• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ ویڈیو اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کی گستاخی کے ذمرے میں آتی ہے؟ اہل علم روشنی ڈالیں!

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
ﺍٓﺝ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺧﯿﺎﻝ ﺍٓ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺑﮯ ﭼﺎﺭﮦ ﺟﻨﯿﺪ ﺟﻤﺸﯿﺪ ﺑﮭﯽ
ﺳﻮﭼﺘﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ ﻧﺎﮞ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ ﭘﮭﻨﺲ ﮔﯿﺎ؟۔۔۔ ﭼﻠﯿﮟ ﺧﻮﺩ
ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻮﭼﺘﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ ﺗﻮ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﺎ ﻭﺳﻮﺳﮧ ﺗﻮ ﺍٓﺗﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ۔۔۔ ﮐﮧ
ﮐﻞ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﮔﺎﻧﮯ ﮔﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﮐﺘﻨﮯ ﻣﺰﮮ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔۔۔ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ
ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﮐﺎ ﭼﮩﯿﺘﺎ، ﺳﺐ ﮐﺎ ﻻﮈﻻ۔۔۔ ﺩﻝ ﺩﻝ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭘﺮ
ﻟﻮﮒ ﺟﺎﻥ ﺩﯾﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔۔۔ ﺍﯾﮏ ﺍﺷﺘﮩﺎﺭ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺩﯾﺘﮯ
ﺗﮭﮯ۔۔۔ ﺍﯾﮏ ﮔﺎﻧﺎ ﮔﺎﯾﺎ، ﻣﺰﮮ ﺍﻟﮓ، ﭘﯿﺴﮧ ﺍﻟﮓ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺮﺕ ﺗﻮ ﮔﮭﺮ
ﮐﯽ ﺑﺎﻧﺪﯼ ﺗﮭﯽ۔۔۔ ﻟﮍﮐﮯ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﻣﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ۔۔۔ﭘﮭﺮ ﮐﮩﺎﮞ
ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﮑﮍ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮫ ﺟﯿﺴﮯ ﺟﺪﯾﺪﯾﺖ
ﭘﺴﻨﺪ ، ﻣﺎﮈﺭﻥ ﺍﺯﻡ ﮐﮯ ﺷﺎﮨﮑﺎﺭ ﮐﻮﺩﺍﮌﮬﯽ ﭘﮕﮍﯼ ﻭﺍﻻ ﺑﻨﯿﺎﺩ
ﭘﺮﺳﺖ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ۔۔۔ ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﻞ ﺣﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ
ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻠﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔۔۔ ﺍﻥ ﻣﻮﻟﻮﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺗﻮﺑﮧ
ﮐﯽ۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﺭﻣﻨﭩﺲ ﮐﮯ ﺣﻼﻝ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍٓﯾﺎ۔۔۔ ﮔﺎﻧﺎ
ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺣﻀﻮﺭ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﻣﺪﺣﺖ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﻧﮯ
ﻟﮕﺎ۔۔۔ ﺍﺳﭩﯿﺞ ﭘﺮ ﺗﮭﺮﮐﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻧﺴﻞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ
ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺗﻮﺣﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﻧﺒﯽ ﮐﯽ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ
ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺍ؟؟؟
ﭘﮭﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﮔﻨﺎﮦ ﮔﺎﺭ ﺷﺨﺺ ﺟﻮ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﭘﭽﮭﻠﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ
ﭘﺮ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔۔۔ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﻣﺴﻠﮏ ﮐﯽ ﻋﯿﻨﮏ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ
ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔۔۔ ! ﻣﯿﺮﮮ ﮔﺎﺭﻣﻨﭩﺲ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﭘﺮ ﮐﺮﺗﺎ ﻓﺮﻭﺵ ﮐﮩﮧ
ﮐﺮ ﭘﮭﺒﺘﯽ ﮐﺴﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﯽ۔۔۔ ﺣﻼﻝ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﮯ ﺣﻼﻝ ﻧﻔﻊ ﭘﺮ
ﻃﻨﺰ ﮐﯿﺎﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔۔۔ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﯾﮧ ﻓﺮﺽ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﺏ
ﺩﺍﮌﮬﯽ ﺭﮐﮫ ﻟﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻓﻘﯿﺮ ﺑﻦ ﺟﺎﻭﮞ ﮔﺎ۔۔۔ ﺍﺱ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ
ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﻣﻠﺒﻮﺳﺎﺕ ﺧﺮﯾﺪﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻃﻌﻨﮯ
ﺩﯾﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﮮ ﺩﻭﮞ۔۔۔ ﮐﯿﻮﮞ؟۔۔۔ ﮐﯿﺎ
ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﺭﮐﮫ ﻟﯽ ﮨﮯ۔۔۔ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮨﺰﺍﺭ ﮔﻨﺎ
ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﯿﺰﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﻤﺎ ﻟﯿﺘﺎ ﺗﮭﺎ؟۔۔۔ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ
ﻧﮩﯿﮟ، ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﯾﮧ ﺳﻮﭺ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺟﻨﯿﺪ ﺑﻐﺪﺍﺩﯼ ﺑﻦ
ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ۔۔۔ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ۔۔۔ﺍﺭﮮ ﻏﻠﻄﯽ
ﺗﻮ ﺟﻨﯿﺪ ﺑﻐﺪﺍﺩﯼ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ ۔۔۔۔۔۔ﻟﻐﺰﺵ
ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺻﺤﺎﺑﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺴﻄﺢ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ
ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺱ ﻧﺎﺯﮎ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﮐﺌﯽ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﺳﮯ ﮨﻮﺋﯽ۔۔۔ﻭﮦ ﺗﻮ ﺑﺎﺕ
ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﺗﮭﯽ۔۔۔ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺗﻮ ﺣﻀﻮﺭ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ
ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺧﻮﺩ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻓﺮﻣﺎ ﺗﮭﮯ۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﻟﻐﺰﺵ ﮐﺮﻧﮯ
ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺧﻼﺹ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺒﮧ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ۔۔۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﯽ،
ﺗﻮﺑﮧ ﻗﺒﻮﻝ ﮨﻮﺋﯽ۔۔۔ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﺮ ﺗﺎ ﭘﺎ ﺧﻄﺎﮐﺎ ﭘﺘﻼ ﮨﻮﮞ۔۔۔
ﻣﯿﺮﯼ ﻧﯿﺖ ﺗﻮﭨﮭﯿﮏ ﺗﮭﯽ۔۔۔ ﺯﺑﺎﻥ ﺑﮩﮏ ﮔﺌﯽ، ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻣﺴﻠﻂ ﮨﻮ
ﮔﯿﺎ۔۔۔ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﻢ ﻋﻠﻤﯽ ﻭ ﮐﻢ ﻋﻘﻠﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﺣﺪ ﺳﮯ
ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻞ ﮔﯿﺎ۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺩﻻﻧﮯ ﭘﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ
ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺮ ﻧﮧ ﻟﮕﺎﺋﯽ۔۔۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺟﻮﮌ ﮐﺮ ﻣﻌﺎﻓﯽ
ﻣﺎﻧﮕﯽ۔۔۔ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻣﻌﺎﻓﯽ
ﻣﺎﻧﮕﯽ؟۔۔۔ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﻨﮑﺮ ﮨﯽ ﺗﮭﺎ ﻋﺎﻟﻢ ﺁﻥ ﻻﺋﻦ ﻭﺍﻻ۔۔۔۔ ﺍﺱ ﻧﮯ
ﺗﻮ ﺷﯿﻌﮧ ﮐﯽ ﻣﺠﻠﺲ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻠﮯ ﻋﺎﻡ ﺍﻣﯽ ﻋﺎﺋﺸﮧ ﺍﻭﺭ ﮐﺒﺎﺭ
ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﯽ ﺷﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻠﯽ ﺑﮑﻮﺍﺱ ﮐﯽ۔۔۔۔ ﺑﺎﺕ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﻧﮯ ﭘﺮ
ﺑﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﮭﻞ ﮐﺮ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﮕﯽ۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﺳﺐ ﺍﺳﮯ ﮔﻠﮯ
ﺳﮯ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺩﯾﻮﺑﻨﺪﯼ ﮐﺎ ﻟﯿﺒﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺎ
ﺗﮭﺎ !۔۔۔۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮕﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺭﺏ
ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞﮑﻮ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻮ
ﯾﻘﯿﻨﺎ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﻮﺍﺯﺗﺎ ﮨﮯ۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﺑﻨﺪﮮ
ﻣﻌﺎﻑ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ۔۔۔ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﮏ ﺳﮯ ﭘﮩﭽﺎﻧﺎ
ﺟﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ! ۔۔۔ ﮐﻞ ﮔﻠﻮﮐﺎﺭ ﺟﻨﯿﺪ ﺟﻤﺸﯿﺪ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺎ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ
ﮐﮭﻼ ﺗﮭﺎ۔۔۔ ﺳﺐ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻼﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔۔۔ ﮐﮩﺘﮯ ﺗﮭﮯ ، ﺍﻟﻠﮧ ﺑﮍﺍ
ﺭﺣﯿﻢ ﮨﮯ۔۔۔ ﺍٓ ﺟﺎﻭ۔۔۔ ﮨﺰﺍﺭ ﮔﻨﺎﮦ ﮐﯿﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﺍٓ ﺟﺎﻭ۔۔۔
ﭘﭽﮭﻠﯽ ﺳﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﮔﻨﺎﮦ ﻣﻌﺎﻑ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺍٓ ﺟﺎﻭ۔۔۔
ﻣﮕﺮ ﺍﺏ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﺭﮐﮭﻨﮯ
ﮐﮯ ﺑﻌﺪ۔۔۔ ﺗﻮﺑﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﺗﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺍٓﺳﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔ﻣﯿﮉﯾﺎ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ
ﺍﺩﺍﺭﮮ ﻧﮯ ﻻﺋﯿﻮ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﻣﯿﮟ ﺍﮨﻞ ﺑﯿﺖ ﺭﺿﻮﺍﻥ ﺍﻟﻠﮧ
ﻋﻠﯿﮩﻢ ﺍﺟﻤﻌﯿﻦ ﮐﯽ ﺷﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮔﺴﺘﺎﺧﯽ ﮐﯽ۔۔۔ ﺳﺐ ﻧﮯ
ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﮐﯿﺎ۔۔۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮕﯽ۔۔۔ ﺳﺐ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ
ﺩﯾﺎ۔۔۔ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ
ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺍﺩﺍﺭﮦ ﺗﮭﺎ۔۔۔ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﺻﺮﻑ ﺩﯾﻮﺑﻨﺪﯼ ﮨﮯ! ۔۔۔ ﯾﮩﺎﮞ
ﮨﺮ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﻣﺤﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻏﻠﯿﻆ
ﺟﺮﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔۔۔ ﮐﭽﮫ ﺧﺒﯿﺚ ﺟﺎﻥ ﺑﻮﺟﮫ ﮐﺮ ﺑﻠﮑﮧ ﻋﻘﯿﺪﺗﺎً ﺑﻌﺪ ﺍﺯ
ﺍﻧﺒﯿﺎﺀ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻣﻘﺪﺱ ﮨﺴﺘﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺑﮑﻮﺍﺱ ﮐﺮﺗﮯ
ﮨﯿﮟ۔۔۔ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺘﺎ۔۔۔ ﺑﻠﮑﮧ ﺟﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔
ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺷﺪﺕ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔۔۔ﺍﻭﺭ ﻧﻌﺮﮦ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺷﯿﻌﮧ
ﺳﻨﯽ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻧﮯ ﺁﮒ ﻟﮕﺎﺋﯽ۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ
ﺍﯾﮏ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻏﻠﻄﯽ ﮨﻮﺋﯽ ۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﮏ
ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮍﯼ ﻏﻠﻄﯽ ﺗﮭﯽ۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮕﯽ۔۔۔ ﻟﻮﮒ
ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﺘﮯ۔۔۔ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﺷﻨﺎﺧﺖ ﺍﯾﮏ ﺩﯾﻮﺑﻨﺪﯼ ﮐﯽ ﮨﮯ !۔۔۔۔
ﺍﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﻮﺑﻨﺪﯼ ﮨﻮﮞ۔۔۔ ﻣﯿﮟ
ﺗﻮ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﮞ ﺟﻮ ﺳﺎﺭﯼ ﺍﻣﺖ ﮐﻮ ﺟﻮﮌﻧﮯ ﮐﯽ
ﻓﮑﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔۔۔۔ ﻣﮕﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﺴﺘﺎﺥ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﺳﺮ ﺗﻦ ﺳﮯ ﺟﺪﺍ
ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻓﺘﻮﮮ ﺩﯾﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔ ﮨﺎﮞ ﮨﺎﮞ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺎﺭ ﺩﻭ ﻣﮕﺮ
ﮔﺴﺘﺎﺥ ﺗﻮ ﻧﮧ ﮐﮩﻮ۔۔۔ ﯾﮧ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﺍﯾﮏ ﻋﺎﺷﻖ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ
ﮐﺎ ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﮨﮯ۔۔۔ ﯾﮧ ﻇﻠﻢ ﺗﻮ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ۔۔۔ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﻮﭼﻨﮯ ﭘﺮ
ﻣﺠﺒﻮﺭ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﺗﮭﺎ؟؟۔۔۔ ﺳﺐ ﮐﺎ
ﻻﮈﻻ، ﺳﺐ ﮐﺎ ﭼﮩﯿﺘﺎ۔۔۔!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻟﻌﯿﻦ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﻭﺳﻮﺳﮯ ﮈﺍﻝ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔۔۔ ﺍﻟﻠﮧ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﻭ
ﻧﻔﺲ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺍٓﺯﻣﺎﺋﺶ ﭘﺮ ﺍﺳﮯ
ﺛﺎﺑﺖ ﻗﺪﻡ ﺭﮐﮭﮯ
محمد عبد الله تارڑ​
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
تعجب اور حیرت کی بات ہے ،اس تھریڈ کے اکثر شرکاء جذبات کی رو میں بہہ کر خواہ مخواہ ایک ایسے شخص کی حمایت و دفاع میں
رضاکارانہ ۔۔۔لکھ اور بول رہے ہیں ،جو اپنی بیوقوفی اور جہالت کے سبب معاشرے کے غیض و غضب کا ہدف ہے ۔
اور اس کے دفاع میں سرگرم بھائی جانتے اور مانتے ہیں کہ۔۔۔۔جنید اپنی جہالت کے باوجود اہل بدعت کا موثر مبلغ بنا پھرتا ہے ۔
جو ایک خاص کلاس کے لوگوں کو ۔۔میواتی عقائد۔۔ اسلام کے نام پر متعارف کروارہا ہے ۔
تبلیغی جماعت کے کارندوں کو ’‘ متاثر کرنے کا ایسا فن ’‘ سکھایا جاتا ۔جس کی تاثیر میں اس تھریڈ میں دیکھ رہا ہوں ۔
دنیا میں میڈیا کا وہ دجالی کردار جس کا طریقہ کار ہی یہی ہے کہ عوام کو پہلے ایک خطرناک اور منفی رخ دکھایا جاتا ہے ، جب اس موضوع کی شہرت ہوجاتی ہے ۔
توپھر اس کے برعکس اکثریت کے نظریہ کے مطابق مثبت پہلو دکھا کر پذیرائی حاصل کی جاتی ہے ۔
اور یہاں تو تبلیغی جماعت کے ۔۔فن عاجزی ۔۔نے میڈیائی کردار کی تاثیر کو دوآتشہ کردیا ہے ۔
جو بڑے بڑوں کو بہا لے گئی ۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
تعجب اور حیرت کی بات ہے ،اس تھریڈ کے اکثر شرکاء جذبات کی رو میں بہہ کر خواہ مخواہ ایک ایسے شخص کی حمایت و دفاع میں
رضاکارانہ ۔۔۔لکھ اور بول رہے ہیں ،جو اپنی بیوقوفی اور جہالت کے سبب معاشرے کے غیض و غضب کا ہدف ہے ۔
اور اس کے دفاع میں سرگرم بھائی جانتے اور مانتے ہیں کہ۔۔۔۔جنید اپنی جہالت کے باوجود اہل بدعت کا موثر مبلغ بنا پھرتا ہے ۔
جو ایک خاص کلاس کے لوگوں کو ۔۔میواتی عقائد۔۔ اسلام کے نام پر متعارف کروارہا ہے ۔
تبلیغی جماعت کے کارندوں کو ’‘ متاثر کرنے کا ایسا فن ’‘ سکھایا جاتا ۔جس کی تاثیر میں اس تھریڈ میں دیکھ رہا ہوں ۔
دنیا میں میڈیا کا وہ دجالی کردار جس کا طریقہ کار ہی یہی ہے کہ عوام کو پہلے ایک خطرناک اور منفی رخ دکھایا جاتا ہے ، جب اس موضوع کی شہرت ہوجاتی ہے ۔
توپھر اس کے برعکس اکثریت کے نظریہ کے مطابق مثبت پہلو دکھا کر پذیرائی حاصل کی جاتی ہے ۔
اور یہاں تو تبلیغی جماعت کے ۔۔فن عاجزی ۔۔نے میڈیائی کردار کی تاثیر کو دوآتشہ کردیا ہے ۔
جو بڑے بڑوں کو بہا لے گئی ۔
محترم بھائی! یہاں جنید جمشید صاحب کی ہر بات، ہر عقیدے (میواتی ہو یا کوئی اور) اور ہر موقف کی حمایت اور دفاع نہیں ہو رہا۔ ان کی بہت ساری باتوں سے ہمیں بھی اختلاف ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے متعلق ان کا بیان کیا واقعی ہی نبی کریمﷺ اور امہات المؤمنین رضوان اللہ علیہن اجمعین کے گستاخی کے زمرے میں آتا ہے؟؟؟

مجھے جنید جمشید صاحب سے کافی سارا اختلاف ہے کیا یہ اختلاف مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں حالیہ مخصوص معاملے میں بے انصافی کرتے ہوئے کہوں کہ ہاں ہاں اس نے گستاخی کی ہے کیونکہ وہ میرے مخالف مسلک کا ہے؟؟؟ میں ان کے تمام اچھے کاموں پر مٹی ڈال دوں کیونکہ ان کا مسلک میرے والا نہیں؟؟ نہیں ہرگز نہیں!!! فرمانِ باری ہے:

﴿ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا كونوا قَوّٰمينَ لِلَّـهِ شُهَداءَ بِالقِسطِ ۖ وَلا يَجرِمَنَّكُم شَنَـٔانُ قَومٍ عَلىٰ أَلّا تَعدِلُوا ۚ اعدِلوا هُوَ أَقرَبُ لِلتَّقوىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ خَبيرٌ بِما تَعمَلونَ ٨
اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ، کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آماده نہ کردے، عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیاده قریب ہے، اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہے (8)

اگر یہ اس طرح کی مشتبہ باتوں سے مخالف مسلک یا مذہب والوں کو گستاخ ٹھہرانا روا ہے تو پھر ان بریلوی حضرات کا شاہ اسمٰعیل شہید ودیگر موحد داعی حضرات کی توحید کے متعلق ایسی تحریروں وتقریروں کو گستاخی کہنا بالکل صحیح ہے جس میں وہ اللہ رب العٰلمین کے بالمقابل نبی کریمﷺ کو اللہ کا ایک نہایت عاجز بندہ باور کراتے ہیں۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
تعجب اور حیرت کی بات ہے ،اس تھریڈ کے اکثر شرکاء جذبات کی رو میں بہہ کر خواہ مخواہ ایک ایسے شخص کی حمایت و دفاع میں
رضاکارانہ ۔۔۔لکھ اور بول رہے ہیں ،جو اپنی بیوقوفی اور جہالت کے سبب معاشرے کے غیض و غضب کا ہدف ہے ۔
اور اس کے دفاع میں سرگرم بھائی جانتے اور مانتے ہیں کہ۔۔۔۔جنید اپنی جہالت کے باوجود اہل بدعت کا موثر مبلغ بنا پھرتا ہے ۔
جو ایک خاص کلاس کے لوگوں کو ۔۔میواتی عقائد۔۔ اسلام کے نام پر متعارف کروارہا ہے ۔
تبلیغی جماعت کے کارندوں کو ’‘ متاثر کرنے کا ایسا فن ’‘ سکھایا جاتا ۔جس کی تاثیر میں اس تھریڈ میں دیکھ رہا ہوں ۔
دنیا میں میڈیا کا وہ دجالی کردار جس کا طریقہ کار ہی یہی ہے کہ عوام کو پہلے ایک خطرناک اور منفی رخ دکھایا جاتا ہے ، جب اس موضوع کی شہرت ہوجاتی ہے ۔
توپھر اس کے برعکس اکثریت کے نظریہ کے مطابق مثبت پہلو دکھا کر پذیرائی حاصل کی جاتی ہے ۔
اور یہاں تو تبلیغی جماعت کے ۔۔فن عاجزی ۔۔نے میڈیائی کردار کی تاثیر کو دوآتشہ کردیا ہے ۔
جو بڑے بڑوں کو بہا لے گئی ۔
السلام و علیکم و رحمت الله -

میں آپ کی بات سے متفق ہوں - قطع نظر اس کے کہ جنید صاحب نے ام المومنین رضی الله عنہ کے بارے میں کیا الفاظ استمال کیے - لیکن وہ خود ایک ایسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں جو بدعتوں کا مجموع ہے - ایک نسبتاً چھوٹے گناہ (یعنی موسیقی و ناچ گانے ) سے توبہ کرکے وہ ایک بڑے گناہ یعنی بدعتی جماعت سے وابستہ ہو گئے- دین کی طرف جستجو کرنا ایک اچھی بات ہے لیکن تبلیغی جماعت میں شامل ہونے سے پہلے یا کچھ عرصہ بعد اگر وہ اس بات کی جستجو و چھان بین کرلیتے کہ اس جماعت کے حقیقی عزائم کیا ہیں اور کیا یہ جماعت واقعی سنّت نبوی کے مطابق عمل کرنے والی ہے بھی یا نہیں تو شاید ان کےحق میں بہتر ہوتا اور وہ ہدایت یافتہ ہوتے- الله سب کو ہدایت دے اور اپنے سیدھے راستے پر گامزن کرے (آمین)-
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
میرے خیال میں بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ ایک بات پر میرے خیال میں کسی نے بھی غور نہیں کیا۔ کتنے لوگ وہاں بیٹھے ہوۓ جنید جمشیدکو سن رہے تھے۔ یہ سب سن کران سب میں سے کسی کی بھی دینی غیرت نہیں جاگی۔ تو جہاں قصور وار جمشید ہوا اس کے ساتھ ساتھ اسے سن کر ہنسنے والے بھی اس گستاخی میں برابر کے حصے دار ہیں۔ معافی تو انہیں بھی مانگنی چاہیے۔
جزاک اللہ خیرا!
بات موضوع سے کچھ ہٹ رہی ہے لیکن بہرحال۔۔ممکن ہے اس پر مزید بات اسے مفید بنا دے۔
مثال شائدکچھ عجیب سی محسوس ہو مگر حقیقت ہے کہ ہر خاندان میں ایک یا دو افراد ہوتے ہیں،جو ہنسیں تو ہم بھی ہنس دیتے ہیں۔۔روئیں تو ہم رو دیتے ہیں چاہےبات ہماری مجھ میں آئے یا نہ آئے۔۔ہنسی،آنسو نہ بھی آ رہے ہوں، زبردستی ہنس دیتے ہیں۔شاید ان کی مخالفت نہ کرنے کا انجانا حکم،خوف ہوتا ہے یا ادب آداب۔۔۔یا شاید بے عزتی کیے جانے کا خوف!
کچھ اسی طرح ہم اپنے علماء کو بھی لیتے ہیں اور شاید اکثردینی و غیر دینی مقررنین کو بھی۔۔کہ وہ جن تاثرات کا اظہار کریں گے ہم بھی من و عن بات سمجھے سوچے بغیر انہیں کو دہرائیں گے۔۔ہم بس مقرر کی اقتداء میں ہنستےروتے ہیں ۔اگر کوئی ہمت کر کے پوچھ بھی لے تو اسے عموما جھڑک دیا جاتا ہے۔۔پہلے معاشرے کی طرف سے اور پھر عموما علماء کی طرف سے۔۔اسی لیے سامعین دم سادھے بیٹھے رہتے ہیں۔۔ہمارادینی المیہ ہے کہ ہم علماء کو ایسی مقدس ہستی سمجھ لیتے ہیں کہ جس سے کسی بات کا استفسار کرنا گویا اسلام سے خارج ہونا یا اس کے مترادف ہے۔۔یا پھر انہیں علماء کی ان غلطیوں کو پکڑتے اور انہیں معاشرے کے ایک عام فرد کی حیثیت سے بھی گرا دیتے ہیں۔۔۔ہمارا المیہ ہے کہ ہم شدت پسند ہیں!!
 
  • پسند
Reactions: Dua
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
صحابہ کرا م رضی اللہ عنہم کی گستاخی کرنا حرام ہے

امام مالک بن انس المدنی رحمہ اللہ (متوفی ۱۷۹ھ) فرماتے ہیں:

من يبغض أصحاب رسول الله صلي الله عليه وسلم فليس له في الفئ نصيب

’’جو شخص رسو ل اللہ ﷺ کے صحابی سے بغض رکھتا ہے تو فئ (مالِ غنیمت) میں سے اس کا کوئی حصہ نہیں ہے۔‘‘پھر آپ نے
سورۃ الحشر کی تین آیات (۸تا ۱۰) تلاوت کیں اور فرمایا:

اور وہ آیات یہ ہیں:

لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا وَيَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ (8) وَالَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِمَّا أُوتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (9) وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ (10)

فمن يبغضهم فلا حق له في فئ المسلمين

’’لہٰذا جو شخص ان (صحابہ رضی اللہ عنہم) سے بغض رکھتا ہے تو مسلمانوں کے مالِ غنیمت میں اس کا کوئی حق نہیں ہے۔‘‘

(الطیوریات ج۱ص۸۹،۹۰ح۶۹وسندہ صحیح،حلیۃ الاولیاء ۶؍۳۲۷،نیز دیکھئے السنن الکبریٰ للبیہقی ج۶ص۳۷۲وسندہ صحیح)

فئ اس مالِ غنیمت کو کہتے ہیں جو مسلمانوں کو بغیر جنگ کے حاصل ہو جائے ۔

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی گستاخی کرنے والے لوگ اتنے بڑے گمراہ ہیں کہ وہ مسلمانوں کی جماعت سے خارج ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ اہلِ سنت کے مشہور امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک مالِ غنیمت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

(الحدیث :۵۱ص۳)
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
محترم بھائی! یہاں جنید جمشید صاحب کی ہر بات، ہر عقیدے (میواتی ہو یا کوئی اور) اور ہر موقف کی حمایت اور دفاع نہیں ہو رہا۔ ان کی بہت ساری باتوں سے ہمیں بھی اختلاف ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے متعلق ان کا بیان کیا واقعی ہی نبی کریمﷺ اور امہات المؤمنین رضوان اللہ علیہن اجمعین کے گستاخی کے زمرے میں آتا ہے؟؟؟

مجھے جنید جمشید صاحب سے کافی سارا اختلاف ہے کیا یہ اختلاف مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں حالیہ مخصوص معاملے میں بے انصافی کرتے ہوئے کہوں کہ ہاں ہاں اس نے گستاخی کی ہے کیونکہ وہ میرے مخالف مسلک کا ہے؟؟؟ میں ان کے تمام اچھے کاموں پر مٹی ڈال دوں کیونکہ ان کا مسلک میرے والا نہیں؟؟ نہیں ہرگز نہیں!!! فرمانِ باری ہے:

﴿ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا كونوا قَوّٰمينَ لِلَّـهِ شُهَداءَ بِالقِسطِ ۖ وَلا يَجرِمَنَّكُم شَنَـٔانُ قَومٍ عَلىٰ أَلّا تَعدِلُوا ۚ اعدِلوا هُوَ أَقرَبُ لِلتَّقوىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ خَبيرٌ بِما تَعمَلونَ ٨
اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ، کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آماده نہ کردے، عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیاده قریب ہے، اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہے (8)

اگر یہ اس طرح کی مشتبہ باتوں سے مخالف مسلک یا مذہب والوں کو گستاخ ٹھہرانا روا ہے تو پھر ان بریلوی حضرات کا شاہ اسمٰعیل شہید ودیگر موحد داعی حضرات کی توحید کے متعلق ایسی تحریروں وتقریروں کو گستاخی کہنا بالکل صحیح ہے جس میں وہ اللہ رب العٰلمین کے بالمقابل نبی کریمﷺ کو اللہ کا ایک نہایت عاجز بندہ باور کراتے ہیں۔
السلام و علیکم و رحمت الله -

محترم آپ کی بات سے اس حد تک تو اتفاق کیا جاسکتا ہے کہ ہم کسی کی بات کو صرف مسلکی بنیادوں پر لے کر بات کا بتنگڑ بنا لیں تو یہ ایک صحیح رویہ نہیں اور نہ یہ انصاف کے تقاضے کے تحت ہے- باوجود اس امر کے کہ ان کا مسلک بدعتی مسلک ہے - لیکن سوال یہ ہے کہ مسلمانوں میں شدید اختلاف اور فرقہ واریت کے اس پر فتن دور میں تو بڑے بڑے علماء ایک دوسرے پر گستاخ رسول اور کفر ہونے کی فتوے لگا رہے ہیں - تو پھر اس بات کا فیصلہ کون کرے گا کہ کون اصلی گستاخ ہے؟؟؟ -

کچھ عرصے پہلے میں نے ایک صاحب کا مضمون پڑھا - جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ- میں نے شاتم رسول سلمان رشدی کی کتاب "شیطانی آیات" پڑھی - مجھے یہ پڑھ کر انتہائی صدمہ ہوا کہ اس کتاب کو لکھنے میں اس نے زیادہ تر اسلامی مورخین و مجتہدین کی ان جھوٹی روایات سے مدد لی ہے جو روایات ہمارے ہاں اکثر مسالک میں ایمان کا درجہ رکھتی ہیں - اب بتائیں کہ ہم جب اپنے گھر کو اپنے ہی چراغوں سے آگ لگائیں گے تو کسی غیر کو مجرم اور گستاخ کہنا تو بہت بعد کی بات ہے-
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
مجھے در اصل پہلی پوسٹ میں دئیے لنک میں موجود ویڈیو پر شدید اعتراض ہے:


جس کا انداز بہت جذباتی، فرقہ وارانہ اور عوام کو ورغلانے والا ہے کہ لوگ معاملے کی گہرائی میں جائے بغیر، غور کیے بغیر آؤ دیکھا نہ تاؤ اگلے شخص کو گستاخ سمجھ کر اس کی تکا بوٹی کر ڈالیں ۔۔۔ ایسے معاملات کو جذباتی انداز سے تحقیق وتجزیہ کیے بغیر حل کرنا نقصان کا باعث ہوتا ہے۔ فرمانِ باری ہے:

﴿ وَإِذا جاءَهُم أَمرٌ مِنَ الأَمنِ أَوِ الخَوفِ أَذاعوا بِهِ ۖ وَلَو رَدّوهُ إِلَى الرَّسولِ وَإِلىٰ أُولِى الأَمرِ مِنهُم لَعَلِمَهُ الَّذينَ يَستَنبِطونَهُ مِنهُم ۗوَلَولا فَضلُ اللَّـهِ عَلَيكُم وَرَحمَتُهُ لَاتَّبَعتُمُ الشَّيطـٰنَ إِلّا قَليلًا ٨٣
جہاں انہیں کوئی خبر امن کی یا خوف کی ملی انہوں نے اسے مشہور کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اگر یہ لوگ اسے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اور اپنے میں سے ایسی باتوں کی تہہ تک پہنچنے والوں کے حوالے کر دیتے، تو اس کی حقیقت وه لوگ معلوم کر لیتے جو نتیجہ اخذ کرتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو معدودے چند کے علاوه تم سب شیطان کے پیروکار بن جاتے (83)

﴿ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا إِن جاءَكُم فاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنوا أَن تُصيبوا قَومًا بِجَهـٰلَةٍ فَتُصبِحوا عَلىٰ ما فَعَلتُم نـٰدِمينَ ٦
اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پشیمانی اٹھاؤ (6)

جس حدیث مبارکہ کو بیان کرتے ہوئے جنید جمشید صاحب کا انداز غیر محتاط ہوا اور ان پر گستاخی کا الزام لگایا جا رہا ہے اور غور کیا جائے تو اسی حدیث مبارکہ، اسی فرمانِ نبوی ﷺ کو یہی گستاخی کا الزام لگانے والے لوگ نہیں مانتے۔ حدیث مبارکہ کے الفاظ یہ ہیں:

عن عائشةَ رَضِيَ اللهُ عنها، قالت : رجع إليَّ رسولُ اللهِ - صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّم - ذاتَ يومٍ من جَنازةٍ من البَقِيعِ، فوجدني وأنا أَجِدُ صُدَاعًا، وأن أقولَ : وارَأْساهُ ! قال : بل أنا يا عائشةُ ! وارَأْساهُ، قال : وما ضَرَّكِ لو مِتِّ قَبْلِي، فغَسَّلْتُكِ وكَفَّنْتُكِ، وصَلَّيْتُ عليكِ ودَفَنْتُكِ ؟ !، قلتُ : لكأني بكَ - واللهِ - لو فَعَلْتَ ذلك ؛ لَرَجَعْتَ إلى بيتي فعَرَّسْتَ فيه ببعضِ نسائِك ! فتبسم رسولُ اللهِ - صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّم -، ثم بُدِئَ في وجَعِهِ الذي مات فيه .
الراوي: عائشة أم المؤمنين المحدث: الألباني - المصدر: تخريج مشكاة المصابيح - الصفحة أو الرقم: 5917
خلاصة حكم المحدث: حسن

سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ ایک دن بقیع سے جنازہ سے واپس آئے تو مجھے اس حال میں پایا کہ میرے سر میں درد ہو رہا تھا اور میں کہہ رہی تھی: ہائے میرا سر! نبی کریمﷺ نے فرمایا: بلکہ اے عائشہ میں! (مجھے بھی درد ہو رہی ہے) ہائے میرا سر! پھر فرمایا: (اے عائشہ!) تمہیں کیا نقصان ہے؟ اگر تم مجھ سے پہلے مر گئی تو میں خود تمہیں غسل دوں گا، کفن پہناؤں گا اور تمہاری نماز (جنازہ) پڑھوں گا (جس کی برکت سے تمہاری بخشش ہو جائے گی) ۔۔۔ الحدیث

اس صحیح حدیث مبارکہ سے صراحت سے ثابت ہوتا ہے کہ شوہر بیوی کو غسل دے سکتا ہے، کفن پہنا سکتا ہے۔ مرنے کے ساتھ ہی میاں بیوی ایک دوسرے کیلئے اجنبی نہیں ہو جاتے۔

لیکن ان اعتراض کرنے والوں، گستاخی کا الزام لگانے والوں کے نزدیک شوہر بیوی کو غسل نہیں دے سکتا، کفن نہیں پہنا سکتا۔ کیا اس بات کو بنیاد بنا کر ان لوگوں پر بھی گستاخی کا الزام لگا دیا جائے اور کیس کر دیا جائے۔ نہیں! بلکہ ہم یہی کہیں گے کہ یہ تاویل کا اجتہادی اختلاف ہے جس کا فیصلہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے۔

کتنی عجیب بات ہے کہ کسی کے انداز وگفتگو میں ذرا سی بے احتیاطی تو گستاخی بن جائے لیکن اگر خود پوری حدیث مبارکہ کو ہی نہ مانیں پھر بھی سب سے بڑے ’عاشق رسول‘ یہی ہیں!!!

سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی طرف منسوب ہے کہ انہوں نے بنی اسرائیل کے متعلق فرمایا تھا: تم اونٹ سموچا نگل جاتے ہو مگرمچھر پر دلیلیں تلاش کرتے ہو۔

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم :

میرے سب بھائی شاید اس پوسٹ پر اعتراض کریں مگر یہ حقیقت ہے کی تبلیغی جماعت کا نصاب جو کہ خرافات سے بھرا پڑا ہے جس میں اللہ تعالیٰ، نبیﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہماء کی شان میں گستاخیاں کی گئی ہیں لہذا ھر شخص کے لئے گمراہی سے بچنے کا نسخہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

إِنِّي قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ شَيْئَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُمَا: كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّتِي، وَلَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ‘‘([1])

(میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں، جن کے بعد تم ہرگز بھی گمراہ نہ ہوگے 1- کتاب اللہ ، 2- اور میری سنت، یہ دونوں کبھی جدا نہ ہوں گے، یہاں تک کہ میرے پاس حوض پر لوٹا دئے جائیں گے)۔


”عن مالِک بن أنسٍ قال قال النبی صلى الله عليه وسلم

ترکتُ فیکم أمرین لَنْ تضلّوا ما تَمَسکتُمْ بِہِما، کتابُ اللّٰہِ وَسُنةُ رسُوْلِہ“
(رواہ فی الموطأ)

ترجمہ:

”امام مالک نے مرسلاً روایت کیا ہے کہ آنحضرت صلى الله عليه وسلم نے فرمایا۔ میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جاتا ہوں جب تک ان دونوں کا دامن مضبوطی سے تھامے رہوگے ہرگز گمراہ نہ ہوگے۔

(۱) کتاب اللہ (۲) سنت رسول اللہ۔


رسول اللہﷺ کی گستاخی اور صحابی رسول پر بہتان

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ابتداء میں حضور اقدسﷺ رات کو جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے آپ کو رسی سے باندھ لیا کرتے تھے کہ نیند کے غلبہ سے گر نہ جائیں (العیاذباللہ)

(فضائل اعمال،ص374،کتب خانہ فیضی،لاھور)

اللہ کو دیکھنا(العیاذباللہ)

حضرت شبلی فرماتے ہیں کہ میں نے ایک جگہ دیکھا کہ ایک شخص یوں کہہ رہا ہے کہ میں خدا کو دیکھتا ہوں۔میں اس کے قریب گےا تو وہ کچھ کہہ رہا تھا ۔میں نے غور سے سنا تو وہ کہہ رہا تھا کہ تو نے بہت ہی اچھا کیا کہ ان لڑکوں کو مجھ پر مسلط کر دیا ۔میں نے کہا کہ یہ لڑکے تجھ پر تہمت لگاتے ہیں کہنے لگا کیا کہتے ہیں ۔میں نے کہا یہ کہتے ہیں کہ تو اللہ کو دیکھنے کے مدعی ہو ۔ےہ سن کر اس نے چیخ ماری اور کہا شبلی اس ذات کی قسم جس نے اپنی محبت میں مجھ کو شکستہ حال بنا رکھا ہے اور اپنے قرب اور بعد میں مجھ کو بھٹکا رکھا ہے اگر تھوڑی دیر وہ مجھ سے غائب ہو جائے (یعنی حضوری حاصل نہ رہے )تو میں درد فراق سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاﺅں ۔ےہ کہہ کر وہ مجھ سے منہ موڑ کر ےہ شعر پڑھتا ہوا بھاگ گیا۔

تیری صورت نگاہوں میں جمی رہتی ہے اور تیرا ذکر زبان پر جاری رہتا ہے۔تیرا ٹھکا نہ میرا دل ہے پس تو کہاں غائب ہو سکتا ہے۔

(فضائل اعمال،ص574،کتب خانہ فیضی لاھور)

اللہ کی شان میں گستاخی:

حضرت عطاءکا قصہ مشہور ہے کہ ایک مرتبہ بازار میں گئے وہاں ایک دیوانی فروخت ہو رہی تھی ا نہوں نے خرید لی جب رات کا کچھ حصہ گزرا تو وہ اٹھی اور وضو کر کے نماز شروع کر دی نماز میں اس کی حالت یہ تھی کہ آنسوو سے دم گٹھا جا رہا تھا اس نے کہا ۔اے میرے معبود! آپ کو مجھ سے محبت رکھنے کی قسم مجھ پر رحم فرما دیجیئے ۔عطار نے سن کر فرمایا لونڈی یوں کہہ اے اللہ مجھے آپ سے محبت رکھنے کی قسم۔ یہ سن کر اسے غصہ آگیا اور کہنے لگی اس کے حق کی قسم اگر اس کو مجھ سے محبت نہ ہوتی تو تمہیں یوں میٹھی نیند نہ سلاتا اور مجھے یوں کھڑا نہ کرتا ۔اسکے بعد اس نے شعر پڑھے۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے بعد اس نے کہا اے اللہ میرا اور آپ کا معاملہ اب راز میں نہیں رہا مجھے اٹھا لیجیئے ۔اس کے بعد اس نے چیخ ماری اورمرگئی۔(استغفراللہ)

(فضائل اعمال،ص477،357،کتب خانہ فیضی،لاھور)

تبلیغی بزرگوں کا صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ کو چیلنج:

ابو مسلم خولانی نے ایک کوڑا اپنے گھر کی مسجد میں لٹکا رکھا تھا اور اپنے نفس کو مخاطب کر کے کہتے تھے اٹھ کھڑا ہو میں تجھے عبادت میں اچھی طرح گھسیٹوں گا یہاں تک کے تو تھک جائےگا میں نہیں تھکوں گا اور جب ان پر تھوڑی سی سستی ہوتی تو کوڑے اپنی پنڈلیوں پر مارتے اور فرماتے یہ پنڈلیاں پٹنے کے لیے میرے گھوڑے سے زیادہ مستحق ہیں۔اور کہا کرتے تھے کہ صحابہ کرامؓ یوں سمجھتے ہیں کہ جنت کے سارے درجے وہی اڑا کر لے جاہیں گے بلکہ ہم ان سے اچھی طرح مزاحمت کریں گے تاکہ ان کو بھی معلوم ہو جائے کہ وہ اپنے پیچھے مردوں کو چھوڑ کر آئے ہیں۔

(فضائل صدقات،ص592،کتب خانہ فیضی،لاھور)

شہدائے بدر کی شان میں گستاخی اور ان سے مقابلہ:

حضرت مالک بن دینار فرماتے ہے کہ میں حج کو جا رہا تھا کہ ایک نوجوان کو دیکھا کہ پیدل چل رہا ہے اور اس کے پاس کچھ نہیں ہے۔پوچھا کہاں سے آ رہے ہو ؟کہنے لگا اسی کے پاس سے ۔پھر پوچھا کہاں جا رہے ہو ؟کہا اسی کے پاس۔ حضرت مالک فرماتے ہیں کہ میں نے یہ دیکھ کر اسے اپنا کرتہ دینا چاہا اس نے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ دنیا کے کرتے سے ننگا رہنا اچھا ہے۔دنیا کی حلال چیزوں کا حساب دینا اور حرام چیزوں کا عذاب چکھنا پڑے گا ۔جب رات ہوئی تو اس نے اپنا منہ آسمان کی طرف کیا اور کہا ۔
اے وہ پاک ذات جس کو بندوں کی اطاعت سے خوشی ہوتی ہے اور بندوں کے گناہوں سے اس کا کچھ نقصان نہیں ہوت امجھے وہ چیز عطا فرما جس سے تجھے خوشی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔اسکے بعد لوگوں نے احرام باندھ کر لبیک کہا اور اس نے نہ کہا ۔میں نے کہا کہ تو کیوں نہیں کہتا کہنے لگا کہ مجھے ڈر ہے کہ میں لبیک کہوں اور جواب ملے لا لبیک ولا سعدیک۔اس کے بعد وہ چلا گیا پھر وہ مجھے منیٰ میں نظر آیا اور اس نے چند شعر پڑھے ۔۔۔۔۔۔۔اس کے بعد دعا کی۔اے اللہ لوگوں نے قربانیوں سے تیرا تقرب حاصل کیا میرے پاس کوئی چیزقربانی کے لیے نہیں ہے سوائے اپنی جان کے۔میں اس کو تیری بارگاہ میں پیش کرتا ہوں اس کو قبول کر لے۔اس کے بعد اس نے چیخ ماری اور مر گیا ۔غیب سے آواز آئی یہ اللہ کا دوست ہے اور اللہ کا قتیل ہے۔مالک کہتے ہیں کہ میں نے اس کی تجہیز اور تکفین کی۔رات کو میں نے اسے خواب میں دیکھا ۔میں نے اس سے پو چھا کہ تمہارے ساتھ کیا معاملہ ہوا ؟کہنے لگا جو شہداء بدر کے ساتھ ہوا بلکہ اس پر بھی کچھ زیادہ ہوا۔میں نے پو چھا کہ زیا دہ ہونے کی کیا وجہ ہے کہنے لگا کہ وہ کافروں کی تلوار سے شہید ہوئے اور میں عشق مولا ٰکی تلوار سے۔ (نعوذباللہ)۔

(فضائل حج صفحہ نمبر 204)
 
Top