• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا لفظ اہل الحدیث سے عوام خارج ہے؟

Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
بڑے زور وشور کی دینگا مشتی ہو رہی ہے ۔ چلو اسکو حل کرتے ہیں مان لیتے ہیں کہ اہل الحدیث میں جہلاء شامل ہوتے ہیں پھر وہ سارے گروہ جو کسی بھی درجے میں حجیت حدیث کے قائل ہیں وہ سب کے سب بشمول فضلاء و جہلاء اہل الحدیث میں شامل ہیں لہٰذا کسی ایک گروہ کا خود کو اہل الحدیث کہلوانے پر اصرار اور دیگر طائفوں کو مقلد بتلانا ہی کار عبث ہے ۔
کیا یہ منظور نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا ایسا کر تے ہیں کہ حدیث کی روایت کرنے والے حفاظ اور اسماء و رجال کے ماہرین کو اہل الحدیث مان لیتے ہیں اب ایسا ہے ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں تا کہ اہل الحدیث ہو سکیں تو کون کون ایسا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ہاتھ اٹھائیں۔ ہاں شاباش ہاتھ بلند کریں ۔ زیادہ سے زیادہ ہاتھ اٹھنے چاہیئں ۔
ارے یہ کیا ؟
یہ تو لوگوں کی چیخ و پکار بلند ہو رہی ہے اور صرف ایک ہاتھ بلند نظر آرہا ہے
یہ کون ہے جو اس ہنگامے میں ہاتھ بلند کئے ہے۔ جاننے کیلئے انتظار فرمائیں۔۔
تھوڑا صبر سے کام لیں، یہ دو افراد کے درمیان مباحثہ ہے۔ لقمے دینا ہمیں بھی آتا ہے اور باتوں پر پکڑنا بھی !
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
ابوعبدالرافع کا جھوٹ، دھوکہ اور خیانت

جھوٹ نمبر ایک
آپ کا دعویٰ، دعویٰ پر وضاحت، پھر اس پر آپ کے اتفاقات واقرارات، دعویٰ کے سکرین شارٹ سب دکھا چکا ہوں، اور یہ بھی دکھا چکا ہوں کہ آپ اپنے دعویٰ کے دونوں حصوں کو ثابت کرنے سے بھی انکار کرچکے ہیں۔دیکھنے، جاننے اور سمجھنے کےلیے ماقبل پوسٹس کی طرف چکر لگائیں۔شکریہ
جو دعوی میں نے کیا ہے میرے ہی الفاظ میں میرے ہی اقتباس سے کب، کہاں اور کس وقت اسکرین شارٹ دکھایا ہے ذرا دوبارہ دکھا دیں، میرے دعوی اور کسی جملہ کے مطلب کا ایک ہونے کا مطلب دعوی نہیں ہوتا، دعوی وہ ہوتا ہے جو تحریر کیا جائے جسے ابھی تک لکھنے سے جناب شرما رہے ہیں یا کترا رہے ہیں،
جھوٹ نمبر دو
ہاں آکر آپ نے پھر وہی میری بات مان لی، کہ میں کہتا تھا کہ عامل بالحدیث لفظ اہلحدیث میں شامل ہیں جبکہ آپ کا اس سے انکار ہے۔یہ ہمارا گفتگو کاموضوع ہے۔لیکن آپ میری اس بات پر گفتگو کرنا ہی نہیں چاہتے تھے بلکہ بار بار انکار کیے جارہے تھے کہ ہماری بحث کا موضوع یہ ہے ہی نہیں۔ اب یہاں آکر تسلیم کرلیا کہ میں اس بحث پر گفتگو کرتے ہوئے اپنا مؤقف ثابت کرچکا ہوں۔ کیوں الانگ شلانگ لکھتے جا رہے ہو بھائی جی؟
ارے میرے دوست جس موضوع پر بات کرنے سے ہی انکاری تھے، اسی پر ثابت کرنے کا دعویٰ کردیا۔ھاھاھاھا۔
عامل بالحدیث علی الاطلاق اہل حدیث سے خارج ہونے کا میرا اقتباس پیش کیا جائے جو کہ جناب نہیں کر سکیں گے ان شاء اللہ،
البتہ عامل بالحدیث میں سے کون اہل حدیث میں شامل ہے اور کون خارج ہے اس کی وضاحت بہت اچھی طرح کر چکا ہوں لیکن موصوف اس کو نہ لکھیں گے نہ دکھائیں گے۔
جھوٹ نمبرتین
امل بالحدیث بھی اہلحدیث لفظ میں شامل ہیں، عامل بالحدیث کو اہلحدیث لکھا، کہا اور بولا جاسکتا ہے۔ یہ میرا دعویٰ تھا، اور ہے، لیکن آپ اس سے انکاری کہ اہلحدیث لفظ صرف محدثین کو ہی لکھا، کہا اور بولا جاسکتا ہے۔ اور کسی کو اہلحدیث نہیں کہہ سکتے۔آپ نے کہا کہ پوسٹ نمبر24 اور پوسٹ نمبر25 میں اس دعویٰ کو ثابت کرچکا ہوں۔آپ اپنے تائیں تو ان باتوں سے خوش ہوکے بیٹھ سکتے ہیں، اور اپنے اندر ہی اندر ہے ہے اور واہ واہ تو کرسکتے ہیں۔ لیکن مد مقابل کو تو دعویٰ پر دلیل کی ضرورت ہوتی ہے، وہ آپ کے کاپی پیسٹ مواد کو دلیل نہیں مان سکتا۔ میں بتاتا ہوں، کہ آپ نے دعویٰ پر دلیل دی بھی ہے یا بس جہاں لفظ اہلحدیث محدثین کے ساتھ لکھا نظر آیا، اسی کو اٹھا کر پیسٹ کردیا۔
عامل بالحدیث کو علی الاطلاق اہل حدیث سے میں نے کہاں پر خارج کیا ہے ذرا دکھادیں تاکہ لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ خیانت اور دھوکہ کس طرف سے ہورہا ہے۔ البتہ کون سا عامل بالحدیث اہل حدیث میں شامل ہے اور کون سا خارج ہے یہ بتا چکا ہوں لیکن جناب نہیں پڑھیں گے نہ دکھائیں گے،
جھوٹ نمبر چار
موضوع بحث
عامل بالحدیث کو اہلحدیث لکھا، بولا اور کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟ یہ ہماری بحث کا موضوع ہے، اور میں کہتا ہوں کہ لکھا بولا اور کہا جاسکتا ہے، جبکہ آپ کا کہنا ہے کہ نہ لکھا جاسکتا ہے، نہ بولا جاسکتا ہے اور نہ کسی جماعت کو اہلحدیث نام رکھنے کی اجازت ہے اور نہ کسی کےلیے جائز ہے۔
یہ موضوع کب ، کہاں، کس وقت طے ہوا تھا ذرا اس پوسٹ کا اقتباس پیش کر دیں، ورنہ لعنۃ اللہ علی الکاذبین قبول فرمائیں

جھوٹ نمبر پانچ
س لیے تو آپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اہلحدیث صرف محدثین کو کہتے ہیں۔اور عامل بالحدیث اہلحدیث میں شامل نہیں۔اپنے مؤقف کو ثابت کرنے کےلیے آپ نے پوسٹ نمبر7 اور پوسٹ نمبر9 میں ایسی دلیلیں ذکر کیں، جو آپ کے دعویٰ پر تھی ہی نہیں۔جس کا جواب پوسٹ نمبر10میں دے دیا تھا۔ پھر آپ نے پوسٹ نمبر24 اور پوسٹ نمبر25 میں اوصاف اہلحدیث پوچھنے پر بتائے۔ اور شور مچانا شروع کردیا کہ جس جس میں یہ اوصاف ہونگے وہ اہلحدیث ہے، اسے اہلحدیث لکھا بولا اور کہا جاسکتا ہے۔ جن جن میں یہ اوصاف نہیں ہونگے، وہ اہلحدیث نہیں کہلائے جاسکتے۔
جن الفاظ کو میرا دعوی کہا گیا ہے میرا یہ دعوی انہی الفاظ میں کس پوسٹ میں ہے، دکھا دیں،
عامل بالحدیث کا علی الاطلاق اہل حدیث سے خارج کہاں پر کہا ہے ذرا اس عبارت کا اقتباس پیش کریں اور اس عبارت کا اقتباس بھی پیش کریں جہاں پر میں نے عامل الحدیث کے اہل حدیث میں شامل ہونے اور خارج ہونے کی تفصیل بیان کی ہے۔
جھوٹ نمبر چھ
٭ھاھاھا۔۔شرائط میں سے اصل چیز عمل تھا، اور ہماری بحث بھی عمل پر ہے۔ باقی شرائط محدث کےلیے ہیں، اور محدثین ہماری گفتگو کا موضوع ہی نہیں۔آپ نے کوئی بھی ایسی دلیل پیش نہیں کی، کہ جس سے ثابت ہوتا ہو کہ عامل بالحدیث اہلحدیث سے خارج ہیں۔تو پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں نے اپنے دعویٰ کے دوسرے حصے کو بھی ثابت کردیا؟
میرے دعوی کے دوسرے حصہ کو لکھنے سے جناب ابھی تک خائف ہیں، اور اپنی مرضی سے جس کو مرضی میرے دعوی کا دوسرا حصہ بنا رہے ہیں۔ پھر کہیں کے سچ بول رہے ہیں،

جھوٹ نمبر سات
٭چلو یہ توشکر ہے کہ اب مان تو گئے کہ دعویٰ کا دوسرا حصہ بھی ہے، ورنہ پوسٹ نمبر37 میں تو آپ نے کہا تھا کہ ہمارا موضوع ہے ہی صرف محدثین۔مبارک ہو ساتھیو، آصف بھائی نے تسلیم کرلیا کہ اس کے دعوے کا دوسرا حصہ بھی ہے۔ آصف بھائی آپ کو بھی مبارک ہو۔
ھاھاھا میرا دعوی بہت ہی صریح الفاظ میں لکھا ہے پوسٹ نمبر دو کو غور سے پڑھا جائے تو معلوم جائے گا، مجھے بتایا جائے کہ میں نے اپنے دعوی کے دوسرے حصہ کا انکار کب کہاں کیا تھا برائے مہربانی اقتباس پیش کیا جائے۔ لیکن موصوف میرے دعوی کے بیان کرنے کی ذمہ داری بھی اپنے سر لئے بیٹھے ہیں حالانکہ دعوی ہمیشہ مدعی بیان کرتا اور لکھتا ہے۔

میرے جوابات کا سلسلہ جاری ہے برائے مہربانی کسی بھی کمنٹس سے گریز کیا جائے
 
Last edited:

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
نمبر1
ھاھاھا ۔۔ میرے جانی جب آپ مجھ سے اتفاق کرچکے ہیں، کہ میری وضاحت اور آپ کے دعویٰ میں کوئی فرق نہیں۔ تو پھر کیوں اپنا مذاق بنا رہے ہیں؟اور کوا بندوق او رغلیل کی بات کررہے ہیں؟ جب اتفاق کرہی لیا، تو ثابت کریں پھر اور دیں دلیل اس بات پر کہ عامل بالحدیث لفظ اہلحدیث سے خارج ہیں۔تاکہ ہم بھی تو دیکھیں کہ موصوف اپنے دعویٰ پر دلائل بھی رکھتے ہیں یا نہیں؟
میرا دعوی

لفظ اہل حدیث کا اطلاق صرف محدثین پر ہوتا ہے، اس کے علاوہ جہلاء پر لفظ اہل حدیث کا اطلاق نہیں ہوتا

جناب عالی ! جب یہ بات متفق علیہ ہے کہ میرے دعوی اور آپ کے مطلب میں کوئی فرق نہیں ہے تو پھر میرا دعوی خود بخود صحیح ہوگیا پھر کسی وضاحت کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی، جب میرا دعوی جناب خود صحیح تسلیم کرچکے ہیں تو پھر اپنی مرضی کے مطلب کو ہی میرا دعوی بنانا اور میرے دعوی کے الفاظ سے ڈر اور خوف کیوں ہے؟؟؟
میرے دعوی کے کے دوسرے حصہ سے جناب ایسے خائف ہیں جیسے کوا بندوق یا غلیل کے دیکھ کر خائف ہوتا ہے، اس جملہ کی وجہ یہ ہے کہ جناب میرے دعوی کو صحیح تسلیم کر چکے ہیں کیونکہ جناب کے مفہوم اور میرے دعوی کے الفاظ میں لفظی فرق ہے معنا اور انتہاء کوئی فرق نہیں ہے۔ میرے دعوی کے الفاظ نہ لکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ میرے لکھے ہوئے الفاظ کو جناب عالی نہ لکھتے ہیں نہ اس پر بات کرنا پسند کررہے ہیں۔ یہ بزدلی کی علامت ہے۔

نمبر2
میرے دوست پھر نقل کرو ناں ایسی دلیل جس میں صراحت ہو کہ لفظ اہلحدیث صرف محدثین کےلیے ہی بولا جاسکتا ہے۔ یا دوسرا حصہ پر دلیل دو کہ لفظ اہلحدیث سے عامل بالحدیث خارج ہیں۔ایسی عبارات جس میں اہلحدیث سے محدثین مخاطب ہوں، اور محدث بننے کی شرائط ذکرکرکے آپ کیسے کہہ سکتے ہیں اور کیسے دلیل بنا سکتے ہیں کہ یہاں سے ثابت ہوگیا کہ اہلحدیث سے مراد صرف محدثین ہیں، اور لفظ اہلحدیث سے عامل بالحدیث خارج ہیں؟ اگر میں کہہ دوں کہ آصف بھائی عقل کا علاج کروائیں تو برا تو نہیں لگے گا؟ ابتسامہ محب
میرے دعوی کا دوسرا حصہ یہ ہے کہ ’’ اس کے علاوہ لفظ اہل حدیث کا اطلاق جہلاء پر نہیں ہوتا

لیکن موصوف میرے دعوی کا دوسرا حصہ کیا بتاتے ہیں قلابازیاں ملاحظہ ہوں
موصوف نے شروع میں میرے دعوی کا دوسرا حصہ یہ اختراع کیا’’ کہ جہلاء اہل حدیث سے خارج ہیں‘‘
جب موصوف کی دال نہیں گلی تو موصوف نے میرے دعوی کا دوسرا حصہ بدل دیا اور کہا کہ’’ اہل حدیث سے عامل بالحدیث خارج ہیں‘‘
موصوف میرے دعوی کے الفاظ کو ہضم نہیں کر پا رہے بلکہ میرے دعوی میں زبردستی رد و بدل کرکے اپنی خواہش کے مطابق الفاظ مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کے لئے ہرجھوٹ بولنے اور خیانت کرنے پر بھی آمادہ ہیں


جواب جاری ہے کمنٹس سے گریز کریں
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
ھاھاھا ۔۔۔ جواد بھائی دعویٰ کے جو نتائج تھے، اس پر بات کر رہے تھے، اور نام تنقیحات کا استعمال کررہےتھے، وہاں پر کئی بار ٹوکا بھی تھا، لیکن مجھے بلاک کردیا گیا۔ میری جان۔آپ لوگوں کا حق تھا کہ جو دعویٰ تھا،اس کو ثابت کرواتے، نتائج لاگو نہ کرواتے۔ نتائج کو تنقیحات کا نام دے کر گھمن صاحب کی لائن کو اپنا کر رائے فرار اختیار کی، اور الزام ہم پر لگا دیا کہ آپ لوگ فرار ہوئے تھے؟ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ، اب جب کہا گیا کہ یہ دوغلا پالیسی کیوں؟ تو دفاع کرتے ہوئے کئی طرح کے لطیفے سامنے آرہے ہیں۔ ابتسامہ محب
ماشاء اللہ جناب نے ایک بات تو تسلیم کر لی کہ نتائج دعوی پر بات نہیں کی جاتی بلکہ دعوی پر بات کی جاتی ہے، یہی بات جناب کو میں شروع سے کہتا آرہا ہوں کہ جہلاء کا اہل حدیث سے خارج ہونا میرا دعوی نہیں دعوی کا نتیجہ ہے لیکن موصوف میری بات کو ماننے کی بجائے ابھی تک ضد کرتے آرہے ہیں نتائج دعوی کو میرا دعوی بنا رہے ہیں، ماشاء اللہ کیا خوب انصاف کرتے ہیں، ایک مثال ہے اس کے بارے میں تمہارا کتا، کتا اور ہمارا کتا ڈوگی
جناب جواد بھائی دعوی کی تنقیح چاہتے تھے، اگر آپ لوگوں کے نزدیک وہ نتائج دعوی تھے تنقیحات نہیں تھیں تو جناب جواب دے کر رد کر دیتے بھاگنے کا جواز تو پھر بھی نہیں ملتا، جناب آپ کا روم تھا بلاک آپ کے بھائیوں نے ہی کیا ہوگا ہمارے پاس تو وہاں اختیار ہی نہیں تھا

آپ نے ایک بار پھر مولانا عمر صدیق صاحب کے حوالے سے بات کی، کہ انہوں نے دعویٰ لکھ کر ہی نہیں دیا تھا، جبکہ آپ کو کہا بھی گیا کہ کیوں جھوٹ بول رہے ہیں، دعویٰ تو کئی دن پہلے ہی لکھا جا چکا تھا۔ آپ ذرا وہ کلپ دوبارہ دیکھ لیں۔خیر خیانت اور دھوکہ کے ساتھ جھوٹ بولنا آپ کی مجبوری بن چکا ہے۔ لو جی ویڈیو کا لنک، اب میں کہنے لگا ہوں کہ سنتے جاؤ شرماتے جاؤ
http://forum.mohaddis.com/threads/مولوی-الیاس-گھمن-کا-مناظرہ-عقائد-علماء-دیوبند-سے-فرار.16121/
بڑی بات ہے یار، دھوکہ اور خیانت خود کرتےہیں اور الزام ہمیں دیتے ہیں، جناب کے دھوکہ ، خیانت اور جھوٹ کا پول اوپر کھول چکا ہوں، مزید کھل جائے گا ان شاء اللہ العزیز
پوری ویڈیو کو دیکھ لیں مولوی عمر صدیق جو کہتا تھا اسے لکھ کر دینے کے لئے تیار نہیں تھا، جو کہتے تھے اسے لکھ کر دینے کے لئے تیار کیوں نہیں تھے آج تک کوئی غیرمقلد اس کا معقول جواب نہیں دے سکا اور نہ دے سکے گا۔
صرف ایک جواب دیتے ہیں کہ دعوی پہلے لکھا جاچکا تھا حالانکہ دعوی اور جواب دعوی کی تنقیحات مناظرین کے ذمہ تھیں لیکن اسے غیرمقلد بھول جاتے ہیں
زبردست خیانت اور دھوکہ
ارے میرے پگلے جانی آپ کے الفاظ ’’ کہ میں نے کہاں پر کہا ہے کہ عامل بالحدیث پر اہلحدیث کا اطلاق نہیں ہوتا۔‘‘ یہ کیا ہیں؟ ایک آدمی دوسرے کو کہتا ہے کہ آپ نے یہ کام کیا ہے؟ تو جواب میں جب وہ کہتا ہے کہ میں نے کہاں پر کہا ہے کہ میں نے یہ کام نہیں کیا؟ تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ آپ کو اردو بھی سمجھنا نہیں آتی کیا؟
جناب جب کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے اور اس سے پوچھا جائے کہ تم جو کچھ کہہ رہے ہو میں نے یہ کہاں پر کہا ہے، تو اس کا مطلب یہ کیسے ہوگیا کہ پوچھنے والے نے جھوٹے شخص کی بات کو تسلیم کر لیا ہے۔
جناب نے میرے اوپر جھوٹ بولا کہ میں نے یہ دعوی کیا ہے کہ عامل بالحدیث اہل حدیث سے خارج ہے،
میں نے اس جھوٹ کے جواب میں پوچھا تھا کہ میں نے اپنا یہ دعوی کہ ’’عامل بالحدیث اہل حدیث سے خارج ہے‘‘ کہاں لکھا ہے ،
جہالت کی انتہاء دیکھئے کہ میرے سوال کو میرا اقرار بنا دیا۔ ارے بھائی میں اہل الحدیث کی دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ ایک شرط عامل بالحدیث ہونا بھی ہے، لہذا جو شخص عامل بالحدیث ہونے کےساتھ ساتھ اہل حدیث کی دیگر شرائط پوری کرے گا وہ اہل حدیث ہوگا،
لیکن جو شخص عامل بالحدیث ہونے کے علاوہ اہل حدیث کی شرائط پوری نہیں کرتا وہ اہل حدیث نہیں ہوسکتا
میں نے عامل بالحدیث کو علی الاطلاق اہل الحدیث سے خارج نہیں کہا، عامل بالحدیث کا اہل حدیث میں ہونا مقید ہے دیگر شرائط کے پورا کرنے کے ساتھ
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
مفتی صاحب کہہ رہے ہیں کہ اس زمانہ سے لیکر آج تک انہی پانچ میں حق کو منحصر سمجھا جاتا ہے۔ اور میرے دوست کہہ رہے ہیں کہ مفتی صاحب رحمہ اللہ کا یہ کہنا نہیں ہے کہ اہل حدیث باقاعدہ ایک گروہ کے طور پر آج تک موجود ہیں۔ھاھاھا
جب مفتی صاحب کی بات سے آپ باقی چار مذاہب کو آج تک باقی قرار دے رہے ہیں، تو میرے دوست یہاں سے اہلحدیث کو کیوں خارج کررہے ہیں؟ جب کہ سب کا بیان ایک ہی جگہ ہے؟
مجھ پر تو جھوٹ بول ہی رہے تھے اب مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ پر بھی جھوٹ کا سلسلہ شروع کر دیا
مفتی صاحب نے مذاہب اربعہ اور اہل حدیث کے فروعی اختلافات کی بات کی ہے، یہ بات تو ہر بچہ بچہ جانتا ہے کہ فروعی اختلافات مجتھدین اور محدثین کے درمیان ہوئے تھے نہ کہ جہلاء کے جہلاء سے لہذا جہاں پر جہلاء مراد لینا ہی جہالت ہے
مفتی صاحب نے یہ الفاط کہیں نہیں لکھے کہ اہل حدیث باقاعدہ ایک گروہ کے طور پر موجود ہے، یہ مفتی صاحب پر صریح جھوٹ ہے جس کو ثابت کرنا موصوف کے بس کی بات نہیں۔
آج تک موجود ہونے کا یہ مطلب ہے کہ فروعی اختلافات کی بنیاد پر آج تک یہی پانچ مذاھب موجود ہیں جیسا کہ کتابوں میں انہی پانچ طبقات کے اختلافات ملتے ہیں، مذاہب اربعہ کے اختلافات ان کی فقہی کتابوں میں ملتےہیں لیکن محدثین کے فقہی مذاھب پر مشتمل کوئی کتاب باقاعدہ طور پر موجود نہیں ہے البتہ مختلف کتابوں میں فردا فردا محدثین کی رائے ملتی ہے جیسا کہ ترمذی کو پڑھنے والے حضرات جانتے ہیں کہ امام ترمذی رحمہ اللہ نے سفیان ثوری، ابراہیم نخعی، اسحاق بن راھویہ وغیرھم محدثین کے مذاھب کا ذکر کیا ہے۔
جب مفتی صاحب کی بات سے آپ باقی چار مذاہب کو آج تک باقی قرار دے رہے ہیں، تو میرے دوست یہاں سے اہلحدیث کو کیوں خارج کررہے ہیں؟ جب کہ سب کا بیان ایک ہی جگہ ہے؟
چار مذاھب سے مراد مجتھدین کے مذاہب ہیں نہ کہ جہلاء کے مذاھب، اور اہل حدیث سے محدثین کا مذھب مراد ہے نہ جہلاء کا مذھب، اگر کوئی جہلاء کا مذھب بھی مراد لیتا ہے تو ایسی سمجھ پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں ہوسکتا۔
دوسری بات جب اس فتوے کی روشنی میں مذاہب اربعہ میں عوام اور علماء سب شامل ہیں تو اہل حدیث میں عوام کیوں شامل نہیں؟ یا تو آپ لکھیں کہ مذاہب اربعہ کی عوام خارج ہے، تاکہ پھر کوئی بات سمجھ بھی آئے، لیکن جب آپ یہ نہیں کہہ سکتے، تو پھر اہلحدیث مذہب سے اس کی عوام کو کیوں خارج کررہے ہیں؟

مفتی صاحب کے آج تک کے الفاظ سے آصف بھائی کا انکار اور پھر چیلنج۔بلے او شیرا

مفتی صاحب نے لکھا کہ آج تک انہی پانچ میں حق کو منحصر سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے بھائی نے مفتی صاحب کی اس بات سے بھی انکار کردیا، اور کہہ دیا کہ متفی صاحب نے باقاعدہ گروہ کے طور پر ذکر نہیں کیا۔

1۔اگر مفتی صاحب نے اہلحدیث کو باقاعدہ گروہ کے طور پر شمار نہیں کیا، تو باقیوں کو کیا؟ آپ مفتی صاحب کی عبارت سے اس کو ثابت کریں۔
2۔ جب باقی مذاہب میں ان کی عوام شامل ہے، تو اہلحدیث میں ان کی عوام کیوں شامل نہیں؟


ذرا ان دو سوالات کے جوابات دیتے جانا۔بہت شکریہ ہوگا
جناب کو یہ کس نے کہا کہ مذاھب اربعہ میں جہلاءکے مذاھب مراد ہیں، یہ کس نے کہا کہ اہل حدیث کے مذھب سے جہلاء کے مذاھب مراد ہیں، آج تک سے یہ کیسے لازم آگیا کہ اس اس میں جہلاء کے مذاھب کی بھی بات ہے، افسوس ہے ایسی سمجھ اور عقل پر۔
ان دونوں سوالوں میں جناب کی جہالت کار فرما ہے، جواب مختصر لیکن پر اثر ہوچکا ہے۔

جواب چیلنج

آپ کا چیلنج ہی الفاظی دھوکہ پر مبنی ہے، میرے بھائی ہم تو برملا کہتے ہیں کہ وہ تمام لوگ جو قرآن وحدیث پر عمل کرتے ہیں، وہ اہلحدیث ہیں۔آپ کے چیلنج کا جواب چیلنج یہ ہے کہ آپ پہلے چیلنج کریں کہ مفتی صاحب کے بقول یا پھر اپنے بقول دوسری تیسری صدی سے آج تک کوئی بھی قرآن وحدیث پر عمل کرنے والا نہ تھا، اور نہ ہے۔آپ یہ دعویٰ یا چینلج کریں، پھر آپ کو دکھاؤنگا، کہ کوئی قرآن وحدیث پر عمل کرنے والا تھا یا نہیں یا ہے یا نہیں؟

باقی آپ کے چیلنج کے الفاظ بتاتے ہیں کہ آپ کو ابھی تک نہ تو موضوع بحث کا پتہ ہے اور نہ اس بات کا علم ہے کہ ہم بات کیا کررہے ہیں؟ میرے بھائی ہماری بات ایسے لوگوں پر ہے کہ جو قرآن وحدیث پر عمل کرنے والے ہوں، آپ کے چیلنج نے تو یہ واضح کردیا کہ کوئی جماعت نہ تھی اور نہ ہے جو قرآن وحدیث پر عمل کرنے والی تھی یا کر رہی ہو۔ کچھ تو عقل کو استعمال کرلو بھائی جی۔جواب چیلنج پر چیلنج کریں۔
یہ میرے چیلنج کا جواب نہیں بلکہ میرے چیلنج سے فرار ہے۔
کیونکہ میں نے اپنے چیلنج میں ایسی بات کی ہی نہیں جس کا مطالبہ مجھ سے کیا جارہا ہے،
میں نے تو یہ کہا ہے کہ جناب نے مفتی صاحب کے فتوی یہ یہ استدلال کیا ہے کہ اہل حدیث باقاعدہ ایک جماعت اور گروہ کے طور پر موجود رہی ہے جس میں جہلاء بھی شامل ہیں۔
لہذا جناب تیسری صدی سے لیکر آج تک اہل حدیث نامی جماعت کا نسب بیان کردیں جس میں جہلاء بھی شامل ہوں
دیگر مذاھب اربعہ کی طرح فروعی اختلافات پر مبنی اہل حدیث کی کتابوں کے نام گنوا دیں جن سے موصوف آج تک استفادہ کرتے چلے آرہے ہیں۔
مزید جواب جاری ہے انتظار کیجئے
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
دلائل جواب دعویٰ

میرے دوست نے اپنے دعویٰ خاص پر ابھی تک کوئی ایک بھی دلیل پیش نہیں کی، اور نہ کرسکتے ہیں، سوائے ٹائم پاس کے، اس لیے اپنے قابل دوست کی باتوں کے ساتھ ساتھ اب یہ بھی کیا جاتا رہے گا، کہ جو میرا جواب دعویٰ ہے، اس پر بھی دلائل دیےجاتے رہیں۔ کیونکہ اب آصف بھائی جو لکھیں گے، اس کا جواب تو دونگا، مگر مجبور نہیں کرونگا، اور ہاں بس اپنے قابل دوست سے ایک گزارش اور درخواست ضرور کرونگا، کہ دعویٰ وہ کیا کریں، جس کو ثابت بھی کرسکیں۔

دلیل نمبر1
پوسٹ نمبر85 میں مفتی رشید احمد لدھیانوی کی بات پیش کی، جس کا جواب آصف بھائی نے پوسٹ نمبر101 میں یہ کہہ کر دیا کہ اس سے مراد بھی محدثین ہیں۔ آصف بھائی کے اس انکار کا جواب پوسٹ نمبر108 میں ناقابل تردید صورت میں دیا، مگر میں ناں مانوں پر چلتے ہوئے میرے بھائی نے پوسٹ نمبر111 میں بے ڈھنگی اور عجیب وغریب تاویل کی۔کہ کسی نہ کسی طرح جان چھڑائی جائے۔جس کا جواب پوسٹ نمبر117 میں دے چکا ہوں۔اس دلیل نمبر1 کا موصوف جہاں جہاں انکار کرتے جائیں گے، جس جس پوسٹ میں اس کا جواب دیتا جاؤنگا، سب کی تفصیل اس دلیل نمبر ایک کے ساتھ ذکر کرتا جاؤنگا۔ ان شاءاللہ۔ تاکہ قارئین اچھی طرح دلیل کو جان پرکھ اور اس پر اٹھائے گئے بے تکے اعتراضات اور چیلنج کے جوابات پڑھ سکیں۔

دلیل نمبر2
کتاب حدیث اور اہلحدیث میں موصوف کی ہی جماعت کے مولانا لکھتے ہیں کہ
’’ وہی یہ بھی معلوم ہوا کہ اصل اہلحدیث کہلانے کے مستحق بھی احناف ہیں نہ کہ غیر مقلد‘‘
لو جی ہمیں کہتے ہیں، اور ہم سے جھگڑتے ہیں اور بحث ومباحثہ کرتے ہیں کہ لفظ اہلحدیث صرف محدثین کےلیے بولا جاتا ہے، باقی کسی کےلیے جائز نہیں۔ لیکن یہاں پر تو اپنے آپ کو اہلحدیث کہلانے کا اصل حقدار کہہ رہے ہیں۔ میرے خیال میں مزید کوئی تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیا خیال ہے آصف بھائی؟
بات تو بہت سادہ سی تھی لیکن شاید سمجھ نہ سکے
احسن الفتاوی سے غلط استدلال کا جواب میں دے چکا ہوں اور وہاں پر ایک چیلنج بھی دے چکا ہوں شاید کہ اس کا جواب نہ آئے
کیا حدیث اور اہل حدیث میں احناف کو اہل حدیث کہا ہے؟؟؟
جناب نے جو دوسرا اسکین حدیث اور اہل حدیث سے پیش کیا ہے اور استدلال ایک ایسی عبارت سے کر رہے ہیں جہاں پر صرف لفظ اہل حدیث کو دیکھا ہے یہ نہیں دیکھا کہ احناف بشمول عوام الناس اپنے آپ کو اہل حدیث نہیں کہتے کیونکہ اہل حدیث سے مراد محدثین ہوتے ہیں
حدیث اور اہل حدیث میں اہل حدیث کیوں لکھا ہے؟

جی جناب حدیث اور اہل حدیث نامی کتاب میں جو لکھا ہے اس میں غیرمقلدین پر الزامی جواب ہے کہ جناب اگر صرف حدیث پر عمل کرنا ہی اہل حدیث ہونا ہے تو پھر احناف اس کے زیادہ مستحق تھے کیونکہ وہ تو خبرواحد اور مرسل کو بھی قیاس پر حجت قرار دیتے ہیں۔ لہذا وہ اہل حدیث کہلوانے کے زیادہ مستحق تھے۔
نہ جانے موصوف صرف لفظ اہل حدیث کو ہی دیکھ کر کتابوں کو لے کر چل پڑتے ہیں،
حدیث اور اہل حدیث، اور احسن الفتاوی سے کس جملے سے استدلال کیا کہ جہلاء کو بھی اہل حدیث کہا جاسکتا ہے؟

نوٹ: اب موصوف صرف احناف اور دیوبند کی کتابوں سے لفظ اہل حدیث کو دیکھ کر اسکین لگانا شروع کر دے گا لیکن ان کتابوں سے موصوف کی مراد کبھی بھی پوری نہیں ہوسکتی۔
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
حدیث اور اہل حدیث نامی کتاب تو تمہارے اہل حدیث ہونےکے دعوی کے پول کھولے جارہے ہیں اور جناب اپنے اہل حدیث ہونے پر استدلال وہیں سے کر رہے ہیں،
اہل حدیث کون ہیں، صریح الفاظ میں ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ سے دیکھ لو، صرف کتابوں میں اہل حدیث کا لفظ دیکھ کر خوش نہیں ہوا کرتے بلکہ یہ دیکھتے ہیں کہ اہل حدیث کہتے کسے ہیں
إذ أهل الحديث هم نقلة الشريعة وحفظتها والقائمون عليها وسدنتها، فبهم يستبين الصحيح من الفاسد والرابح من الكاسد من حديث رسول الله صلى الله عليه وسلم وخاصة بعدما التبس الحق بالباطل ورتع في وضع الحديث كل عاطل.
الكتاب : التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير
المؤلف : أبو الفضل أحمد بن علي بن محمد بن أحمد بن حجر العسقلاني (المتوفى : 852هـ)
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
ابن عبد البر رحمہ اللہ نے اہل حدیث ہونے کی شرائط بیان کی ہیں اور یلزم کے الفاظ استعمال کرکے فرما دیا ہے کہ جو ان شرائط پر پورا نہ اترے وہ اہل حدیث نہیں ہوسکتا
ويلزم صاحب الحديث أن يعرف الصحابة المؤدين للدين عن نبيهم صلى الله عليه وسلم ويعنى بسيرهم وفضائلهم ويعرف أحوال الناقلين عنهم وأيامهم وأخبارهم يقف على العدول منهم من غير العدول

غیرمقلدین میں ان شرائط کو تلاش کریں اور خود ہی فیصلہ کر لیں کہ کتنے لوگ ہیں جو ان شرائط کو پورا کر رہے ہیں
 

asifchinioty

رکن
شمولیت
جولائی 27، 2015
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
37
اہل الحدیث کی ایک اور تعریف پیش خدمت ہے ذرا غور کرکے بتائیں کہ جناب خود بھی اہل حدیث میں شامل ہیں یا نہیں



أصحاب الحديث هم الذين يحفظون أحاديث رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ويعتنون بها, ويعملون بها؛ يعلمون بالسنة. يحفظون الحديث؛ وكذلك أيضا يعتنون بعلم الحديث, وعلم المصطلح وغيره؛ فهم يعتنون بالحديث, ويعملون به, والمهم العمل, وهم الآن يدرسون الحديث, ويتعلمون القواعد التي قَعَّدَها أهل الحديث حتى يثبت الحديث عندهم, وإذا ثبت عملوا به

الكتاب : المختار في أصول السنة

 
Top