• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلم ممالک کے حکمرانوں کو طاغوت کہنا اور علماء کے خلاف بولنا

شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

جی یہی اصطلاحی تعریف بحوالہ مطلوب ہے!

اور میں یہی سمجھتا ہوں کہ یہاں ''درباری علماء'' کو اصطلاح سمجھا گیا ہے!

دوم

کم از کم مجھ سے گفتگو کرتے اس طرح کے الفاظ کا استعمال نہ کیجیئے!
وگرنہ میں نے ان ''با غیرت'' کی ''غیرت کا آئینہ'' سامنے رکھا تو ''غیرت کا جنازہ'' نکل جائے گا!
وعليكم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
علماء کا حکمرانوں یعنی کے دربار سے تعلق ہونا کوئی معیوب فعل نہیں، بلکہ شریعت کا مطلوب فعل ہے!
شریعت کے اس مطلوب فعل کا علم
نہ احمد بن حنبل کو ہو سکا
نہ ابن تیمیہ کو ہو سکا

شیخ ابو عاصم المقدسی، شیخ أبو قتادہ الفلسطيني، شیخ علی الحضیر، شیخ سلیمان بن العلوان، شیخ خالد الراشد، شیخ سلمان العودة، استاد إبراهيم السکران، شیخ محمد موسی الشریف، شیخ محمد الحبدان، شیخ سفر الحوالی، شیخ محمد المحیسینی، شیخ عبدالعزیز الطریفی، شیخ صالح المنجد (جنکو قید میں ڈال کر انکی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کرکے فتاویٰ جات مٹانے کا عمل)
حافظ عبدالجبار شاکر صاحب، پاکستان سے
عمر عبدالرحمن شہید، مصر سے،،،،، اللہ تعالیٰ ان سب پر اپنی کروڑ ہا رحمتیں نازل فرمائے آمین

And the list goes on.....!
ابھی تو یہ گنےچنے نام ہیں.
ان میں سےکسی کو بھی شریعت کے اس مطلوب فعل کی سمجھ آ ہی نہیں سکی.

ان کے نرے جذباتی نعروں سے متاثر لوگ انہیں حق گو سمجھتے ہیں،
ہونہہ

وہ خود بھی اس فتنہ کا شکار ہو گئی ہیں اور انہیں خبر بھی نہیں!
Poor assessment

نظام کو طاغوت کہنا اور حکمرانوں کو ، ،،، دو مختلف چیزیں ہیں.
میں نے نظام کو طاغوت کہا، اس کے طاغوت ہونے میں کوئی شک شبہ ہی نہیں،
حکمرانوں کے طاغوت ہونے کا فیصلہ جید علماء کا کام ہیں.

اور میں یہی سمجھتا ہوں کہ یہاں ''درباری علماء'' کو اصطلاح سمجھا گیا ہے!
حق پر ملمع سازی ایسے ہی ہوتی ہے.
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
علماء سُوء کی ھی ایک قبیل درباری علماء ھیں،
علماء سو ء ایک اصطلاح ہے، اب اس میں ''درباری علماء'' کا ایک قبیل ہونا کس مصطلح کے تحت ہے؟
اپنی اٹکل کے بجائے بحوالہ تحریر فرمائیں!
علماء سُوء کا اردو ترجمہ درباری علماء کیا جاتا ھے
ماشاء اللہ! کیا زبردست لغت ہے، معلوم ہوتا ہے کہ اب عربی اردو کی نئی ڈکشنری بھی وجود میں آرہی ہے!
کچھ حضرات قرآن کا ترجمہ بھی لغت و شرع کو بالائے طاق رکھ کر ''عشق'' کے جنون میں کرتے ہیں، اور کچھ لوگوں نے ''بغض '' کے جنون میں ترجمہ کرنا شروع کردیا ہے!
اس ترجمہ کے مطابق تو وہ تمام ''علماء'' جو حکومت مخالف ہوں، ان کا ''علماء سوء '' میں شمار ہو ہی نہیں سکتا، خواہ وہ قرآن میں تحریف کریں، یا حدیث کا انکار کریں، بدعت اور شرک کو دین اسلام باور کروائیں!
دین فروش اسلام کے ڈاکو درباری علماء بمعنی علماء سوء درحقیقت مفسدین فی الارض ھیں،
مفسدین فی الارض زمین کی بدترین مخلوق ھیں، اور درباری علماء بد انہی مفسدین کی نسل سے ھوتے ھیں،

علماء حق تو امت کا سب سے قیمتی سرمایہ ھیں، انہی علماء حق کے ذریعے ھی تو تعلیمات وحی کا سلسلہ جاری و ساری ھے، اور علماء حق کو غلط الزام کہنے والا یقیناً مفسد ھی ھو سکتا ھے

علماء کا سیاسۃ الشریعہ سے تعلق بہت اچھی بات ھے، امام مالک رحمہ اللہ سے لیکر خیرالقرون کے اکثریت محدثین دربار سے دور ھی رہتے تھے، درباری حکومتی معاملات سے قدم پیچھے ھی رکھتے تھے، تعلق واسطہ رابطہ محدود رکھتے تھے، جتنی ضرورت محسوس کرتے اتنا ھی رابطہ رکھتے،
اور مطلوب بھی یہی ھے کہ شریعت کی پاسداری کی خاطر علماء حق ھر فورم پر گہری نظر رکھیں اور اصلاح و احکامات الہی کی تنفیذ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،

علماء حق ھمارے ماتھے کا تاج جبکہ درباری علماء سوء امت کے لیئے سیاہ کلَک
یہ ساری باتیں اسی کج بنیاد پر قائم ہیں، جو مفسدین فی الارض نے علماء کو مطعون کرنے کے لئے ''درباری علماء'' کے نام پر گڑھی ہیں!
 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شریعت کے اس مطلوب فعل کا علم
نہ احمد بن حنبل کو ہو سکا
نہ ابن تیمیہ کو ہو سکا
انہیں تو اس کا بخوبی علم تھا، اور اس پر عمل بھی تھا، اور اس کے مخالف اور مسلمان حکمرانوں کی تکفیر کرنے یا ان کے خلاف محاذ اٹھانے والوں کو انہوں نے خارجی قرار دیا ہے!
لیکن مفسدین فی الارض کو علم تو کچھ ہوتا نہیں، نرے جذباتی نعرے لگانا شروع ہو جاتے ہیں!
یخ ابو عاصم المقدسی، شیخ أبو قتادہ الفلسطيني، شیخ علی الحضیر، شیخ سلیمان بن العلوان، شیخ خالد الراشد، شیخ سلمان العودة، استاد إبراهيم السکران، شیخ محمد موسی الشریف، شیخ محمد الحبدان، شیخ سفر الحوالی، شیخ محمد المحیسینی، شیخ عبدالعزیز الطریفی، شیخ صالح المنجد (جنکو قید میں ڈال کر انکی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کرکے فتاویٰ جات مٹانے کا عمل)
حافظ عبدالجبار شاکر صاحب، پاکستان سے
عمر عبدالرحمن شہید، مصر سے،،،،، اللہ تعالیٰ ان سب پر اپنی کروڑ ہا رحمتیں نازل فرمائے آمین

And the list goes on.....!
ابھی تو یہ گنےچنے نام ہیں.
ان میں سےکسی کو بھی شریعت کے اس مطلوب فعل کی سمجھ آ ہی نہیں سکی.
انہیں علم ہوا یا نہیں ، یہ تو مجھے معلوم نہیں!
میرے مدعا کی نفی با دلیل کیجیئے تو بات بنے!
نظام کو طاغوت کہنا اور حکمرانوں کو ، ،،، دو مختلف چیزیں ہیں.
میں نے نظام کو طاغوت کہا، اس کے طاغوت ہونے میں کوئی شک شبہ ہی نہیں،
حکمرانوں کے طاغوت ہونے کا فیصلہ جید علماء کا کام ہیں.
کم از کم اپنے ہی کلام کو سمجھنے کی لیاقت پیدا کیجیئے!
علماء کے متعلق اپنے ہی کلام کا ورد کم از کم 100 بار کیجئے، شاید سمجھ آجائے!
حق پر ملمع سازی ایسے ہی ہوتی ہے.
معلوم ہوتا ہے، محترمہ کی کلام کی تفہیم کافی ناقص ہے!
یہاں تو میں نے یہ بتلایا ہے کہ مجھے غلط فہمی نہیں ہوئی ، جس کا گمان @محمد علی جواد کو ہواکہ شاید میں اسے اصطلاح نہیں سمجھ رہا!
اس پر میں نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ صاحب تحریر نے یہاں اصطلاح سمجھ کر ہی لکھا ہے!
 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
القصہ مختصر! بات آگے بڑھانے سے پہلے ''درباری علماء'' کی اصطلاحی تعریف بحوالہ پیش کی جائے!
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
دین فروش اسلام کے ڈاکو درباری علماء بمعنی علماء سوء درحقیقت مفسدین فی الارض ھیں،
مفسدین فی الارض زمین کی بدترین مخلوق ھیں، اور درباری علماء بد انہی مفسدین کی نسل سے ھوتے ھیں،

علماء حق تو امت کا سب سے قیمتی سرمایہ ھیں، انہی علماء حق کے ذریعے ھی تو تعلیمات وحی کا سلسلہ جاری و ساری ھے، اور علماء حق کو غلط الزام کہنے والا یقیناً مفسد ھی ھو سکتا ھے

علماء کا سیاسۃ الشریعہ سے تعلق بہت اچھی بات ھے، امام مالک رحمہ اللہ سے لیکر خیرالقرون کے اکثریت محدثین دربار سے دور ھی رہتے تھے، درباری حکومتی معاملات سے قدم پیچھے ھی رکھتے تھے، تعلق واسطہ رابطہ محدود رکھتے تھے، جتنی ضرورت محسوس کرتے اتنا ھی رابطہ رکھتے،
اور مطلوب بھی یہی ھے کہ شریعت کی پاسداری کی خاطر علماء حق ھر فورم پر گہری نظر رکھیں اور اصلاح و احکامات الہی کی تنفیذ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،

علماء حق ھمارے ماتھے کا تاج جبکہ درباری علماء سوء امت کے لیئے سیاہ کلَک
جو بات میں کہنا چاہ رہا تھا - وہ آپ نے زیادہ اچھی طرح وضاحت سے بیان کردی- جزاک الله -
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
القصہ مختصر! بات آگے بڑھانے سے پہلے ''درباری علماء'' کی اصطلاحی تعریف بحوالہ پیش کی جائے!

بسم اللہ کریں. پھر ہم دیکھتے ہیں کہ دلیل درباری ہے یا سوء

انہیں علم ہوا یا نہیں ، یہ تو مجھے معلوم نہیں!
میرے مدعا کی نفی با دلیل کیجیئے تو بات بنے!
اس پر اکثریت dumb ہو جاتی ہے.
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بسم اللہ کریں. پھر ہم دیکھتے ہیں کہ دلیل درباری ہے یا سوء
توپیش کیجیئے دلیل!
میں کیوں بسم اللہ کروں؟
اتنا بھی نہیں معلوم جو یہ '' اصطلاح'' کو پیش کر رہاہے، وہی اس کی تعریف پیش کرنے کا ذمہ دار ہے!
اس پر اکثریت dumb ہو جاتی ہے.
یعنی کہ آپ کو میرے مدعا کے خلاف کوئی دلیل نہ ملی تو آپ ''dumb'' ہو گئیں؟
دیکھیں محترمہ! اگر انسان کسی کو طعنہ بھی مارے، کوئی طنز بھی کرے، تو اس میں کوئی تال میل، سر پیر اور ربط ہو نا چاہیئے!
بے محل جگت بھی لا یعنی رہتی ہے!
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
القصہ مختصر! بات آگے بڑھانے سے پہلے ''درباری علماء'' کی اصطلاحی تعریف بحوالہ پیش کی جائے!
السلام و علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ!

علماء سوء کو سیاسی تناظرمیں "درباری علماء" کہا جاتا ہے- دوسرے لفظوں میں یہ اصطلاح محاوارتاً علماء کے کردار و افکار پر چوٹ کرنے کے لئے ہمارے ہاں عمومی طور پر استمعال کی جاتی ہے- اب اردو میں محاوروں کی تعریف بحوالہ دینے سے اگر آپ اپنے موقف سے رجوع کرنے پر تیار ہو جائیں گے؟؟

تو کوشش کرلیتے ہیں - شاید کہ محاوروں کی کسی کتاب میں "درباری علماء" کا مطلب بحوالہ مل جائے-
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
السلام و علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ!

علماء سوء کو سیاسی تناظرمیں "درباری علماء" کہا جاتا ہے- دوسرے لفظوں میں یہ اصطلاح محاوارتاً علماء کے کردار و افکار پر چوٹ کرنے کے لئے ہمارے ہاں عمومی طور پر استمعال کی جاتی ہے- اب اردو میں محاوروں کی تعریف بحوالہ دینے سے اگر آپ اپنے موقف سے رجوع کرنے پر تیار ہو جائیں گے؟؟

تو کوشش کرلیتے ہیں - شاید کہ محاوروں کی کسی کتاب میں "درباری علماء" کا مطلب بحوالہ مل جائے-
ماشاء اللہ ! اب یہ اصطلاح سے محاورہ ہو گیا ہے!
آپ لوگ پہلے ایک کام کیجیئے!
تھوڑا علم حاصل کیجیئے!
 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ ہے میرا مؤقف:
علماء کا حکمرانوں کے ساتھ تعاون اور ان کی خیر خواہی کوئی معیوب فعل نہیں، بلکہ شریعت کا مطلوب فعل ہے!
امام مالک، امام شافعی و دیگر علماء و فقہاء کا یہ عمل رہا ہے!
بس یہ بعض مفسدین فی الارض کی قبیل کے افراد حکمرانوں کی مخالفت میں ہر اس عالم کو بھی ''درباری علماء'' کہہ کر مطعون کیا کرتے ہیں، جو ان مفسدین کے فساد کے خلاف احکام شریعت بیان کرتے ہیں!
مختصراً کہ کسی بھی عالم کے استدلال و فتاوی کو محض ''درباری علماء'' کہہ کر رد کرنے کا بزعم خویش آسان طریقہ تراشا گیا ہے!
اب اس سے رجوع کیونکر کیا جائے؟
اب اردو میں محاوروں کی تعریف بحوالہ دینے سے اگر آپ اپنے موقف سے رجوع کرنے پر تیار ہو جائیں گے؟؟
گویا اردو محاورے حق اور باطل کا معیار ٹھہرے!
 
Top