الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بہر صورت ، یہ باتیں تو چلتی رہیں گی ، میں چاہوں گا کہ آپا ام نور العین صاحبہ ، ابو عکاشہ بھائی ، محترم بابر تنویر صاحب ، اسی تھریڈ میں اپنے اپنے تفصیلی تعارف پر موجود تھریڈز کا لنک ضرور دیں
میرا تفصیلی تعارف طاہر کذاب کروا ہی چکا ہے۔ اپنی توفیق کے مطابق، تم بھی حصہ ڈال چکے ہو۔ جاری رکھو۔ میری طرف سے اجازت ہے ہر سال نیا جھوٹ گھڑ کر دیکھ لو۔ خدا اسے ایسی تحقیق کی توفیق دیے رکھے اور تم جیسے کاسہ لیس اس کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑے رہیں۔
ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کا انداز دعوتی ہے ، ان کے مخاطبین عوام ہیں ، میری معلومات کی حد تک اس پر انہیں ہمارے جیسے طالبعلم ہی نہیں ، علماء کرام بھی سراہتے ہیں ، اگر کسی نے کوئی اختلاف کیا ہے ، تو اسے دیکھ کر فیصلہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ درست ہے یا نہیں ۔ واللہ اعلم ۔
ظاہر ہے ادارہ محدث کے تربیت یافتہ محقق طاہر اسلام کذاب جیسا تحقیقی انداز ہر کوئی تو اپنا نہیں سکتا۔ اس کے مخاطبین وہ خواص ہیں جو رافضیت، اعتزال اور الحاد میں بڑھے ہوئے ہیں۔پہلے یہ کذاب دوسروں کو ناصبی، احمق، جھگڑالو اور زبان دراز کہتاہے بعد میں اسی عورت کی فیس بک پروفائل پر ہر کمنٹ لائک کرنا شروع کر دیتا ہے۔ عداوت میں طفلانہ حماقت، اور چاپلوسی میں بھی حد سے گرے ہوئے انسان کی اس سے عمدہ مثال کہاں ملے گی۔ اس کی حرکتیں لوگوں کو بتا دیتی ہیں کہ کس زور پر محقق بنا ہے۔ یہی تکبر ہے جس کی وجہ سے دوسروں کے عقیدے کے متعلق جھوٹ بولے اور یہی تکبر ہے جو معذرت سے روک رہا ہے۔
تنقید میں تعصب اورحسد جب نظرآنا شروع ہو جائے تو پھر تنقید ،تحقیر بن جاتی ہے ۔ اتنا فرق تو آپ بھی جانتے ہوں گے ۔ یہ اسلوب ،ڈاکٹرفرحت ہاشمی ،شیخ زبیر اور شیخ بشیر کے حوالے سے نظرآیا ۔ شاید آپ کے ہاں یہ تکریم میں شمارہوتا ہے جیسا کہ طاھر عسکری کے اعلی تہذہب یافتہ ہونے سے ظاہر ہے ۔
ابو عکاشہ بھائی ،اسی تھریڈ میں اپنے اپنے تفصیلی تعارف پر موجود تھریڈز کا لنک ضرور دیں ، تاکہ اگر کوئی ہماری اس نوک جھونک کو دیکھ کر جائے تو ساتھ فعال اراکین کا تعارف بھی جاننا اس کے لیے ممکن ہو ، تاکہ اگر وہ استفادہ کرنا چاہے تو آسان رہے ۔
شاید یہی جملہ کہنے کے لئے یہ تھریڈ باقی رکھا گیا تھا۔اتنا گرا ہوا معیار تو اتنے ادارہ کے ان عظیم علماء کا نہیں ہوسکتا ۔شاید کہیں کچھ کمی رہ گئی ۔ صاحب بصیرت اور باشعور لوگ نوک جھونک سے ویسے ہی استفادہ کرلیں گے ۔
یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ادارہ محدث کا تربیت یافتہ محقق طاہر اسلام کذاب اکیلا نہیں ہے۔ اس کے ساتھ خضر حیات اور اس کا بھی استاد انس نضر مکمل حمایت فراہم کر رہے ہیں۔ ہاجرہ کا اخلاق اپنی جگہ لیکن اس کا شوہر طاہر نہ صرف یہ کہ انتہائی بداخلاق اور کذاب ہے۔ دوسروں کو ذاتی مفادات کی خاطر ناصبی اور صحابہ کرام کا دشمن کہنے والا یہ شخص جناب عبدالرحمن مدنی کا داماد تو ضرور ہے لیکن پرلے درجے کا احمق ہے۔ کل تک مجھے رافضیوں کے سامنے زبان دراز، احمق اور ناصبی کہنے والا یہ کذاب محقق آج میری فیس بک پروفائل پر جا کر ہر بات لائک کر رہا ہے۔ کہہ رہا ہے کہ وہ کبھی مجھ سے مخاطب نہیں ہوا۔ گویا یہ تھی اس کی تحقیق جس کے نتیجے میں مجھے ناصبی قرار دیا گیا۔ میری فرینڈز اس کی کہہ مکرنیاں دیکھ کر اس کی"علمی" شخصیت پر تبصرے کر رہی ہیں۔ اس کی حماقت کا اندازہ یہاں سے لگا لیں۔ اور خضر اس ساری ہفوات کو نوک جھونک کہتا ہے یہاں سے اس کی بھی ذہانت کا اندازہ لگا لیں۔ یہ ہیں ادارہ محدث کے تربیت یافتہ محققین۔ ان کا طرز فکر اور دین کی خدمت کا انداز۔ یہ لوگ تکبر میں آج معذرت نہیں کر رہے لیکن عقیدے میں تہمت اتنی آسان بات نہیں کہ روز محشر سستے چھوٹ جائیں گے۔ خدا موجود ہے جو دیکھ رہا ہے۔
بہر صورت ، یہ باتیں تو چلتی رہیں گی ، میں چاہوں گا کہ آپا ام نور العین صاحبہ ، ابو عکاشہ بھائی ، محترم بابر تنویر صاحب ، اسی تھریڈ میں اپنے اپنے تفصیلی تعارف پر موجود تھریڈز کا لنک ضرور دیں ، تاکہ اگر کوئی ہماری اس نوک جھونک کو دیکھ کر جائے تو ساتھ فعال اراکین کا تعارف بھی جاننا اس کے لیے ممکن ہو ، تاکہ اگر وہ استفادہ کرنا چاہے تو آسان رہے ۔
بلکہ محدث فورم پر انٹرویوز کا سلسلہ ایک عرصہ سے چل رہا ہے ، اب کچھ تعطل کا شکار ہے ، کیا ہی خوب کہ ہم اس سلسلے کو اپنے اردو مجلس والے بھائیوں کے انٹرویوز سے دوبارہ تازہ کریں ۔
میرے نزدیک اگر حقائق کو سامنے رکھ کر اور جذباتیت کو سائیڈ پر رکھ کر بات کی جائے تو بہتر ہو گا- ناصبیت کا الزام دور جدید میں تو کیا دور قدیم میں بھی بہتوں پر لگا - لیکن ابن قیم رحم الله نے کیا خوب کہا ہے کہ "اگر صحابہ کرام رضوان الله اجمعین کی عزت و ناموس کی حفاظت کرنا "ناصبیت " ہے تو ثقلین گواہ رہیں کہ میں ناصبی ہوں" -(الکافیہ الشافیہ)-
بہر حال اگر کوئی اپنے سابقہ عقائد پر نادام ہے یا کم از کم اپنے الفاظ واپس لینے پر راضی ہے تو ایک ایک مسلمان کی حیثیت سے کسی کو کذاب یا دھوکہ باز فراڈیا کہنا اخلاقی و مذہبی نقطہ نظر سے کسی بھی طور صحیح نہیں - جذباتیت میں جس کسی سے بھی جو غلطیاں ہوئیں الله ان کو معاف کرے اور ہم سب کو ہدایت دے اور ہمیشہ حق پر رہنے اور حق بات کہنے کی تلقین کرے (آمین)-
پہلے یہ بتائیے کہ اس بات کا موضوع سے کیا تعلق؟
دوسری چیز یہ کہ کیا ہم آپ کو یہ معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں؟
تیسری چیز کیا ادارہ محدث فورم،، مجلس فورم، اس کے منتظم اور اراکین کو ناصیبت سے بری سمجھتے ہوئے تھریڈ حذف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟
وہ یہ ہے کہ کسی فورم کو دوسرے فورم سے خدا واسطے کا بیر نہیں ، اگر کسی بات پر کسی پر تنقید کی گئی ہے ، تو ہم ان کے بارے میں اچھے اور نیک جذبات کا اظہار سمجھنا بھی ایک مستحسن قدم سمجھتے ہیں ۔
انٹرویو ، اور تعارف سے قربتیں بڑھنے کے امکانات ہیں ، ایک دوسرے کو جاننے اور سمجھنے کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔
لیکن امید ہے کم از کم آپ آئندہ شکوہ کرنے میں حق بجانب نہ ہوں گے کہ کسی مجلس کے منتظم کو ’ مجہول ‘ یا ’ غیر معروف ‘ کیوں کہا گیا ہے ۔ میں نے اردو مجلس پر بھی آپ کا تعارف طلب کرنا چاہا ، پرسنل میں ، جس پر پتہ چلا کہ آپ کے ساتھ گفتگو کرنے کی مجھے اجازت نہیں ، پھر وہی پیغام میں نے آپ کو محدث پر ذاتی گفتگو میں پہنچا چکا ہوں ، جب دونوں جگہ خاموشی ہوئی تو میں نے یہاں اوپن فورم میں بھی اس خواہش کا اظہار کردیا ہے ، لیکن بہر صورت یہ بات درست ہے کہ آپ کسی میرے جیسے کو تعارف کروانے کے پابند نہیں ہیں
مجلس پر ناصبیت کا الزام ادارہ محدث کے کسی بھی فرد نہیں لگایا ، اردو مجلس کے متعلق ہماری کیا سوچ ہے ، وہ اس تھریڈ میں کئی ایک مراسلوں میں بیان ہو چکی ہے ، بلکہ ایک دو دن پہلے ، اردو مجلس پر بھی میں نے ابنے جذبات کا اظہار کیا تھا ( وہ الگ بات ہے کہ اب نہ مجھے میری پوسٹ نظر آرہی ہے ، نہ ہی وہ تھریڈ )
البتہ اس تھریڈ کو حذف کرنے کا بالکل کوئی ارادہ نہیں ، جو کچھ کہا گیا ، جو رویہ اپنایا گیا ، یہ کسی پہلے شخص کے ساتھ نہیں ، کئی ایک افراد کے ساتھ بد زبانی ہوتی رہی ہے ، لیکن چونکہ وہ حذف ہوتی رہی ، اس لیے شاید رکی نہیں ، اب کی بار یہ محدث پر ہے ، یہاں سے حذف نہیں ہوگی ، امید ہے آئندہ اس فعل کے اعادہ میں یہ تھریڈ ( شاید ) کچھ رکاوٹ کا باعث بنے ۔
باقی ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ۔