الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
باب البر والصلۃ کی پانچویں حدیث یہ ہے
وعن انس رضی اللہ عنہ عن النبیﷺ انہ قال
والذی نفسی بیدہ لا یومن عبد حتی یحب لجارہ مایحب لنفسہ (متفق علیہ)
حضرت انس نبی اکرمﷺسے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کوئی بندہ مومن نہیں ہو...
جب جہاد فرضِ عین ہو جائے تو اس وقت اگر کوئی شخص ماں باپ کے کہنے کی وجہ سے جہاد پر نہ جائے تو اللہ کے عذاب کا خطرہ ہے
اللہ تعالی فرماتے ہیں
قُل إِن كانَ ءاباؤُكُم وَأَبناؤُكُم وَإِخوٰنُكُم وَأَزوٰجُكُم وَعَشيرَتُكُم وَأَموٰلٌ اقتَرَفتُموها وَتِجـٰرَةٌ تَخشَونَ كَسادَها وَمَسـٰكِنُ تَرضَونَها...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عبد اللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی اکرمﷺ کے پاس آیا اور آپ سے جہاد کی اجازت مانگی آپﷺنے فرمایا کیا تمہارے ماں باپ زندہ ہیں ۔۔؟
اس نے کہا جی ہاں!
آپﷺ نے فرمایاتو انھیں میں جہاد کر (البخاری الجہاد)
امام بخاری نے اس حدیث پر باب باندھا ہے ۔۔الجھاد باذن...
والدین کا حکم صرف اس صورت میں مانا جائے گا جب وہ اللہ کے حکم کے خلاف نہ ہو ۔۔۔گویا والدین کی اطاعت اللہ کی اطاعت کے تابع ہو ۔۔اگر اللہ کی نافرمانی ہوتی ہو تو والدین کا حکم نہیں مانا جائے گا۔۔۔مثلا والدین ایسا کام کرنے کا حکم دیں جس سے اللہ تعالی نے منع فرمایا ہو یا ایسے کام سے روکیں جو اللہ نے...
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ والدین کو راضی کرنا فرض ہے اور انھیں ناراض کرنا حرام ہے ۔۔۔کیونکہ ان کی رضا میں اللہ کی رضا اور ان کی ناراضگی میں اللہ کی ناراضگی ہے ۔۔۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اپنے حق کے ساتھ والدین کا حق ملا کر ذکر فرمایا
ان اشکر لی ولوالدیک
میرا اور اپنے ماں باپ کا شکر ادا کر...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
باب البر والصلۃ کی چوتھی حدیث درج ذیل ہے
وعن عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنھما عن النبی ﷺ قال
رضی اللہ فی رضی الوالدین وسخط اللہ فی سخط الوالدین (اخرجہ الترمذی وصححہ الحاکم وبن حبان)
عبد اللہ بن عمرو بن عاص روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا
اللہ کا...
دل کے بارے میں اگر ہم شریعت کی نصوص کا جائزہ لیں تو ہر قسم کی اچھائی ‘ برائی ‘نیکی ‘ بدی کا مرکز و محور دل بتایا گیا ہے جیسا کہ اوپر بیان ہوا۔۔۔لیکن اگر ہم میڈیکل سائنس پڑھیں تو وہ ہمیں بتاتی ہے کہ دل کی حیثیت ایک پمپ سے زیادہ کچھ نہیں۔۔۔یہ دماغ ہے جو تمام جسم کو کنٹرول کرتا ہے اور تمام احکام...
کثرۃ السوال اس میں کئی چیزیں شامل ہیں
1۔ آپﷺ کے زمانے میں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ سوال کرنا اس لیے منع تھا کہ کسی کے سوال کرنے سے مسلمانوں کے لیے وہ چیزیں حرام نہ ہو جائیں جو سکوت کی وجہ سے جائز تھیں
لا تسئلوا عن اشیاء ان تبد لکم تسؤکم
ایسی چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرو کہ اگر تمہارے لیے ظاہر کر دی...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قیل وقال اگرچہ یہ دونوں الفاظ افعال ہیں لیکن یہ محاورتا اسم کے معنی میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔۔۔۔اس سے مراد بلاضرورت بحث مباحثہ ہے۔۔یا دین کے بارے میں لوگوں کے اختلاف کو بیان کرتے چلے جانا ۔۔فلاں امام نے یوں کہا بعض علماء یہ فرماتے ہیں ‘ ایک قول یہ بھی ہے وغیرہ...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ومنعا وھات خود کسی کو کچھ نہ دینا اور دوسروں سے ہر چیز کا تقاضا کرنا ۔۔۔۔۔جس طرح بعض لوگوں کا یہ وتیرہ ہوتا ہے کہ تم آؤ گے تو کیا لاؤ گے اور ہم آئیں گے تو کیا کھلاؤ گے۔۔۔۔یہ نہایت خسیس طرزعمل ہے اسی لیے آپﷺ نے بطورِخاص اس کا تذکرہ فرما کر اس سے منع فرمایا...
جاہلیت کا دور تو بیت چکا ۔۔۔۔ہم اپنے تئیں ترقی یافتہ اور ماڈرن دور میں داخل ہو چکے ہیں ۔۔۔اس کے باوجود آئے دن ایسی خبریں اخبارات کی زینت بنتی ہیں کہ بیٹی پیدا کرنے کے” جرم“ میں خاوند نے اپنے گھر والوں کی مدد سے بیوی کو ایسے اور ایسے سزا دی۔۔۔۔جاہل عوام کو تو چھوڑیے اچھے خاصے سمجھ دار اور دین دار...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وواد البناتاہلِ جاہلیت عام طور پر بیٹیوں کو اس لیے زندہ درگور کر دیتے کہ جنگ میں دشمن کے ہاتھ نہ آئیں ۔۔۔۔اور اس لیے بھی کہ لڑکے تو کما کر دیں گے ۔۔۔جنگ میں معاون بنیں گے ۔۔جبکہ لڑمیاں تو نرا بوجھ ہیں ۔۔۔پال پوس کر جوان کرو ۔۔۔۔بھاری جہیز دے کر شادی کرو اور پھر...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ دل کا پردہ کافی نہیں ہے لیکن اس بات میں بھی کسی بحث کی گنجائش نہیں کہ محض جسم اور چہرے کا پردہ بھی کافی نہیں ۔۔۔۔ظاہری اورباطنی پردہ لازم وملزوم ہیں ۔۔۔۔۔ہم معاشرے کے چلن کے ردِّعمل میں دل کے پردے کو یکسر نظر انداز کے دیتے ہیں حالانکہ قرآن...
اس حدیث میں والدہ کا دل دکھانے کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔۔حالانکہ ماں باپ دونوں کے ساتھ ہی احسان کا حکم ہے۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ماں کا حق باپ سے زیادہ ہے کیونکہ وہ اولاد کے لیے مشقت زیادہ اٹھاتی ہے
وَوَصَّينَا الإِنسـٰنَ بِوٰلِدَيهِ حَمَلَتهُ أُمُّهُ وَهنًا عَلىٰ وَهنٍ وَفِصـٰلُهُ فى...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بلوغ المرام کتاب الجامع کے دوسرے باب ‘ باب البر والصلۃ کی تیسری حدیث درج ذیل ہے
وعن المغیرۃ ابن شعبۃ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ ﷺ قال
اس اللہ حرم علیکم عقوق الامھات وواد البنات ومنعا وھات وکرہ لکم قیل وقال وکثرۃ السوال واضاعۃ المال (متفق علیہ)
مغیرہ بن شعبۃ سے...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا کہ میرے کچھ رشتہ دار ایسے ہیں کہ میں ان سے ملاتا ہوں وہ مجھ سے قطع کرتے ہیں ۔۔۔میں ان پر احسان کرتا ہوں وہ مجھ سے بد سلوکی کرتے ہیں ۔۔۔میں ان سے حلم اختیار کرتا ہوں وہ مجھ پر جہالت کرتے ہیں تو آپﷺ نے...
رشتہ داروں سے سلوک سے تین درجے ہیں
صلہ رحم
رشتہ دار تعلقات منقطع کریں تو وہ انھیں ملائے اور حسنِ سلوک کرے۔۔۔یہ اعلی ترین درجہ ہے
مکافات
رشتہ دار اچھا سلوک کریں تو اچھا کرے
قطع رحم
رشتہ داروں سے تعلق قطع کر لے۔۔خواہ ان کے برا سلوک کرنے کی وجہ سے تعلقات منقطع کرے یا اچھے سلوک کی وجہ...
صلہ رحمی کا کم از کم درجہ یہ ہے کہ آپس میں سلام وکلام کا سلسلہ قائم رہے۔۔۔۔اگر یہ بھی باقی نہ رہا تو پھر قطع رحمی کا مرحلہ آ جاتا ہے۔۔۔۔سلام وکلام سے آگے اقارب کی خبر گیری ‘ جان ومال سے ان کی مدد اور غلطیوں سے در گذر کرنا صلہ رحمی کے مختلف درجے ہیں
وہ صلہ رحمی جو اللہ تعالی کو ہم سے مطلوب ہےرسول...