• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہند پاک تقسیم پر ایک مکالمہ

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
ہم ٹھاکر کا لفظ استعمال نہیں کرتے کیونکہ اس سے ہندوانہ کلچر کی بو آتی ہے بلکہ ہم ٹھاکر کی جگہ چوہدری استعمال کرتے ہیں۔
ارے تو اتنا پریشان کیوں ہو رہے ہو بھائی پاشا۔ ٹھاکر کی جگہ "چودھری" پڑھ لو آپ ;)
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
شکریہ۔ ویسے ہم حیدرآبادی بہت کم کسی معاملے کو دل پہ لیتے یا سیریس ہوتے ہیں ۔۔ اچانک کوئی نئی بات کوئی بول دے تو وہاں ہم لوگ چند مزیدار حیدرآبادی جملے بولتے ہیں ۔۔۔ میں نے پہلے وہی لکھے تھے مگر بہت سوں کو شائد سمجھ میں نہ آئے سوچ کر وہ جملہ لکھ دیا جو عموما ایسے مواقع پر انڈیا بھر میں بولا سمجھا اور لطف اٹھایا جاتا ہے :)
آپ کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جن کی تحریریں میں پڑھنا چاہتا ہوں اور پڑھ کر بہت لطف اٹھاتا ہوں۔ آپ لکھنے کا فن جانتے ہیں اور خوب لکھتے ہیں جملوں اور الفاظ کا انتخاب بہترین ہوتا ہے۔ میں تو چاہ کر بھی آپ جیسے لوگوں جیسا پر لطف لکھنا سیکھ ہی نہیں سکا۔ سچ ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے، اس لئے میں نے تسلیم کرلیا کہ یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی ہر کسی کا میدان ہے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
آپ کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جن کی تحریریں میں پڑھنا چاہتا ہوں اور پڑھ کر بہت لطف اٹھاتا ہوں۔ آپ لکھنے کا فن جانتے ہیں اور خوب لکھتے ہیں جملوں اور الفاظ کا انتخاب بہترین ہوتا ہے۔ میں تو چاہ کر بھی آپ جیسے لوگوں جیسا پر لطف لکھنا سیکھ ہی نہیں سکا۔ سچ ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے، اس لئے میں نے تسلیم کرلیا کہ یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی ہر کسی کا میدان ہے۔
اس قسم کی "بٹرنگ" سے حیدرآبادی بھائی "رام ہونے والے" نہیں۔ مسکراہٹ
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
اس قسم کی "بٹرنگ" سے حیدرآبادی بھائی "رام ہونے والے" نہیں۔ مسکراہٹ
آپ بھی یوسف ہیں ، یوسفی کو پڑھا ہی ہوگا ۔۔۔ "آب گم" میں ایک مشہور تکیہ کلام ہے ۔۔۔
اس کے لیے تو پشتو میں بہت بُرا لفظ ہے
ہم "پشتو" کی جگہ حیدرآبادی اور "برا" کی جگہ مزیدار کہا کرتے ہیں ;)
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
آپ بھی یوسف ہیں ، یوسفی کو پڑھا ہی ہوگا ۔۔۔ "آب گم" میں ایک مشہور تکیہ کلام ہے ۔۔۔
اس کے لیے تو پشتو میں بہت بُرا لفظ ہے
ہم "پشتو" کی جگہ حیدرآبادی اور "برا" کی جگہ مزیدار کہا کرتے ہیں ;)
یعنی اس کے لئے تو حیدرآبادی میں بہت مزیدار لفظ ہے ۔ بہت خوب
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
تاریخی طور پر ثابت شدہ ہندوؤں کی کیا سوچ ہے؟ یہ بھی بتاییے مسلمان جنہوں نے 800 سال سے زائد ہندوستان پر حکومت کی ان میں سے بعض اتنے بزدل کیوں ہوگئے کہ انہیں ہندوؤں کی سوچ سے بھی خوف لگنے لگا تھا؟
اس کے لئے تو حیدر آبادی میں بہت مزیدار لفظ ہے۔ آپ برادر @شاہد نذیر کا مراسلہ نمبر 87 اور 90 پڑھ کر دیکھ لیجئے۔ شاید افاقہ ہوجائے۔

یہ سب بہانے وہ تلاش کریں جنہیں غلامی کا خوف رہا یا پھر اقتدار کی بھوک تھی. یہاں تو شروع سے طے تھا کوئی بھی قربانی دیں گے پر ہجرت جیسے مقدس لفظ کا استعمال کر کے بھاگیں گے نہیں.
  1. غلامی کا خوف
  2. اقتدار کی بھوک
  3. ہجرت کے نا م پر بھاگنا
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی :)​
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
۔ آپ برادر @شاہد نذیر کا مراسلہ نمبر 87 اور 90 پڑھ کر دیکھ لیجئے۔ شاید افاقہ ہوجائے۔


  1. غلامی کا خوف
  2. اقتدار کی بھوک
  3. ہجرت کے نا م پر بھاگنا
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی :)​
ہاں غلامی کا خوف، اقتدار کی بھوک اور ہجرت ان موضوعات پر میں اور وقت نکال کر لکھوں پر آپ بھی ہمارے سوالات کو ایسے نظر انداز نہ کریں : )
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

جہاں تک پاکستان کے قیام کا مقصد ہے یعنی دو قومی نظریہ وہ اپنی جگہ ناقابل چیلنج ہے۔ مسلمانوں کے ہندوں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے مسلمان آہستہ آہستہ انکے مذہبی رنگ میں رنگتے جارہے تھے جیسے آج تک پاکستان میں بھی ہندوانہ رسمیں جہیز، مہندی، بارات مسلمان کے رسم ورواج میں ایسے شامل ہوگئیں ہیں کہ اکثر مسلمان جانتے بھی نہیں کہ یہ ہندوں سے مسلمانوں میں رواج پاگئی ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: مسلمانوں میں ہندوانہ رسوم و رواج

پاکستان ہجرت کرجانے والے مسلمان تو ہندوانہ اثرات سے کافی حد تک محفوظ ہوگئے لیکن ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کی حالت تو بہت ہی ابدتر ہے اب تو ہندو لڑکے سے مسلمان لڑکی کی شادی یا مسلمان مرد کی ہندو لڑکی سے شادی عام سی بات ہے اسکی مثالیں ہندوستان کے مسلمان اداکاروں میں کثرت سے دیکھی جاسکتی ہیں۔ شاہ رخ خان نے ہندو عورت سے شادی کررکھی ہے اور اسکے گھر میں ایک مندر بھی ہے۔ ماضی میں سنجے دت کی ماں مسلمان عورت تھی جس نے ہندو سے شادی کی تھی۔ اب سیف علی خان کی بیوی ہندو ہے۔ ہندوستان میں ہندوں کے مذہبی تہواروں میں جیسے ہولی وغیرہ میں مسلمانوں کی شرکت عام ہے۔ ہندوں سے اظہار یکجہتی اور چاپلوسی کے لئے دیوبندی اکثر گائے کے ذبح کو غلط قرار دیتے رہتے ہیں۔ جب کہ یہی دیوبندی پاکستان میں ایسا بیان کبھی جاری نہیں کرتے کیونکہ یہاں ہندو کے ساتھ رہن سہن نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اس چاپلوسی کی ضرورت نہیں پڑتی۔

عبداللہ ناصر رحمانی اکثر اپنے خطبات میں فرماتے ہیں: دنیا میں صرف دو ریاستیں ایسی ہیں جنھیں کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا پہلی مدینہ منورہ اور دوسری پاکستان۔ یہ پاکستان کی افضلیت کی بہت بڑی دلیل ہے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں خلافت نافذ نہ ہوسکی اور جمہوریت جیسے کافرانہ نظام پر اسے چلایا جارہا ہے۔ لیکن چونکہ اسکی بنیاد نیک مقصد کے تحت رکھی گئی اس لئے امید ہے کہ کبھی نہ کبھی پاکستانیوں کو بھولا سبق یاد آجائے گا اور وہ جمہوریت کی جگہ شریعت نافذ کردیں گے۔ان شاء اللہ۔لیکن ہندوستان میں تو اس کا تصور بھی محال ہے۔

ہندوں کے مسلمانوں پر گہرے اثرات کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ ماضی میں ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں مسلمان اپنا نام تبدیل کرکے ہندوانہ نام رکھ لیتے تھے جس کی وجہ ہندوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے علاوہ اور کیا ہوسکتی ہے۔ اسکی مثالیں مدھوبالا، میناکماری، دلیپ کمار وغیرہ ہیں اور ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے سنتوش کمار، سورن لتا اور درپن وغیرہ ہیں جو تمام مسلمان تھے لیکن نام ہندوانہ تھے۔

ہندوستانی مسلمان بیچارے ہندوں کی غلامی میں شب روز گزار رہے ہیں۔ ہندوستان جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے ہندوں کا ملک ہے اور مسلمان اقلیت میں ہیں ہندوستان کا حکمران ہندو ہے اور ہندو ہی رہے گا۔ ہندو کبھی مسلمان کا بھائی نہیں بن سکتا۔ آپ ماضی اور موجودہ ہندوستانی فلمیں اٹھا کر دیکھ لیں ہر فلم میں مسلمانوں کی تذلیل اور توہین ملے گی۔ فلم میں جو بھی برا کردار ہوتا ہے وہ مسلمانوں سے منسوب کردیا جاتا ہے۔ اس سے ہندوں کی مسلمانوں کے بارے میں ذہنیت کا پتا چلتا ہے۔ ان حقائق کے باوجود معلوم نہیں ہندوستانی مسلمان کس بات پر نازاں ہے؟؟؟
انڈیا کے فلمی ڈرامے اور گانے پڑوس میں شاید شوق سے دیکھے جاتے ہیں. اب پڑوسی انڈیا کے بارے میں اتنا ہی جانتے ہیں تو ان کا کیا قصور. وہاں کی میڈیا میں جتنا بتایا جائے گا اتنا ہی پتہ ہوگا. یہ ناچ گانے ممبئی کے ایک حصے میں بنتے ہیں. باقی انڈیا کی آدھی سے زیادہ آبادی نے اس فلمی نوٹنکی کو کبھی دیکھا نہیں. کئی صوبے ایسے ہیں جہاں ہندی زبان استعمال ہی نہیں ہوتی. صرف ناچ گانوں سے انڈیا کے متعلق کوئی نتیجہ قائم کرلینا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے علاوہ کچھ نہیں.
ہندوؤں کے رسم و رواج آپ نے اپنی جگہ دیکھے ہوں گے، لیکن یہاں ہندوؤں کے گھروں میں بھی اللہ کا دین آرہا ہے. ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ اللہ نے ہمیں دعوت کی ذمہ داری عطا فرمائی ہے.
ہمیں کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے. لیکن جب کوئی ہمارے گھر کو برا کہے تو ہم خاموش کیوں کر رہیں. آپ کی طرح جذبہ حب الوطنی ہمارے پاس بھی ہے. الزامات اور غلط پراپیگنڈا کا رد کرنا فطری بات ہے.
ایک اور بات جو سب سے اہم ہے، ہندوستان کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے، یہاں ایک مسلمان کا اتنا ہی حق ہے جتنا ایک ہندو براہمن کا ہے
والسلام علیکم
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
سنا ہے انڈیا میں اکثر ہندو ،مسلم فسادات ہوتے رہتے ہیں ، جس میں مسلمانوں کا ہی نقصان سامنے آتا ہے ،
کئی دفعہ ہندووں کی طرف سے مساجد کی بے حرمتی کی خبریں سننے کو ملتی ہیں ،
بحیثیت قوم انڈین مسلمانوں کو سماجی و معاشی ترقی کے یکساں مواقع حاصل نہیں ،
بابری مسجد کا سانحہ بھی انڈین مسلمز کے سٹیٹس پر سوالیہ نشان ہے
فوج اور اہم سکیورٹی اداروں کی بڑی پوسٹوں سے مسلمانوں کو دور رکھا جاتا ہے ؟؟
یہ اور ایسے دیگر کئی ایک سوالات
لیکن ملحوظ رہے یہ الفاظ طنز یا طعن کے لئے نہیں ،بلکہ محض سوالات ہی ہیں ،
 
Last edited:
Top