں -

ان شاء اللہ اللہ رب العالمین آپ لوگوں کو اس کا بہترین اجر دے گا-
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کیا واقعی ھم اہل حدیث کہلانے کے مستحق ہیں ؟؟؟


کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی تعلیمات ہیں ؟؟؟



انا للہ وانا الیہ راجعون



جی جب تک یہ فیس بک پر داد وصول کر رہا تھا تب آپ سب کہاں تھے؟ یہ اچھا طریقہ ہے کہ پہلے ڈیڑھ دو سو لوگوں میں کسی کی عزت پر حملہ کرو پھر پوسٹ ڈیلیٹ کر دو۔اب یاد آ رہا کہ اخلاق کا دائرہ کیا ہوتا ہے؟ میں نے کئی دن صبر کیا اور جب دیکھا کہ یہ آوارہ کتا ہے جس کا کوئی مالک نہیں جو اسے پٹہ ڈالے تو جواب دیا۔ محدث فورم والوں کو تو بعد میں اپنے داماد کی سرپرستی کا خیال آیا۔ ایسے بدبودار لوگ مجھ سے خیر کی کوئی توقع نہ رکھیں۔ اگراس مخنث کو مخنث کہنا بری بات ہے تو کسی سنی کو ناصبی کہنا کہاں کی انسانیت ہے؟ میں نے اس کے عقیدے پر کوئی تہمت نہیں دھری اب تک، نہ ہی ابھی فیس بک پر جواب شروع کیا ہے، لوگ خود ہی بتا رہے ہیں کہ اہل رفض سے خصوصی تعلقات ہیں جبھی صورت پر نور کی برسات ہے۔


لنک

@بابر تنویر بھائی کیا کہے گے آپ اس تحریر کے بارے میں

 
Last edited:

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اللہ ہمارے حال پر رحم کرے
اسی وجہ سے تاریخی واقعات کے بارے میں حتمیت اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے کہ اگر اصول حدیث کو تاریخی روایات پر لاگو کیا جائے تو ہمارے ہاتھ کچھ بھی نہیں آ ئے گا
اور حیران کن امر یہ ہے اختلافی موضوعات پر متضاد روایات ایک ہی کتاب میں ملتی ہیں ہر کوئی اپنی مرضی کی روایات لے کر باقی کو ترک کر دیتا ہے
توقف اور صبر و تحمل
توقف اور صبر و تحمل نہ کیا جائے تو پھر ایسے ہی مناظر نظر آتے ہیں جیسا کہ ابھی نظر آ رہے ہیں
تکفیر ، ناصبیت، مشرک، بدعتی کا انطباق اتنی جلدی کرنے میں پھر جوابی طور پر بھی ایسے ہی فتاوی آ سکتے ہیں
لہذا ان مناظرانہ گفتگو سے تمام اراکین کو یہ سبق سیکھنا چاہیے کہ آئندہ تاریخی واقعات میں حتمی انداز اختیار کر کے اختلاف رائے پر فتوی لگانے سے گریز کیا جائے
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اس سارے معاملے میں بے قصور ہوتے ہوئے بھی جو شخص مظلومانہ نشانہ بنا وہ بیچارے خضرحیات بھائی ہیں۔ اگرچہ اس معاملے میں مداخلت کرنے کی انکی نیت محض اصلاح اور معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی تھی لیکن وہ بھی تنقید کی زد میں آگئے۔ بہرحال میں انکے حوصلے اور نرمی کی داد دیتا ہوں کہ انہوں نے خوشی سے خود پر تنقید برداشت کی جبکہ ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو معاملہ زیادہ خراب ہوجاتا۔ خضرحیات بھائی میں آپ کے لئے دعاگو ہوں کہ اللہ آپکو اجرعظیم عطا فرمائے۔آمین

نرمی اور برادشت کی خوبی میں نے یہ دیکھی ہے کہ مخالفین اور دشمن بھی جلد یا بدیر دوست بن جاتے ہیں۔ میں بھی کسی وقت آپ کا مخالف تھا آپ کی پالیسی اور نرمی کو زیادہ پسند نہیں کرتا تھا لیکن اب مجھے آپ سے بہت محبت ہے۔

چونکہ یہ انتہائی نازک معاملہ ہے اس لئے میں اس میں شامل نہیں ہونا چاہتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ جھگڑا چند اشخاص کے درمیان سے نکل کو فورم کی جنگ میں کیوں تبدیل ہوجاتا ہے اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ یہی صورتحال ہوگئی تھی کہ چند لوگوں میں لڑائی ہوئی جو بعد میں فورمز کی جنگ بن گئی۔ بار بار ایسی صورتحال کا پیدا ہونا انتہائی تشویشناک ہے اس کا سدباب ہونا چاہیے۔ ایک ہی مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ الگ الگ فورمز کے ممبر بن کر اپنی ذاتی جنگ کو فورم کی جنگ میں تبدیل کردیتے ہیں یہ بہت ہی افسوسناک عمل ہے بلکہ یہ چھوٹی لڑائی کا بڑا فتنہ بنانے کی سعی ہے۔ آخر مخصوص ممبران کی لڑائی مخصوص ممبران تک ہی کیوں محدود نہیں رہتی اس میں فورمز کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟ اللہ ہمیں شیطان کی چالبازیوں سے محفوظ رکھے۔آمین
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اور یہ حقیقت بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ جن معاملات میں اختلافات ہمارے اسلاف سے حل نہ ہو سکے وہ ہم سے بھی حل نہ ہو سکے گے
اور اس کا مطل ہے کہ اس میں اگر آپ عالم دین ہیں تو توسع کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی موقف اختیار کیجیے یہ آپ کا حق ہے لیکن پھر اپنے موقف کی تشہیر اور اس پر صحت کا اصرار اور مخالفانہ رائے کے غلط ہونے پر فتوی
اسی مقام سے بگاڑ اور فساد پیدا ہوتا ہے
یہ بات مدنظر رہے کہ فقہی معاملات میں صحیح احادیث ہونے کے باوجود آج تک ان اختلافات کو ختم نہیں کیا جا سکا مثال کے طور پر رویت ھلال کا مسئلہ ہے یا صوم یوم عرفۃ کا مسئلہ ہے صحیحین کی احادیث ہیں اس کے باوجود اختلاف ختم نہیں ہو رہا اب اگر کوئی شخص اختلاف المطالع کو سامنے رکھتے ہوئے مقامی چاند کو معتبر سمجھتا ہے تو یہ اس کا اختیار ہے اور اس کی حسن نیت کا اجر اس کو مل کر رہے گا اور اگر کوئی مقامی چاند کو قابل اعتبار نہیں سمجھتا اور سعودی عرب کے چاند کو معتبر جانتا ہے تو یہ اس کا اختیار ہے اسے بھی حسن نیت کی بنیاد پر اجر ملے گا
تو عرض ہے تاریخی واقعات کی بنیاد صحیحین نہیں بلکہ سرے سے تحقیق تو ہے ہی نہیں تو پھر ان معاملات میں اختلافات اختیار کرنا اور شدت پسندی یہ تو عقلا بھی زیب نہیں دیتی
تاریخ کی کتب پر پہلی مرتبہ تحقیقی نظر کچھ عرصہ پہلے سعودی عالم دین نے تاریخ طبری کی تحقیق کر کے آغاز کیا 8 جلدوں پر تحقیق جس میں 5 ضعیف تاریخ طبری اور 3 صحیح تاریخ طبری (کما اخبرت انا)
للہ ۔۔۔۔ للہ ۔۔۔۔۔ للہ
خاموشی اختیار کر لیجیے کوئی جواب نہ دیجیے اور اس موضوع کو مقفل کر دیں
جب فورم بمقابلہ فورم جواب نہیں آئے گا تو اردو مجلس والے بھی خاموش ہو ہی جائیں گے ذاتی حیثیت سے سب آزاد ہیں جو چاہیں کرتے رہیں
اور میرا خیال ہے طاہر اسلام بھائی خاموشی اختیار کر کے اس کی ابتدا کر چکے ہیں جزاہ اللہ خیرا
میں اردو مجلس کا ممبر نہیں ہوں لیکن اگر میری ان تک رسائی ہوئی تو وہاں بھی یہی التماس کے ساتھ حاضری دوں گا
خاموشی کے بعد ایک دوسرے سے معذرت
اللہ ہمار ی ایمانی محبتوں کو قائم رکھے اور شیطان کو درمیان میں نہ آنے دے آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس سارے معاملے میں بے قصور ہوتے ہوئے بھی جو شخص مظلومانہ نشانہ بنا وہ بیچارے خضرحیات بھائی ہیں۔ اگرچہ اس معاملے میں مداخلت کرنے کی انکی نیت محض اصلاح اور معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی تھی لیکن وہ بھی تنقید کی زد میں آگئے۔ بہرحال میں انکے حوصلے اور نرمی کی داد دیتا ہوں کہ انہوں نے خوشی سے خود پر تنقید برداشت کی جبکہ ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو معاملہ زیادہ خراب ہوجاتا۔ خضرحیات بھائی میں آپ کے لئے دعاگو ہوں کہ اللہ آپکو اجرعظیم عطا فرمائے۔آمین
نرمی اور برادشت کی خوبی میں نے یہ دیکھی ہے کہ مخالفین اور دشمن بھی جلد یا بدیر دوست بن جاتے ہیں۔ میں بھی کسی وقت آپ کا مخالف تھا آپ کی پالیسی اور نرمی کو زیادہ پسند نہیں کرتا تھا لیکن اب مجھے آپ سے بہت محبت ہے۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم شاہد نذیر بھائی ، یہ آپ کا حسن ظن ہے ، اللہ تعالی اس کو برقرار رکھے ، اور آپ کی محبت یکطرفہ نہیں ، ہمیں بھی آپ جیسے تحقیق پسند اور درست منہج والے بھائیوں سے اللہ کے لیے محبت ہے ۔
اللہ تعالی سے دعا کہ اپنی ذات کے لیے ہماری اس محبت کو قبول فرما کر قیامت والے دن اپنے عرش کے سایہ سے نوازے ۔
کچھ چیزیں جو دوسروں کو خوبیاں نظر آتی ہیں ، وہ کئی انسانوں کی اپنی محنت کا نتیجہ ہوتی ہیں ، جب کہ کئی دوسرے لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی زندگی کا سیاق و سباق انہیں کئی رذائل سے بچا لیتا ہے ، پھلدار درخت تو جھک ہی جاتا ہے ، لیکن بعض دفعہ خالی درخت بھی تیز آندھی کے سامنے جھکنے پر مجبور ہوجاتا ہے ۔ شاید محدث فورم کی کچھ ذمہ داری کے سبب اللہ تعالی نے توفیق دی ہے ، کہ ذاتیات پر حملے زیادہ برے محسوس نہیں ہوتے ، اللہ کرے اگر ہمارے اندر کوئی خوبی اگر کسی مجبوری یا تصنع اور بناوٹ کے قبیل سے بھی ہے تو اللہ تعالی اس کو طبیعت کا حصہ بنادے ۔ و ماذلک علی اللہ بعزیز ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069


٭٭٭ سب سے محبوب اور قریب ٭٭٭

(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)
لوگوں میں سے سب سے زیادہ محبوب اور آخرت میں مجھ سے سب سے زیادہ قریب اچھے اخلاق والے لوگ ہوں گے

------------------------------------------
(سنن الترمذي : 2018 ،، صحيح ابن حبان : 482 ، ، 5557 ، ،الترغيب والترهيب : 4/36)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
انصاف‬!


عمر بن ذر نے ابن عیاش منتوف سے ؛ جنھوں نے انھیں کچھ تنگ کیا تھا ،کہا :

" ہمیں زیادہ گالیاں نہ دو اور صلح کی گنجائش باقی رکھو __ جو ہمارے بارے میں اللہ کی نافرمانی کرتا ہے ہم اس کو اس سے زیادہ کچھ بدلہ نہیں دیتے کہ اس کے بارے میں اللہ کی اطاعت کرتے ہیں ____ "


________________________

قال عمر لابن عياش و قد لي منه شدة و اذي ، فقال :

(( يا هذا لا تغرق في شتمنا و دع للصلح موضعا فانا لا نكافئ من عصی الله فينا باكثر من ان نطيع الله فيه . ))

[ الكرم و الجود للبرجلاني ، رقم : ٣٥ ]
( اسناده صحيح )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
‫‏اخلاق كی افضل چیز !


قال الحسن بصری رحمہ اللہ :

(( افضل اخلاق المسلمين العفو . ))

حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں :

" مسلمانوں کے اخلاق میں سے سب سے افضل درگزر ( کرنے والی خوبی ) ہے. "

_______________________

[ الزهد لابن مبارك رقم ٦٥٢ ]
( سنده صحيح )
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top