• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہند پاک تقسیم پر ایک مکالمہ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سنا ہے انڈیا میں اکثر ہندو ،مسلم فسادات ہوتے رہتے ہیں ، جس میں مسلمانوں کا ہی نقصان سامنے آتا ہے ،
کئی دفعہ ہندووں کی طرف سے مساجد کی بے حرمتی کی خبریں سننے کو ملتی ہیں ،
بحیثیت قوم انڈین مسلمانوں کو سماجی و معاشی ترقی کے یکساں مواقع حاصل نہیں ،
بابری مسجد کا سانحہ بھی انڈین مسلمز کے سٹیٹس پر سوالیہ نشان ہے
فوج اور اہم سکیورٹی اداروں کی بڑی پوسٹوں سے مسلمانوں کو دور رکھا جاتا ہے ؟؟
یہ اور ایسے دیگر کئی ایک سوالات
لیکن ملحوظ رہے یہ الفاظ طنز یا طعن کے لئے نہیں ،بلکہ محض سوالات ہی ہیں ،
نا ہے انڈیا میں اکثر ہندو ،مسلم فسادات ہوتے رہتے ہیں ، جس میں مسلمانوں کا ہی نقصان سامنے آتا ہے ،
ہاں ہمارے یہاں کئی بار فسادات ہو جاتے ہیں ہندو مسلم کے بیچ، ۔ لیکن آپ کے یہاں بھی تو مسلمان اور مسلمان کے درمیاں فسادات ہوتے ہیں،

کئی دفعہ ہندووں کی طرف سے مساجد کی بے حرمتی کی خبریں سننے کو ملتی ہیں ،
ہندو اگر مسجد کی بے حرمتی کرے تو باتے سمجھ میں آتی ہے لیکن ہمارے یہاں اس بات پر کافی ڈسکس ہوتی ہے کہ آج پھرپاکستان میں ایک مسجد پر حملہ ہوا، کم سے کم ہم اس معاملے میں تو بہت خوش قسمت ہیں،

بحیثیت قوم انڈین مسلمانوں کو سماجی و معاشی ترقی کے یکساں مواقع حاصل نہیں ،
موقع ہے اور دونوں طرف یکساں مواقع ہیں، لیکن افسوس یہ نام نہاد مسلمان ہر جگہ اپنی حرکت دکھا ہی دیتا ہے۔

بابری مسجد کا سانحہ بھی انڈین مسلمز کے سٹیٹس پر سوالیہ نشان ہے
اور لال مسجد کا حملہ کیا اسٹیٹس دکھاتا ہے؟؟

فوج اور اہم سکیورٹی اداروں کی بڑی پوسٹوں سے مسلمانوں کو دور رکھا جاتا ہے ؟؟
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے بارے میں پھر آپ کیا کہیں گے؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

Sarfaraz Faizi
Mumbai, Maharashtra, India
(داعی ۔ اسلامک انفارمیشن سینٹر ، ممبئی)
ایک بات سمجھ نہیں آتی ۔ پاکستانی مسلمانوں کو بھی اگر جمہوریت ہی قائم کرنی تھی تو الگ ملک لینے کی کیا ضرورت تھی ؟ ہمارے ساتھ ہی رہتے تو کم سے کم ہندستانی جمہوریت میں مسلمانوں کا وزن بڑھتا۔
جہاں تک مجھے سمجھ لگتی ھے، فیضی صاحب کی اس میں فرینڈلی مثبت رائے ھے، شائد ہمارے بھائیوں کو سمجھنے میں غلطی ہو رہی ھے۔ جیسا فیضی صاحب کو وہاں مسجد، دینی مدارس، دین اسلام سے متعلق کوئی مشکل نہیں، اور پھر ہر طور پر زندگی پرسکون ھے، دوسری طرف پاکستان میں بےشمار اشوز ہیں، اس لئے بندہ سوچتا ھے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
شاہد نذیر بھائی کے تمام مراسلات جس اخبار سے مقتبس ہیں ۔۔۔ اس tabloid اخبار کی خود معتبر اور وسیع الذہن پاکستانیوں کے نزدیک کیا حیثیت ہیں ۔۔۔ یہ بتانے کی ہمیں تو کوئی ضرورت نہیں۔ سوشل میڈیا پر اس اخبار کی خبروں کا جتنا مذاق اڑایا جاتا ہے شاید ہی کسی اردو اخبار کا مضحکہ اڑایا جاتا ہو۔
میں نے اسی لیے یوسف ثانی بھائی کو کہا تھا کہ اخبارات کی خبروں کے حوالے مت دیجیے ۔۔۔ ورنہ ۔۔ پھر ہم بھی اپنے ہاں کے انگریزی /ہندی اخبارات کی مدلل خبریں/تجزیے آپ کے سامنے پیش کرنے لگ جائیں تو بیشتر جذباتی پاکی بھائیوں کو کہیں منہ چھپانے جگہ نہیں ملے گی۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
پاکستانیوں میں فیس بک پر مسلمانوں جیسا نام رکھنے والے ملحدین کی ایک پوری لسٹ ہے میرے پاس ۔
دیوالی کے موقع پر ایک ادبی گروپ میں پاکستان کی ایک "آپا جان" نے ڈھیر ساری مبارکبادیاں دی تھی ۔ اور سوال کیا تھا۔ "آپ نے کتنے چراغ جلائے ؟"
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
فوج اور اہم سکیورٹی اداروں کی بڑی پوسٹوں سے مسلمانوں کو دور رکھا جاتا ہے ؟؟
سید آصف ابراہیم (ہندوستان کے اہم ترین سیکوریٹی ادارہ "آئی بی" کے موجودہ ڈائرکٹر)
التمش کبیر (ہندوستان کی عدالت عظمیٰ کے 39 ویں چیف جسٹس )
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام (ہندوستان کے 11 ویں صدر جمہوریہ)
ذاکر حسین (ہندوستان کے تیسرے صدر جمہوریہ)
فخرالدین علی احمد (ہندوستان کے پانچویں صدر جمہوریہ)
شہاب الدین یعقوب قریشی (ہندوستان کے ایک سابق چیف الکشن کمشنر 2010-2012)
ادریس لطیف (انڈین ائرفورس کے سابق سربراہ اعلیٰ)
 
Top