@اسحاق سلفی بھائی کسی ویب سائٹ سے مواد کاپی کر کے اس پر سوال پوچھنا اس میں کیا برائی ہے - اگر ان لوگوں کی ویب سائٹ پر گمراہی والی باتیں لکھی ہوئی ہیں تو اس کا کیسے پتا چلے گا کہ یہ گمراہی ہے - آپ جیسے اہل علم حضرات سے ہی پوچھنا ہو گا - اگر آپ لوگ ان باتوں کا جواب نہیں دیں گے تو اور کون دے گا - اگر ان لوگوں کی ویب سائٹ پر گمراہی ہے تو اس کی نشان دہی کریں - کسی کو گالیاں دینا اچھی بات نہیں - اہل حق علماء کا کام پوچھے گیۓ سوال کا اپنے علم کے مطابق جو حق بات اس کو پتا ہے اس کا جواب دینا ہے -
پوچھے گیۓ سوال پر یہ جواب دینا علم کی کمی کو ظاہر کرتا ہے
آپ سب کا بھائی
@وجاہت
محترم بھائی السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ہم سوال یا معقول انداز سے کسی اعتراض پر غصہ نہیں ہوتے ، نہ ہی بلا وجہ کسی پرفتوی لگاتے ہیں ،
یہاں اس تھریڈ میں اس عثمانی تکفیری نے کوئی وضاحت طلب نہیں کی ،نہ ہی کوئی علمی سوال کیا
بلکہ اس نے اس تھریڈ میں آتے ہی 240 ایم ایم کے تکفیری گولے داغنے شروع کردئیے
آپ بھی ایک نمونہ ملاحظہ فرمائیں :
[خود بدلتےنہیں قرآں کوبدل دیتےھیں ] _______________________________ قارئین ! اھلحدیث"محققین" کاایک اورگمراہ کن کارنامہ ملاحظہ ھوکہ قرآن کےواضح،صریح اورقطعی نصوص کےموجود ھوتےھوئےاپنی بدعقیدگی کی ذمہ داری امام بخاری رح پرڈال رھےھیں-حالانکہ اھل علم میں یہ اصول معروف،مسلمہ اور متداول ھےکہ اگرکسی صحیح حدیث کامضمون بظاھرنصوص قرآنی سےمتعارض ومتصادم ھوتوحدیث کی تاویل کی جائےگی-اور الحمدلله ڈاکٹرعثمانی صاحب رح نےیہی کیاھے- لیکن یہ توشیطانیت ھےکہ صحیح حدیث کاایسامفھوم لیاجائےجس سےقرآنی نصوص کاانکارھو،خرق عادت معمول بن جائے،قانون کھیل تماشہ بن جائےاورالله كےنبی صلی علیه وسلم پرقرآن کی مخالفت کرنے کاجھوٹا الزام لگ رھاھو-اور بحث میں ھرطرف سے پھنس جانے پراپنی گمراھی کی ذمہ داری صحیح حدیث اورمحدث بخاری رح پرڈال دی جائے-
اب واضح ہے کہ اگر کوئی علماء اہل الحدیث کو گمراہ کن کارناموں کا حامل قرار دے رہا ہو ، تو جواباً اس کے گلے میں پھولوں کے ہار تو نہیں پہنائیں گے ،
بلکہ اس کو احساس دلائیں گے کسی کے عالم کو "
گمراہ کن " قرار دینا کتنا مہنگا پڑتا ہے ،
ہاں جب ہم سے واقعی علمی سوال ہوگا تو ادب و محبت سےحسب علم جواب دیا جائے گا ، ان شاء اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔