الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
قرآن مجیدنےقطع رحمی اور فساد فی الارض کرنے والوں کو لعنت کی وعیداور خسارے کی نوید سنائی ہے
وَيَقطَعونَ ما أَمَرَ اللَّـهُ بِهِ أَن يوصَلَ وَيُفسِدونَ فِى الأَرضِ ۚ أُولـٰئِكَ هُمُ الخـٰسِرونَ
اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے، انہیں کاٹتے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، یہی لوگ...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
باب البر والصلۃ کی دوسری حدیث کچھ یوں ہے
وعن جبیر ابن مطعم رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ
لا یدخل الجنۃ قاطع یعنی قاطع رحم
متفق علیہ
جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جنت میں کاٹنے والا داخل نہیں ہو گا یعنی رشتہ داری کو کاٹنے...
اچھے برے لوگ ہر جگہ اور ہر طبقے میں موجود ہوتے ہیں۔۔۔دور کیوں جائیے دیندار طبقے میں بھی علماء سوء موجود ہیں ۔۔۔۔اب ان کو بنیاد بنا کر سیکولر طبقہ علماء پر مطلق تنقید کرتا ہے تو ہمیں برا کیوں لگتا ہے۔۔۔میں افواج پاکستان کی حمایت نہیں کر رہی ۔۔۔جو کام ان کے غلط ہیں وہ خارج از بحث ہیں لیکن یوں کسی...
حقیقت یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کو اس حدیث مبارکہ کو عمل میں لانے کی حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے۔۔۔۔۔۔آج ہم میں سے ہر شخص اوقات میں کمی کا رونا روتا ہے ۔۔۔۔۔کاموں میں برکت کے ختم ہو جانے سے نالاں نظر آتا ہے۔۔۔۔۔ہم میں سے ہر شخص کو جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ کیا اس کے پیچھے قطع رحمی تو کار فرما...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وینسا لہ اثرہ اور اس کے نشانِ قدم میں تاخیر کی جائے
اس کے مفہوم میں کئی چیزیں شامل ہیں۔۔۔۔پہلی تو یہ ہے کہ صلہ رحمی کرنے والے شخص کی حقیقی عمر میں اضافہ ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
دوسری یہ کہ اس کی عمر میں برکت ہوتی ہے ۔۔۔ اس کے اوقات ضائع نہیں جاتےبلکہ اللہ تعالی اسے عافیت...
رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک سے رزق میں فراخی پیدا ہوتی ہے اور عمر بڑھتی ہے ۔۔۔۔
اس سے بعض لوگوں کے ذہن میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب تقدیر میں رزق لکھ دیا گیا اور عمر بھی مقرر کر دی گئی تو ان میں اضافہ کیسے ممکن ہے۔۔۔؟؟؟؟
فاذا جاء اجلھم لا یستاخرون ساعۃ ولا یستقدمون
جب ان کا ن کامقرر وقت آ گیا...
اس حدیث میں صلہ رحمی میں وہ فوائد ذکر کیے گئے ہیں جو انسان کو دنیاوی طور پر حاصل ہوتے ہیں جب وہ صلہ رحمی کا خیال رکھے۔۔۔اخروی نتائج اس کے علادہ ہیں۔۔۔
اس سے معلوم ہوا کہ اگر کسی شخص کے ذہن میں نیکی کرتے ہوئے آخرت کے اجر و ثواب کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی اس عمل کا فائدہ حاصل کرنے کی نیت ہو تو اس...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بلوغ المرام کتاب الجامع کے دوسرے باب ” باب البر والصلۃ“ کی پہلی حدیث پیشِ خدمت ہے
عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ :
من احب ان یبسط لہ فی فی رزقہ وان ینسا لہ فی اثرہ فلیصل رحمہ (اخرجہ البخاری)
ترجمہ:ابو ہریرۃ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا...
جن سات سالوں کا ادھر ذکر کیا گیا ہے وہ تنگی کےنہیں بلکہ آسانی کے سال تھے ۔۔۔۔جو خواب میں موٹی گایوں کی صورت پیش کیے گئے
کیا آپ کی عبارت کی مراد یہ ہے کہ حضرت نوح کل 1000 سال اپنی قوم میں ٹہرے جن میں سے 950 سال سختی کے اور 50 آسانی کے تھے ۔۔۔اگر ایسا ہے تو آپ کا یہ بیان قرآن کی صریح عبارت کے...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کتاب الجامع کا پہلا باب زیرِ عنوان باب الادب الحمد للہ ختم ہو چکا ہے ۔۔۔اللہ تعالی ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)
آج سے اس کے دوسرے باب کا آغاز ہو رہا ہے ۔۔۔جس کا عنوان ہے۔باب البر والصلۃبمعنی نیکی اور رشتہ داری ملانے کا بیان
حقیقت یہ ہے کہ ہم میں...
اسراف کے حوالے سے ایک چیز کی وضاحت ضروری ہے کہ ہر شخص کا اسراف اور کفایت شعاری اس کے حالات کے مطابق ہو گی۔۔۔۔۔ایک آدمی اگر پانچ ہزار کے کپڑے پہن سکتا ہے لیکن اسراف سے بچتے ہوئے دو ہزار کا سوٹ پہن لیتا ہے تو یہ اس کی کفایت شعاری ہو گی۔۔۔۔دوسری طرف ایک غریب شخص کی استطاعت دو ہزار کا سوٹ پہننے کی...
زیر نظر حدیث میں صدقے میں بھی تکبر اور اسراف سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے ۔۔۔۔غور کیجیے صدقہ جو ایک انتہائی پسندیدہ اور محبوب عمل ہے جب اس میں اسراف سے منع فرمایا گیا ہے تو دنیاوی امور میں یہ کیونکر قابلِ برواشت ہو سکتا ہے ۔۔۔
صدقہ میں اسراف کی وضاحت قرآن مجید کی اس آیت سے ہوتی ہے
وَلا تَجعَل...
مردوں کے لباس میں حد سے گذرنا یہ ہے کہ ٹخنوں سے نیچے ہو ‘ ریشم کا ہو ‘ عورتوں یا کفار کے مشابہہ ہو
اور عورتوں کے لباس میں اسراف کے ذیل میں وہ ساری صورتیں آجاتی ہیں جن سے شریعت نے منع فرمایا ہو
لباس میں تکبر یہ ہے کہ انسان اچھے کپڑے پہن کر دوسروں کو حقیر خیال کرے
اس حدیث کی روشنی میں اگر ہم اپنے معاشرے کا جائزہ لیں تو افسوس ہوتا ہے ۔۔۔۔اس وقت پاکستان میں سب سے منافع بخش کاروبار فوڈ اور اس سے متعلقہ اموربن چکے ہیں۔۔۔ایک فائیو سٹار ہوٹل سے لے کر ایک معمولی ٹھیلے تک ہر ہر بندہ اپنی استطاعت کے مطابق اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہا ہے ۔۔۔۔ایک مارکیٹ میں اگر ہم...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کھانے پینے کی حدجس سے نہیں گذرنا چاہیے ترمذی کی ایک روایت میں بیان ہوئی ہے۔۔۔۔۔معدکرب راوی ہیں آپ ﷺ نے فرمایا
ما ملاء ادمی وعاء شرا من بطن بحسب ابن ادم اکلات یقمن صلبہ فان کان لا محالۃ فثلث لطعامہ وثلث لشرابہ ثلث لنفسہ(ترمذی)
کسی آدمی نے کوئی برتن نہیں بھرا جو...
ان دو عیبوں میں ایک ایسا عیب ہے جو الا ماشاء اللہ دین دار طبقے میں کثرت سے پایا جاتا ہے اور وہ ہے تکبر۔۔۔اسكو ہم دوسرے الفاظ میں خود پسندی یا اپنی نیکیوں پر غرور بھی کہہ سکتے ہیں ۔۔۔۔
شیطان ایک بہترین ماہر نفسیات ہے وہ اپنے ہر شکار کو اس کی نفسیات ملحوظِ خاطر رکھ کر بہکاتا ہے ۔۔۔دیندار طبقے کو...
ہر حلال چیز انسان کے لیے مباح ہے اور اس کا استعمال کرنا پسندیدہ ۔۔۔۔اگر وہ حدیث میں بیان کردہ دو نقائص سے عاری ہو تو!!!
اسراف (فضول خرچی)
تکبر
یہ حلال چیزیں اس وقت ناجائز بن جائیں گی جب وہ ضرورت کی حد سے تجاوز کریں ۔۔۔مثلا اتنا کھانا پینا جو جسم کے لیے وبال بن جائے اور صحت کو نقصان پہنچائے یا...
اللہ تعالی نے انسان کے لیے دنیا کی ہر طیب چیز حلال فرما دی ۔۔۔کھانے کی ہو‘ پینے کی‘ یا پہننے کی‘ رہنے کی‘ ہو یا کوئی سواری ہو صرف ہو چیزیں حرام فرمائیں جو خبیث ہیں اور انسان کے دین ‘ جسم ‘عقل مال یا عزت کے لیے نقصان دہ ہوں
اللہ تعالی فرماتے ہیں
ویحل لھم الطیبت ویحرم علیھم الخبائث
وہ پاکیزہ...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کتاب الادب کی سولہویں حدیث کچھ یوں ہے
وعن عمرو ابن شعیب عن ابیہ عن جدہ رضی اللہ عنھم قال قال رسول اللہ ﷺکل واشرب والبس وتصدق فی غیر سرف ولا مخیلۃ ( اخرجہ ابو داؤد واحمد وعلقہ البخاری)
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے...