- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
میرے پاس یہ نسخے اور طبعات پہلے سے موجود ہیں ۔ اس لیے آپ کو دھاگہ فراہم نہیں کرسکتا۔ ہمت کریں اور خود ہی تلاش کریں ۔آپ کا بناء دلیل کے فرمایا ہوا مستند ہے؟؟؟؟؟؟
لیکن ہم جب اصح کتاب بعد کتاب اللہ کے آپ کے پیش کئے گئے ہی نسخے سے کچھ عرض کریں تو وہ غیر مستند !!
اس کو کہتے ہیں مضحکہ خیزی !!!
آپ نے فیس بک والے نسخے کا اصل لنک عنایت نہیں فرمایا مہربانی فرماکر یہ لنک عنایت فرمادیں تاکہ اس نسخے سے بھی کچھ عرض کرنے کی جسارت کی جائے شکریہ
اورآپ کی باتوں سے یہ بھی محسوس ہورہا ہے کہ اب بحث ’’ پانی میں مدھانی ‘‘ کی طرح بن چکی ہے ۔ لہذا اب میں یہاں سے رخصت ہونے کے لیے آپ کی اجازت یا آپ کو اطلاع دینے کا خود پابند نہیں سمجھوں گا ۔
بحث مزید بڑھانے کے لیے :
1۔ آپ نے جو دعوی کیا ہے ( بخاری ’’علیہ السلام‘‘ لکھتے ہیں ) اس کی کوئی مضبوط دلیل یا قرینہ ہے تو پیش فرمادیں اور ہاں یہ نسخوں کےعکس میرے خیال سےبہت ہوچکے صرف یہی پیش کرنے ہیں تو پھر بحث کو ختم ہی سمجھیے ہاں اگر بعد والے نکات کےساتھ ساتھ آپ اپنے مطالعہ نسخ بخاری کا اظہا رکرنا چاہیں تو کوئی حرج نہیں ۔
2۔ امام بخاری کا موقف ’’ علیہ السلام ‘‘ لکھنے کے حوالے سے اس پر بحث کرنا چاہتیں تو بہت خوب ۔ مثلا صحیح بخاری ہے اور دیگران کی کتب ہیں ان میں انہوں نے بہت سارے مسائل بیان کیے ہیں تلاش کریں شاید آپ کو کہیں مل جائے کہ امام صاحب نے لکھا ہو کہ اہل بیت کا ذکر آئے تو کیا کہنا چاہیے ؟
میرے ذہن میں اس بحث کو مفید بنانے کےلیے یہی خیال ہے اگر آپ اس کو کوئی نئی جہت دے سکتے ہیں اور ’’ بحث برائے بحث ‘‘ کے زمرے سے نکال سکتے ہیں تو آپ کی سوچ و فکر کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔