محترم بھائی! یہاں جنید جمشید صاحب کی ہر بات، ہر عقیدے (میواتی ہو یا کوئی اور) اور ہر موقف کی حمایت اور دفاع نہیں ہو رہا۔ ان کی بہت ساری باتوں سے ہمیں بھی اختلاف ہے۔تعجب اور حیرت کی بات ہے ،اس تھریڈ کے اکثر شرکاء جذبات کی رو میں بہہ کر خواہ مخواہ ایک ایسے شخص کی حمایت و دفاع میں
رضاکارانہ ۔۔۔لکھ اور بول رہے ہیں ،جو اپنی بیوقوفی اور جہالت کے سبب معاشرے کے غیض و غضب کا ہدف ہے ۔
اور اس کے دفاع میں سرگرم بھائی جانتے اور مانتے ہیں کہ۔۔۔۔جنید اپنی جہالت کے باوجود اہل بدعت کا موثر مبلغ بنا پھرتا ہے ۔
جو ایک خاص کلاس کے لوگوں کو ۔۔میواتی عقائد۔۔ اسلام کے نام پر متعارف کروارہا ہے ۔
تبلیغی جماعت کے کارندوں کو ’‘ متاثر کرنے کا ایسا فن ’‘ سکھایا جاتا ۔جس کی تاثیر میں اس تھریڈ میں دیکھ رہا ہوں ۔
دنیا میں میڈیا کا وہ دجالی کردار جس کا طریقہ کار ہی یہی ہے کہ عوام کو پہلے ایک خطرناک اور منفی رخ دکھایا جاتا ہے ، جب اس موضوع کی شہرت ہوجاتی ہے ۔
توپھر اس کے برعکس اکثریت کے نظریہ کے مطابق مثبت پہلو دکھا کر پذیرائی حاصل کی جاتی ہے ۔
اور یہاں تو تبلیغی جماعت کے ۔۔فن عاجزی ۔۔نے میڈیائی کردار کی تاثیر کو دوآتشہ کردیا ہے ۔
جو بڑے بڑوں کو بہا لے گئی ۔
السلام و علیکم و رحمت الله -تعجب اور حیرت کی بات ہے ،اس تھریڈ کے اکثر شرکاء جذبات کی رو میں بہہ کر خواہ مخواہ ایک ایسے شخص کی حمایت و دفاع میں
رضاکارانہ ۔۔۔لکھ اور بول رہے ہیں ،جو اپنی بیوقوفی اور جہالت کے سبب معاشرے کے غیض و غضب کا ہدف ہے ۔
اور اس کے دفاع میں سرگرم بھائی جانتے اور مانتے ہیں کہ۔۔۔۔جنید اپنی جہالت کے باوجود اہل بدعت کا موثر مبلغ بنا پھرتا ہے ۔
جو ایک خاص کلاس کے لوگوں کو ۔۔میواتی عقائد۔۔ اسلام کے نام پر متعارف کروارہا ہے ۔
تبلیغی جماعت کے کارندوں کو ’‘ متاثر کرنے کا ایسا فن ’‘ سکھایا جاتا ۔جس کی تاثیر میں اس تھریڈ میں دیکھ رہا ہوں ۔
دنیا میں میڈیا کا وہ دجالی کردار جس کا طریقہ کار ہی یہی ہے کہ عوام کو پہلے ایک خطرناک اور منفی رخ دکھایا جاتا ہے ، جب اس موضوع کی شہرت ہوجاتی ہے ۔
توپھر اس کے برعکس اکثریت کے نظریہ کے مطابق مثبت پہلو دکھا کر پذیرائی حاصل کی جاتی ہے ۔
اور یہاں تو تبلیغی جماعت کے ۔۔فن عاجزی ۔۔نے میڈیائی کردار کی تاثیر کو دوآتشہ کردیا ہے ۔
جو بڑے بڑوں کو بہا لے گئی ۔
جزاک اللہ خیرا!میرے خیال میں بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ ایک بات پر میرے خیال میں کسی نے بھی غور نہیں کیا۔ کتنے لوگ وہاں بیٹھے ہوۓ جنید جمشیدکو سن رہے تھے۔ یہ سب سن کران سب میں سے کسی کی بھی دینی غیرت نہیں جاگی۔ تو جہاں قصور وار جمشید ہوا اس کے ساتھ ساتھ اسے سن کر ہنسنے والے بھی اس گستاخی میں برابر کے حصے دار ہیں۔ معافی تو انہیں بھی مانگنی چاہیے۔
السلام و علیکم و رحمت الله -محترم بھائی! یہاں جنید جمشید صاحب کی ہر بات، ہر عقیدے (میواتی ہو یا کوئی اور) اور ہر موقف کی حمایت اور دفاع نہیں ہو رہا۔ ان کی بہت ساری باتوں سے ہمیں بھی اختلاف ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے متعلق ان کا بیان کیا واقعی ہی نبی کریمﷺ اور امہات المؤمنین رضوان اللہ علیہن اجمعین کے گستاخی کے زمرے میں آتا ہے؟؟؟
مجھے جنید جمشید صاحب سے کافی سارا اختلاف ہے کیا یہ اختلاف مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں حالیہ مخصوص معاملے میں بے انصافی کرتے ہوئے کہوں کہ ہاں ہاں اس نے گستاخی کی ہے کیونکہ وہ میرے مخالف مسلک کا ہے؟؟؟ میں ان کے تمام اچھے کاموں پر مٹی ڈال دوں کیونکہ ان کا مسلک میرے والا نہیں؟؟ نہیں ہرگز نہیں!!! فرمانِ باری ہے:
﴿ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا كونوا قَوّٰمينَ لِلَّـهِ شُهَداءَ بِالقِسطِ ۖ وَلا يَجرِمَنَّكُم شَنَـٔانُ قَومٍ عَلىٰ أَلّا تَعدِلُوا ۚ اعدِلوا هُوَ أَقرَبُ لِلتَّقوىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ خَبيرٌ بِما تَعمَلونَ ٨ ﴾
اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ، کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آماده نہ کردے، عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیاده قریب ہے، اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہے (8)
اگر یہ اس طرح کی مشتبہ باتوں سے مخالف مسلک یا مذہب والوں کو گستاخ ٹھہرانا روا ہے تو پھر ان بریلوی حضرات کا شاہ اسمٰعیل شہید ودیگر موحد داعی حضرات کی توحید کے متعلق ایسی تحریروں وتقریروں کو گستاخی کہنا بالکل صحیح ہے جس میں وہ اللہ رب العٰلمین کے بالمقابل نبی کریمﷺ کو اللہ کا ایک نہایت عاجز بندہ باور کراتے ہیں۔