سب سے پہلے تو آپ یہ ذہن نشین کرلیں کہ آپ نے پوسٹ نمبر171 میں اس چیز کو مانا اور لکھا ہے کہ بہت سارے صحابہ کرام ایسے بھی ہیں، جن سے ایک بھی حدیث مروی نہیں ہے
اگر ممکن ہو تو اپوسٹ نمبر 226 کو غور سے پڑھو جس میں جناب نے خود تسلیم کیا ہے کہ میں جواب دے چکا ہوں، جس میں میرے جواب کو نظر انداز کرکے خود پوچھا تھا کہ پھر صحابہ کو کیا کہا جائے گا
٭ پوسٹ نمبر226 کو ایک بار نہیں، کئی بار باربار پڑھا ہے، دیکھا ہے، سمجھا ہے، لیکن اس میں مجھے سوال کا جواب نظر نہیں آیا۔
٭ ھاھاھاھا ارے ماسٹر جی میں نے کہاں تسلیم کیا ہے کہ آپ میرے سوال کا جواب دے چکے ہیں، کم سے کم اب جھوٹ پہ تو نہ اتریں، ویسے حالت تو آپ کی پتلی ہوچکی ہے۔
٭ آپ کا جواب سوال پر ہے ہی نہیں، تو نظر انداز کیسے، میں پوچھ رہا ہوں بلی کی کتنی ڈانگیں ہوتی ہیں، آپ بتاتے ہیں کنوے کے دو پَر ہوتے ہیں۔ اور پھر اپنے آپ کو ماسٹر بھی کہتے ہیں۔ اور ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ میں سوال کا جواب دے چکا ہوں،
میرا سوال ایک بار پھر غور سے پڑھ لیں، اس بار مزید کچھ تفصیل بھی شامل کر رہا ہوں
ماسٹر جی چند صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو آپ نے تقلید (مکھی پر مکھی مارتے ہوئے) میں اہلحدیث لکھا، کہا اور بولا، کیونکہ ان کا شمار علامہ رحمہ اللہ نے طبقات میں کیا، اس لیے آپ نے ان صحابہ کرام کو اہلحدیث لکھا، اور آپ نے پوسٹ نمبر171 میں یہ بھی تسلیم کیا، کہ بہت سارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایسے بھی ہیں، کہ جن سے ایک بھی حدیث مروی نہیں ہے۔ تو میرا یہاں پرسوال ہے کہ باقی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جن کو علامہ رحمہ اللہ نے طبقات میں شامل نہیں کیا، یا جن صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے احادیث بیان نہیں کی، یا جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین محدث نہیں تھے، کیا ان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اہلحدیث لکھا، بولا اور کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟
٭ میرا سوال یہ نہیں کہ محدث کون ہوتا ہے؟ اور کیا محدث اہلحدیث کہلوایا جاسکتا ہے یا نہیں؟
٭ میرا سوال یہ نہیں کہ صحابی کون ہوتا ہے؟ تعریف کیا ہے؟
٭ میرا سوال آپ اچھی طرح سمجھ چکے ہیں، اور آپ میں جواب دینے کی نہ ہمت ہے اور نہ طاقت، کیونکہ آپ نے جواب دیا، تو آپ کی ساری محنت پر پانی پھر جائے گا۔ اور آپ یہ شرمندگی برداشت نہیں کرسکیں گے، اس لیے آپ شروع سے اب تک اس سوال کے جواب سے منہ موڑتے آرہے ہیں، لیکن جناب ماسٹر جی، منہ نہیں موڑنے دیا جائے گا۔ آپ کسی غلط فہمی میں نہ رہنا۔ اور جتنی بار آپ آکر کومنٹ کرتے ہیں، اتنی بار ذلت میں اضافہ ہوتا ہے۔ سوال کا جواب ہاں یا ناں میں ہے، اس لیے جواب دیں، تاکہ پھر بات آگے شروع ہو۔