عیسی علیہ السلام کی نبوت منسوخ ہوئی ہے ان کا نبی ہونا منسوخ نہیں ہوا۔
اس کا جواب عیسی علیہ السلام ہے۔
صحابی کی تعریف یہ ہے کہ جس شخص نے اپنی زندگی میں ایمان کی حالت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا یا ان سے ملاقات کی اور ایمان پر ہی فوت ہوا۔
عیسی علیہ السلام چونکہ ابھی زندہ ہیں اس لئے انہوں نے معراج کی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حالت ایمان میں ملاقات کی اور انکی وفات بھی حالت ایمان پر ہوگی لہٰذا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی بھی ہیں اور نبی بھی۔
محترم بھائی، اس لحاظ سے آپ کی بات ٹھیک ہے، لیکن آپ نے جس انداز سے سوال کیا ہے وہ عام آدمی کے لئے جو اتنی سمجھ بوجھ نہ رکھتا ہو اس کی گمراہی کا باعث بن سکتا ہے اور ختم نبوت کے متعلق شکوک و شبہات میں مبتلا ہو سکتا ہے، کیونکہ آپ نے "
نبی بھی تھے" کے الفاظ استعمال کئے ہیں جس سے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین میں سے کوئی ایسا تھا جو نبی بھی تھا اور صحابی بھی،جبکہ ایسا نہیں ہے۔
عیسی علیہ السلام کے متعلق مسلمانوں کا عقیدہ یہی ہے کہ وہ اللہ کے بندے اور رسول تھے اور زندہ آسمانوں پر اٹھا لئے گئے اب قرب قیامت وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اُمتی ہونے کی حیثیت سے آسمانوں سے اُتریں گے۔
بہرحال آپ کی نیت پر شک نہیں کر رہا لیکن ایسے سوالات سے پرہیز کیا جائے، اللہ تعالیٰ ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین