• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یزید پر لعنت کرنا جائز ہے۔

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
جنوری 24، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
121
پوائنٹ
53
ایک سوال جب کوفیوں کے ہاتھوں شہادت حسین رضی اللہ عنہ کا معاملہ ہوا تو اُس وقت قریش کے غیور صحابہ کرام کا رد عمل کیوں سامنے نہیں آیا۔۔۔ یزید کے خلاف؟؟؟۔۔۔
جب ملوکیت نے ڈیرے ڈالے تو اس کے اتنے برے نتائج سامنے آئے کہ لوگ حق بات کہنے سے ڈرنے لگے جب کہ خلافت میں ایسا نہیں تھا۔ یہ ملوکیت کا ہی ثمرہ تھا کہ حجر بن عدی رضی اللہ تعالی عنہ جیسے صحابی کو چمڑے کی کھال کے اوپر زبح کردیا گیا ۔ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالی عنہ جیسے صحابی کو حق بات کہنے کی پاداش میں شام سے مدینہ کی طرف جلا وطن کر دیا گیا۔ ان جیسے بیسیوں واقعات کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی وقت کے فرعونوں کے خلاف اپنی زبان کھولنے کی جرات نہیں کرتا تھا۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جب ملوکیت نے ڈیرے ڈالے تو اس کے اتنے برے نتائج سامنے آئے کہ لوگ حق بات کہنے سے ڈرنے لگے -
ملوکیت کی ابتداء کہاں سے ہوئی؟؟؟...
 

allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
569
پوائنٹ
69
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالی عنہ جیسے صحابی کو حق بات کہنے کی پاداش میں شام سے مدینہ کی طرف جلا وطن کر دیا گ
تمہیں پتہ ہے یہ کب ہوا ؟
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
۔۔۔لہذا ہم تو یزید پر لعنت کرتے ہیں اس کے برے کاموں کی وجہ سے جب اس کو ان کاموں کی سزا مل جائے گی ہمارا آپ سے وعدہ ہے ہم اس پر لعنت نہیں بھیجیں گے انشا اللہ
:) :) :)
ROFL !!!!
فورمز کی دنیا میں اتنا زبردست لطیفہ بدقسمتی سے آج تک پڑھنے کو نہیں ملا تھا !! :) :) :)
ممتاز مفتی بچارے خواہ مخواہ اللہ میاں کا کوٹھا کہہ کر بدنام ہوئے ۔۔۔ جبکہ دور حاضر میں تو اللہ میاں کو بالراست چیلنج کرنے والے بھی پائے جاتے ہیں !! :)
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
۔۔۔۔۔۔ کوئی بھی وقت کے فرعونوں کے خلاف اپنی زبان کھولنے کی جرات نہیں کرتا تھا۔
کیا آپ واقعتاً ان اکابر صحابہ پر درپردہ "منافقت" کا الزام لگانا چاہتے ہیں ؟ عبداللہ بن عباس ، عبداللہ بن عمر ، ابو سعید خدری ، ابوالدرداء رضی اللہ عنہم ۔۔۔
 

allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
569
پوائنٹ
69
کیا آپ واقعتاً ان اکابر صحابہ پر درپردہ "منافقت" کا الزام لگانا چاہتے ہیں ؟ عبداللہ بن عباس ، عبداللہ بن عمر ، ابو سعید خدری ، ابوالدرداء رضی اللہ عنہم ۔۔۔
جی ہاں یہ تقیہ بردار رافضی یہی چاہتے ہیں
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
آپ کا اس روایت سے استدلال درست نہیں کیونکہ اس میں لعنت نہ کرنے کی علت یہ بیان فرمائی جا رہی ہے کہ وہ شخص اگرچہ شرابی ہے لیکن اللہ اور رسول سے محبت کرنے والا ہے ۔اور دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ جب جرم کرنے پر حد نافذ ہو جائے تو پھر مجرم کو اس جرم کا طعنہ دینا ٹھیک نہیں کیونکہ وہ اپنے برے عمل کی سزا پا چکا اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت سے منع فرما دیا۔ جیسا کہ وہ ذانیہ عورت کے بارے میں جب حضرت خالد بن ولید نے نا مناسب الفاظ استعمال کئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع فرمادیا اور فرمایا کہ اگر اس کی توبہ کو مدینہ والوں میں تقسیم کر دیا جائے تو سب کو بخش دیا جائے۔ لہذا ہم تو یزید پر لعنت کرتے ہیں اس کے برے کاموں کی وجہ سے جب اس کو ان کاموں کی سزا مل جائے گی ہمارا آپ سے وعدہ ہے ہم اس پر لعنت نہیں بھیجیں گے انشا اللہ
دوسری علت آپکی اپنی وضع کردہ ہے ۔
رہی پہلی علت تو وہ یزید بن معاویہ میں بھی موجود ہے کیونکہ وہ مؤمن شخص تھا ۔ اور مؤمن یقینا اللہ اور اسکے رسول صلى اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنیوالا ہوتا ہے ۔

اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا اسکے علاوہ اور بھی کئی ا یک دلائل ہیں جو فرد معین پر لعنت کرنے سے ممانعت پر دلالت کرتے ہیں ۔
اور آپ سے صرف اور صرف ایک ایسی دلیل کا مطالبہ کیا ہے جس میں کسی مسلمان فرد معین پر لعنت کا جواز ہو ۔
ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
اس بات کا اس تھریڈ سے تعلق ہے کیونکہ اگر آپ کمیاں کوتاہیاں بتائیں گے تو پتہ چلے گا کہ کیا جرائم یزیداس بات کے متقاضی ہیں کہ اس پر لعنت کی جائے۔لیکن آپ کبھی بھی ایسی بات نہیں بیان فرمائیں گے کیونکہ جس سے محبت ہو اس کی غلط باتیں بھی ٹھیک نظر آتی ہیں اور آپ کے رگ و ریشے میں محبت یزید سرایت کر چکی ہے۔
یزید کی کمیوں اور کوتاہیوں کا تذکرہ اس تھریڈ سے متعلق تب ہو گا جب کسی کو کسی کمی یا کوتاہی کی بناء پر معیناً لعنت کرنے کا جواز ثابت ہوگا۔
رہی آپکی یہ بات کہ " آپ کے رگ و ریشے میں محبت یزید سرایت کر چکی ہے" تو یہ آپکے اپنے ہی قول " آپ کمیاں کوتاہیاں بتائیں گے تو پتہ چلے گا کہ۔۔۔ الخ " سے متناقض ہے ! کیونکہ آپ فرما رہے ہیں کہ "جس سے محبت ہو اس کی غلط باتیں بھی ٹھیک نظر آتی ہیں" جبکہ میں اس میں کمیوں کوتاہیوں کے وجود کا اقرار کر چکا ہوں ! ۔ لہذا وجد میں لکھنے کی بجائے ہوش میں لکھا کریں !!!
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
کوئی بھی وقت کے فرعونوں کے خلاف اپنی زبان کھولنے کی جرات نہیں کرتا تھا۔
یعنی اسوقت موجود تمام تر صحابہ کرام اور تابعین عظام وتبع تابعین میں سے کوئی بھی "آپکے بقول سلطان جابر " کے سامنے کلمہ حق کہہ کر افضل جہاد کی سکت نہ رکھتا تھا ؟؟؟
یاد رہے اس "کوئی بھی " میں بہت سے اہل بیت بھی شامل ہیں !!!
حتى کہ اولاد علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بھی !!!!
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جب ملوکیت نے ڈیرے ڈالے تو اس کے اتنے برے نتائج سامنے آئے کہ لوگ حق بات کہنے سے ڈرنے لگے جب کہ خلافت میں ایسا نہیں تھا۔ یہ ملوکیت کا ہی ثمرہ تھا کہ حجر بن عدی رضی اللہ تعالی عنہ جیسے صحابی کو چمڑے کی کھال کے اوپر زبح کردیا گیا۔ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالی عنہ جیسے صحابی کو حق بات کہنے کی پاداش میں شام سے مدینہ کی طرف جلا وطن کر دیا گیا۔ ان جیسے بیسیوں واقعات کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی وقت کے فرعونوں کے خلاف اپنی زبان کھولنے کی جرات نہیں کرتا تھا۔
اس پوسٹ کی آڑ میں سیدنا عثمان بن عفان اور معاویہ بن ابی سفیان﷢ پر لعن وطعن اور ان کے خلاف خبث باطن اور بغض کا غلیظ مظاہرہ کیا گیا ہے۔

سیدنا ابو ذر﷜ کو سیدنا عثمان﷜ کے زمانے میں جلا وطن کیا گیا، جس کی پیش گوئی بھی نبی کریمﷺ نے فرمادی تھی، اس کے باوجود نبی کریمﷺ نے سیدنا عثمان﷜ کو جنت کی بشارت دی۔

درج بالا پوسٹ میں سيدنا عثمانِ غنی، ذو النّورین، خلیفۂ ثالث، کائنات کے با حیا ترین شخص، جنہیں زبانِ نبوت سے کئی بار جنّت کی بشارت ملی، اپنے دستِ مبارک کو نبی کریمﷺ نے جن کا ہاتھ قرار دیا جب ان کی طرف سے بیعت فرمائی، جن کا بدلہ لینے کیلئے بیعتِ رضوان ہوئی - رضی اللہ عنہ وارضاہ - کو در پردہ نعوذ باللہ ثم نعوذ باللہ وقت کا فرعون کو قرار دیا گیا ہے۔

یعنی اسوقت موجود تمام تر صحابہ کرام اور تابعین عظام وتبع تابعین میں سے کوئی بھی "آپکے بقول سلطان جابر " کے سامنے کلمہ حق کہہ کر افضل جہاد کی سکت نہ رکھتا تھا ؟؟؟
یاد رہے اس "کوئی بھی " میں بہت سے اہل بیت بھی شامل ہیں !!!
حتى کہ اولاد علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بھی !!!!
اولادِ علی﷜ ہی نہیں بلکہ سیدنا علی بن ابی طالب﷜ بھی بنفس نفیس شامل ہیں۔ ان تقیہ بردار حضرات کے نزدیک تمام صحابہ بشمول سیدنا علی﷜ بزدل یا منافق تھے جو علانیہ حق کی بات کہنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top