• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موسوعۃ القرآن والحدیث ورژن 3 کا آن لائن ورژن

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
محترم بھائی سنن کی احادیث پر شیخ زبیر رحمہ اللہ کا حکم نہیں نظر آرہا ہے۔
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
محترم بھائی سنن کی احادیث پر شیخ زبیر رحمہ اللہ کا حکم نہیں نظر آرہا ہے۔
شیخ صاحب سنن کی احادیث پر شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کا حکم صرف ان احادیث پر ہے جو ان کے نزدیک ضعیف ہیں، یہ حکم ہم نے انوار الصحیفہ سے لیا ہے ، اس کے علاوہ جن احادیث پر ان کا حکم نہیں ہے ان کو فی الحال صحیح یا حسن تصور کیا جائے۔ ابھی ایک کتاب چھپ رہی ہے جس میں تمام احادیث پر ان کا حکم ہے وہ ہم تک نہیں پہنچی جیسے ہی وہ پہنچے گی ہم ان شاء اللہ تمام احادیث پر حکم دے دیں گے۔
مثال کے لیے یہ صفحہ دیکھئیے۔
Screenshot_14.jpg
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
ماشاء اللہ
ابھی میں نے لنک اوپن کیا
بہت ہی زبردست !
دل سے دعائیں نکلتی ہیں اللہ اس سائٹ کے بنانے والوں کو اجرعظیم سے نوازے !!
اورآخرت میں ان حضرات کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے !!
آمین !!
آمین۔
جزاک اللہ خیرا، اللہ تبارک وتعالیٰ آپ سے راضی ہو، اور ہم سب کو جنت الفردوس میں اکٹھا فرمائے۔ آمین
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
جزاکم اللہ خیرا۔
اب سمجھ میں آیا ۔


میری معلومات میں کتب ستہ پر درج ذیل ترقیمات عام ہیں اور باحثین اسی ترقیم کا حوالہ دیتے ہیں

صحیح بخاری :
عام ترقیم: فؤاد عبدالباقی ۔جو فتح الباری کے ساتھ والے نسخے پر ترقیم ہے۔
مولانا داؤد راز رحمہ اللہ کے ترجمہ والے نسخے پربھی یہی ترقیم ہے۔

دیوبندیوں نے خواہ مخواہ ایک نئی ترقیم کے ساتھ صحیح بخاری کا درسی نسخہ چھا پا ہے ۔ تاہم ان لوگوں نے اپنی ترقیم کے ساتھ فواد عبدالباقی کی بھی ترقیم دے دی ہے اور اس کے لئے (ف) کا رمز استعمال کیا ہے۔


صحیح مسلم:
عام ترقیم : فؤاد عبدالباقی ۔
اس پر ایک اور ترقیم دار السلام کی بھی ہے جو شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ کی شرح صحیح مسلم کے ساتھ والے نسخے پرہے ۔ لیکن اس ترقیم کے ساتھ بریکٹ میں فواد عبدالباقی کی ترقیم بھی دی گئی ہے۔
دار السلام سے جو صحیح مسلم کا ترجمہ چھپا ہے اس پر بھی یہی ترقیم ہے ۔

سنن نسائی :
عام ترقیم: عبد الفتاح أبو غدة۔ یہ ترقیم مشہور ہے ۔ شیخ البانی رحمہ اللہ کے شاگرد مشہورحسن صاحب نے ایک جلد میں علامہ البانی رحمہ اللہ کے حکم ساتھ جو نسخہ شائع کیا ہے اس پر یہی ترقیم ہے۔

لیکن اس پر ایک اور ترقیم بھی ہے جو غالبا التعلیقات السلفیہ کے ساتھ مطبوع سنن نسائی کی ترقیم ہے۔
شیخ زبیر رحمہ اللہ نے شاید اسی ترقیم کے ساتھ سنن نسائی کی تحقیق کی ہے اور انوار الصحیفہ میں بھی یہی ترقیم ہے۔
دار السلام سے جو سنن النسائی کا جو ترجمہ چھپا ہے اس پر بھی یہی ترقیم ہے ۔ لیکن یہ ترقیم عام نہیں ہے۔

دار الدعوۃ والوں نے کون سی ترقیم استعمال کی ہے وہ نہیں معلوم ۔

سنن ابی داؤد:
عام ترقیم : محمد محيي الدين عبد الحميد۔شیخ البانی رحمہ اللہ کے شاگرد مشہورحسن صاحب نے ایک جلد میں علامہ البانی رحمہ اللہ کے حکم ساتھ جو نسخہ شائع کیا ہے اس پر یہی ترقیم ہے۔
دار السلام سے جو ترجمہ شائع ہوا ہے اس پربھی یہی ترقیم ہے۔
دارالدعوۃ والے نسخہ پر بھی یہی ترقیم ہے ۔


سنن الترمذی:
عام ترقیم : أحمد محمد شاكر اور ان کے رفقاء ۔شیخ البانی رحمہ اللہ کے شاگرد مشہورحسن صاحب نے ایک جلد میں علامہ البانی رحمہ اللہ کے حکم ساتھ جو نسخہ شائع کیا ہے اس پر یہی ترقیم ہے۔
دار السلام نے اس کا ترجمہ شائع کیا یا نہیں وہ معلوم نہیں ہوسکا۔ظن غالب ہے کہ انہوں نے بھی یہی ترقیم استعمال کی ہوگی ۔

دار الدعوۃ والوں نے کون سی ترقیم استعمال کی ہے وہ نہیں معلوم ۔

سنن ابن ماجہ :
عام ترقیم: محمد فؤاد عبدالباقی ۔شیخ البانی رحمہ اللہ کے شاگرد مشہورحسن صاحب نے ایک جلد میں علامہ البانی رحمہ اللہ کے حکم ساتھ جو نسخہ شائع کیا ہے اس پر یہی ترقیم ہے۔
دار السلام سے جو ترجمہ شائع ہوا ہے اس پربھی یہی ترقیم ہے۔


دار الدعوۃ والوں نے کون سی ترقیم استعمال کی ہے وہ نہیں معلوم ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
ما شاء اللہ زبردست ویب سائٹ ہے۔ اللہ قبول فرمائے۔ آمین
رواۃ الحدیث والا صفحہ بہت لوڈ لیتا ہے۔ میم نام سے شروع ہونے والے راوی ہی کھولے تھے ابھی کہ پیج جام ہو گیا۔
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
ما شاء اللہ زبردست ویب سائٹ ہے۔ اللہ قبول فرمائے۔ آمین
رواۃ الحدیث والا صفحہ بہت لوڈ لیتا ہے۔ میم نام سے شروع ہونے والے راوی ہی کھولے تھے ابھی کہ پیج جام ہو گیا۔
جزاک اللہ خیرا
آپ نے ائی فون پر اوپن کیا یا پی سی پر، شاید میم سے شروع ہونے والے نام زیادہ ہیں اس لیے صفحہ لوڈ ہونے میں ٹائم لے گیا، چلیں اس کو اگلے ورژن میں اس کی پیجنگ کر دیتے ہیں پھر جلدی اوپن ہوں گے۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
جزاک اللہ خیرا
آپ نے ائی فون پر اوپن کیا یا پی سی پر، شاید میم سے شروع ہونے والے نام زیادہ ہیں اس لیے صفحہ لوڈ ہونے میں ٹائم لے گیا، چلیں اس کو اگلے ورژن میں اس کی پیجنگ کر دیتے ہیں پھر جلدی اوپن ہوں گے۔
پی سی پر۔ Sql Indexing بھی کر لیں۔ :)
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
18763 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

بشکریہ محترم جناب @اویس تبسم صاحب حفظہ اللہ


اپنے فیس بک پیجیز وغیرہ پر شیئر کریں.
امیج میں لکھا ہے :
(۔۔۔۔استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔)
یہ درست نہیں۔
یا تو لکھیں:
۔۔۔۔۔۔۔ استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یا لکھیں:
۔۔۔۔۔۔۔۔ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top