- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
خوش آمدید ۔جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرےـ
اسحاق سلفی بھائی اور فیض بھائی کاشکریہ ـ کہ انہوں نے اصل الزامات اور وجہ تنازع یعنی " ناصبیت " پر توجہ دلائی کہ اس پر گفتگو کی جائے ـجبکہ باقی شرکاء بشمول ا نتطامیہ محدث کا رویہ حسب توقع تھا ـ
اس تھریڈ کا اصل مقصد وہی تھا جو پہلی پوسٹ میں بیان کردیا گیا ، ناصبیت پر یہاں بحث ہورہی ہے ۔
میری آپ سے گزارش ہے جب کوئی اس طرح کا تنازعہ چل رہا ہو تو پھر اپنی طرف سے قیاس کرنے کی بجائے ، بنیاد بالکل واضح کلام پر رکھنا بہتر ہوتا ہے ۔ جبکہ آپ مسلسل یہ غلطی کر رہے ہیں ، ’’ ملی بھگت ‘‘ کا الزام بھی آپ نے قیاس کرکے کے لگایا ، پھر یہ بھی آپ نے خود ہی اخذ کر لیا کہ میں مجلس سے حقیقت واضح ہونے پر خود بخود واپس چلا آیا ، حالانکہ مجلس پر خاموشی کا سبب میں خود ذکر کر چکا ہوں ۔خضر بھائی نے جس طرح مجلس پر گفتگو کی،حقیقت واضح ہونے پر وہاں سے چلے گئے اور پھر یہاں تھریڈ شروع کرکے عوام الناس کو کھلی چھوٹ دی کہ وہ کسی "منتظم" پرجو چاہیں الفاظ استعمال کریں ـ متکبر ،مجہول وٖغیرہ ـ بلکہ وہ خود بھی دبے الفاظ میں تعریف کرتے رہے ـ ان کا سب کا مشکورہوں ـ اللہ انہیں جزادے ـ ان کے پاس کوئی معقو ل وجہ ہوگی ـ ہمیں تو ان کا اخلاق یہی سمجھ آیا ہے کہ اگر تم نے کیا ہے تو ہم بھی کریں گے ـاس سے زیادہ صبر وتحمل کی اور کیا مثال ہوگی ـ باقی یہ تھریڈ موجود ہے ـ غیر جانبدار لوگ یہاں بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں : )
یہ تھریڈ شروع کرنے کی وجہ اس کی پہلی ہی پوسٹ میں موجود ہے ۔ باقی کھلی چھٹی وغیرہ والی سب باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں ، کیونکہ یہ سب الفاظ بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ، مجلس کے کچھ اراکین ہی نہیں بلکہ کچھ منتظمین بھی استعمال کر چکے ہیں
’’ ہمیں تو ان کا اخلاق یہی سمجھ آیا کہ اگر تم نے کیا تو ہم بھی کریں گے ‘‘ آپ کا یہ جملہ عجیب وغریب ہے ، جس پر میں صرف یہی کہوں گا کہ کچھ لوگوں کی طبیعت کا یہ حصہ ہوتا ہے کہ وہ مخالف کے بولنے پر جو کرتے ہیں سو کرتے ہیں ، لیکن اس کی ’’ خاموشی ‘‘ بھی ان کے لیے کسی پریشانی سے کم نہیں ہوتی ، ہم چاہتے تو گھونگے ، بہرے بن کر بیٹھے رہتے ، لیکن کیا کریں ، جس طرح آپ نے ایک تھریڈ مقفل ہونے کے بعد’’ ملی بھگت ‘‘ کا الزام لگادیا ، کوئی بعید نہیں تھا کہ یہ تھریڈ شروع نہ ہونے پر آپ فتح کا جشن منا رہے ہوتے ۔
جی اس سے زیادہ صبر و تحمل کی کچھ مثالیں آپ کے زیر انتظام چلنے والی ’’ سلفی مجلس ‘‘ میں موجود ہیں ۔ـاس سے زیادہ صبر وتحمل کی اور کیا مثال ہوگی ـ باقی یہ تھریڈ موجود ہے ـ غیر جانبدار لوگ یہاں بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں : )
میں یہ بات نہیں کرنا چاہ رہا تھا ، لیکن یہ بات ہر جگہ یوں دہرائی جارہی ہے ، گویا گفتگو کا دار و مدار اور اصل سبب یہی ہے ، سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ کسی کا سلفی ہونا ، سنی ہونا ، بریلوی ہونا ، شیعہ ، ہونا ناصبی ہونا ، یہ علمی اختلاف ہے ، اس میں غلطی کرنا بھی اگرچہ بہت بڑی ہے ، لیکن اس اختلاف کو بنیاد بنا کر کسی کی ذاتیات اور رشتہ داریاں زیر بحث لے آنا ، یہ قطعی غیر علمی رویہ ہے ، عقیدے کا اختلاف ، آراء کا اختلاف ، نظریات کا اختلاف تو سلف سے لے کر آج تک موجود ہے ، لیکن کیا اس بنیاد پر انہوں نے ایک دوسرے کی رشتے داریاں ڈسکس کرنا شروع کردی تھیں ؟رہی بات کہ اخلاق کیـ اخلاق بہت اچھی چیز ہے، لیکن اگر آپ کسی کے ایمان اور کردار کو موضوع بنادیں ـ تو پھر ردعمل میں اخلاق کی توقع درست معلوم نہیں ہوتی ـاس کی توقع نا رکھی جائےاگر کوئی جائز کہتا ہے تو کیا وہ اپنی ذات اور اپنے اہل بیت کے لئے بھی جائز سمجھتا ہے ؟ظاہر ہے نہیں ـ ـ
اور پھر آپ کی انتظامی ذمہ داری کا حال یہ ہے کہ دو اراکین کا آپس میں اختلاف ہوا ہے ، اور جن باتوں کی وجہ سے یہ معاملہ طول پکڑا ، ایک رکن کی بات سب کے سامنے ہیں ، جب کے دوسرے کی باتیں آپ نے چھپائی ہوئی ہیں ، کیوں ؟ گویا آپ نے معاملہ کا ایک اہم حصہ درمیان سے گول ہی کردیا ہے ، تاکہ حقیقت چھپائی جاسکے ؟
طاہر عسکری صاحب نے جو لکھا ، سب کے سامنے ہے ، لیکن جس بنیاد پر لکھا ، اس کو (یا اس کا کچھ حصہ) آپ نے چھپا دیا ، سب کے سامنے لائیں ، تاکہ آپ کو کوئی ’’ ملی بھگت ‘‘ کا الزام نہ دے سکے ۔
کیونکہ یہاں انتظامیہ کی اراکین کے ساتھ حقائق مسخ کرنے میں کوئی ملی بھگت نہیں ہے ، ہر رکن اپنی بات کا جوابدہ ہے ، انتظامیہ کو اس پر پردہ ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔تاکہ محدث فورم اورجن پر الزام ہے ،اس حوالے سے اراکین کو مطمئن کیاجائے ـیہاں بداخلاقی بھی جائز ٹھہری اور کوئی دوسرا کرے توگناہ ہوا ـ یہاں عسکری کے اخلاق کے اعلی نمونے موجود ہیں ـ ساتھ میں اراکین کے شکریہ بھی ہیں ـ
حتی یلج الجمل فی سم الخیاط ۔بہرحا ل انتظامیہ مجلس کاموقف واضح ہے ـ "اردو مجلس فورم" ، " مجلس رکن علماء ""منتظم "پر ناصبیت اور جہالت کا ثبوت فراہم کریں ـ اگرنا ملے تو معذرت کریں ـ اس کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں ـ باقی ہرقسم کی گفتگو اور بحث خارج موضوع ہے ــ والسلام
لہذا آپ اپنا کارو بار جاری رکھیں ، اس پر نہ آپ سے کوئی معذرت کا مطالبہ کرے گا اور نہ آپ کو خود سے کرنے کی ضرورت ہے ، کیونکہ آپ مظلوم ہیں ولا یحب اللہ الجہر بالسوء من القول إلا من ظلم ۔
Last edited: